Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2021

سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

ریاض:  سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، یو اے ای، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔ The post سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3zUeNBK

سعودیہ جانے والا بھارتی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

کیرالہ:  سعودی عرب جانے والے بھارتی مال بردار طیارے کو خوفناک حادثے کے پیش نظر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی انڈین ایکسپریس کا کارگو طیارہ تجارتی سامان لیکر سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا تھا۔ طیارے میں پائلٹ سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے۔ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد پائلٹ کو طیارے کی ونڈ شیلڈ میں بال برابر لکیر کی موجودگی کا علم ہوا جس سے خدشہ تھا کہ دباؤ کے باعث فضا میں شیشہ ٹوٹ نہ جائے جس پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ طیارہ اور عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ اُڑان سے قبل طیارے کی مکمل چیکنگ کے باوجود ونڈ اسکرین میں بال برابر چٹخنے کی لکیر کو نہ دیکھنے پر ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ ایوی ایشن نے پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث پائلٹ نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا۔   The post سعودیہ جانے والا بھارتی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt...

امید ہے افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا، امریکا

نئی دہلی:  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پُرامن افغانستان پاکستان کے لیے بھی سود مند ہے۔ امید ہے کہ افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں اور خانہ جنگی میں کمی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ پاکستان اب بھی افغان طالبان پر مؤثر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور طالبان کو جنگ بندی اور مذاکرات پر  قائل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی نے ان خیالات کا اظہار بھارت کے 2 روزہ دورے پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زید تارڑ نے بھی کہا تھا کہ افغانستان کے پڑوس ممالک امن کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں، اس حوالے سے بھارت سے بھی بات کی ہے۔ زید تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ امریکا افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ...

بھارت اور بنگلادیش میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

ممبئی / ڈھاکا:  بنگلا دیش اور بھارت میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 6 روہنگیا پناہ گزین سمیت مجموعی طور پر 30 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں مسلسل بارشوں اور سیلاب نے کاکس بازار کے علاقے میں تباہی مچادی۔ 70 گاؤں سیلاب میں ڈوب گئے اور مختلف واقعات میں 6 روہنگیا پناہ گزین سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 36 ہزار افراد کو اسکولوں میں قائم کیمپوں میں منتقل کردیا ہے تاہم اب بھی 3 لاکھ 60 ہزار افراد متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف علاقوں میں سائیکلون شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ کاکس بازار سے 10 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، جھاڑکھنڈ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں مزید 11 ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 230 سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں رواں بارشوں کا سلسلہ دراز رہا ہے جس میں زی...

امریکی صدر نے پاکستانی قانون دان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

 واشنگٹن:  صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد خضر خان کو امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا سربراہ مقرر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے مذہبی آزادی کے کمیشن کے لیے چار افراد کا انتخاب کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کمیشن کی ایسی انتظامیہ بنانے کے خواہش مند ہیں جو امریکا کی طرح تمام عقائد کے افراد کی نمائندگی کرتے ہوں۔ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم کے کمشنر کے طور پر پاکستانی نژاد 71 سالہ وکیل خضر احمد کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔ خضر احمد کے صاحبزادے ہمایوں خان امریکی فوج میں کیپٹن تھے اور عراق میں تعیناتی کے دوران 2004 میں داعش جنگجوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب 2016 میں انتخابی مہم کے دوران امریکی مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو خضر احمد نے اپنی بیٹے کی قربانی یاد کراتے ہوئے اپنے بیان میں ٹرمپ کو شٹ اپ کال دی تھی۔ The post امریکی صدر نے پاکستانی قانون دان کو اہم ذمہ داری سونپ دی appeared first on ایکسپریس اردو ...

امریکی عدالت نے شمالی کوریا کے آئل ٹینکر پر قبضے کو جائز قرار دیدیا

 نیویارک:  امریکی عدالت نے مارچ 2020 میں شمالی کوریا کو تیل فراہم کرنے کے لیے جانے والے سنگاپور کے آئل ٹینکر پر قبضے کو جائز قرار دیتے ہوئے جہاز کی ملکیت کا اختیار دیدیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہم کرنے کے لیے جانے والے سنگاپور کے آئل ٹینکر کو 2020 میں ضبط کرلیا تھا۔  آئل ٹینکر پر 2019 میں چار ماہ کے دوران تیل کی فراہمی کا الزام بھی تھا۔ تاہم اب نیو یارک کے ایک وفاقی جج نے آئل ٹینکر کی ضبطی کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس سے کمبوڈیا میں موجود سنگاپور کے اس آئل ٹینکر کی ملکیت امریکا کو لینے کا اختیار دیتا ہے۔ امریکی وفاقی عدالت میں سماعت کے دوران سنگاپور کی کمپنی اور مالک پر، شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیوں سے بچنے کی سازش اور منی لانڈرنگ کی دفعات عائد کی گئی تھیں۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو تیل فروخت کرنے کی عالمی پابندی کی خلاف ورزی پر سنگاپور کے آئل ٹینکر کو ضبط کیا گیا تھا۔ آئل ٹینکر میں 15 لاکھ ڈالر مالیت کا ...

