Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2020

کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی،،شاہ محمود قریشی

ملتان:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی۔ ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی ہے، حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی وجہ سے مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے، اس موقع پر ہم نے غفلت کی تو ساری محنت رائیگاں چلی جائے گی، اس سال حج بھی ماضی کے حج سے مختلف تھا، حاجیوں کو محدود کر دیا گیا تھا، قوم سے گزارش ہے کہ فرائض نبھائیں لیکن احتیاط کریں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی، 5 اگست کو انڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سام مکمل ہوگا۔ اس دن کو پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں آباد کشمیری یوم استحصال منائیں گے۔ یوم استحصال پر بھارت کو واضح پیغام دیں گے، یوم استحصال پر صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی ہوگی، وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، صدرمملکت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ صوبائی دارلحکومتوں میں...

کورونا وبا میں عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیر اعظم

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے اس لیے عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں استقامت اور قربانی کا درس دیتی ہے، ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کورونا وبا ساری انسانیت کیلئے چیلنج بن کر آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست ہے، عید پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، اللہ سے دعاہے کہ وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے، اللہ تعالیٰ ہمیں جلد اس وبا سے نجات عطا فرمائے۔ The post کورونا وبا میں عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EwW7jY

جب تک تحریک انصاف کی حکومت رہےگی عوام پرمصیبتیں بڑھیں گی، یوسف رضا گیلانی

ملتان:  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی۔ ملتان میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی صوبہ پنجاب صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، سیکرٹریٹ کے معاملے میں بہاولپور،ملتان اور ڈی جی خان کے عوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارا مطالبہ الگ صوبہ ہے، ہمیں سیکرٹریٹ نہیں چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے اتنی جلدی کسی حکومت کو غیر مقبول ہوتے نہیں دیکھا، تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی،عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی،آج عید کے موقع پر عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل لے کر آئیں گے۔ The post جب تک تحریک انصاف کی حکومت رہےگی عوام پرمصیبتیں بڑھیں گی، یوسف رضا گیلانی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fjbqJN

ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، شیخ رشید

 اسلام آباد:  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا میں عید منارہے ہیں پوری قوم بہت احتیاط کرے، آج بھارت اور چین کے کیا حالات ہیں، ساری معیشت تباہ ہوچکی ہے، اسی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ نیب قوانین میں ترامیم ہو تو ایسا کبھی نہیں ہوگا،عمران خان آخری شخص ہوگا جو نیب قانون میں ترمیم کرے گا، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپوزیشن اگست اور ستمبر میں شور شرابا ضرور کرے گی، ان کا جمہوری حق ہے، مولانا فضل الرحمان بات کو سمجھیں، اگر کسی نے قانون توڑنے کی کوشش کی تو اب حالات ویسے نہیں ہیں، کشمیر میں ایک سال سے کرفیو ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر تعمیر کیا جارہا ہے یہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک پیغام ہے، کشمیر میں ایک سال سے کرفیو ہے، بھارت رافیل طیارے منگوا رہا ہے، مودی کو بتانا چاہتا ہوں پاکستانی...

کورونا وبا کے دوران اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا

کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کے سبب رواں سال عیدالاضحی پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ مقامی مسجد کے منتظم آصف اقبال اور  مقامی فلاحی تنظیم کے رضا کار عمران الحق نے بتایا کہ عید الاضحی پر مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اپنی حیثیت کے مطابق انفرادی اور اجتماعی طور پر جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں  کورونا وائرس،مہنگائی اور معاشی مسائل کے سبب شہریوں کی قوت خرید کم ہونے سے کراچی میں اجتماعی قربانی کے رحجان میں گزشتہ برس کی نسبت 40 فیصداضافہ ہوا ہے قربانی کے جانور مہنگے ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد انفرادی قربانی کی بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دے رہی ہے۔ اجتماعی قربانی کے لیے مختلف فلاحی اداروں، مدارس، مساجد اور محلوں کی سطح پر مختلف پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں، شہری اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اجتماعی قربانی میں حصہ لے رہے ہیں، اجتماعی قربانی کے حوالے سے شہر بھر کے مختلف مقامات، شاہراہوں اور محلوں میں بینرز لگائے گئے ہیں جبکہ محلوں کی سطح پر پڑوسی آپس میں مل کر اجتماعی قربانی کرتے ہیں، رواں...

پنجاب میں رواں مال سال بھی کفایت شعاری مہم کا فیصلہ

لاہور:  پنجاب کے مالی حالات کے پیش نظر رواں مالی سال بھی حکومت نے کفایت شعاری مہم اپنانے کافیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی جس کی منظوری عید کی چھٹیوں کے بعد دیدی جائیگی۔ بزدار حکومت کی جانب سے اس بات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے کہ پنجاب میں کوئی اضافی اخراجات نہ کئے جائیں تاکہ پنجاب کو ضمنی بجٹ کی طرف نہ جانا پڑے ، پنجاب کے مالی ماہرین کے مطابق صوبوں کو اپنے رواں مالی سال کے بجٹ کو سرپلس رکھنا ہوگا اور اس کیلئے پنجاب کی جانب سے دوسرے صوبوں کی طرح اضافی اخراجات نہیں کئے جارہے اس وجہ سے سمری مالی سال 2020-21 منظوری کیلئے بھیجوائی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سرکاری محکموں کی جانب سے کوئی سمپلمنٹری گرانٹس جاری نہیں کی جائیں انہیں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اخراجات کرنا ہوں گے ، اگر کسی کو فنڈز کی ضرورت ہوگی تو اس کیلئے کابینہ، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ مالی امور سے منظوری لینا ہوگی ۔ نئی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق کوئی بھی وزیر اور رکن اسمبلی سرکاری خرچوں پر بیرون ممالک نہیں جائے گا لیکن اگر انہوں نے جانا ہے تو ا...

