Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2019

قبائلی اضلاع سے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری

پشاور:  الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں 20 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق آزاد امیدوار 6، پی ٹی آئی 5، جے یو آئی (ف)2، اے این پی اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کرسکی جب کہ پی کے 115 کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔ پی کے 100 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے انور زیب، پی کے 101 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے اجمل خان پی کے 102 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے سراج الدین، پی کے 103 مہمند سے اے این پی کے نثار احمد، پی کے 104 مہمند سے آزاد امیدوار عباس الرحمان، پی کے 105 آزاد امیدوار شفیق آفریدی، پی کے 106 خیبر سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی، پی کے 107 خیبر سے آزاد امیدوار محمد شفیق، پی کے 108 کرم سے جے یوآئی کے محمد ریاض، پی کے 109 کرم سے پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں، پی کے 110 اورکزئی سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال، پی کے 111 شمالی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے محمد اقبال خان، پی کے 112 سے شمالی وزیرستان سے آزاد امیدوار میر کالام خان، پی کے113 جنوبی...

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے باعث طغیانی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ جڑواں شہروں میں کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بارش شروع ہوئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ کئی گھنٹے کی مسلسل موسلا دھار بارش سے راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس پر پاک فوج، ریسکیو 1122 سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ایک موقع پر کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 15 فٹ سے بھی زیادہ ہوگئی تو انتظامیہ نے خطرے کا پری الرٹ جاری کردیا۔ تاہم پھر دونوں شہروں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا اور اس وقفے کے دوران نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہونے لگی۔ ایم ڈی واسا محمد تنویر نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، شہری اطمینان رکھیں، پاک فوج کی 10 کور، ٹرپل ون بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دو گھنٹوں میں 109 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ادھر پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، جہلم، مظفر گڑھ، ترنول، کلرکہار، ملتان، پنڈدادن خان، منڈی بہاؤالدین، بھکر...

کراچی میں موٹرسائیکل ریس کے دوران کار کی ٹکر سے 4 نوجوان ہلاک

 کراچی:  ڈیفنس فیز 7 عائشہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ڈیفنس فیز 7 خیابان اتحاد عائشہ مسجد کے قریب قیوم آباد جانے والے ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 4 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 16 سالہ معیز، 20 سالہ صارم قریشی، 20 سالہ شاہ زیب آرائیں اور محمد سمیع کے نام سے کی گئی۔ چاروں نوجوان کورنگی نمبر 4 کے رہائشی اور موٹرسائیکل رائیڈر تھے جو ہفتے میں ایک دو بار ریس لگانے کے لیے کلفٹن سی ویو جاتے تھے۔ واقعے کے وقت بھی چاروں دوست دو موٹرسائیکلوں پر ریس لگاتے ہوئے سی ویو جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار انہیں ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جن کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ The post کراچی میں موٹرسائیکل ریس کے دوران کار کی ٹکر سے 4 نوجوان ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yu19aU

ماحول کی حفاظت کیلیے 800 کلومیٹر الٹے قدموں سفر کرنے والا شخص

جکارتہ:  انڈونیشیا کے ایک باہمت شخص نے ماحول کے تحفظ کے لیے ایک انوکھا، عجیب اور الٹا قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے الٹے قدموں کا سفر شروع کردیا ہے اور 800 کلومیٹر پیدل چل کر صدرِ مملکت تک اپنا پیغام پہنچائیں گے۔ 43 سالہ میڈی باسٹونی نے پشت کی سمت الٹے چلتے ہوئے اپنا سفر 18 جولائی کو شروع کیا اور اب وہ 17 اگست کو ایوانِ صدر پہنچیں گے۔ اس تاریخ کو انڈونیشیا کا 74 واں یومِ آزادی بھی ہے۔ اپنی آخری منزل میں وہ صدر جوکو وائیڈوڈو سے ملیں گے ۔ وہ صدر سے ایک علامتی بیج مانگیں گے جسے وہ اپنے گاؤں کے پاس ایک جنگل میں بوئیں گے۔ اس طرح وہ بارانی جنگلات کےتحفظ کی مہم کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ماحول دوست تنظیمیں پہلے ہی اس جنگل کو بچانے کی کوششیں کررہی ہیں لیکن صدر کی تائید سے اسے بھرپور پذیرائی ملے گی اور مزید لوگ اپنا ہاتھ بٹائیں گے۔ اسی لیے میڈی نے الٹے قدموں کا سفر شروع کیا ہے اور روزانہ 30 کلومیٹر کا سفر مکمل کرتےہیں۔ الٹے قدموں چلتے ہوئے وہ اپنا راستہ عقبی آئینے سے دیکھتے ہیں ۔ ان کی پشت پر 8 کلوگرام وزنی بیگ ہے جس میں ضروری سامان ہے جبکہ ان کے پاس صرف چار ہزار روپے کے برابر رقم...

افغان ایشو پر پاک امریکا اہم مذاکرات، زلمے خلیل آج اسلام آباد آئیں گے

 اسلام آباد:  پاکستان اور امریکا کے درمیان افغان امن عمل بارے اہم بات چیت آج جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں قیام امن بارے بات چیت نتیجہ خیز مراحل میں داخل ہو چکی ہے جس مقصد کے لیے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قیادت میں امریکی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا جہاں وہ اعلی و سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جس میں افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا پر مشاورت کی جائے گی۔ زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ کا بھی دورہ کریں گے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کی تکمیل کے بعد وہ دوحہ روانہ ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹرمپ کو افغان امن بات چیت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کے بعد پاک امریکا بات چیت اہمیت اختیار کر چکی ہے ۔ The post افغان ایشو پر پاک امریکا اہم مذاکرات، زلمے خلیل آج اسلام آباد آئیں گے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LSDsSf

عمران صاحب آپ نے قوم کی روٹی چھین لی، مریم اورنگزیب       

اسلام آباد:  ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کی روٹی چھین لی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تاریکِ انصاف نے عوام پہ ایک اور پیٹرول بم گرایا ہے، عمران صاحب کنٹینر پہ تو آپ نے پیٹرول 46 روپے لیٹر کرنے کا کہا تھا؟ ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے کے اثرات آناشروع ہو گئے ہیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا عمران صاحب پیٹرول مہنگا ہونے سے روٹی، سواری، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، ‎عمران صاحب اب فی لیٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ عمران صاحب آپ نے قوم کی روٹی چھین لی، آپ نے روزگار چھین لیا، آپ نے کاروبار چھین لیا ؟۔ مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب آئی ایم ایف کا جولائی کا ہدف پورا نہیں ہورہا، اس لئے عوام پر پیٹرول بم پھینک دیا؟ ڈیزل اور پیٹرول مہنگا کرنے سے روٹی مزید مہنگی ہوگی۔ The post عمران صاحب آپ نے قوم...

ٹیٹوال سیکٹر میں بھارت کی گولہ باری، بچے سمیت 3 افراد شہید

اٹھ مقام /  اسلام آباد:  ٹیٹوال سیکٹر میں بھارتی فوج نے مارٹر کا گولہ فائر کیا جو چلہانہ پھالیاں میں مکان کی چھت پر لگا جس سے مکان تباہ ہوگیا۔ ایل او سی پر کشیدگی برقرار ہے، ٹیٹوال سیکٹر میں گذشتہ صبح 9 بجے بھارتی فوج نے مارٹر کا گولہ فائر کیا جو چلہانہ پھالیاں میں ساجد کے مکان کی چھت پر لگا جس سے مکان تباہ ہوگیا۔ 4 سالہ ایان علی ولد محمد صدیق موقع پر شہید ہوگیا جبکہ گھر کے دیگر 10 افراد گلاب جان زوجہ برکت اللہ، رضیہ زوجہ صدیق، راشدہ بی بی ، صدف، عرفان صدیق، فخر، خرم، ارم، رمیشہ پسران محمد ساجد، شہناز بی بی دختر سلیمان شاہ زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ضلع جہلم ویلی میں بھارتی بم پھٹنے سے 2 نوجوان عقیل ولد خورشید سکنہ میراکلاں، وسیم ولد اکرم سکنہ بانڈی جاں بحق ہو گئے، گذشتہ روز کی شدید گولہ باری کے بعد ایل او سی کے ملحقہ علاقوں میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔ The post ٹیٹوال سیکٹر میں بھارت کی گولہ باری، بچے سمیت 3 افراد شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LUbfua