عراق میں جنازے کے اجتماع پر فائرنگ سے 13 افراد جاں بحق اور 50 زخمی

 بغداد:  عراق میں جنازے کے ایک اجتماع پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمالی شہر یثرب میں جنازے کے ایک اجتماع پر جدید اور خودکار اسلحے سے لیس جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا۔ حملے میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عراق فوج کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور جنازے کا اجتماع کس کا تھا کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ ادھر امریکی اتحادی افواج اور عراقی فوج کے ساتھ برسوں کی جھڑپ کے بعد ملک کے کچھ ہی حصے میں سمٹ جانے والی شدت پسند تنظیم داعش کی جانب  سے اس جنازے کے اجتماع پر حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ہی عید الاضحیٰ کی رات بغداد کی ایک پُررونق اور پُرہجوم مارکیٹ میں خودکش حملے میں 30 افراد اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس پر عراقی فوج کا کہنا تھا کہ داعش جنگجو خفیہ ٹھکانوں سے نکل کر عوامی مقامات پر حملے کر رہے ہیں۔   The po...

افغانستان میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

کابل:  افغانستان کے صوبے ہیرات میں اقوام متحدہ کی ایک عمارت پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں اقوام متحدہ مشن کی عمارت پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔عمارت کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی افغانستان کے لیے خصوصی عالمی مندوب ڈیبرہ لیونز کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کو ڈھونڈ کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈیبرہ لیونز نے اپنے بیان میں ہلاک ہونے والے اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  افغان صوبے لغمان میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 20 افراد ہلاک   تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ہیرات میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ افغان میڈیا میں حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی جاری ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق ن...

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 سے زائد فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس:  فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 افراد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،  مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جب کہ ربڑ کی گولیوں لگنے کے باعث 50 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔ The post اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 سے زائد فلسطینی زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3iemgWl

کورونا کے بڑھتے کیسز؛ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

 کراچی:  کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے باعث اموات اور نئے کیسز میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث  سندھ حکومت نے صوبے میں آج سے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کراچی میں آج سے 9 دن کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ہوگی جب کہ جب کہ کار میں دو سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے، 8 اگست تک کار میں بھی صرف 2 افراد سفر کرسکیں گے۔   The post کورونا کے بڑھتے کیسز؛ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3feOaPT

اوورسیز پاکستانیوں نے ’’میڈان پاکستان الیکٹرک کار‘‘ تیار کرلی

 کراچی:  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار اور بیٹری تیار کرلی جو آئندہ تین سے چار ماہ کے دوران منظرعام پر لائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں پر مشتمل ڈی آئی سی ای (ڈائس) فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائی گئی ہے، یہ پروجیکٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں چلائے جانے والے چار میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے میدان میں اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کو سامنے لانا ہے۔ ڈی آئی سی ای فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے ایکسپریس سے ملاقات میں بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان دنیا کے سامنے میڈن ان پاکستان الیکٹرک کار پیش کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے، الیکٹرک کار کا ڈیزائن امریکا اور برطانیہ کی گلوبل آٹو کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے جس میں پاکستانی ماہرین نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کی ہیں اسی لیے پاکستانی کار کے پروٹو ٹائپ (پہلے ماڈل) پر اٹھنے والے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملی ہ...

گوجرانوالہ میں پولیس چوکی میں زیر حراست ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک

گوجرانوالہ کے علاقے لدھیوالہ وڑائچ میں پولیس چوکی میں زیر حراست ملزم دوران تفتیش مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا 35سالہ مختار احمد دیپالپور کا رہائشی ہے ، ملزم کے خلاف ڈکیتی اور چوری کے چالیس سے زائد مقدمات درج ہیں ، ملزم نے چند ماہ قبل حسنین سٹی لدھیوالہ کے تاجر جواد خاں ککے زئی کے گھر 75لاکھ کی ڈکیتی کی تھی۔ ملزم مختارعرف مکھی ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر تھا، چوکی انچارج اور دیگر اہلکار اسے لے کر گئے لیکن دوران حراست وہ ہلاک ہوگیا جس پر پولیس اہلکار اس کی لاش چوکی میں چھوڑکرفرارہوگئے۔ آئی جی پنجاب نے زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ اعلیٰ حکام نے ایس ایچ او لدھے والا وڑائچ ضیافت باٹھ، انچارج چوکی احسن جاوید اور کانسٹیبل گلناز احمد کومعطل کر دیا گیا۔ چوکی انچارج اور کانسٹیبل سمیت چھ اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ ضیافت باٹھ کو گزشتہ روز ہی تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے گزشتہ شام چارج لیا تھا۔ The post گوجرانوالہ میں پولیس چوکی میں زیر حراست ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک ap...

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دئیے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے اسٹاف کیلئے کورونا ویکسینشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ وزارت تعلیم نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ویکسینیشن کے بغیر اسٹاف کو متعلقہ ادارے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اچانک کسی بھی تعلیمی ادارے کا دورہ کر سکتی ہے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے اسٹاف کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ The post اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j20tQW

بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، پاکستان

 اسلام آباد:  پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بیان پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور پاکستان نے بھارتی دفتر خارجہ کے الزامات مسترد کر دیے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو بتایا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات سے متعلق بھارتی بیان حقائق کے منافی ہے، آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ناظم الامور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا، اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، بھارت نے اپنے گھناؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔   The post بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو . from ای...