کراچی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع

 کراچی:  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ ایس بی سی اے نے تعطیل کے دن بھی گلبر ک اور صدر ٹاون میں بڑے پیما نے پر کا رو ائی کی آٹھ منزلہ غیر قانونی طور پر تعمیر ہو نے والے عمار ت کو مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ تعمیر ہو نے والی اضافی منزل کو مسما ر کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی آشکار داوڑ خود انہد امی کا رو ائی کی نگرانی کر تے ر ہے صدر ٹاون میں غیر قانونی طور تعمیر ہو نے والی عمار ت کو مہندم کیا جا رہا تھا جس پر ڈی جی ایس بی سی اے ڈیمولیشن اسکواڈ پر بر ہمی کا ظہار کرتے ہو ئے کہا کہ عمار ت کو مکمل مہندم کیا جا ئے اور کام کی رفتار تیز کی جائے۔ ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داوڑ نے کہا کہ یہ آٹھ منزلہ عمار ت زمین بوس مقرر وقت میں نہ ہو سکی تو صدر ٹاون کے عملے کو معطل نہیں نو کر ی سے فا رغ کر نے کی سفار ش کر وں گا کرا چی میں اب کو ئی نما ئشی ڈیمو لیشن نہیں چلے گی غیر قانو نی عمار تیں ہر صورت میں مسما ر دیکھنا چاہتا ہوں۔   The post کراچی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ...

کورونا؛ پنجاب میں نئے پرانے کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرضے دینے کا فیصلہ

لاہور:  پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے صوبہ کی معاشی صورتحال کی بحالی کیلیے سستے اور آسان قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے محکمہ صنعت نے سمری وزیراعلی عثمان بزدار کوبھجوا کر منظوری بھی حاصل کرلی۔ صوبہ کی معاشی صورتحال کی بحالی کیلیے سستے اور آسان قرض اسکیم کے تحت 5سے 50لاکھ روپے تک کے چھوٹے قرضے لوگوں دیے جائیں گے جس میں نئے کاروبار اور پرانے ایسے کاروبار جو کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ان کوبحال کرنے کے لیے دیے جائیں گے۔ اب تک پنجاب حکومت کی جانب سے ایسی اسکیم موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے شروع نہیں کی گئی تھی لیکن اب حکومت کی جانب سے بیس ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں جس کیلیے پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے نو ارب روپے جبکہ باقی ساڑھے دس ارب روپے بنک آف پنجاب کی جانب سے دیئے جائیں گے تاکہ اس سکیم کوشروع کیا جاسکے ، اس بارے میں محکمہ صنعت کی جانب سے حکمت عملی طے کرلی گئی ۔ وزیر صنعت اسلم اقبال نے بتایا کہ اسکیم عید کے بعد شروع کی جارہی ہے اور اس کیلئے بہت حد تک کام کر لیا گیا، پنجاب حکومت صوبہ میں صنعت کی بحالی کیلئے کام کررہی ہے اس اقدام کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو روزگا ملے گا جبکہ...

 ڈکیتیاں کرنیوالا پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی:  پولیس نے سچل سے پولیس اہلکارسمیت 3ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ، پولیس کی وردیاں ، جعلی نمبر پلیٹس اور نقدی سمیت دیگر سامان برآمدکرلیا۔ سچل تھانے کے شعبہ تفتیش نے 3ملزمان سپاہی واصف شاہد ، طاہر احمد اور راشد کوگرفتارکرلیا ،اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) انسپکٹر ذوالفقار نے ایکسپریس کو بتایاکہ ملزم واصف سچل تھانے کاہی پولیس اہلکار ہے اور وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر پہلے خود ہی ریکی کرتا تھا اور موقع ملتے ہی گھروں کاصفایاکردیتا تھا۔ انھوں نے بتایاکہ ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کرجاتے تھے جس کی وجہ سے انھیں گھروں میں داخل ہونے میںکوئی دشواری پیش نہیںآتی تھی اور وہ چھاپے کی آڑ میں لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوجاتے تھے، پولیس نے کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جس میں ملزمان کواپنی گاڑی میں گھروں کے باہر پہنچے اور وارداتوں کے بعد فرارہوتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔ ایس آئی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پولیس کے سب انسپکٹر رینک کی وردیاں ، اسلحہ ، گاڑی ، جعلی نمبر پلیٹس اور نقدی کے علاوہ دیگر سامان برآمدہواہے۔   The post  ڈکیت...

ڈپلومیسی کے باعث پاکستان سے تعلقات بہترہوئے،بنگلادیش

ڈھاکا:  بنگلادیش کی ’’کوئی دشمن نہیں‘‘کی ڈپلومیسی کے باعث پاکستان سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور اس قربت پر بھارت میں ہونے والے تبصروں پر بنگلادیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں، کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بنگلادیشی رہنماؤں کے درمیان حالیہ رابطوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی تھوڑی  سی امید پیدا ہو چلی ہے۔مبصرین کے مطابق دسمبر 1971 میں انتہائی خون خرابے کے بعد زوال مشرق پاکستان اور بنگلہ دیش کے قیام کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اتار چڑھاؤ کے ساتھ نازک مراحل سے گزرے ہیں۔ حالیہ عرصہ میں جماعت اسلامی بنگلادیش کے متعدد رہنماؤں کو نام نہاد متنازع ٹریبونلز بناکر پاکستان سے وفاداری کے پاداش میں پھانسی پر چڑھا دیا گیا لیکن حالیہ دنوں میں بنگلادیش نے اسلام آباد کیساتھ دوستی سب سے، دشمنی کسی سے نہیں َکی پالیسی اختیار کی۔ وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنایا جا ئے گا۔   The post ڈپلومیسی کے ب...

بھارت میں شراب نہ ملنے پر سینی ٹائزر پینے والے 9 افراد ہلاک

 حیدرآباد دکن:  بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں نے الکوحل والا سینی ٹائزر پی لیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے قصبے کُریچیدو میں 9 افراد شراب نہ ملنے پر زیادہ الکوحل والا سینی ٹائزر پی کر بے ہوش ہوگئے، نیم مردہ حالات میں ان افراد کو اسپتال لایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیدیا گیا۔ ان افراد نے شراب نہ ملنے پر نشے کے لیے الکوحل کی زیادہ مقدار والا سینی ٹائزر پیا تھا۔   بھارت میں کچی شراب اور زہریلی شراب پینے کی وجہ سے سالانہ 500 سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ ان شرابوں میں میتھانول کی مقدار بھی شامل کردی جاتی ہے جو الکوحل کی زہریلی شکل ہے اور یہی کیمیکل ہلاکتوں کا باعث بنتی ہے۔ بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے ہیں، شراب بنانے کی فیکٹریوں کو سربمہر کیا گیا ہے اور ذمہ داران کو سخت سزائیں دلوائی ہیں جس کے باعث کچی شراب پینے سے ہلاکتیں کم ہوئی ہیں تاہم شہری لاک ڈاؤن میں خود ہی شراب کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں خو خطرناک عمل ہے۔ The p...