کراچی میں ڈاکٹروں اور سرجنوں کے ٹیکس نہ دینے کا انکشاف

کراچی:  ایف بی آر کے ماتحت اِن لینڈ ریونیوبراڈننگ آف ٹیکس بیس زون نے کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنزکے بڑے پیمانے پر ٹیکس نہ دینے کا انکشاف کیاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے حامل قابل ٹیکس آمدنی کے باوجودبیشتر ڈاکٹرز اِنکم ٹیکس کی ادائیگیاں نہیں کررہے ہیں۔ براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کی جانب سے آغا خان اسپتال، ضیاء الدین اسپتال، انڈس اسپتال، اے اوکلینک، دارالصحت سمیت دیگرمختلف اسپتالوں کو نوٹس ارسال کردیے گئے ہیں جن میں ان اسپتالوں کی انتظامیہ سے ڈاکٹروں کی آمدن پر مبنی مختلف تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ The post کراچی میں ڈاکٹروں اور سرجنوں کے ٹیکس نہ دینے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/316fCGb

ملازم پر گرم چائے پھینکنے کے مقدمے میں ریسٹورنٹ مالک کا ریمانڈ

کراچی:  مقامی عدالت نے نارتھ ناظم آباد میں چائے کے ریسٹورنٹ پر بچے پر گرم چائے پھینکنے کے مقدمے میں ریسٹورنٹ کے مالک ملزم احسان اللہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو نارتھ ناظم آباد میں چائے کے ہوٹل پر بچے پر گرم چائے پھینکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ریسٹورنٹ مالک ملزم احسان اللہ کو عدالت میں پیش کردیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کے مالک نے چائے کا کپ تاخیر سے دھونے پر بچے پر گرم چائے پھینکی جس سے بچہ زخمی ہوا تھا، ملزم کیخلاف حیدری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، متاثرہ بچے کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے بچے کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی، رپورٹ کے مطابق گرم چائے سے بچے کا گردن اور سینے کا 5 فی صد حصہ جل گیا ہے، عدالت نے ملزم احسان اللہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ریسٹورنٹ کے مالک کا ملازم پر گرم چائے پھینکنے پر نوٹس لیا تھا۔ The post ملازم پر گرم چائے پھینکنے کے مقدمے میں ریسٹورنٹ مالک کا ریمانڈ appeared first on ایکسپر...

آج مطلع ابرآلود رہے گا، بوندا باندی اور پھوار کا امکان

کراچی:  شہر کا مطلع آج ابرآلود رہنے جبکہ بونداباندی اور پھوار پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت شہر کا مطلع کہیں جذوی اور کہیں ابرآلود رہا جب کہ 2اگست تک شہر کا مطلع حالیہ مون سون سسٹم کے اثرات کے زیراثر رہے گا۔ واجح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کا سلسلہ منگل کی شام کو تھم گیا تھا، بارش کا سلسلہ رکنے کے 24 گھنٹے بعد بھی شہرمیں بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی۔ The post آج مطلع ابرآلود رہے گا، بوندا باندی اور پھوار کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LSYlwK

مون سون کی بارشیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آسکی

کراچی:  بارش کو تھمے ہوئے 24 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول پرنہ آسکی جب کہ شہر کے بیشتر علاقوں 48 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کا سلسلہ منگل کی شام کو تھم گیا تھا بارش کا سلسلہ رکنے کے 24 گھنٹے بعد بھی شہرمیں بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی ہے، بارش کے نتیجے میں آنے والے 5 ہزار سے زائد چھوٹی بڑی فنی خرابیوں کو دور کرنے میں کے الیکٹرک کی مرمتی ٹیمیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ بدھ کی رات گئے تک شہر کے متعدد علاقوں میں مسلسل 3 روز سے بجلی کی فراہمی منقطع تھی جبکہ کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز کی جانب سے شہریوں کی شکایات درج کرنے سے بھی گریز کیا جارہا تھا، صرف ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں سیکڑوں شکایات پر 48 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کے الیکٹرک کا عملہ نہیں پہنچ پایا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہر بھر میں گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں خرابی، کیبل فالٹس، لنکنگ کیبل فالٹس، تاریں ٹوٹنے، سب اسٹیشن میں پانی بھر جانے۔ پی ایم ٹی کی کیبل جل جانے، جمپر لوز ہوجانے کی ہزاروں شکایات تاحال دور نہیں...

سپر ہائی وے ڈیمز میں شگاف، گرڈ اسٹیشن، آبادیاں اور مویشی منڈی زیر آب

کراچی:  لٹھ اور تھڈو ڈیم میں شگاف پڑنے سے سپرہائی وے سے متصل کے ڈی اے گرڈ اسٹیشن ، رہائشی گوٹھ ، سوسائٹیاں اور مویشی منڈی کا بیشتر حصہ زیر آب آگیا۔ گڈاپ ٹاؤن میں لٹھ ڈیم اور تھڈو ڈیم میں شگاف پڑنے سے برساتی پانی کا ریلا سپر ہائی وے تک پہنچ گیا جس کسے باعث کراچی سے حیدرآباد جانے والا ٹریک زیر آب آگیا اور ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، سیلابی ریلا موٹروے ایم نائن کے نیچے پانی کی نکاسی کے راستوں سے ہوتا ہوا سعدی گارڈن گلشن عثمان ، سعدی ٹاؤن ، اسکیم 33 میں کے ڈی اے گرڈ اسٹیشن سے ہوتا ہوا مدینہ کالونی اور اس کے اطراف میں درجن سے زائد گوٹھوں میں داخل ہوگیا۔ اسکیم 33 میں کے الیکٹرک کے 220 کے وی کے گرڈ اسٹیشن میں بھی پانی بھرجانے کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، فوج کے دستوں نے مٹی کے بند بناکر مزید پانی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکا مگر پمپ کی مدد پہلے سے جمع پانی کو نکالنے میں 18 گھنٹے سے زائد وقت لگ گیا۔ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا فوج کے جوانوں نے سب سے پہلے گرڈ اسٹیشن کے چاروں طرف مٹی کے ڈھیر لگاکر پانی کے جانے کا راستہ روک کر گرڈ اسٹیشن سے پانی...

ٹنڈو جام، ٹول پلازہ انتظامیہ نے 50 ملازمین برطرف کر دیے

ٹنڈو جام:  میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر ٹول پلازہ انتظامیہ نے 50 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر ٹول پلازہ انتظامیہ نے 50 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا جبکہ مزید150 ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے فہرستوں کی تیاری کی اطلاعات ملی ہیں۔ برطرف کیے گئے ملازمین میں سپروائزر،آپریٹرز، سیکیورٹی گارڈز ودیگرشامل ہیں۔ متاثرین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وہ سڑک بنانے والی نجی کمپنی کے ملازم تھے اور گزشتہ 8 سال سے ڈیوٹی کر رہے تھے۔ ٹول منیجر نے من پسند افراد کو مقرر کرنے کے لیے انہیں بلاجواز نوکریوں سے فارغ کر دیاہے جو سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انھیں بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کیا جائیگا۔ The post ٹنڈو جام، ٹول پلازہ انتظامیہ نے 50 ملازمین برطرف کر دیے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/332eSnk

نامعلوم افراد نے درسی کتب کے بنڈل نالے میں پھینک دیئے

جام صاحب:  محکمہ تعلیم کی نا اہلی، نامعلوم افراد درسی کتابوں کے بنڈل سیم نالے میں پھینک گئے۔ جام صاحب گپچانی روڑ پر اسٹیڈیم کے مقام پر گورنمنٹ فقیر غلام رسول ہائر سیکنڈری اسکول کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کی اردو، سندھی، اسلامیات اور دیگر مضامین کی درسی کتب کے بنڈل سیم نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ رابطہ کرنے پر پرنسپل مسعود احمد سہتو نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ درسی کتابیں ایک ماہ قبل ہی طلبہ میں تقسیم کر چکے ہیں۔ یہ اسکول اور اساتذہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم نے ڈی او سیکنڈری غلام علی برہمانی کی سربراہی میں5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ The post نامعلوم افراد نے درسی کتب کے بنڈل نالے میں پھینک دیئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Kgr4Iv

افغانستان میں مسافر بس کے نزدیک بم دھماکے میں 34 مسافر ہلاک

کابل:  افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں 34 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں ہرات ہائی وے پر نصب بم اُس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک مسافر بردار بس وہاں سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 34 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، 10 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : افغان شہریوں کی بڑی تعداد طالبان کے بجائے مقامی اور نیٹو افواج کے ہاتھوں ہلاک ہوئی، اقوام متحدہ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس فراہ سے ہرات کی جانب جا رہی تھی کہ شاہ ویز کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہوگئی، بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ بم دھماکے کا ہدف یہی مسافر بس تھی۔ تاحال بس کو ہدف بنانے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور کسی گروپ نے ذمہ داری قبول ن...