اسرائیلی فوج کی جنازے کے شرکاء پر فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

غزہ:  مغربی کنارے میں شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ کے سامنے 12 سالہ لڑکا سینے پر گولیاں لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ جس کار پر فائرنگ کی، اس میں سوار لوگوں نے زمین کھود کر کچھ چیز دبائی تھی۔ جسے چیک کیا گیا تو ایک نومولود کی لاش تھی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسی کار کو ایک بار پھر سیکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب آتے دیکھ کر روکنے کا اشاہ کیا لیکن ڈرائیور نے کار کی ریس بڑھا دی اس لیے دفاع میں فائرنگ کرنا پڑی۔ ادھر فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج اسی 12 سالہ لڑکے کی تدفین کے موقع پر شرکاء نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 20 سالہ لڑکے کو شہید کردیا۔ The post اسرائیلی فوج کی جنازے کے شرکاء پر فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/...

افغانستان سے امریکا کے وفادار شہریوں کو اہل خانہ سمیت واشنگٹن منتقل کردیا گیا

 واشنگٹن:  افغانستان سے امریکا کے لیے کام کرنے والے 200 افغان شہری اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے واشنگٹن پہنچا دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے امریکا کے وفادار افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلا کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ امریکا کے لیے کام کرنے والے افغان شہریوں نے اپنی جانوں کو لاحق خطرے کے باعث کابل میں امریکا منتقلی کے لیے مظاہرہ بھی کیا تھا۔ امریکی وزارت داخلہ کے دستاویز اور فلائٹ ٹریکر سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی کھیپ میں 57 بچوں اور 15 شیر خوار سمیت 221 افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے واشنگٹن کے ڈولیئس ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے۔ افغان شہریوں کی امریکا منتقلی کے لیے مزید پروازیں بھی متوقع ہیں۔ یہ خبر پڑھیں :  طالبان نے امریکی فوج کے مترجم کا سرقلم کردیا   گزشتہ ہفتے ہی صدر جوبائیڈن نے امریکا کے لیے کام کرنے والے افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کی امریکا منتقلی اور آبادکاری کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے فنڈ کی ہنگامی طور پر منظور دی تھی جب کہ اس سے قبل وہ 2 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی دے چکے تھے۔ توقع کی جارہی ہے کہ امریکا کی مدد کرنے وال...

پشاور حیات اباد میں پولیس وین پر دستی بم سے حملہ، اہلکار شہید

پشاور:  حیات اباد میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور شہید اہلکار کی لاش کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق موبائل میں 3 اہلکار موجود تھے، اور ریپڈ رسپانس فورس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے میں موبائل انچارج شہید جب کہ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس گاڑی کے قریب ہوا، اور ابتدائی طور پر ہینڈ گرنیڈ کا حملہ لگتا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔   The post پشاور حیات اباد میں پولیس وین پر دستی بم سے حملہ، اہلکار شہید appeared first ...

جبری کورونا ویکیسنیشن کیخلاف درخواست مسترد، مدعی پر جرمانہ

 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس جبری ویکیسنیشن کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواستگزار پر  25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کورونا وائرس جبری ویکیسنیشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شفیع محمد صدیقی نے ریمارکس دیئے کورونا وائرس کا شکار شخص چلتا پھرتا بم ہے۔ حکومت کو صرف آپ کی صحت کی فکر نہیں۔ آپ کے ساتھ دیگر کی بھی صحت کا معاملہ ہے۔ عدالت نے جبری ویکسینشن کیخلاف درخواست مسترد کردی اور درخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ پر 25 ہزار جرمانہ بھی لگا دیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کورونا کا شکار ایک شخص دو سو لوگوں کو بیمار کرے گا۔ یہ ایک خطرناک وبا بتائی جا رہی ہے۔ یہ بتائیں، جبری ویکیشین آپ کے کون سے حقوق کو متاثر کر رہی ہے؟ جبری ویکسین کا نوٹیفکیشن کہاں ہے؟ درخواستگزار سہیل حمید ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ قانون سازی کے بغیر لوگوں کو کورونا ویکسینیشن کے لیئے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ آئین کے مطابق قانون سازی کے بغیر عوام انتظامی احکامات ماننے کی پابند نہیں۔ وفاق...

سندھ حکومت کا کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

 کراچی:  سندھ حکومت نے کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرمیں اضافہ کوروکنے کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی میں مزید بندشیں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریز دودھ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔   اس سے قبل کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تاجروں و صنعتکاروں کے نمائندے بھی ٹاسک فورس اجلاس میں شریک ہیں۔ اعلی عسکری حکام اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران بھی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔   The post سندھ حکومت کا کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j5zzYe

وزیراعلی پنجاب نے عوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

دورہ ملتان کے دوران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹاکر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹاکر سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کام نہ کرنے والےافسران اپنا قبلہ درست کرلیں، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ملتان کے دورہ کے دوران فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا، عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا، کام نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ The post وزیراعلی پنجاب نے عوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا appeared first on ایکسپری...