رافیل کو غلطی سے بھی پاکستان مت بھیجنا پرخچے اڑ جائیں گے، گوتم گمبھیر کو کرارا جواب

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر  کو رافیل طیاروں سے متعلق اپنی ایک فخریہ ٹویٹ پر صارفین کے ساتھ ساتھ عالمی صحافیوں کی جانب سے بھی سبکی اُٹھانا پڑی۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو فرانس سے  5 رافیل طیارے موصول ہوگئے ہیں جس پر سابق انڈین کرکٹر اور حال ہی سیاست میں قدم رکھنے والے گوتم گمبھیر  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک فخریہ ٹوئٹ کی جس میں ایک تصویر میں رافیل طیاروں کو فضاؤں میں اڑتے ہوئے دکھایا گیا گیا ہے اور انہوں نے کیپشن دیا کہ ’’ بڑے پرندے بالآخر بھارت پہنچ گئے۔‘‘ Be careful don't send it to Pakistan otherwise, Pakistani pilots knows how to easily hunt big birds.The message for big birds is to stay in their nests & Safe. https://t.co/qrypJXlN5e — Michail Boris (@MichailBoris) July 30, 2020 بھارتی کرکٹرز اپنی متنازع ٹویٹس کے باعث عالمی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ٹویٹ کے جواب میں آسٹریلیا، روس اور دیگر ممالک کے صارفین ہی نہیں بلکہ صحافیوں نے بھی گوتم گمبھیر  کو آڑے ہاتھوں لیا اور سابق بھارتی کرکٹر جواب نہ ہونے کے باعث اپنا سا منہ لیک...

افغان صدر کا باقی ماندہ طالبان اسیروں کو فوری طور پر رہا کرنے سے انکار

کابل:  افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ آخری 400 طالبان قيدیوں پر سنگین جرائم کے الزامات ہیں اس لیے ان کی جلد رہائی ممکن نہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مزید 500 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے تاہم افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ باقی ماندہ 400 قیدیوں پر سنگین جرائم کے الزامات ہیں اس لیے ان کی فوری رہائی ممکن نہیں ہے، یہ معاملہ اب گرینڈ جرگے میں حل ہونا چاہیئے۔ 29 فروری کو امریکا اور افغان طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی رو سے کابل حکومت کو 5 ہزار طالبان کو اسیروں کو رہا کرنا تھا جنہیں حکومت نے مرحلہ وار رہا کیا ہے تاہم باقی ماندہ 400 قیدیوں کی رہائی کے لیے صدر اشرف غنی کے انکار سے امن مذاکرات کے سبوتاژ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے عید کے تین روز جنگ بندی کے اعلان کے باعث آج عید الاضحیٰ کا پہلا روز نہایت پُر امن رہا اور ملک میں عید کی مناسبت سے روایتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ The post افغان صدر کا باقی ماندہ طالبان اسیروں کو فوری طور پر رہا کرنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو . ...

وزیراعظم سے کارکردگی کا پوچھو تو این آر او کا شورمچانا شروع کردیتے ہیں، احسن اقبال

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کارکردگی پوچھنے پر کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا، پاکستان کی معیشت کی تباہی پر این آر او کہہ کر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت فیٹف کے نام پر ایک کالا قانون مسلط کررہی تھی، فیٹف قانون میں عوام کے بنیادی حق پرڈاکا ڈالا جارہا تھا، اس قانون کے تحت ہرکوئی 6 ماہ کے لئے اندر ہو سکتا تھا، کوئی نہیں جان سکتا تھا کہ حکومت کا مخالف کہاں مسنگ پرسن ہوگیا، یہ عوام کو کالے قانون کی رسی میں جکڑنے کا منصوبہ تھا، تاہم فیٹف کے نام پر ہونی والی حکومت کی چوری پکڑی ہے، چوری پکڑی جانے پر حکومت کو تکلیف ہے، ان کی چوری کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک میں تھرکول کے لئے فنانسنگ (ن) لیگ کا وژن تھا، ہم نے سڑکوں کا جال پھیلایا جس سے رابطوں کا انقلاب آگیا، اب انڈسٹریل انقلاب آنا تھا، لیکن اس حکومت نے آکر معیشت کو کریش کردیا، عمران خان کی حکومت میں جتنے کاروبار بند ہوئے اتنے دنیا میں کہیں نہیں ہوئے، وزیراعظم سے کارکردگی پوچھنے پر کہتے ہیں این آر او نہ...

امریکی پابندیوں اور دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، خامنہ ای

تہران:  ايران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کا مقابلہ کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری ٹیلی وژن پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے بلا جواز پابندیاں اُٹھانے تک صدر ٹرمپ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ایرانی عوام کے ساتھ مل کر امریکا کی پابندیوں اور دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ايران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ ان اقتصادیوں پابنديوں کا حقيقی مقصد ايران کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے تاکہ ايرانی ميزائل پروگرام کو کمزور کیا جا سکے اور خطے ميں ايران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا ہے۔ سپريم ليڈر نے عالمی قوتوں کے ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری اور معاہدے کو ناکامی سامنا ہونے پر یورپی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے اپنا کردار موثر طریقے سے ادا نہیں کیا ورنہ عالمی امن کے ضامن اس معاہدے کو بچایا جا سک...

چمن میں پاک افغان بارڈر پر کشیدگی برقرار، لیوز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

چمن:  پاک افغان بارڈر باب دوستی پر دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے  جب کہ جھڑپ میں 3 لیوز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دوبارہ پاک افغان بارڈر باب دوستی کی جانب ریلی نکالی مظاہرین کو باب دوستی جانے سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں دوبارہ جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین کی جانب سے پتھراوٴ کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہوئے جب کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں  7 مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچے سمیت 7 زخمی لائے گئے ہیں ، چمن: سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 مظاہرین زخمی ہوئے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پاک افغان بارڈر کی بندش کی بنیادی وجہ دہشت گردی تھی جہاں سے دہشت گرد یہاں داخل ہو رہے تھے۔ صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عوام کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ دار...

