لاہور: چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز دوران تفتیش نیب کو مطمئن نہ کر پائیں۔
نیب نے چوہدری شوگرمل کیس میں نواز شریف کے تینوں بچوں مریم، حسن اور حسین نواز کے ساتھ ساتھ بھتیجے عبدالعزیز عباس کو آج طلب کیا تھا، چاروں افراد کو چوہدری شوگر ملز میں شیئر ہولڈرز ہونے کی بنا پر بلایا گیا۔
مریم نواز نیب لاہور میں 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نیب ٹیم کو تحقیقات میں مطمئن نہ کر پائیں، نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا اور انہیں ہدایت کی ہے کہ اگلی مرتبہ تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔
واضح رہے کہ چوہدری شوگر مل میں مریم صفدر کے بھی کروڑوں روپے مالیت کے شئیرز ہیں، شریف فیملی پر چوہدری شوگر ملز کے ذریعے بذریعہ ٹی ٹی بیرون ملک رقم منتقل کرنے کا الزام ہے۔
The post چوہدری شوگر مل کیس؛ مریم نواز نیب کو مطمئن نہ کر پائیں، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LQMFdA