پشاور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

پشاور:  شہر میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ریر آب اور متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جب کہ شہر میں بارش سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ شہر کے جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہے ان میں کوہاٹ روڈ، سٹی سرکلر روڈ، گل بہار، دلہ زاک روڈ، ہشت نگری اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ بارش سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں، اور  بارش تھمنے کے بعد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی نکل گیا۔ The post پشاور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fc389j

سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

 اسلام آباد:  سندھ بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں کراچی میں وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق وفاق سندھ حکومت کی انتہائی نگہداشت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مدد کررہا ہے اور سندھ حکومت کووینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اب ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔   The post سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iclhWz

کراچی میں لڑکے نے بدفعلی کی کوشش کرنے والے شخص کو قتل کردیا

 کراچی:  سپر ہائی وے چاکر ہوٹل جنجال گوٹھ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے زخمی حالت میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے امام بخش نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 52 سالہ ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم 16 سالہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ مقتول ہاشم کے ساتھ ایک ہی کوارٹر میں رہتا تھا جو میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا اس دوران میں نے اسے چھری سے ڈرانا چاہا تو ہاشم نے چھری پکڑنے کی کوشش کی جو اسے لگ گئی اور وہ ہلاک ہوگیا جبکہ میں خود بھی زخمی ہوگیا۔ امام بخش نے مزید بتایا کہ مقتول اور ملزم کا آبائی تعلق باجوڑ سے ہے اور وہ نئی سبزی منڈی میں قہوہ فروخت کرتے ہیں جبکہ ملزم نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول نے اس سے قبل بھی میرے ساتھ زبردستی کی کوشش کی ہے ۔ The post کراچی میں لڑکے نے بدفعلی کی کوشش کرنے والے شخص کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j2nfbp

ایف آئی اے کی جانب سے دفتر میں بلانا بھی ہراسیت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف آئی اے کی جانب سے دفتر میں بلانا بھی ہراسیت ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے اختیارات کے بے جا استعمال کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ تاثر کیوں ہے کہ ایف آئی اے مخصوص لوگوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے ؟ ابھی تک پیکا ایکٹ کے تحت کتنی شکایات درج ہوئیں ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے بتایا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت بائیس ہزار 8 سو 77 شکایات درج ہوئی ہیں ، 30 صحافیوں کے خلاف سیکشن بیس کی شکایات درج ہوئیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ تاثر بھی آیا ہے کہ جو حکومت میں ہیں صرف ان کی شکایات سنی جاتی ہیں ، ایک صحافی جو ایک خاص موقف رکھتے ہیں ان کے خلاف ہی کارروائی کیوں ہوتی ہے ؟، بادی النظر میں اس طرح کی کارروائی ایف آئی اے کے اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر کسی کی رائے کی وجہ سے ایف آئی اے نوٹس کرتی ہے تو اس کے بہت گہرے اثرات ہوتے ہیں، صرف ایف آئی اے کی جانب سے دفتر میں بلانا بھی ہراسیت ہوتی ہے، دفتر تو ایک تھانہ ہے مہذب سوسا...

وزیرِاعظم کی وفاقی وزرا کوتاجروں کی تجاویزومسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویزومسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکے صدر، کراچی، لاہور، خبرپختونخوا، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدوراورنائب صدورنے شرکت کی۔ وفاقی وزراء حماد اظہر، خسرو بختیار، مشیرِعبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہباز گِل، گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔ تمام بڑے چیمبرزآف کامرس کا حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں اوراقدامات پراعتماد کا اظہارکیا۔ و شرکاء نےتقریباً 4 فی صد جی ڈی پی گروتھ، بڑی پیمانے کی پیداوار میں 15 فی صد تک اضافے کو سراہا اورٹیکس ریونیو اور برآمدات و بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش  کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے، اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹ...

ترکی میں 60 سے زائد مقامات پر خوفناک آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک، 140 زخمی

 انقرہ:  جنوبی ترکی میں 60 سے زائد مختلف مقامات پر خوفناک آتشزدگی کے باعث 3 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب میں واقع جنگلات میں 60 سے زائد مختلف مقامات پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث اب تک متعدد دیہاتوں اور ہوٹلز کو خالی کرایا جاچکا ہے جب کہ 3 افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ I'm so heart wrenched to see these videos from Turkey. May Allah protect all our Muslim brothers and sisters in Turkey. Stay safe my dream country! #PrayForTurkey #TurkeyIsOnFire pic.twitter.com/izTn5oGah2 — Namrah Abbasi (@TariqNamrah) July 30, 2021 ترک حکام کے مطابق بحیرہ ایجین اور روم سے متصل 17 صوبوں میں 60 کے قریب مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اب تک 36 مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم مزید 17 مقامات پر آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نت...

زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک،12 زخمی

زابل:  افغان صوبے زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے زابل کے شہر قلات میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جب کہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ افغان حکام کے مطابق قلات کے گردو نواح میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور مارٹر گولہ بھی طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب طالبان نے ابھی تک واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ The post زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک،12 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3l9E0UH

افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال

امریکا افغان مسئلہ کا فوجی حل تلاش کرتا رہا جو ممکن نہیں تھا ،چنانچہ امریکا افغان مسئلہ کا حل نکالنے میں ناکام رہا، اس وقت افغانستان کی صورت حال بدترین ہے۔ سرحد پار ہونے والی ممکنہ خانہ جنگی پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے سہولت کاری کررہا ہے، ہمارا ملک فغانستان میں کسی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا، ہم صرف امن کے شراکت دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی پی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے انٹرویو میں وزیراعظم نے جو حقائق بیان کیے ہیں، وہ حقیقت سے قریب تر ہیں اور ان کے ویژن کی نشاندہی کررہے ہیں۔ درحقیقت خطے میں سب سے زیادہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے متاثر ہونے  والا ملک پاکستان ہی ہے، اگر ہم انٹرویو کے مندرجات پر نظر ڈالیں تو صورت حال کو سمجھنے اور اس کا حل تلاش کرنے کا راستہ ہمیں نظر آتا ہے ،کیونکہ افغانستان میں جیسے جیسے لڑائی میں شدت آئے گی ویسے ہی اس خطے  میں امن کو درپیش خطرات بڑھتے جائیں گے۔ اس جنگ میں کون کس کی حمایت کرے گا اور کس کا کتنا جانی و مالی نقصان ہوگا؟ یہ تو آن...