پاکستان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5اگست کویوم استحصال منانے کااعلان

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے دن جموں و کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہوئی، بھارت نے کشمیریوں کا جھنڈا چھینا، ان کا تشخص مٹانے کی کوشش کی، ہندو پنڈت ، لداخ کا بدھ مت یا وادی کا مسلمان کسی نے تقسیم کو قبول نہیں کیا، آج شائننگ انڈیا سلگ رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کا لہو شامل ہے، ہم اس جدو جہد میں کشمریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آخری فتح تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ افواج پاکستان پیچھے ہٹے گی، خون بولتاہے اور وہ بولے گا، ایل او سی پر دکھا رہے ہیں کہ بھارت کیا حرکتیں کررہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، مقبوضہ کشمیر میں دکھاوے کا انٹرنیٹ کھولا گیا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال ہونے والا ہے، کورونا لاک ڈاؤن نے دنی...

1700 پولیس اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا کا شکار ہوئے،آئی جی پنجاب

 لاہور:  آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے 1700 کے قریب افسر و اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا کا شکار ہوئے۔ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی بدولت کورونا وباء میں کمی آئی ہے تاہم اسے برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر کی پابندی درکار ہے۔ عید الاضحی پر بھی کورونا وباء کا خطرہ برقرار ہے جس سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر کی پابندی ضروری ہے، عید کی چھٹیوں میں احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا تو کورونا کے پھیلاؤ والی صورتحال دوبارہ ابھر سکتی ہے عید قربان کی خوشیاں مناتے وقت کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد پر صورت یقینی بنایا جائے، مویشی منڈیوں، نماز عید کی ادائیگی اور باہم ملاقات کے لئے بنائے گئے ایس او پیز کی پابندی پر خاص توجہ دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران پنجاب پولیس کے 1700 کے قریب افسر و اہلکار کورونا کے شکار ہوئے جب کہ 17 اہلکار جاں بحق ہوئے، کورونا سے متاثرہ پولیس کے 100کے قریب افسران واہلکار تاحال زیر علاج ہیں۔ کورونا وبا...

افغانستان کے صوبہ لوگر میں عید الضحیٰ سے قبل دھماکا؛ 17 افراد ہلاک

صوبہ لوگر میں عید الضحیٰ سے صرف ایک دن پہلے بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت پل عالم میں گورنر کے دفتر کے قریب کار بم دھماکا ہوا جہاں لوگوں کی اکثریت بقر عید کے لیے خریداری کر رہے تھے، اور دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خیال رہے یہ دھماکا افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان عید الضحیٰ کے دوران جنگ بندی کے موقع پر ہوا جس کا آغاز آج سے ہی ہوا ہے تاہم افغان طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حملے کا ہمارے گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں۔ دوسری جانب کسی اور گروپ نے اب تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ افغان صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان نے ایک انٹریو میں بتایا کہ بظاہر یہ حملہ خود کش لگتا ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے افغان طالبان کی جانب سے عید الضحیٰ کے موقع پر 3 دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا اور افغان حکومت نے ...

حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف

مکہ مکرمہ:  آج نمازِ فجر کے بعد سے حجاجِ کرام کے قافلے منیٰ میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ شیطان کو کنکریاں مارنے (رمی جمار) اور قربانی کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ قربانی کے بعد بال منڈوانے یا ترشوانے کا مرحلہ ہے؛ اور یوں مناسکِ حج مکمل کرنے کے بعد حجاجِ کرام اپنے احرام کھول کر معمول کے لباس میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ طوافِ زیارت بھی جاری ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج نے اس سال حج کرنے والوں کو رمی کےلیے سینیٹائز کی گئی کنکریوں کی تھیلیاں فراہم کی ہیں جبکہ حجاج گروپوں کی شکل میں جمرات کی رمی میں مصروف ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’’سعودی پریس ایجنسی‘‘ کے مطابق، شہری دفاع کے محکمے نے حج کرنے والوں کی امن و سلامتی یقینی بنانے کےلیے منیٰ میں سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ یہ خبریں بھی پڑھیے: کورونا وبا کے باوجود مناسکِ حج کا آغاز مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب لبیک اللھم لبیک! عازمین نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرلیا سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے سعودی عرب کے سرکاری اردو اخبار ’’اردو نیوز‘‘ کے مطابق، حجاجِ کرام نے مز...

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

ریاض:  سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نمازعید ادا کی اورکورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔ نماز عید کی ادائیگی کئے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث علامتی حج کیا گیا اوراس متعلق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، تمام حجاج کرام کورونا سے محفوظ ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند اور تندرست ہیں۔ The post سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2PacVj5

کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن

 کراچی:  سندھ رینجرز اور پولیس نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر صوبے کے 3 بٓڑے شہروں کی جیلوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر رینجرز اور پولیس نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی تینوں سینٹرل جیلوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے۔ سرچ آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔ تینوں جیلوں کی تمام قیدی بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔ اس دوران جیلوں کے داخلی و خارجی راستوں اور دیگر سیکیورٹی سے متعلق انتظامات بھی چیک کئے گئے۔ سندھ رینجرز کے حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمد گی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، چاقو ،قینچی، یو ایس بی ، میموری کارڈ، ایم پی فائیو ، لائٹرز، ناخن تراش ، اورہیٹر شامل ہیں۔ The post کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XfWRRf

