Skip to main content

ٹرمپ نے امریکا کےصدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی تجویز دے دی

 واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے دھاندلی کی خدشات ظاہر کرتے ہوئے نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ اگر ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے تو یہ ہماری تاریخ کے سب سے زیادہ جعل سازی  پر مبنی اور نادرست انتخاب ہو گا۔ یہ امریکا کے لیے شرمندگی کا باعث ہوگا۔ کیوں نہ عوام کے محفوظ ووٹ ڈالنے کے قابل ہونے تک انتخابات ملتوی کردیے جائیں؟

صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش ہونے والی اس تجویز کے بعد امریکی میڈیا اور سماجی رابطے کے مختلف فورمز میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ایک امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے صحت عامہ اور معیشت کے بحران کے باعث ٹرمپ کو انتخابات میں اپنی پسپائی نظر آرہی ہے اسی لیے وہ 3 نومبر کو طے شدہ امریکی انتخابات ملتوی کرنے جیسی تجاویز سامنے لا رہے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق کسی بھی عوامی فورم پر پہلی بار ٹرمپ نے انتخابات کے التوا کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز اس اعتبار سے انوکھی ہے کہ خانہ جنگی، عالمی کساد بازاری اور جنگ عظیم دوم کے حالات میں بھی امریکی انتخابات وقت پر منعقد ہوئے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ کی تجویز پر عمل ہوا تو امریکی سیاسی نظام پر اعتماد متزلزل کرنے کی یہ ان کی ایک اور کام یاب کوشش ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: صدارتی انتخابات میں ناکام رہا تو امریکا کیلیے افسوسناک ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ ہر چار سال بعد نومبر کے پہلے پیر کے بعد آنے والے منگل کا دن امریکی انتخابات کے لیے مختص ہے۔ تاریخ کا یہ تعین امریکا کے وفاقی قوانین میں کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو صدر ٹرمپ کی جانب سے آنے والی اس تجویز کو ان کی اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی اور حزب مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کے قانون سازوں نے بھی مسترد کیا ہے اور ان کے نزدیک آئین میں امریکی انتخابات مؤخر یا ملتوی ہونے کی کوئی گنجائیش نہیں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ 20 جنوری 2021 کو اپنے عہدے کی مدت پوری کررہے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کرچکے ہیں اور اسے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا ممکنہ ذریعہ قرار دے چکے ہیں۔ اس وقت صرف پانچ ریاستیں ڈاک کے ذریعے مکمل ووٹنگ کروارہی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کو بھی یہ طریقہ اختیار کرنا پڑے گا۔

The post ٹرمپ نے امریکا کےصدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی تجویز دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2P89Ake

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...