ای سی سی نے روٹی کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد:  ای سی سی نے نان اور روٹی کی 30 جون والی قیمت بحال کرنے کے اقدامات کی منظوری دیدی ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومتوں کو نان اور روٹی کی قیمت 30 جون کی سطح پر بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے، نان کمرشل تنور کے لیے گیس ٹیرف بھی 30 جون کی سطح پر بحال کیا گیا ہے جب کہ حکومت تنور کے گیس کنکشن کے لیے ایک ارب 51 کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کو نان اور روٹی کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ The post ای سی سی نے روٹی کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MxiZSF

تاجر تنظیموں کا چار روزہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

 لاہور:  تاجر تنظیموں نے اگست میں چار دن کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ لاہور میں تاجر رہنما نعیم میر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں نے 15 ، 16 اگست اور 26 ، 27 اگست کو ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کردیا۔ اس ہڑتال پر تمام تاجر تنظیموں کا مکمل اتفاق ہے۔ نعیم میر نے کہا کہ حکومت کی من پسند فکسڈ ٹیکس اسکیم قبول نہیں اور ریٹیلرز کی مشاورت سے اسکیم کا اجراء کیا جائے، نئی ٹیکس اسکیم کے اجراء تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، مطالبات نہ مانے گئے تو عاشورہ کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے دکانیں بند ہوں گی۔ فیصل آباد کی تاجر تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیلز ٹیکس اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تنظیموں کے تمام دھڑے متحد ہوگئے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ شناختی کارڈ پر خرید و فروخت نہیں کریں گے، ایف بی آر کی ٹیمیں مارکیٹس میں آئیں تو ان کا گھیراؤ کریں گے۔ The post تاجر تنظیموں کا چار روزہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Yg60LX

اسفندیار ولی خان نے شوکت یوسفزئی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

پشاور:  عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے 25 ملین ڈالر کے عوض پختونوں کا سودا کرنے کا الزام عائد کرنے پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسف زئی کوقانونی نوٹس بھیج دیا ہے، جس میں 14 دنوں کے اندر معافی نہ مانگنے کی صورت میں 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے اور ہتک عزت مقدمے کے سلسلے میں عدالتی کارروائی شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔ سینیئر قانون دان عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ کے توسط سے صوبائی وزیراطلاعات شوکت علی یوسف زئی کو ارسال کردہ قانونی نوٹس میں ان سے اسفندیار ولی خان پر 25 ملین ڈالرز کے عوض پختونوں کا سودا کرنے کے الزام کی وضاحت مانگی گئی ہے، نوٹس میں مختلف اخبارات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسفند یار ولی خان ، عبدالولی خان کے صاحبزادے اور عبدالغفار خان (باچاخان) کے پوتے، سابق پارلیمنٹرین ہیں، مذکورہ الفاظ سے اسفندیار ولی خان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، لیگل نوٹس میں صوبائی وزیر اطلاعات سے 14 دنوں میں معذرت کرنے کا مطالب...

کراچی کی مویشی منڈی زیر آب آگئی، 100 سے زائد گائیں ہلاک

کراچی میں لٹھ اور تھڈو ڈیم میں شگاف پڑنے سے سپرہائی وے سے متصل رہائشی علاقے اور مویشی منڈی کا بڑا حصہ زیر آب آگیا جس کے نتیجے میں قربانی کے لیے آنے والی درجنوں گائے مرگئیں۔ مویشی منڈی کے ایک بیوپاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ ڈھرکی سے 35 جانور منڈی لایا تھا جہاں اس نے 80 ہزار روپے میں جگہ حاصل کی، انتظامیہ نے جگہ دیتے وقت تمام سہولتیں دینے کا وعدہ کیا تاہم سیلاب کے آتے ہی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ بیوپاری نے بتایا کہ وہ اپنی 10 گائے بمشکل پانی سے نکال سکا ہے جبکہ باقی گائیں اور کھانے پینے کا سامان وہیں پھنسا ہوا ہے۔ آج صبح مویشی منڈی کراچی کی حالت۔۔۔۔ #Rain #Karachi pic.twitter.com/G8Qn2DOyFw — SindhLeaks |سنڌليڪس (@Sindhleak) July 30, 2019 گھوٹکی کے بیوپاری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 100 کے قریب گائے مرچکی ہیں جبکہ درجنوں گائے سر تک پانی میں ڈوبی ہیں جن کے مرنے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  مویشی منڈی میں کیچڑ ہی کیچڑ، جگہ جگہ تالاب بن گئے مویشی منڈی کے کوآرڈینیٹر نے ایکسپریس کو بتایا کہ بعض بلاکس کے کوئی پیسے نہیں لیے گئے اور بیوپاریوں کو جگہ مفت دی گئی...

سوشل میڈیا ایپس سنگین جرائم میں استعمال ہونے کا انکشاف

 لاہور:  سنگین نوعیت کے جرائم میں سوشل میڈیا ایپس کو استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور میں سوشل میڈیا ایپ پر دوستی کے بعد نوجوان کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا جبکہ ایک نوجوان نے تاجر کو قتل کرکے اس کا اسٹیٹس اپ لوڈ کیا۔ جنوبی چھاؤنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں اغوا کاروں کے گروہ نے موبائل ایپ ” بیگو” Bigo  پر ایک نوجوان فیضان الحق سے دوستی کی اور بعد میں اس کو بلا کر اغوا کرلیا۔ ملزمان نے فیضان کی بیوی سے دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ” بیگو لائیو” پر فیضان کو براہ راست تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھی دکھایا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اس واردات میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ایک دوسرے واقعہ میں ملزم غواش بٹ نے معروف تاجر شیخ عرفان چنا کو سول لائنز کے علاقہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ غواش بٹ موبائل ایپ ” ٹک ٹاک ” پر مختلف فلمی ڈائیلاگ پر اداکاری کرکے دکھاتا اور اسلحہ لہراتا تھا۔ اس نے فیس بک پر اپنے گینگ کے ساتھ متعدد تصاویر اپ لوڈ کیں اور شیخ عرفان چنا کو قتل...

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی، شہبازشریف

 اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی سینیٹرز کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس کے دوران شہباز شریف نے سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی کیونکہ اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ میں پارٹی نمائندگی کی بنیاد پر اپوزیشن کی جیت میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن حکمرانوں کی نیت خراب ہے، وہ غیرآئینی و غیرجمہوری طرز عمل سے باز رہیں۔ اس موقع پر (ن) لیگی سینیٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ The post چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31coABX

ایل او سی پر بھارتی جارحیت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا ثبوت ہے، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی:  ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کا اظہار وہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے کررہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی بڑھتی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں اس کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، بھارت عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے۔ Increased Indian Cease Fire Violations (CFVs) indicate their frustration due to failure in IOJ&K. CFVs are being & shall always be effectively responded. Pak Army shall take all measures to protect innocent civilians along LOC from Indian firing deliberately targeting them. — DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 31, 2019 میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دے رہی ہے اور کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم شہری آبادی کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں ماہ بھارتی ف...

چوہدری شوگر مل کیس؛ مریم نواز نیب کو مطمئن نہ کر پائیں، ذرائع

 لاہور:  چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز دوران تفتیش نیب کو مطمئن نہ کر پائیں۔ نیب نے چوہدری شوگرمل کیس میں نواز شریف کے تینوں بچوں مریم، حسن اور حسین نواز کے ساتھ ساتھ بھتیجے عبدالعزیز عباس کو آج طلب کیا تھا، چاروں افراد کو چوہدری شوگر ملز میں شیئر ہولڈرز ہونے کی بنا پر بلایا گیا۔ مریم نواز نیب لاہور میں 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نیب ٹیم کو تحقیقات میں مطمئن نہ کر پائیں، نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا اور انہیں ہدایت کی ہے کہ اگلی مرتبہ تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔ واضح رہے کہ چوہدری شوگر مل میں مریم صفدر کے بھی کروڑوں روپے مالیت کے شئیرز ہیں، شریف فیملی پر چوہدری شوگر ملز کے ذریعے بذریعہ ٹی ٹی بیرون ملک رقم منتقل کرنے کا الزام ہے۔ The post چوہدری شوگر مل کیس؛ مریم نواز نیب کو مطمئن نہ کر پائیں، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LQMFdA

بھارتی اشتعال انگیزی سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے، پاکستان

 اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ میں ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے ایل او سی کے دننا، ڈھنڈیال، جوڑا، لیپا، شاہ کوٹ اور شاردہ سیکٹرز پربلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 9 معصوم شہری زخمی ہوئے، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی عظمت، بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت 2 برسوں میں 1970مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے، بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے، پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے، بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری ...