شہر کے مختلف مقامات پر عیدالاضحی کی نماز کے اوقات کار

اہل سنت 6:15 جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازاز، امامت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ،جامع مسجد کنز الایمان گرو مندرامامت مولانا حنیف عطاری،میمن مسجد بولٹن مارکیٹ امامت مولانا اکرام المصطفی،زینب مسجد جمشید روڈ امامت مولانا الطاف قادری،جامع مسجد گلستان غوثیہ چونا بھٹی رنچھوڑ لائن امامت مولانا شہزاد ترابی،مجامع مسجد مسلم ٹاؤن سیکٹر 11-E نارتھ کراچی امامت مولانا اصغر تونسوی،مدنی عید گاہ مدنی مسجد بی ہائنڈ جیکب لائن،امامت مولانا نو ر عالم برکاتی 6:30 جامع مسجد قباچاول گودام موڑ شیر پاؤ لانڈھی ،امام و خطیب مولانا محمد طارق شامزئی،مسجد عثمان غنی گلستان جوپر بلاک 12 امام مولانا عبیداللہ 6:45 جامع مسجد سینٹرل فائر بریگیڈ نزد سول اسپتال امامت مولانا شوکت سیالوی،جامع مسجد الیاس گھانچی پاڑہ ہ امامت  مولانا سعید قاسمی،جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ امامت لیا ری مولانا جنید ہاشمی 6:50 جامع مسجد فاروق اعظم  جامعہ اسلامیہ محمودیہ امامت خطابت مولانامحمدضیا الدین سواتی 7:00 جامع مسجد باب السلام سیکٹر 5,A,2نارتھ کراچی خطابات و امامت مولانا محمد الیاس، قائد پارک جامع مسجد قادریہ ملی...

جانوروں کی خوراک ’’عارضی روزگار‘‘ کا ذریعہ بن گئی

کراچی:  کورونا وائرس کے سبب خراب معاشی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے ہیں جب کہ کئی افرادنے اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے عید الاضحی پر ’’عارضی روزگار‘‘ کا انتظام کرلیا۔ مختلف علاقوں میں جگہ جگہ جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والی اشیا کی فروخت کے اسٹال قائم  کیے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے جانوروں کی خوراک دستیاب ہے، اس کام سے منسلک محمد نعیم نے بتایا کہ عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی خدمت بڑوں کی نسبت بچے زیادہ شوق سے کرتے ہیں اور وہی ان کی خوراک اور پانی کا خیال رکھتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں، اہم شاہراہوں اور مقامات پر جانوروں کو خوراک کی فراہمی کی اشیاکے اسٹال قائم ہوگئے ہیں، یہ کاروبار عارضی ہوتا ہے، جو عیدالاضحیٰ سے 15 روز قبل شروع کیا جاتا ہے اور عید کے تیسرے دن تک جاری رہتا ہے، اس کاروبار کے سبب سیکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوا ہے، جانوروں کی خوراک کیلیے تھل، چوکر، دانا بھوسا، مکئی، جو، گیہوں، ہرا چارا، سوکھا چارا، کٹا ہوا چارا (گڈی)، چنے کا چھلکا، بھوسی اور دیگر اشیا استعمال ہوتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ چارے کی ہول سیل منڈی...

ماتحت عدلیہ کے ججز، ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ

لاہور / راولپنڈی:  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کے حکم پر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے ججز، عدالتی افسران و ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 6  کے  ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار ، گریڈ 7اور 8 کے ملازمین کا 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار ، گریڈ 9 سے گریڈ 14  کے ملازمین کا 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار ، گریڈ 15 اور 16 کے افسروں کا 4 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 10ہزار اور 14 ہزار ، گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا  5 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 15 ہزار اور 20 ہزار، گریڈ 19 کے افسروں کا 8 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار ، گریڈ 20 اور اس سے اگلے گریڈ کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس  8 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن کی نقول رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کے تمام36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو  ارسال کر دی ہیں۔   The post ماتحت عدلیہ کے ججز، ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپ...

کورونا وبا میں کمی ؛ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی

 اسلام آباد:  ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید کم ہونے لگے ہیں اور اس وقت پاکستان میں اس وبا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہو چکے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے جب کہ اس وائرس صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 177 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 550 ہے، پنجاب میں 90 ہزار 873 ، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958 ، بلوچستان میں 11 ہزار 732 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 ، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 73 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 27 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہو گئی ہے جب کہ ‏ملک بھر کے اسپت...

سعودیہ کے رابطے پر33 میں سے30 پاکستانی پائلٹس کی اسناد کلیئر قرار

راولپنڈی:  سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بھی سعودی عرب میں کام کرنے والے 33 پاکستانی پائلٹوں اور 8 ٹیکنیکل ماہرین کی اسناد وغیرہ کی تصدیق کیلیے وفاقی حکومت سے رجوع کرلیا۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن کی جانب سے بھی پاکستانی اتھارٹیز سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے33 پاکستانی پائلٹوں اور8 ٹیکنکل ماہرین کی اسناد، و لائسنز کے حوالے سے تصدیق کرکے آگاہ کیا جائے کہ آیا کہ وہ مستند ہیں کہ نہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن سعودیہ کے حکام کی جانب سے مجموعی طور پر 41 افراد کی لسٹ ارسال کی گئی جس میں سے33 پاکستانی پائلٹ اور8 ٹیکنکل شعبے کے لوگ ہیں اور یہ پوچھا گیا ہے کہ ان کے لائسنس وغیرہ کب تک کارآمد اور انکی حثیت کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام کیسز کا جائزہ لیا تو 33 میں سے 30 پائلٹس کی اسناد اور دیگر معاملات مکمل طور پر کلیئراور لائسنس وغیرہ اصل پائے گئے جبکہ دیگر کے حوالے سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع نے ’’ ایکسپریس ‘‘ کو بتایا کہ دیگر 13پائلٹس اور 8 ٹیک...

راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

 راجن پور:  عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور علاقے عربی ٹبہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔   The post راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39HmUFT

چمن میں فورسز کی مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

چمن:  پاک افغان سرحد پر فورسز کی مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام سے سیکڑوں افراد کی زبردستی افغانستان میں داخل ہونے کی کوشش پر مشتعل افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، سرحد پر توڑ پھوڑ، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 3افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق احتجاجی دھرنے کے شرکاء اورمسافروں نے زیرو پوائنٹ پردھاوابول دیا۔ The post چمن میں فورسز کی مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3giXNvq

گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

کراچی:  گلشن معمار کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر یار محمد شہید ہوگیا،اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرتے ہوئے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول پولیس افسر یار محمد گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا جو ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر سادہ لباس میں گھر جا رہا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ شہید افسر 6 ماہ قبل ماڈل کالونی تھانے سے گلشن معمار تھانے میں تعینات ہوا تھا جبکہ وہ 7 بچوں کے باپ اور آبائی تعلق پنجاب سے تھا، سی ٹی ڈی پولیس تاحال پے در پے حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے شہید پولیس افسر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔   The post گلشن معمار میں م...