6سالہ بچی قتل کیس؛ 5 مشتبہ افراد زیر حراست، ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا

 کراچی:  کورنگی میں 6سالہ بچی کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا، پولیس نے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو علی الصباح کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میںکچرا کنڈی سے 6سالہ بچی ماہم کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا جبکہ اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایاگیا تھا ۔ جمعرات کی صبح ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر ، ایس پی لانڈھی اور دیگر افسران مقتولہ کے گھر پہنچ گئے اور ورثا سے ملاقات کی اس موقع پر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی عرفان بہادر نے مقتولہ کے والد سے ضروری معلومات بھی حاصل کی جبکہ انھوں نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا، انھوں نے یقین دلایاکہ جلد ہی ملزمان سلاخوںکے پیچھے ہوںگے ،فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں ،دریں اثنا تفتیشی حکام نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کرتے ہوئے واقعے کے بعد گزشتہ روز 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بچی کے اغوا کے وقت اور جس وقت لاش ملی ہے پولیس کو اب تک کوئی ...

پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں فیومی گیشن کے نام پر بے قاعدگیاں

 کراچی:  پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں درآمدی اور برآمدی زرعی مصنوعات کی کھیپ پر کیڑے مار اسپرے کرنے (فیومی گیشن) کے نام پر بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں جاری ہیں، بین الاقوامی پلانٹ پروٹیکشن کنوینشن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ فیومی گیشن کرنے والی کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلیے فیومی گیشن ہونے کے بعد پاکستان آنے والی زرعی مصنوعات کی بھی دوبارہ فیومی گیشن کی جارہی ہے جبکہ غیر لازمی (نان مینڈیٹری) زرعی مصنوعات کے لیے بھی فیومی گیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران فیومی گیشن کمپنیوں اور اپنے ذاتی مفاد  کی خاطر زرعی مصنوعات کی درآمد کے لیے امپورٹ پرمٹ میں غیرتکنیکی شرائط عائد کررہے ہیں جن پر آسٹریلیا اور ایران کے قرنطینہ محکموں نے سرکاری سطح پر اعتراض کیا جبکہ تیل دار بیج  کے درآمد کنندگان کی نمائندہ پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن، جوٹ ملز ایسوسی ایشن کے علاوہ زرعی مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی انجمن Gaftaبھی ان بے قاعدگیوں اور انٹرنیشنل پلانٹ پروٹیکشن کنوینشن کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرچکی ہے۔ تاہم پل...

کوئٹہ؛ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام کالعدم تنظیم کے 2کارندے گرفتار

 کوئٹہ:  سی ٹی ڈی نے قومی شاہراہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سوراب سے کالعدم تنظیم کے 2اہم کارندوں کو گرفتار کرکے سی فور دھماکا خیز مواد ،دستی بم ،گولہ بارود برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پولیس اور فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس مقصد کیلیے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سوراب کے علاقے ترکیدم میں موجود ہیں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے سوراب میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ The post کوئٹہ؛ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام کالعدم تنظیم کے 2کارندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BYQcNO

ایل اے 16 باغ 3 کی نشست بھی پی ٹی آئی نے جیت لی

ظفر آباد:  ایل اے 16 باغ 3 کی نشست پاکستان تحریک انصاف نے جیت لی۔ آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 16باغ 3 کے چار پولنگ  اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ ہوئی۔ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا۔چاروں پولنگ  اسٹیشنوں پر گنتی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر 665 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان 538 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے تمام167 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان 23 ہزار 165ووٹ لے کر آگے رہے۔ پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان نے 22 ہزار 848 ووٹ حاصل کیے، یوں تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان کو 317 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔   The post ایل اے 16 باغ 3 کی نشست بھی پی ٹی آئی نے جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ljgy7g

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

 پشاور:  عید منانے کیلیے پاکستان سے افغانستان جانے والے مہاجرین خانہ جنگی کے باعث وہی پھنس گئے۔ پشاور میں 1985 سے قائم پناہ گزین کیمپ میں افغان شوری کے امیر محمد ضمیر نے بتایا موجودہ صورتحال میں نہ صرف پشاور اور قبائلی علاقوں میں مقیم ہزاروں مہاجرخاندان پریشان ہیں جبکہ تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں ۔ کبابیان کیمپ سے 3عورتیںعید الفطر پرننگرہار گئیں مگرسرحد بند ہونے کے باعث واپس نہیں آ پارہیں۔ ایک ماں ویڈیوکال کرکے اُدھر جبکہ اس کی  2سالہ بیٹی مریم یہاں روتی ہے۔ سرحد کے قریب بسنے والے افغانوں نے بتایا لغمان ، کنڑ اور ننگرہار میں قحط کی صورتحال ہے۔ پاکستان سے آٹا ، گھی اور گوشت وغیرہ کی تجارت طورخم سے ہوتی تھی ،جب سے حالات کشیدہ ہوئے ہیں،تب سے 11سووالی آٹے کی بوری 18 سو میں ملتی ہے،تاجکستان کاآٹاکھانے کے قابل نہیں۔ پشاورمیں 3برس سے مقیم  16سالہ سعید ننگرہاری نے بتایا وہ  پوراسال جمع پونجی اکھٹی کرکے عید منانے والدین کے پاس جاتاہے مگر اس بار  افغانستان کی  صورتحال کے باعث نہ جاسکا۔ The post عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے appea...

خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت

لکی مروت:  عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختون خوا میں تیل اور گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تیل و گیس کے شعبے سے ملک کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی۔ خیبر پختونخوا میں ایف آر لکی مروت سے تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اس نئی دریافت سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس 945 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے نئے باب کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی، اس دریافت سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ The post خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f4RGfR

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا

 اسلام آباد:  وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا۔ ایکسپریس  نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم نے انہیں  ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا۔ The post وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V5CSqi

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے، دفتر خارجہ

 اسلام آباد:  دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں نہ ہمارے وہاں کوئی فیورٹس ہیں، دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین کا خطے میں اہم کردار ہے چین اور پاکستان چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن اور استحکام آئے، دونوں ممالک نے انٹرا افغان مذاکرات کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلہ کے سیاسی حل کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ تمام توانائیاں افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر لگائی جائیں، وہاں جامع وسیع البنیاد سیاسی حل بہت ضروری ہے، جبکہ بھارت نے ہمیشہ اسپائلر کا کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی صاحبزادی کے معاملے میں مکمل تفتیش کا سلسلہ فوری شروع کیا گیا، تحقیقات کے لیے سیکیورٹی کے 200 اہلکار استعمال کیے گئے، ان تحقیقات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے لیے افغان سفیر اور ان کے خاندان کو تعاون کرنا چاہیے۔ یہ پڑھیں :  طالبان سے ہماراکوئی سروکارنہیں، صرف امن چاہتے ہیں، وزیراعظم ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا...

عدالت کا دو بیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہشمند خاتون پر جرمانہ

 اسلام آباد:  عدالت نے دو بیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہش مند خاتون پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون ظل ہما فاروق پر دس ہزار جرمانہ عائد کردیا ہے۔ خاتون نے دو بیویوں کے شوہر کو تیسری شادی کے لیے اپنی بیویوں سے اجازت نا ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر کے لیے ضروری ہے کہ تیسری شادی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرے تاہم خاتون کی درخواست غیر ضروری ہے، خاتون ایک ہفتے میں دس ہزار جرمانہ ادا کرے۔ The post عدالت کا دو بیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہشمند خاتون پر جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i9Q2eI

کینیڈا نے پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز تحفے میں دے دیئے

اسلام آباد:  کینیڈین حکومت نے حکومت پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز کاتحفہ پیش کیا۔ وینٹی لیٹرز کی حوالگی کیلئے اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کی طرف سے  تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں کینیڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 162 میڈیکل وینٹیلیٹرز کا تحفہ دیا گیا۔ تقریب میں چئیرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، کینیڈا کی ہائی کمشنروینڈی گلمور اور وزیر اعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے علاوہ کینڈین ہائی کمشن، وزارت صحت، آئی ایچ آئی ٹی سی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے کینیڈین حکومت اور کینیڈین عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک عالمی وبا ہے اور بین الاقوامی سطح پرہم سب کو ملکر اس سے نمٹنا ہوگا، کورونا سے اس وقت تک کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہیں۔ اس موقع پر کینیڈا کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کے طبی شعبے کو مستحکم کرنے کے اس سفر میں شریک ہیں جس کے ذریعے خطرے سے دوچار لوگوں با لخصوص خواتین ...

گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل مسترد کردیا

 لاہور:  گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل 2021 کو آئین سے متصادم قرار دے کر مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر نے پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل کو اعتراضات کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس بھجوادیا۔ گورنر نے اعتراضات میں کہا کہ استحقاق بل میں تجویز کی گئی سزائیں آئین سے متصادم ہیں، بل کے تحت اسپیکر اور استحقاق کمیٹی کو دیے گئے اختیارات آئین کے آرٹیکل 66-3 اور 10- اے سے متصادم ہیں، لہذا آئین کے آرٹیکل 8, 10.10اے اور آرٹیکل 25 کے تحت بل کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔ گورنر کے اعتراضات اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل پر وزیراعظم ہاؤس اور وزیر اعلی ہائوس نے بھی اعتراض کیا تھا، قیادت کی ہدایت پر گورنر نے استحقاق بل کی منظوری نہیں دی۔ پنجاب اسمبلی نے ایک قانون ’’ پنجاب اسمبلی ممبرز تحفظ استحقاق ترمیمی بل‘‘ پاس کیا تھا جس کا اطلاق بظاہر صحافیوں اور سرکاری افسران پر ہوگا، جس کے تحت اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پر صحافیوں اور سرکاری افسران کو موقع پر ہی چھ مہینے قید کی سزا دی جا سکے گی۔ اگر گورنر پنجاب اس بل پر دستخط کرد...

