Skip to main content

این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ نے تعلیم سے محروم بچوں کیلیے اسکول قائم کر دیا

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے اپنی جیب خرچ سے رقم منہا کرکے محنت کش بچوں کے لیے ’’تدریس‘‘ اسکول قائم کردیا جہاں اسٹریٹ چلڈرن اور مختلف اشیا بیچنے والے تعلیم سے محروم بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔

تعلیم سے محروم بچوں کے لیے اسکول کھولنے کا خیال این ای ڈی یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی طالبہ اروہا ڈار کا ہے جنھوں نے اس مقصد کے لیے اپنے ساتھی طلبہ اور مخیر حضرات کی مدد سے ان بچوں کو سب سے پہلے یونیورسٹی کے گارڈ روم میں تعلیم دینا شروع کی جہاں اردگرد کی پسماندہ آبادی کے بچے پڑھنے آتے تھے۔

اروہا ڈار نے بتایا کہ مجھے اور دیگر طلبہ اور یونیورسٹی کے عملے کو یہ بچے سڑکوں پر مختلف اشیا بیچتے ہوئے بہت عجیب لگتے تھے اور ہم سوچتے تھے کہ یہ بچے پڑھتے کیوں نہیں، میری زندگی میں میں نومبر 2016 اس وقت اچانک ایک امید کی کرن جاگی جب میں نے دیکھا کہ ایک بچہ ان بچوں کو انگلش کے الفاظ پڑھنا سکھا رہا تھا اور تمام بچے انتہائی توجہ سے انگلش کے الفاظ سیکھنے کی کوشش کررہے تھے تب میں نے ان بچوں کے پاس جا کر پوچھا کہ وہ کیا بننا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش کیا ہے جس پر بچوں نے کہا کہ ’’ہمیں بڑے ہو کر این ای ڈی میں پڑھنا ہے‘‘ اس کے بعد میں نے ان پسماندہ مگر بڑی امنگیں اور خواب رکھنے والے بچوں کو پڑھانے کے لیے قدم بڑھایا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے پہل میں نے ان بچوں کو فٹ پاتھ کے قریب پڑھانا شروع کیا یہ اسکولوں میں دی جانے والی معمول کی نصابی تعلیم نہیں تھی میں اور میرے کچھ دوست ان بچوں کو ان کے معاشی نکتہ نظر سے مختلف طریقے سے پڑھانے لگے اور اس طرح ہم نے ان بچوں کو 6 ماہ تک پڑھایا اس تعلیمی مقصد کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ نے میری مدد کی اور پھر ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت سے ان بچوں کو گارڈز کے لیے بنائے جانے والے کمرے میں پڑھانا شروع کیا بہت جلد ہمارے پاس20 طلبہ و طالبات پڑھنے لگے۔

ہم نے این ای ڈی کے50 طلبہ و طالبات کا گروپ بنایا جو ہر ماہ اپنی جیب خرچ سے 500 روپے اس مقصد کے لیے عطیہ کرنے لگے، طلبہ کے ان عطیات کی بدولت ہم نے ان طلبہ کو باقاعدہ تعلیم دینا شروع کی اور انھیں ایک وقت کا کھانا بھی فراہم کرتے تھے ہم نے اپنی تنظیم بنانے سے قبل ان بچوں کا مختلف نجی اسکولوں میں داخلہ کرانے کی کوشش کی لیکن اسکولوں کی انتظامیہ نے بھاری فیسوں کا مطالبہ کیا جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم ان بچوں کے لیے اپنا اسکول بنائیں گے۔

ہم طلبہ و طالبات نے ’’تدریس‘‘ کے نام سماجی تنظیم قائم کی جس کا ایک ہی مقصد تھاکہ معاشرے کے محروم بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کی جائے این ای ڈی کے طلبہ و طالبات نے اس تنظیم کی ذمے داریاں آپس میں تقسیم کرلیں، چند طلبہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی اور چند طلبہ نے براہ راست مخیر حضرات سے اس مقصد کی کامیابی کے لیے رابطہ کیا ، طلبہ و طالبات کی محنت سے ہم نے10 لاکھ روپے کی رقم جمع کرلی اور اسکول کی عمارت تعمیر کرنا شروع کردی۔

اروہا ڈار نے کہا کہ ہمیں یونیورسٹی کی حدود میں ایک ایسی جگہ بھی مل گئی جہاں اسکول تعمیر کیا جاسکتا تھا اور اس وقت ہم نے 2 سیمنٹ سے بنے پختہ کمروں کی کلاسیں اور تین بانس سے بنے کمروں میں بچوں کو تعلیم دینا شروع کردی اس وقت اسکول میں 3 سے 16 سال عمر کے 110 بچے زیر تعلیم ہیں اور اب ان بچوں کو باقاعدہ انگلش، حساب، اردو اور معلومات عامہ کے مضامین ورک بک استعمال کرکے پڑھائے جارہے ہیں، ہم نے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے3 اساتذہ اور عملے کو رکھا ہے۔

اسکول کا افتتاح 23 جون کو این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے کیا صرف طلبہ و طالبات ہی نہیں ہمارے اس نیک مقصد یونیورسٹی کے کئی اساتذہ بھی شامل ہوچکے ہیں جو اپنا وقت اور عطیات اس نیک مقصد کے لیے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقل میں ہم چاہیں گے کہ ایسے تمام پسماندہ علاقوں میں جاکر کام کریں جہاں کچرے سے کارآمد اشیا چننے والے بچے اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر زندگی گزرنے والے اسٹریٹ چلڈرن کو ایسے اسکولوں میں داخل کراکر پڑھایا جاسکے تاہم ایسے مزید بچوں کے داخلوں کے لیے کے لیے ہمیں مالی مدد چاہیے ہوگی اور ہم اس بڑے مقصد میں کامیاب ہو بھی پائیںیا نہیں، اروہا ڈار شام کی شفٹ میں اپنی ماسٹرز کی کلاسز لیتی ہیں اس مقصد کے لیے انھوں نے اپنی دن کی نوکری چھوڑدی۔

انھوں نے بتایا کہ ہم اس اسکول کو پسماندہ علاقوں کے محروم بچوں کے لیے بہترین درس گاہ بنائیں اور اس طرح کے اسکول مزید پسماندہ علاقوں میں کھولیں گے، این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ کی اس کاوش کے بعد سرکاری اور نجی جامعات کے طلبہ و طالبات نے ان سے رابطہ کرکے مدد کی پیشکش کی ہے کچھ بیرون ملک رہنے والے مخیر افراد نے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اروہا ڈار نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم اس مقصد اور مشن کو آگے بڑھائیں اور ہمارا وژن اور خواب ہے کہ ہم پسماندہ علاقوں کے محروم بچوں کو تعلیم کی سہولتیں فراہم کریں۔

The post این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ نے تعلیم سے محروم بچوں کیلیے اسکول قائم کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Znja6r

Popular posts from this blog

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے

dawood ibrahim نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور اسے ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانی چینیل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباﺅ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔ ہندوستانی وزیر کے مطابق ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داﺅد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داﺅد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔ مگر آج لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ت...