مانانوالہ؛ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی

مانانوالہ:  خاتون دو روز قبل فوت ہونے والے والد کی خود ہی قبر کشائی کر کے اس کی میت فیصل آباد لے جا رہی تھی کہ مقامی لوگوں کی نشاندہی پر پولیس نے اسے روک لیا۔ تھانہ صدر فاروق آباد کے گاؤں اعوان بھٹیاں میں 70 سالہ کاشتکار مختار احمد دو روز قبل فوت ہوگیا تھا، اسے اسی گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا گیا، گذشتہ روز اس کی بیٹی فرزانہ بی بی اپنے بیٹے شہزاد کے ہمراہ فیصل آباد سے آئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر خود ہی قبر کشائی کروا کر باپ کی میت کفن سمیت نکال لی اور اسے گاڑی میں رکھ کر فیصل آباد لے جا رہی تھی کہ ایک نوجوان نوید احمد نے خود کو مرنے والے کا بیٹا ظاہر کر کے اس کی اطلاع دے دی جس پر تھانہ صدر فاروق آباد پولیس  نے گاڑی کا تعاقب کر کے روک لیا اور میت تحویل میں لے کر تھانہ پہنچا دی۔ پولیس نے خاتون سے بیان حلفی لینے کے بعد میت فیصل آباد لے جانے کی اجازت دے دی ،فرزانہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ مرنے والے کی اکلوتی بیٹی ہے۔   The post مانانوالہ؛ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان h...

یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بے ضابطگیاں، چیئرمین کا استعفے سے انکار

اسلام آباد:  یوٹیلٹی اسٹورز میں بے ضابطگیوں پرچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ذوالقرنین علی خان نے تسلیم کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے، چینی، گھی کی خریداری میں لمبے ہاتھ مارے گئے ہیں، انھوں نے اس کا ذمے دار ایم ڈی کو قرار دے دیا ہے اورکہا ہے کہ ایک حکومتی شخصیت نے ان سے استعفی دینے کیلئے کہا ہے لیکن میں بطور چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز استعفی نہیں دوں گا، اگراستعفیٰ دینا بھی پڑا تو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انھیں دوں گا، میرے ساتھ پورا بورڈ بھی جائے گا۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہاکہ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورزعمر لودھی کام نہیں کرتے،ایم ڈی نے پاسکو سے سستی گندم خرید کر بھی نہیں اٹھائی اور ملوں سے مہنگا آٹا خریدا،جہانگیر ترین سے67 روپے کلو 20 ہزار ٹن چینی خریدنی تھی تاہم 12ہزار ٹن اُٹھوائی ج س کے بعد مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدی گئی۔ انھوں نے کہا مجھ پر استعفی دینے کا پریشر ہے۔   The post یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بے ضابطگیاں، چیئرمین کا استعفے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایک...

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی، ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل

اسلام آباد:  شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔ ٹیم میں کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے  ٹیم  افغانستان کوچینی کی جعلی برآمد اورمنی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔   The post شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی، ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33aZXJX

ٹرمپ نے امریکا کےصدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی تجویز دے دی

 واشنگٹن:  امریکی صدر ٹرمپ نے دھاندلی کی خدشات ظاہر کرتے ہوئے نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ اگر ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے تو یہ ہماری تاریخ کے سب سے زیادہ جعل سازی  پر مبنی اور نادرست انتخاب ہو گا۔ یہ امریکا کے لیے شرمندگی کا باعث ہوگا۔ کیوں نہ عوام کے محفوظ ووٹ ڈالنے کے قابل ہونے تک انتخابات ملتوی کردیے جائیں؟ With Universal Mail-In Voting (not Absentee Voting, which is good), 2020 will be the most INACCURATE & FRAUDULENT Election in history. It will be a great embarrassment to the USA. Delay the Election until people can properly, securely and safely vote??? — Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 30, 2020 صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش ہونے والی اس تجویز کے بعد امریکی میڈیا اور سماجی رابطے کے مختلف فورمز میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ایک امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے صحت عامہ اور معیشت کے بحران کے باعث ٹرمپ کو انتخابات میں اپنی پسپائی ...

بلاول کرپشن پر بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے، شبلی فراز

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کرپشن پر بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور ان کے خاندان کے صادق اور امین ہونے پر بہت سوال ہیں۔ بلاول عوام کو ضرور بتائیں کے سرے محل کس طرح خریدا؟ سوئس اکاونٹس کا کیا بنا؟ اومنی گروپ کے لئے منی لانڈرنگ کس نے کی؟ شبلی فراز نے کہا کہ ان سوالات کے جوابات کے لئے بلاول کو دور نہیں جانا پڑے گا انھیں ان سوالات کا جواب اپنے خاندان  ہی میں  مل جائے گا۔ بلاول یا تو لا علم ہیں یا سب کچھ جانتے ہوئے جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ کرپشن پر بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست میں آنے سے پہلے سماجی خدمت کی۔ عمران خان نے جو اثاثے بنائے وہ ایمان داری سے بنائے، پوری منی ٹریل دی۔ عدالت نے عمران خان کو صادق اور آمین کا ٹائیٹل دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور عمران خان بلاول کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ بلاول اپنی پارٹی کی کارکردگی پر توجہ دیں، سارے پاکستان نے دیکھ لیا کے ...

