Skip to main content

رافیل کو غلطی سے بھی پاکستان مت بھیجنا پرخچے اڑ جائیں گے، گوتم گمبھیر کو کرارا جواب

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر  کو رافیل طیاروں سے متعلق اپنی ایک فخریہ ٹویٹ پر صارفین کے ساتھ ساتھ عالمی صحافیوں کی جانب سے بھی سبکی اُٹھانا پڑی۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو فرانس سے  5 رافیل طیارے موصول ہوگئے ہیں جس پر سابق انڈین کرکٹر اور حال ہی سیاست میں قدم رکھنے والے گوتم گمبھیر  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک فخریہ ٹوئٹ کی جس میں ایک تصویر میں رافیل طیاروں کو فضاؤں میں اڑتے ہوئے دکھایا گیا گیا ہے اور انہوں نے کیپشن دیا کہ ’’ بڑے پرندے بالآخر بھارت پہنچ گئے۔‘‘

بھارتی کرکٹرز اپنی متنازع ٹویٹس کے باعث عالمی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ٹویٹ کے جواب میں آسٹریلیا، روس اور دیگر ممالک کے صارفین ہی نہیں بلکہ صحافیوں نے بھی گوتم گمبھیر  کو آڑے ہاتھوں لیا اور سابق بھارتی کرکٹر جواب نہ ہونے کے باعث اپنا سا منہ لیکر رہ گئے۔

روس سے تعلق رکھنے والے ایک صارف مائیکل بورس نے گوتم گمبھیر  کو جواب دیا کہ ’’ خیال رکھیں، انہیں پاکستان مے بھیجیں ورنہ پاکستانی پائلٹس بڑے پرندوں کا شکار کرنا خوب جانتے ہیں۔ ان بڑے پرندوں کو میرا ہی پیغام ہے کہ اپنے گھونسلوں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔‘‘

Gotim gamber tweet

قبل ازیں آسڑیلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے گوتم گمبھیر  کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا تھا کہ’’ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ طیارے سرحد عبور نہ کریں ورنہ وہ جادوئی طور پر وہ اسکریپ میں تبدیل ہوجائیں گے۔‘‘

کئی دیگر صارفین نے گوتم گمبھیر  کو 27 فروری 2019 یاد دلائی جب کہ ایک صارف نے سابق کرکٹر سے پوچھا کہ یہ طیارے ایک مرتبہ پھر چائے پینے آرہے ہیں؟ جب کہ بھارتی طیاروں کو نشانہ بنانے والے پاک فضائیہ کے بہادر ونگ کمانڈر نعمان اور اسکوادڑن لیڈر حسن صدیقی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

The post رافیل کو غلطی سے بھی پاکستان مت بھیجنا پرخچے اڑ جائیں گے، گوتم گمبھیر کو کرارا جواب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3jZP1EU

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...