فضل الرحمان اکھاڑ پچھاڑکریں گے تو ان ہی کی اکھاڑپچھاڑ ہوگی، شیخ رشید

رحیم یار خان:  وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اگر سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو یاد رکھیں ان ہی کی اکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔ رحیم یار خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھنے جا رہا ہے، ایم ایل ون کا کام سکھر ڈویژن سے شروع ہوگا، ٹریک ایم ایل ون جس دن شروع ہوا ریل کی ترقی ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں، وہ اسمبلی میں نہیں آئے تو کون سی بڑی بات ہے، مولانا فضل الرحمان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو یہ ان کی اپنی اکھاڑ پچھاڑ ہو گی۔ 4 سال پرانی ویڈیوز چلا کر میری کردار کشی کی جا رہی ہے، مہنگائی ان چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے بھی لے گئے اور واپس بھی نہیں دیتے۔ The post فضل الرحمان اکھاڑ پچھاڑکریں گے تو ان ہی کی اکھاڑپچھاڑ ہوگی، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GGa51o

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرے کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ بھارتی فوج نے اسی دوران تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں جعلی مقابلے میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ دوسری جانب ترال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بھارتی پولیس پر دستی بم کا حملہ کیا لیکن کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2K7Xrud

یہ تصویر حقیقتاً بلیک اینڈ وائٹ ہے!

ناروے:  اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو یہ آپ کو رنگین دکھائی دے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر مکمل طور پر بلیک اینڈ وائٹ ہے اور اس پر رنگین دھاریوں کی وجہ سے اس کے رنگین ہونے کا بصری دھوکہ پیدا ہورہا ہے۔ اس تصویر پر مختلف رنگوں کی دھاریاں ہیں جنہوں نے تصویر کو بلیک اینڈ وائٹ سے رنگ برنگی بنادیا ہے۔ یہ کام ایک ڈجیٹل مصور اور سافٹ ویئر ماہر اُوونڈ کولس نے کیا ہے۔ انہوں نے تصاویر پر رنگین نقاط اور لائنیں کھینچ کر انہیں اس طرح سے تبدیل کیا ہے کہ سادہ تصاویر پر رنگین ہونے کا گمان ہوتا ہے۔ اپنے اس تجربے کو ’کلر اسملیئشن گرڈ الیوشن‘ کا نام دیا ہے جس میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر پر رنگ برنگی خانے بنادیئے جاتے ہیں اور رنگین لائنوں کے درمیان خالی جگہوں پر موجود بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر اس کا اثر ہوتا ہے۔ کولس کے بقول رنگین دھاریاں بلیک اینڈ وائٹ نقاط پر اثر انداز ہوکر انہیں رنگین دکھاتی ہیں لیکن یہ صرف آپ کے ذٓہن کا دھوکا ہی ہوتا ہے۔ اگرچہ رنگین لائنیں بہت مؤثر انداز میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین دکھاتی ہیں لیکن گول رنگین دھبے اور نقطے بھی عین یہی کام کرسکتے ہیں۔ لیکن کولس کے بقول و...

کراچی میں سیلابی ریلے سے شدید ٹریفک جام اور کئی علاقوں کی بجلی بند

کراچی میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے متعدد شاہراہیں زیر آب آگئیں جس کے نتیجے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا جبکہ کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور شہر میں بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ ہے۔ کراچی میں دو روز سے جاری بارش کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن شہر کی صورتحال شدید خراب ہے۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہے اور جگہ جگہ ٹریفک جام ہے۔ مضافاتی علاقے گڈاپ کے متعدد گاؤں سیلابی ریلے کی زد میں آگئے ہیں اور متعدد کچے مکان گرگئے ہیں جس کے باعث متاثرہ افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ شہر میں بھی مختلف علاقوں سعدی ٹاؤن اور گلشن عثمان میں بھی پانی کا ریلہ داخل ہوگیا ہے۔ یہ پڑھیں:  کراچی میں تھڈو ڈیم کے پشتے ٹوٹنے سے سیلابی ریلا شہر میں داخل   سپر ہائی وے سے متصل متعدد رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ملیر ندی میں برساتی پانی کا بڑا ریلا آنے سے کورنگی کازوے اور کورنگی روڈ بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہے اور لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں۔ کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن میں سیلابی ریلے کا پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں کی بجلی بند ہوگئی ہے اور بڑے بریک ڈاؤن کا خدشہ ہے۔ اسکیم 33 میں...

مویشی منڈی میں کیچڑ ہی کیچڑ، جگہ جگہ تالاب بن گئے

کراچی:  سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں آنے والے بیوپاری رل گئے جبکہ اندورنی بلاکس کے بیوپاریوں کو ذاتی خرچے سے کیچڑ اور پانی صاف کرانا پڑ رہا ہے۔ مویشی منڈی میں صادق آباد سے آئے ہوئے ایک بیوپاری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مویشی منڈی انتظامیہ کی وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس اور مین سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی پر توجہ دے رہی ہے۔ مویشی منڈی کے پچھلے حصوں کے بلاکس میں پانی اور کیچڑ صاف کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بیوپاریوں کو ازیت ناک صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریکٹر ٹرالی کی مدد سے منہ مانگی قیمتوں پر پانی اور کیچڑ صاف کرا رہے ہیں تاکہ فروخت کے لیے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔ انھوں نے بتایا کہ اشتہاری ایجنسی اور مویشی منڈی کی انتظامیہ کو چلانے میں زمین آسمان کا فرق ہے اور اسی ناتجربہ کاری کی وجہ سے مویشی منڈی کے ٹھیکیدار نے بیوپاریوں کو رلا دیا ہے ، بیوپاری کا کہنا تھا کہ قدم قدم پر پیسے خرچ کرنے کا تمام خرچہ قربانی کے جانور...

جگہ جگہ گندگی سے وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں، ماہرین طب

کراچی:  بارش کے بعد جگہ جگہ گندگی اورغلاظت سے وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں جب کہ تعفن سے سانس کے امراض، مختلف اقسام کی الرجی سمیت دیگر طبی مسائل جنم لیں گے۔ شدید بارش کے نتیجے میں ڈنگی وائرس کے پھیلاؤکا سبب بننے والے ایڈایچپٹی مادہ مچھروں کے انڈوں سے افزائش نسل کا موسم شروع ہوگیا، مادہ مچھروں کے انڈوں سے افزائش نسل بارشوں کے موسم میں تیزی سے ہوتی ہے جبکہ ملیریا اورمچھروں سمیت مکھیوں اورحشرت الارض کا موسم بھی بارشوں میں ہی شروع ہوتا ہے، گھروں کے اطراف جمع ہونے والے بارش کے پانی میں مٹی کا تیل ڈال کر پانی میں مچھروں کی افزائش نسل کو روکاجاسکتا ہے۔ ضلعی ہیلتھ افسران کو بھی ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر ہاشم شاہ نے ہدایت دی ہے کہ کراچی کے 6 اضلاع میں قائم تمام ضلعی اسپتالوں، پرائمری وسیکنڈری  صحت کے مراکز کے انتظامی افسران کوہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہوئے جان بچانے والی دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ،تمام ہیلتھ ایجوکیشن افسران اپنے اپنے اضلاع میں بارش کے موقع پر غیرضروری طور پرباہرنہ نکلالنے کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کریں،بچوں میں بجلی کے کھمبوں کو ہاتھ نہ لگانے کے حوالے سے آگا...