کوئٹہ میں چینی کی قلت اور قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

کوئٹہ:  شہر میں چینی کی قلت کے بعد فی کلو قیمت میں میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کے بعد چینی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور چینی کی 50 کلو والی بوری کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 15 روز قبل 50 کلو والی کی قیمت 3700 روپے تھی جو بڑھ کر 5000 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد 100 روپے فی کلو میں چینی فروخت ہونے لگی ہے  اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ The post کوئٹہ میں چینی کی قلت اور قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PaJUni

وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار بحال کردیے

 اسلام آباد:  ملک میں کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ میں بتدریج کمی کے پیش نظر  130 دن کے بعد سرکاری دفتروں کے اوقات کار بحال کر دیے گئے۔ حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ کے دفتروں کے اوقات کار معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 اگست سے اوقات کار معمول پر لانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کے باعث 25 مارچ سے وفاقی سیکرٹریٹ کے دفتروں میں اوقات کار 10 بجے سے چار بجے مقرر کئے گئے تھے تاہم اب حکومت نے عید الاضحیٰ کے بعد دفاتر کے معمول کے مطابق اوقات کار بحال کردیے  ہیں۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد سرکاری دفاتر حسب سابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکشن تمام سرکاری اداروں کو ارسال کر دیا۔ The post وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار بحال کردیے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hN5F91

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں پنجرے میں آگ لگنے سے شیر ہلاک

 اسلام آباد:  چڑیا گھر میں پنجرے میں آگ لگنے سے ایک شیر زندگی کی بازی ہارگیا۔ اسلام آباد میں مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی منتقل کرنے کے دوران آگ لگنے سے شیر ہلاک ہوگیا، آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے شیر کی حالت بگڑی اور کچھ دیر بعد وہ مرگیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اب تک 3 نیل گائے اور ایک شترمرغ مر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی مناسب دیکھ بال نہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے اور ہائی کورٹ نے جانوروں کی منتقلی کا حکم دیا تھا تاہم انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کے لیے جانور  منتقل کرنے سے روک دیے تھے۔   The post اسلام آباد کے چڑیا گھر میں پنجرے میں آگ لگنے سے شیر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hImJgm

اپوزیشن کو ملکی مفاد کی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملکی مفاد کی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم نے حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پاکستان کےلئے ضروری ہے، ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، وہ اپنی سیاست بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے، حالانکہ اسے قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں حمایت کرنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:  سلامتی کونسل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر نہ ترجیح دی تو بے نقاب ہونگے، ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، آپ عوام کے نمائندے ہیں، پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں فعال کردار اد...

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے، پاکستان

 اسلام آباد:  پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی پر نماز کی پابندی کی مذمت کرتے ہیں، یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ اس بات کا نوٹس لے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بحیرہ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کررہا ہے، بھارتی اقدامات اقلیتوں کیلئے خطرناک ہیں اور بی جے پی کی ہندو توا ایجنڈے کی حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے رافیل طیاروں کی خریداری کی خبریں دیکھی ہیں، یہ طیارے جدید سسٹم سے لیس ہیں، بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے اور دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا امپورٹر بن گیا ہے، پاکستان اس تمام تر صورتحال سے آگاہ ہے اور ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغان طالبان کے سیز فائر اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات...

کورونا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں، خطبہ حج

مکہ المکرمہ:  شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ کورونا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں اور ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا۔ شیخ عبداللہ بن سلیمان نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ ہمارے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے، تقویٰ اختیار کرنے والے تنگ دستی سے دور رہتے ہیں، تم لوگوں کو تقوی کی نصیحت کی جاتی ہے، آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں۔ شیخ عبداللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ دین میں کسی نئی چیز کی کوئی گنجائش نہیں، اللہ تعالیٰ نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا، اللہ تعالیٰ شرک کو پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر قسم کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں، اللہ تعالیٰ نے خوشی اور غمی کی حالت میں صبر کی تلقین کی ہے، اللہ نے فرمایا کہ کبھی تمہیں مال میں اور کبھی اولاد میں کمی سے آزماتے ہیں۔ خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ عبادات سے ہی مصیبتوں سے چھٹکارا ملتا ہے، کورونا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں، ہمارے گناہوں کی وجہ سے اللہ نے ہمیں ا...

صرف ’سونگھ‘ کر کورونا وائرس کا سراغ لگانے والے کتے

میونخ:  جرمن سائنسدانوں نے سراغ رساں کتوں کو اس انداز سے تربیت دی ہے کہ وہ کسی شخص سے لیے گئے نمونے کو صرف سونگھ کر بتا سکتے ہیں کہ اس میں کورونا وائرس موجود ہے یا نہیں۔ کورونا وائرس کا سراغ لگانے میں ان کتوں کی کارکردگی 94 فیصد ہے۔ اوپن ایکسس ریسرچ جرنل ’’بی ایم سی انفیکشس ڈزیزز‘‘ کے تازہ آن لائن شمارے میں جرمنی کی ہینوور یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک پائلٹ اسٹڈی شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 8 سراغ رساں کتوں کو اضافی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ نمونوں کو سونگھ کر شناخت کرنے کےلیے ایک ہفتے تک تربیت دی گئی۔ اس دورانِ انہیں لعابِ دہن (تھوک) اور پھیپھڑوں میں سے لیے گئے لعاب کے 1,012 نمونے سنگھا کر کورونا وائرس کی موجودگی شناخت کرنے کے قابل بنایا گیا۔ اگلے مرحلے میں آزمائش کی غرض سے ان کے سامنے کئی ایسے نمونے رکھے گئے جن میں سے کچھ صحت مند تھے اور کچھ ناول کورونا وائرس سے متاثرہ تھے۔ خود اس تجربے میں شریک افراد کو بھی ان نمونوں کی اصلیت کے بارے میں معلوم نہ تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں یا غیر متاثرہ۔ کتوں کی کارکردگی حیرت انگیز رہی کیونکہ آزمائش میں انہوں نے 1,012...

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مکہ المکرمہ:  مسجدالحرام میں بیت اللہ شریف کاغلاف تبدیل کردیا گیا۔ مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے موقع پر بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کرنے پرنور تقریب منعقد ہوئی جس میں بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کردیا گیا۔ Stitching the new Kiswah. Offer Qurbani in Makkah this Eid from the comfort of your home from anywhere in the world, Order Now: https://t.co/BKzDiKR8Ou pic.twitter.com/UTV3ywTFLI — 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) July 29, 2020 غلاف کعبہ کی تبدیلی کاعمل نمازفجرسے قبل مکمل کرلیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اور قواعدو ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے اس تقریب میں بہت کم افراد شریک ہوئے۔ بارش کے عالم میں غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا اور اس دوران منتظمین نے بارگاہ الہٰی میں دعا بھی مانگی۔ واضح رہے کہ کسوہ (غلاف کعبہ) کی تیاری میں 670 کلو خالص ریشم  120کلوسنہری اور 100کلوچاندی کادھاگا استعمال ہوتاہے۔ بارش کے عالم میں غلاف کعبہ تبدیل کیاجارہاہے،رحمتوں کے نزول کا دل آویز منظر #الاخباریہ pic.twitter.com/MZZr50ntns — Alekhbariya- URDU (@EKHNews_Ur...

