Skip to main content

صرف چیک اپ پر ہزاروں حاجیوں کی بیماری کی غلط خبر چلائی گئی، وزیر مذہبی امور

 لاہور: وفاقی وزیرمذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ رواں برس حج آپریشن کے دوران ہوٹل اورٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔

حاجی کیمپ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پیرنورالحق قادری نے کہا کہ معاشی بحران کی وجہ سے خدشہ تھا کہ حج درخواستیں کم آئیں گی لیکن اس سال ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں،  پاکستانیوں کی تعداد حج وعمرہ میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان سے اس سال 2 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے جب کہ 17 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ سعودی وزیر برائے حج و عمرہ نے فون کرکے کہا کہ اس بار پاکستان کا رسپانس سب سے اچھا ہے۔

پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ماضی کی نسبت حج انتظامات میں بہتری آئی ہے، ہمارے لئے سب کچھ ہمارے حاجی ہیں،حاجی کا معاملہ بینک، ائیر لائن یا کسی اور ادارے سے ہو، وزارت مذہبی امور حاجی کا ساتھ دے گی، اگر حج کی سہولیات کے حوالے سے کسی کارکن نے کوتاہی کی تو وہ اسی وقت واپس بلا لیا جائے گا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد حجاج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ اس سال 27 ہزار سے زائد حاجی اسلام آباد ائیر پورٹ سے روڈ ٹو مکہ سہولت کا فائدہ لیں گے، پہلی مرتبہ کوئٹہ سے حج پروازیں شروع کی گئیں، 95 فیصد سرکاری اسکیم کے حاجیوں کو حرم کے قریب ترین ہوٹل میں ٹھہرا رہے ہیں۔ حاجیوں کو ٹرانسپورٹ کے لئے نئی گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ ای ویزہ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ہوٹل اورٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ارب روپے کی بچت کی گئی، بچت کے پیسے حاجیوں کو واپس کئے جا رہے ہیں۔

پیرنورالحق قادری نے اعتراف کیا کہ حج آپریشن میں مشکلات بھی آتی ہیں لیکن اسے منفی انداز میں نہیں دکھانا چاہیے، حج ایک عبادت اور فریضہ ہے، حج ڈسپنسری سے چیک اپ کرانے پر یہ خبر چلا دی گئی کہ 24 ہزار حاجی بیمار ہوگئے جو منفی پراپیگنڈہ ہے۔ کسی کو عمران خان پر غصہ یا پی ٹی آئی سے سیاسی چپلقش ہے تو اسے نکالنے کے اور بہت سے طریقے ہیں۔ حکومت کی ناکامیوں پر خبریں اس کے علاوہ بھی مل سکتی ہیں۔

The post صرف چیک اپ پر ہزاروں حاجیوں کی بیماری کی غلط خبر چلائی گئی، وزیر مذہبی امور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Os0jGx

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...