این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ نے تعلیم سے محروم بچوں کیلیے اسکول قائم کر دیا

کراچی:  این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے اپنی جیب خرچ سے رقم منہا کرکے محنت کش بچوں کے لیے ’’تدریس‘‘ اسکول قائم کردیا جہاں اسٹریٹ چلڈرن اور مختلف اشیا بیچنے والے تعلیم سے محروم بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ تعلیم سے محروم بچوں کے لیے اسکول کھولنے کا خیال این ای ڈی یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی طالبہ اروہا ڈار کا ہے جنھوں نے اس مقصد کے لیے اپنے ساتھی طلبہ اور مخیر حضرات کی مدد سے ان بچوں کو سب سے پہلے یونیورسٹی کے گارڈ روم میں تعلیم دینا شروع کی جہاں اردگرد کی پسماندہ آبادی کے بچے پڑھنے آتے تھے۔ اروہا ڈار نے بتایا کہ مجھے اور دیگر طلبہ اور یونیورسٹی کے عملے کو یہ بچے سڑکوں پر مختلف اشیا بیچتے ہوئے بہت عجیب لگتے تھے اور ہم سوچتے تھے کہ یہ بچے پڑھتے کیوں نہیں، میری زندگی میں میں نومبر 2016 اس وقت اچانک ایک امید کی کرن جاگی جب میں نے دیکھا کہ ایک بچہ ان بچوں کو انگلش کے الفاظ پڑھنا سکھا رہا تھا اور تمام بچے انتہائی توجہ سے انگلش کے الفاظ سیکھنے کی کوشش کررہے تھے تب میں نے ان بچوں کے پاس جا کر پوچھا کہ وہ کیا بننا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش کیا ہے جس پر بچوں نے ...

مادر ملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے

 لاہور:  تحریک پاکستان کی ممتاز رہنما اور قائداعظم محمد علی جناح ؒ  کی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناحؒ کا 127 واں یومولادت آج (بدھ کو) منایا جا رہا ہے۔ مادر ملت فاطمہ جناحؒ کا 127 واں یومولادت آج منایا جا رہا ہے تاہم اس موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں خصوصی تقریب صبح ساڑھے 10بجے منعقد ہوگی جس میں سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ کیک کاٹیں گے۔ مقررین محترمہ فاطمہ جناح کی حیات و خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ The post مادر ملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ynRlz3

بیرون ملک پاکستانیوں کے ملک میں قیام کی مدت کم کردی گئی

 اسلام آباد:  ایف بی آر نے اپنا دائرہ کار بیرون ملک پاکستانیوں کے ملک میں قیام کی مدت میں تبدیلی کردی گئی۔ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستانیوں کے لیے ملک میں قیام کی مدت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ اس سرکلر کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کی غرض سے پاکستانیوں کے ملک میں قیام کا دورانیہ کم کرتے ہوئے اسے 4ماہ کردیا ہے جو اس سے قبل 6ماہ ((تقریباً 183دن ))تھا، یعنی ایسے تمام پاکستانی جو اس مدت کے لیے ملک میں موجود ہوں گے اور وہ ٹیکس کے دائرہ کار میں آتے ہوں تو انہیں ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ 6ماہ سے زیادہ ملک میں قیام کرنے والے تمام پاکستانی ٹیکس دائرے میں آتے تھے تاہم اب یہ مدت 4ماہ کردی گئی ہے۔اس فیصلے کا اطلاق سن 2015کے مالی سال سے کیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سرکلر کے نتیجے میں مقدمے بازی بڑھنے کے خدشات زیادہ ہیں کیونکہ اس طرح کی قانون سازی یا قانون میں تبدیلی کے لیے ایف بی آر مجاز ادارہ نہیں ہے۔ The post بیرون ملک پاکستانیوں کے ملک میں قیام ک...

افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی، عسکری حکام

پشاور:  عسکری حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی۔ سنیئر عسکری حکام کے مطابق پاک فوج نے افغانستان کیساتھ 830 کلو میٹر بارڈر فیسنگ میں سے 563 کلومیٹر ایریا پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا۔ سنیئر عسکری حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ برف باری اور موسم کی دشواری کی باوجود بھی وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے 14 ہزار فٹ بلندی پر بھی افغان سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کا کام جاری رکھا۔ عسکری حکام کے مطابق پاکستان کا افغانستان کیساتھ 1229 بارڈر ایریا ہے۔ افغان بارڈر پر اب تک پاک فوج کی کوششوں کے باعث دشمن کے دفاع اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے 208 پوسٹیں تعمیر کر لی گئیں جبکہ 102 مزید پوسٹیں بھی بنائیں جائیں گیں اسی طرح بارڈر فینسنگ کیساتھ ساتھ افغان سرحدوں پر 443 قلعوں میں سے 213 بن چکے ہیں جبکہ 39 زیر تعمیر ہیں۔ The post افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی، عسکری حکام appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ynRjqV

چائے کی پیالیاں دیر سے دھونے پر مالک نے ملازم پر گرم چائے پھینک دی

کراچی:  نارتھ ناظم آباد میں چائے کی پیالیاں دیر سے دھونے پر ملازم لڑکے پر گرم چائے پھینکنے والے ہوٹل کے مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او حیدری ندیم صدیقی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوعمر لڑکا سینے پر گرم چائے پھینکے جانے کے باعث جھلسا ہو دکھائی دیا جبکہ چائے کا ہوٹل نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں واقع ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ گرم چائے سے جھلسنے والے نوعمر لڑکے بخت علی کو طبی امداد کیلیے اسپتال بھیج دیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ The post چائے کی پیالیاں دیر سے دھونے پر مالک نے ملازم پر گرم چائے پھینک دی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YccH1L

جنگلات کیس، سندھ حکومت کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا عدم اطمینان

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے جنگلات سے متعلق کیس میں سندھ حکومت سے 3 ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔ قائم مقام چیف جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیس نیب کو بھجوانے کا  عندیہ دیدیا، جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے کا حکم پہلے ہی دے چکے ہیں، فیصلے کی آخری لائن آپ کو یاد رہے گی۔ عدالتی حکم کے بعد تحقیقاتی ادارے جانیں اور سندھ حکومت، پیشرفت رپورٹ میں لکھا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کا انتظار ہے، اس معاملے میں ایڈووکیٹ جنرل وزیراعلی سے بات کریں، درخت لگانے میں سندھ حکومت کو آخر کیا مسئلہ ہے؟ جنگلات اس کی ترجیحات میں شامل نہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا سندھ حکومت آخر فیصلہ کیوں نہیں کر پا رہی؟ چیف کنزویٹو آفیسر نے کہا کہ فیصلوں میں تاخیر سے عملہ غیرمحفوظ ہو رہا ہے۔ The post جنگلات کیس، سندھ حکومت کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا عدم اطمینان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MrjTQh

عید پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی سمیت متعدد اشیا سستی کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے عید پیکیج کے تحت ملک بھر کے اسٹوروں پر گھی، آئل، مصالحہ جات سمیت مختلف برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا. ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں عید پیکیج پر ورکنگ جاری ہے، عید پیکیج کے تحت گھی، آئل، مصالحہ جات سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، عید پیکیج 5 اگست سے عید قربان کے اختتام تک جاری رہے گا، گھی آئل کی قیمت میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کا امکان ہے، 400 گرام میکرونی پر 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ برانڈڈ مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائیگی، 50 گرام بریانی مصالحہ کی قیمت میں 2 سے 3 روپے کمی ، 50 گرام چپلی کباب مصالحہ کی قیمت میں 2 سے 3 روپے، 50 گرام گرم مصالحہ کی قیمت میں 4 روپے، 50 گرام پائے اور نہاری مصالحہ کی قیمت میں بھی 3 روپے، 50 گرام چاٹ مصالحہ کی قیمت میں1 سے 2 روپے کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح 200 گرام سرخ مرچوں کی قیمت میں5 روپے تک کمی کا امکان ، 50گرام زیرہ پاؤڈر کی قیمت میں 2 روپے تک کمی کا امکان ہے،1 کلو مکس اچار کی قیمت میں 10 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ٹوتھ پیسٹ کی...

وزیراعظم نے روٹی مہنگی ہونے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے روٹی مہنگی ہونے کے مسئلے پر پیٹرولیم ڈویژن، وزارت غذائی تحفظ اور دیگر اداروں کے وزرا اور افسران کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی کہ فلور ملز مالکان کتنا منافع لے رہے ہیں اور بنیادی انسانی ضرورت روٹی مہنگی ہونے میں ان کا کیا کردار ہے۔ وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد ملک بھر میں روٹی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ The post وزیراعظم نے روٹی مہنگی ہونے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/315ursG

نیب کا مصطفی کمال کو نازیبا گفتگو پر قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

 لاہور:  نیب نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کو نازیبا گفتگو پر قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال کے خلاف ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، 30 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں، انیب اور افسران کے لئے غلیظ زبان استعمال کرنا ادارے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے، افسران کے بارے میں گفتگو پر معافی مانگیں ورنہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل سندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری  منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے غیر قانونی طور پر ایک زمین الاٹ کردی جبکہ میرے پاس الاٹ منٹ کا اختیار ہی نہیں تھا اور نہ میں نے کوئی الاٹمنٹ کی ہے۔ وہ زمین 1982 میں الاٹ کی گئی تھی جبکہ میں 2005 میں آکر 2010 میں چلا گیا۔ میرے اوپر یہ جعلی مقدمہ بنا کر ڈی جی نیب نے خود نیب کی کارروائیوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ The post نیب کا مصطفی کمال ک...