لبیک اللھم لبیک! عازمین میدان عرفات پہنچ گئے

مکہ مکرمہ:  عازمین حج گزشتہ روز لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے نماز ظہر سے قبل مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے۔ منیٰ پہنچنے کے بعد انھوں نے رات قیام کیا اور آج ( جمعرات ) نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچ گئے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہوگا۔ مسجد نمرہ سے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، نماز ظہر، عصر ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروبِ ہوتے ہی حاجی مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے، جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور شیطانوں کو مارنے کے لیے کنکریاں چنیں گے، جمعہ کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی واپس منیٰ چلے جائیں گے۔ شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی ادا کرکے اور بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور عام لباس زیب تن کر لیں گے، حاجی طواف زیارہ کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے اور پھر واپس منٰی آ جائیں گے۔ گذشتہ روز بھی عازمین نے قرنطینہ ختم کرکے خانہ کعبہ کا طواف کیا اس دوران سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا گیا۔   The post لبیک ...

37 لاکھ نامناسب پاکستانی وڈیوزنشرہونے سے روکیں، ٹک ٹاک

کراچی:  ٹک ٹاک کے سماجی اثرات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی اوّلین ترجیح قانون کی پاسداری کے ذریعے ایپلی کیشن کے اندرونی ماحول کو محفوظ اور مثبت رکھنا ہے۔ 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق 37  لاکھ سے زائد  غیر مناسب پاکستانی وڈیوز کو نشر ہونے سے روکا جا چکا ہے۔ کسی بھی غیر مناسب مواد (Content) کی بروقت شناخت اور نظرثانی کیلیے متعدد ٹیکنالوجیز اور جدید حکمت عملی کا  نفاذ کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تمام معاشرتی اقدارکی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی لگادی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے صارفین کومتعدد کنٹرولز، تجزیاتی سہولیات اوررازداری کے اختیارات فراہم کیے جاتے ہیں۔ 98.2 فیصد ناموزوں ویڈیوز کو بروقت شناخت کرکے شکایت موصول ہونے سے پہلے ہٹا دیا جاتا ہے۔ متعلقہ حکّام کے ساتھ عملی مذاکرات کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ پالیسیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔   The post 37 لاکھ نامناسب پاکستانی وڈیوزنشرہونے سے روکیں، ٹک ٹاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gbLOQx

یکساں نظام تعلیم کا چیلنج

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم، بنیادی سہولتوں اور تعلیم کے خلا کو پر کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو تعلیم سے مشروط کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور اس کام کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ بات انھوں نے منگل کو 2020 گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ(GEM) رپورٹ کے اجرا کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی جس کا اہتمام ادارہ تعلیم وآگہی نے یونیسکو نیشنل کے ورچوئل رپورٹ کے شعبوں، پیشہ ورانہ تربیت اور بین الاقوامی ترقی کے ادارہ کے اشتراک سے کیا۔ رپورٹ کی تیاری میں متعدد تعلیمی ماہرین، دانشوروں اور مبصرین نے معاونت کی، ماہرین نے پاکستان کی نئی نسل کی تعلیمی عمل میں شمولیت اور دیگر تعلیمی امور پر تفصیلی بحث کی ہے، ملک میں تعلیمی عدم مساوات، نصابی ضرورتوں اور معیار تعلیم کے زوال سمیت اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے اور اس بات کی ضرورت محسوس کی ہے کہ معیاری تعلیم تک رسائی ہر پاکستانی کے لیے یقینی بنائی جائے، رپورٹ میں اس نکتہ کو تعلیم کی بنیاد قرار دیا گیا۔ رپورٹ کی تیاری میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم پر مکمل توجہ دی جانی چاہیے، اس میں بلاتفریق ر...

کراچی ڈوبنے کا تاثر درست نہیں صورتحال بہتر رہی،سندھ حکومت

کراچی:  صوبائی وزرا سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد جس طرح میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا کہ کراچی ڈوب گیا ہے ایساکچھ نہیں ہوا بلکہ اس سال ماضی کے مقابلے صورتحال بہت حد تک بہتر رہی اور سوائے چند نشیبی علاقوں کے بارش کے دو سے ڈھائی گھنٹوں کے اندر اندر نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا تھا۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے نالوں کی صفائی کا آغاز 3 جولائی سے شروع کردیا گیا تھا اور شہر کے 38 بڑے نالوں کے 78 چوکنگ پوائنٹس پر صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے لاکھوں ٹن نالوں سے کچرہ صاف کرنے کے دعویدار چول وزیر نے صفائی کے دوران صرف 20 ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائیڈ پر پہنچایا باقی لاکھوں ٹن اس نے اس شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پھیلا دیا۔ ان خیالات کا اظہار ان وزرا  نے بدھ کے روز سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا اور اس سے عوام کو تکلیف ہوئی۔ اس کے لیے ہم ان سے معذرت خواہ ہیں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات موجود ہیں کہ کچھ سازشی ٹولے اپنی سیاست کو چمکانے اور پیپلز پارٹی کی...

لبیک اللھم لبیک! عازمین آج عرفات پہنچیں گے

 اسلام آباد / مکہ مکرمہ:  عازمین حج گزشتہ روز لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے نماز ظہر سے قبل مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے۔ منیٰ پہنچنے کے بعد انھوں نے رات قیام کیا اور آج ( جمعرات ) نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچیں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہوگا۔ مسجد نمرہ سے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، نماز ظہر، عصر ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروبِ ہوتے ہی حاجی مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے، جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور شیطانوں کو مارنے کے لیے کنکریاں چنیں گے، جمعہ کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی واپس منیٰ چلے جائیں گے۔ شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی ادا کرکے اور بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور عام لباس زیب تن کر لیں گے، حاجی طواف زیارہ کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے اور پھر واپس منٰی آ جائیں گے۔ گذشتہ روز بھی عازمین نے قرنطینہ ختم کرکے خانہ کعبہ کا طواف کیا اس دوران سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا گیا۔ ...