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لئے الگ وارڈز مختص کرنے کا فیصلہ

پشاور:  خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لئے الگ وارڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لئے الگ وارڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے محکمہ صحت کو احکاما ت جاری کردئیے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع میں متعلقہ حکام کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس کے تحت تمام بڑے تدریسی اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لئے 5 بیڈز پر مشتمل وارڈز مختص ہوں گے، کیٹگری اے اور کیٹیگری بی کے اسپتالوں میں 4 بیڈز کے وارڈ مختص کئے جائیں گے جب کہ کیٹگری سی اسپتالوں میں الگ 3 بیڈز کے وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام میڈیکل سپرٹنڈنٹس، میڈیکل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ان احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناکر ڈی جی ہیلتھ آفس کو رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ The post خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لئے الگ وارڈز مختص کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift....

شہادتیں موصول ہونے پر11 اگست کوعید الاضحیٰ کا اعلان کیا جائے گا

پشاور:  ماہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے کی صورت میں کمیٹی 11 اگست کو عیدالاضحی منانے کا اعلان کردے گی۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل یکم اگست کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا جس میں ماہ ذی الحجہ کے چاند سے متعلق شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی ایڈوکیٹ نے ایکسپریس کو بتایا کہ چونکہ ہماری کمیٹی کے مطابق ماہ ذی قعدہ کی یکم اگست کو 29 تاریخ ہوگی اس لیے کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں اگر ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے سے متعلق شہادتیں موصول ہوگئیں تو اس صورت میں 11 اگست کو عید کا اعلان کردیا جائے گا تاہم اگر شہادتیں موصول نہ ہوئیں یا پھر شرعی اعتبار سے درست نہ ہوئیں تو اس صورت میں عید 12 اگست کو کرنے کا اعلان کیاجائے گا۔ مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت، مرکزی رویت ہلال کمیٹی یا وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بات کرنے کے خواہاں ہیں تو وہ تو ہر فورم...

کراچی میں تھڈو ڈیم بھرنے سے سیلابی ریلا شہر میں داخل

کراچی میں دو روز سے جاری شدید بارش کے نتیجے میں تھڈو ڈیم بھر گیا جس کے نتیجے میں پانی کا ریلا ناردرن بائی پاس کے قریب سپر ہائی وے پر داخل ہوگیا۔ پانی کا ریلا داخل ہونے سے کراچی سے حیدرآباد جانے والے سپرہائی وے کی ایک سڑک بند ہوگئی اور دوسری سڑک پر دو رویہ کو ٹریفک چلایا جارہا ہے۔ ہائی وے اور ناردرن بائی پاس کے اطراف کا وسیع علاقہ زیر آب آگیا ہے اور کئی گوٹھ ڈوب گئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی گوٹھوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سیلابی ریلہ میں موٹر وے کا دفتر بھی بہہ گیا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن اور تیسر ٹاؤن کے مکین مشکلات کا شکار ہوگئے۔ ریلہ سبزی منڈی تک جاپہنچا ہے اور اب سعدی گارڈن کا رخ کررہا ہے، اگر اسے نہ روکا گیا تو سہراب گوٹھ تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ پانی کو شہری آبادی میں داخل ہونے سے روکنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اور اسے برساتی نالوں کے راستہ سے لیاری ندی کی جانب موڑا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا تھا لیکن انتظامیہ نے روایتی غفلت کا مظاہرہ کیا۔ The post کراچی میں تھڈو ڈیم بھ...

نیب کو اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے

 لاہور:  نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیب لاہور حکام کو ملزم اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونی کے شواہد ملے ہیں۔ نیب نے ان شواہد پر فوری طور اپنی چھان بین شروع کردی ہے۔ اسحاق ڈار کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے ضبط شدہ 50 کروڑ روپے کی رقم پہلے ہی صوبائی حکومت کو منتقل کردی گئی ہے۔ نیب نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے 50 کروڑ کی خطیر رقم بینک الفلاح، حبیب بینک لمیٹڈ اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اکاؤنٹس سے ضبط کیں جو قومی خزانے سے ضبط کرائی تھی۔ چند دن پہلے نیب لاہور اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع 5 کنال رقبہ پر محیط بنگلہ بھی بحق سرکار ضبط کرلیا۔ نیب نے حکومت پنجاب کو پابند کیا گیا ہے کہ بنگلہ کو فروخت کرکے اس سے ملنے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بنگلے کی موجودہ مالیت کا تخمینہ 12 سے 15 کروڑ ہے، نیب نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف چھان بین میں چند مزید اہم پیش رفت ہونے کی توقع ہے...

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز سے خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری

 کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز کے باہر سے پارٹی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی ویگو گاڑی چوری ہوگئی۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز کے دفتر کے باہر سے پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی پک اپ ویگو گاڑی چوری ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز نے ایم کیو ایم کے مرکز پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیدل چلتے دو ملزمان ایم کیو ایم کے مرکز کی جانب آتے ہیں۔ کچھ دیر بعد ملزمان گاڑی لے جاتے ہوئے دیکھے گئے۔ گاڑی ایم کیو ایم پاکستان کی ذیلی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اس کا ماڈل 2013 کا ہے۔ The post کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز سے خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OstRUb

پاکپتن اراضی کیس میں اینٹی کرپشن ٹیم کی نواز شریف سے جیل میں تفتیش

 لاہور:  پاکپتن اراضی کیس میں اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سوا گھنٹہ تفتیش کی اور 15 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ان کے سامنے رکھا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ساہیوال کی چار رکنی ٹیم کوٹ لکھپت جیل لاہور پہنچی اور پاکپتن اراضی کیس میں نواز شریف سے تفتیش کی۔ تحقیقاتی ٹیم نے 1985 کے کاغذات نواز شریف کے سامنے رکھے اور تفصیلات پوچھیں تو نواز شریف نے جواب دیا کہ34  سال پرانے کاغذات ہیں مجھے کچھ یاد نہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا کہ کیا الاٹمنٹ کے لئے اخبار میں اشتہار دیا تھا، زمین کن بنیادوں پر دیوان قطب کو الاٹ کی گئی اور کن کن افسران کو الاٹمنٹ کا حکم نامہ جاری کیا گیا؟۔ نواز شریف نے پھر یہی جواب دیا کہ بہت پرانا کیس ہے مجھے کچھ یاد نہیں، میں نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے مگر تفصیلات یاد نہیں، میں نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کام کیا، کبھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا اور پاکستان کی خدمت کی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹیم بیان قلمبند کرنے کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔ The post پاکپتن اراضی کیس میں اینٹی کرپشن ٹیم کی نواز شریف سے جیل میں تفتیش appeared first on...

صرف چیک اپ پر ہزاروں حاجیوں کی بیماری کی غلط خبر چلائی گئی، وزیر مذہبی امور

 لاہور:  وفاقی وزیرمذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ رواں برس حج آپریشن کے دوران ہوٹل اورٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ حاجی کیمپ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پیرنورالحق قادری نے کہا کہ معاشی بحران کی وجہ سے خدشہ تھا کہ حج درخواستیں کم آئیں گی لیکن اس سال ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں،  پاکستانیوں کی تعداد حج وعمرہ میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان سے اس سال 2 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے جب کہ 17 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ سعودی وزیر برائے حج و عمرہ نے فون کرکے کہا کہ اس بار پاکستان کا رسپانس سب سے اچھا ہے۔ پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ماضی کی نسبت حج انتظامات میں بہتری آئی ہے، ہمارے لئے سب کچھ ہمارے حاجی ہیں،حاجی کا معاملہ بینک، ائیر لائن یا کسی اور ادارے سے ہو، وزارت مذہبی امور حاجی کا ساتھ دے گی، اگر حج کی سہولیات کے حوالے سے کسی کارکن نے کوتاہی کی تو وہ اسی وقت واپس بلا لیا جائے گا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد حجاج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ اس سال 27 ہزار سے زائد ...

مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی قابل قبول نہیں، وزیر خارجہ

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی تبدیلی قابل قبول نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا کامیاب اور مفید رہا، ہم نے دورہ امریکا میں مقاصد حاصل کرلیے ہیں۔ امریکا کو ایران کا مسئلہ نہیں چھیڑنا چاہیے۔ افریقی ممالک سے تعلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ممالک میں تجارت،سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں، افریقی ممالک بھی پاکستان کی خدمات کااعتراف کرتےہیں، براعظم افریقا پر ہم ماضی میں توجہ نہیں دے سکے، ستمبر میں افریقی ممالک کے سفارت کاروں کی کانفرنس کریں گے، یورپ میں تعینات کچھ کمرشل قونصلرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، یورپی ممالک میں مقیم تجارتی قونصلر کو افریقا تعینات کریں گے۔ افغان امن عمل سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی پوری توجہ افغانستان پر ہے اور ایمانداری سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان افغان امن عمل کا سہولت کار ہے ضامن نہیں ،پاکستان تنہا کچھ نہیں کرسکتا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیر اعظم افغان طالبان سے ملاقات کی خواہ...

بھارت میں بچوں نے اپنے ہم جماعت سے لاکھوں روپے بھتہ اینٹھ لیا

ممبئیٖ:  بھارت کے ایک انگلش میڈیم اسکول میں نویں جماعت کے دو بچوں نے اپنے رشتہ دار کے ساتھ مل کر اپنے ہی ایک ہم جماعت کو ڈرا دھمکا کر پچھلے 18 مہینوں میں اس سے 3 لاکھ روپے کا بھتہ اینٹھ لیا۔ خبروں کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے کاموٹھے، ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ لکھوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے 15 سالہ بیٹے کو اسی کی کلاس میں پڑھنے والے دو لڑکوں نے ڈرا دھمکا کر پچھلے 18 ماہ میں اس سے ڈھائی لاکھ روپے نقد، 30 ہزار روپے کی گولڈ چین اور 20 ہزار روپے کا موبائل فون اینٹھ لیے ہیں۔ یہ دونوں لڑکے اپنے کزن کے ساتھ مل کر اس بچے کو دھمکیاں دیتے تھے کہ اگر وہ انہیں رقم نہ دیتا رہا تو وہ اسے اور اس کے گھر والوں کو قتل کردیں گے۔ کاموٹھے پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی رپورٹ کے مطابق، اسکول میں پڑھنے والے یہ بچے خود تو غنڈہ گردی میں ملوث نہیں لیکن ان کا رشتہ دار جرائم پیشہ ہے جس کے ممبئی انڈر ورلڈ میں تعلقات بھی ہیں۔ اس بچے سے بھتے کی رقم بھی وہی وصول کیا کرتا تھا۔ ہر روز کی دھمکیوں اور نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے بچے کی طبیعت خراب ہونے لگی اور اس کا وزن تیزی سے گھٹنے لگا۔ گزشتہ ہفتے جب وہ مع...

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، دوسرے روز بھی رم جھم

 کراچی:  شہر قائد میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جس کے باعث موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے گزشتہ روز ہی اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے لیے چھٹی کا اعلان کردیا تھا جس کی وجہ سے بچے شہر میں ہونے والی رم جھم سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اہم کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور بازار بند ہیں جب کہ دفاتر، کارخاںوں اور فیکٹریوں میں حاضری دوسرے روز بھی معمول سے انتہائی کم ہے اور لوگ آج کا دن بھی چھٹی کے دن کی طرح تفریح کرتے ہوئے گزار رہے ہیں، بڑی تعداد میں لوگوں نے مختلف ساحلی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 123.7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اس کے علاوہ صدر 104، شارع فیصل 77، نارتھ کراچی 68.7، گلشنِ حدید 64، ایئرپورٹ 64.4 اور گلستانِ جوہر61.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلا دھار بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑگیا ہے لیکن آج بھی شہر میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ...

14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی، امید ہے عوام ساتھ دیں گے، قائمہ کمیٹی

 اسلام آباد:  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن منزہ حسن نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں جب بھی آگاہی مہم شروع کی گئی عوام نے بھرپور ساتھ دیا،امید ہے کہ عوام14اگست سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن منزہ حسن نے گندم اور چاول پر مختلف اداروں کی طرف سے کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹس آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے، ہمیں زراعت میں 100فیصد خود کفیل ہونا چاہیے۔ حکومتی سرپرستی میں جب بھی آگاہی مہم شروع کی گئی عوام نے بھرپور ساتھ دیا،امید ہے کہ عوام14اگست سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ گندم اور چاول کے حوالے سے صوبائی و وفاقی سطح پر مختلف اداروں میں تحقیقات ہو چکی ہیں ان رپورٹس پر آئندہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے۔ اراکین اسمبلی قدرتی آفات سے نمٹنے اور بروقت آگاہی کیلیے اپنے حلقوں میں متحرک ہوں۔وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زر تاج گل نے کہا ک...

عید کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کے رابطے تیز

 راولپنڈی:  تاجر تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں عید الا ضحی کے بعد ملک گیر سطح پر 2یا 3دن کی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کے لیے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا تاہم تاریخ کا تعین ہو جانے پر ہڑتال کا اعلان کردیا جائے گا۔ گزشتہ 15 دنوں سے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کے لیے جاری رابطوں میں مزید تیزی آچکی ہے مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں ٹیکسوں کی بھر مار کے نتیجے میں اس وقت کاروباری سرگرمیاں دم توڑ چکی ہیں نئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی ، رئیل سٹیٹ کے شعبہ پر مکمل جمود طاری ہے اور عملاً لک کی معیشت کا چلتا پہیہ رک چکا ہے۔ ایسی صورت حال میں جب کاروباری مراکز میں چھٹی کا سماں ہے اور تاجر طبقے کے لیے اپنے اخراجات تک پورے کرنا ناممکن ہو کررہ گیا ہے تو ایک مرتبہ پھر ہڑتا ل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ملک شاہد غفور پراچہ نے بتایا کہ عیدلاالضحی کے بعد ہڑتال کرنے کے فیصلے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے تاہم تاریخ کے تعین اور دو یا تین دن کی ہڑتال بارے فیصلہ ہونا باقی ہے اور اس مرتبہ ہڑتال پہلے سے ...

شیخو پورہ میں ٹرک رکشہ اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

فاروق آباد / شیخوپورہ:  بھکھی اسٹاپ پر ٹرک، رکشہ اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد روڑ بھکھی سٹاپ پر ٹرک، رکشہ اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی ٹیم نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ اعظم ولد عارف 4 سالہ مہوش دختر اعظم، 60 سالہ حلیمہ بی بی زوجہ عارف سکنہ مکی 525، 34 سالہ نذر اور30 سالہ آمنہ زوجہ نذر سکنہ ناظر لبانہ جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ ذیشان، 28 سالہ عاشق، 4 سالہ عذرا بی بی اور 26 سالہ رضیہ بی بی شامل ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، پولیس نے ضروری شروع کر دی۔ ادھر سرگودھا کے قریب ریلوے لائن پار کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ کا رہائشی اقبال، اس کی40 سالہ اہلیہ زینب اور 8 سالہ بھانجہ نعمان علی نواحی چک نمبر 136 ٹوبی کے قریب ساندل ایکسپریس کی زد میں آ گئے، زینب بی بی موقع پرجبکہ اس کا شوہر اسپتال میں دم توڑ گیا، زخ...

ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل ہمارے مفاد میں ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد امن کے قیام کے لیے ہمارے اپنے مفاد میں بھی ہے تاہم متعلقہ محکمے اور ادارے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد میں پیش رفت کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ باتیں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدارآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں ایف اے ٹی ایف کی 11 سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے 55کیسز رجسٹر کیے گئے 29 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔ ضبط اور منجمند کئے گئے اثاثہ جات اور اکاؤنٹس کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں این جی اوز اوراین پی اوز کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کے طریقہ کا ر کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس ضمن اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ The post ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل ہمارے مفاد میں ہ...

پشاور میں پولیس کی اسمگلر خواتین پر فائرنگ، زد میں آ کر شہری جاں بحق

پشاور:  حیات آباد میں پولیس اہلکاروں اور اسمگلر خواتین کے مابین ہاتھا پائی ہوئی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 58 سالہ شہری گولی لگنے سے جاں بحق گیا۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میں پولیس اہلکاروں اور کپڑا اسمگل کرنے والی خواتین کے مابین ہاتھا پائی ہوئی اس دوران خواتین نے کپڑے سے بھرے چنگ چی رکشے کو بھگا دیا جس اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں58 سالہ مدیر نامی شہری سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سڑک پر موجود شہریوں اور خواتین اسمگلرز نے پولیس اہلکاروں کی خوب درگت بنائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ The post پشاور میں پولیس کی اسمگلر خواتین پر فائرنگ، زد میں آ کر شہری جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZeMHPH

فضل الرحمٰن اقتدار کیلیے مدارس کے طلبا کو ڈھال بنا رہے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق

 اسلام آباد:  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اقتدار کا نشہ پوراکرنے کیلیے مدارس طلبا کو ڈھال بنا رہے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاوزیراعظم نے ایک مرتبہ پھراقلیتی برادری کے یکساں حقوق کی بات کی۔ انہوںنے کہاآئین پاکستان تمام شہریوں کے یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے، سبزہلالی پرچم کا سفید رنگ اقلیتی برداری کی نمائندگی کرتا ہے۔ اقلیتی برادری کے عالمی دن کا مقصد انکے حقوق کے تحفظ کیلئے عزم کی تجدیدہے۔ قیام پاکستان سے لیکر استحکام وتعمیر پاکستان تک اقلیتی برادری کاکلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا اقلیتی برادری کی پاکستان کیلئے خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہا اقلیتی برادری کے بغیر پاکستان ادھورا، نامکمل ہے، پی ٹی آئی رہنما عالمگیرخان پر کراچی میں پولیس گردی قابل مذمت فعل ہے۔ سندھ میں جمہوریت کے نام پر کھلواڑ اور پولیس گردی ہورہی ہے۔ سندھ حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحما...

ایوان صدر کا ’’گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ بجٹ‘‘ بحال کرنے کی سفارش

 اسلام آباد:  ایوان صدر نے وفاقی کابینہ سے’’گفٹ اینڈ انٹرٹیمنٹ بجٹ‘‘ بحال کرنے کی سفارش کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر کو “انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ بجٹ” پر پابندی سے فیصلے سے استثنی دیا جائے، ایوان صدر سیکریٹریٹ اپنے کام اور عہدے کے لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے، پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ رولزآف بزنس کے شیڈول ون اورٹو میں شامل نہیں۔ صدارتی سیکریٹریٹ ایوان صدرآنے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوںکے لیے انتظامات کرتا ہے، مختلف قومی دنوں کے حوالے سے تقریبات منعقدکرنے کی ذمہ داری بھی صدراتی سیکریٹریٹ کی ہے لہٰذا وفاقی کابینہ گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ بجٹ کی مد میںلگائی گئی پابندیوںسے صدارتی سیکرٹریٹ کو استثنی دے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائیگا۔ وفاقی کابینہ آج وزارت وفاقی تعلیم کے 12 محکمے وزارت انسانی حقوق کومنتقل کرنے کا فیصلہ کریگی۔ وفاقی کابینہ متبادل توانائی ترقیاتی بورڈکے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کا فیصلہ آج کریگی، پاورڈویژن نے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔ اے ای ...

مون سون بارشیں، ملک بھر میں اب تک 76 افراد جاں بحق اور 71 زخمی

 اسلام آباد:  ملک بھر میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اب تک 76افرادجاں بحق جبکہ71 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی اعدادوشمارکے مطابق یکم جولائی سے اب تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے مجموعی طور پر 66افراد جاں بحق ، 71افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 163مکانات39 دکانیں، 3مساجد،3 پل اور 2 رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 20 بچے، 6 خواتین او40 مرد شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پنجاب میں 14 افراد جاں بحق ، 36 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران9 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا میں 20 افراد جاں بحق ، 18 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران31 مکانات،ایک مسجد،3 پل،3 پاور ہاوسز اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔ آزاد کشمیر میں 22 افراد جاں بحق 7 زخمی جبکہ 120 مکانات39دکانیں،2مساجد اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان میں10 افراد جاں بحق جبکہ10 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں اب تک اشیائے خوردونوش کے18.35 ٹن ...

عمر قید 25 سال یا پوری زندگی ؟ سپریم کورٹ نے قانونی نکتے پر لارجر بینچ بنادیا

 اسلام آباد:  عمر قید کی سزا 25 سال ہو گی یا پوری زندگی، چیف جسٹس نے اہم سوال پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ سپریم کورٹ میں قتل کے ملز م ہارون الرشید کی اپیل پر سماعت کی دوران سماعت ملز م کے وکیل ذوالفقار ملوکہ نے موقف اپنایا کہ ہارون الرشید کو قتل کے12 مقدمات میں 12 مرتبہ عمر قید کی سزائیں ہوئیں جن پر وہ 22 سال سزا کاٹ چکا ہے، عدالت تمام سزائیں ایک ساتھ شروع کرنے کا حکم دے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ غلط فہمی نہیں عمر قید کی سزا کی مدت 25 سال ہے؟جب یہ پتہ نہیں کہ زندہ کتنا رہنا ہے تو اسکو آدھا کیسے کردیں؟ بڑے عرصے سے ایسے کسی کیس کا انتظار تھا جس میں عمر قید سزا کی مدت کا فیصلہ کریں، جیل کی سزا میں تو دن رات شمار کیے جاتے ہیں، اس طریقے سے تو مجرم5 سال بعد باہر آجاتا ہے، بہت سی غلط فہمیوں کے درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، عمر قید کی مدت کے تعین کا معاملہ عوامی اہمیت کا ہے، اس لئے اس کا نوٹس لے کر لارجر بینچ تشکیل دے رہے ہیں جو فیصلہ کرے گا کہ اگر کسی ملزم کو عمر قید ہو گی تو وہ کتنا عرصہ جیل میں رہے گا۔ The post عمر قید 25 سال یا پوری زندگی ؟ سپریم کورٹ نے قانونی ن...

وادی میں مزید 10 ہزار فوجیوں کی تعیناتی، مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 35 اے ختم کرنیکی تیاریاں

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں اچانک مزید 10 ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے ریاست میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ مرکزی حکومت ریاست کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 35 اے کو ختم کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی نے اپنے منشور میں کہا ہے کہ وہ دفعہ 35 اے اور 370 کو ختم کرے گی۔ اس شق میں اِس بات کی تشریح کی گئی ہے کہ کون کشمیر کا مستقل رہائشی ہے۔ صرف مستقل رہائشی ہی کشمیر میں آباد ہو سکتا ہے اور زمین خرید نے کا مجاز ہے۔ گزشتہ ہفتے قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار دوول نے خاموشی سے سرینگر کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے پولیس، فوج اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ان کے دورے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے دورے کے فوراً بعد وادی میں دس ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے پہلے سے ہی موجود ان اندیشوں کو ہوا ملی ہے کہ حکومت کوئی بڑا قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ ریاست کے بعض سینیئر پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ قدم امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر پولیس نے سرینگرکے سبھی پانچوں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو حک...

قندھار میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک، 3 زخمی

کابل:  افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 2 امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔ امریکی حکام نے اسے اندرونی حملہ قرار دیا ہے جبکہ ہلاک امریکی فوجیوں کا تعلق 82 ایئر بورن ڈویژن سے تھا۔ نیٹو کے آپریشن ریزولوٹ سپورٹ کے مطابق رواں سال افغانستان میں حملوں کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ 2020 تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ The post قندھار میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک، 3 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https...

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزیر ریلوے کی ایم ایل ون پراجیکٹ پر بریفنگ

 اسلام آباد:  وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو ایم ایل ون پراجیکٹ پر اب تک کی پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت کے سلسلے میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر ریلوے نے وزیراعظم کو ایم ایل ون پراجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریل کی سواری عام آدمی کی سواری ہے لہذا ریلوے کے سفر اور اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک منصوبوں کا نہایت اہم اور تذویراتی پراجیکٹ ہے، منصوبے کی تکمیل سے جہاں نہ صرف ریلوے کے نظام میں جدت آئے گی وہاں عوام کو مال برداری و سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ The post وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزیر ریلوے کی ایم ایل ون پراجیکٹ پر بریفنگ appeared first on ایکسپریس اردو . f...