نذیر چوہان کو پنجاب اسمبلی نہ لانے پر اسپیکر پرویز الہٰی حکومت پر برہم

 لاہور:  نذیر چوہان کو پیش نہ کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی حکومت پر برہم ہوگئے۔ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا تو پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لائے جانے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک نذیر چوہان کو پیش کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کے ساتھ لڑائی چاہتے ہیں، ہم نے ممبران کے استحقاق کا بل مشترکہ طور پر پاس کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ جو ممبران کا استحقاق مجروح کرے گا اسے سزا ملے گی۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ ان بیوروکریٹس کی کیا حیثیت ہے، ہم یہ بل ختم نہیں ہونے دیں گے، یہ جنگل نہیں نہ کسی کو ٹارزن بننے دیں گے، جب تک نذیر چوہان کو پراڈکشن آرڈر پر نہیں لائیں گے، روز اجلاس ہوگا اور روز نذیر چوہان پر بات ہوگی، حکومت کو کوئی قانون نہیں بنانے دیں گے، حکومت کا رویہ قابل افسوس ہے، جمعے کو دوپہر دو بجے کے بعد اجلاس ہو گا اور صرف نذیر چوہان پر بات ہوگی، پنجاب اسمبلی اور اسکے ارکان کو مذاق نہ سمجھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:  نذیرچوہان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، ترین گروپ کا سخت ر...

امریکی کورونا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حوالے

 اسلام آباد:  امریکی حکومت نے جان بچانے والی انسداد کووڈ۔ ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ پاکستانی عوام میں تقسیم کرنے کے لیے حُکومت پاکستان کے حوالے کردی ہے۔ ٹیکوں کی یہ کھیپ کوویکس اور یونیسیف کے اشتراک سے پہنچائی گئی ہیں۔  امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا ایگلر کے مطابق موڈرنا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حکام کے حوالے کردی گئی ہیں، یہ عطیہ امریکا کی جانب سے کورونا وائرس وبا کے خاتمہ کے لیے محفوظ اور موثر ویکسین تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے مقصد کے تحت دنیا بھر میں 8 کروڑ ٹیکوں کی تقسیم کے سلسلہ کی کڑی ہے۔   اس خبرکوبھی پڑھیں:  امریکی کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ ضرورتمند آبادیوں تک کووڈ ویکسین کی رسائی ممکن بنانے کے مشترکہ مقصد پر یقین رکھتے ہیں،ویکسین کی یہ 30 لاکھ خوراکیں اُن 25 لاکھ ٹیکوں کے علاوہ ہیں جو اس مہینے کے اوائل میں امریکا نے پاکستانی عوام کو دیئے تھے۔ اینجیلا ایگلر کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکےجو امریکا کی...

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ

 کراچی:  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 7 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا۔ اس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 7 پیسے کے اضافے سے 161.88 روپے ہوگئی ۔  اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 162 روپے پر مستحکم رہی۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈالر کی قدر میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 57 پیسے کے اضافے سے 161.81 روپے پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 162 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ The post انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BX8bVc

6 سال سے بند اسٹیل ملز کے افسران کے لیے نئے ائیر کنڈیشنرز کی خریداری

 کراچی:  پاکستان اسٹیل ملز 6 سال سے بند پڑی ہے لیکن اس کے افسران کے لیے نئے ائیر کنڈیشنرز کی خریداری کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز گزشتہ 6 سال سے بند ہے، مالی بحران کو وجہ قرار دیتے ہوئے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بغیر گولڈن ہینڈ شیک دئیے نکالا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود افسران کی شاہ خرچیاں بند نہیں ہوئیں۔ اسٹیل ملز کے افسران کے لئے ایئر کنڈیشنرز کی ایک بڑی کھیپ منگوائی گئی ہے ۔ یہ ایئر کنڈیشنرز افسران کے کمروں کو ٹھنڈا کریں گے اور بند مل کو بجلی کی مد میں مزید نقصان پہنچائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز بدعنوانی اور عدم توجہی کی وجہ سے 2015 سے بند پڑی ہے۔ نواز شریف حکومت میں اسے غیر فعال کردیا گیا تھا۔ The post 6 سال سے بند اسٹیل ملز کے افسران کے لیے نئے ائیر کنڈیشنرز کی خریداری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f8LVxG

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا

کراچی:  عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1822 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث پاکستان میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 950 روپے اور 815 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 94 ہزار 736 روپے تک پہنچ گئی۔   The post عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rExypX

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا تھر کے لیے سولر واٹر پلانٹ کا تحفہ

تھرپارکر:  امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کائیری ارونگ نے سندھ کے صحرائے تھر میں صاف پانی کی فراہمی اور آب پاشی کےلیے شمسی توانائی سے چلنے والا پانی کا کنواں تعمیر کرادیا۔ 29 سالہ کائیری ارونگ کی فیملی فاؤنڈیشن نے پاکستانی این جی او ’پانی‘ کے مشترکہ تعاون سے یہ سولر واٹر پلانٹ تعمیر کرایا۔ این جی او پانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس فلاحی اقدام پر کائیری ارونگ کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ Kyrie Irving's foundation built a solar water center in Pakistan The center is providing over 1000 villagers access to clean water (via @PaaniProject ) pic.twitter.com/Og5XrZePuD — Bleacher Report (@BleacherReport) July 28, 2021 اس کنویں سے گاؤں کے 1000 سے زائد مکینوں کو صاف پانی میسر آئے گا جس کے ذریعے نہ صرف کھیتی باڑی کی جاسکے گی بلکہ خواتین و بچوں کو بجلی بھی دستیاب ہوگی۔ پانی نے اس حوالے سے منصوبے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا۔ NBA superstar and humanitarian Kyrie Irving built a Paani solar water center in Sindh with his K.A.I....

امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمنرر میں 8.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

الاسکا:  ریاست الاسکا کے قریب سمنرر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمنرر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اب تک زلزلے کے 2 آفٹرشاکس آچکے ہیں جس کی شدت 6.2 اور 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پولیس نے کوڈیک قصبے کے رہائشیوں کو کسی محفوظ اور بلند مقام کی جانب منتقل ہونے کے احکامات دیے ہیں۔ The post امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمنرر میں 8.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3zNqOc5

عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

 بغداد:  عراق میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم ہیلی کاپٹر کو آپریشن کے دوران میزائل لگا یا پھر فنی خرابی کے باعث نیچے گرا اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ The post عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3j5yBLQ

امریکا کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو انتباہ

نئی دہلی:  امریکا نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر بھارتی حکومت کو تنبیہ کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن گزشتہ روز جوبائیڈن حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار بھارت کے دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی انسانی حقوق کے معاملے کو پس پشت نہ ڈالے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام افراد کو احتجاج کا حق حاصل ہے چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو، ہمیں سب کا احترام کرنا چاہیے۔ افغانستان کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی فورسز افغانستان سے جا ضرور رہی ہیں تاہم سفارتی سطح پر ہماری موجودگی برقرار رہے گی، ایسے بہت سے پروگرام امریکی حکومت شروع کررہی ہے جس سے افغانستان کی اقتصادی ترقی اور سیکیورٹی میں تعاون ملے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں جو انتہائی پریشان کن عمل ہے، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے اور پابندیاں ہٹائی جائیں تاہم طاقت کے زور پر طالبان اپنے مقاصد...

مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ کا آغازہوگیا

مکہ المکرمہ:  مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ کا آغاز ہوگیا۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ یعنی تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مسجد حرام میں نمازیوں، حجاج اور معتمرین کے لیے مزید گنجائش پیدا ہوجائے گی۔ توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ 519149 مربع میٹر ہوجائے گا۔ ’فیز3‘ منصوبے کے لیے الیکٹراک میکینک سسٹم اورتعمیراتی سرگرمیوں کے لیے 60 مختلف کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق توسیعی منصوبے میں مطاف کی عمارت کی توسیع بھی شامل ہے۔ توسیع کے دوران دروازوں، مرکزی میناروں سمیت داخلی راستوں باب شاہ عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کی توسیع بھی شامل ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل مطاف عمارت کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ وزارت خزانہ کے تعاون سے حرم مکی کے توسیع پراجیکٹ میں بنیادی ڈھانچے اوردیگربنیادی سروسز کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ The post مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ کا آغازہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل ht...

کراچی میں کورونا کے خوف سے مریض اسپتالوں سے فرار ہونے لگے

کراچی:  کراچی میں بھی کورونا کے خوف سے مریض اسپتالوں اور بیرون ممالک سے آنیوالے کورونا کے مریض ہوٹلوں سے فرار ہونے لگے۔ 5جولائی سے اب تک کورونا کے 23 مریض مختلف اسپتال اور ہوٹلز اور قرنطینہ سینٹر سے بتائے بغیر چلے گئے، اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے آنیوالے مشتبہ مسافروں اور اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کیلیے سخت نگرانی کی جائے۔ محکمہ صحت کی جانب سے 15 جولائی کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کے نام لکھے جانے والے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے کورونا کے مشتبہ مسافروں کو قرنطینہ میں مقررہ ایام مکمل کرانے کیلیے ہوٹلوں، اسپتالوں (قرنطنیہ سینٹر) میں کورونا میں مبتلا کے مریضوں کی نگہداشت کیلیے سختف حفاطتی اقدامات کیے جائیں۔ ائیرپورٹ کے قریب واقع ایک نجی ہوٹل اور کراچی کے تمام ضلعی اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی نگرانی کیلیے بھی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں کیونکہ محکمہ صحت کو بیرون ممالک سے آنے والے اور اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے مریض اسپتال سے بھاگنے کے شواہد موصول ہوئے ہیں جس کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے سند...

سیّدنا عثمان ذو النورین ؓ

اسلامی تاریخ مہر و وفا، خُلوص و ایثار اور جُود و سخا کے ایسے ایسے ایمان افروز اور ولولہ انگیز واقعات سے بھری پڑی ہے جن کی تابانیت سے اوراقِ تاریخ ابد الاباد تک جگمگاتے رہیں گے۔ جہاں مجاہدین اسلام کی برق پاش تلواروں نے دشمنان دین اسلام کو مختلف جنگوں میں فنا کے گھاٹ اتار کر اشاعت اسلام کا راستہ ہم وار کیا وہاں متّمول اہل اسلام نے اپنے اموال راہ خدا میں بے دریغ خرچ کر کے مجاہدین اسلام کے پائے ثبات کو ایسی تقویت بخشی کہ ان کے حوصلوں کو ایک نیا ولولہ اور ہم ہمہ عطا ہوا اور ان کو تسخیر کے نئے افق عطا ہوئے۔ اگر یہ سعادت مند ہستیاں اپنی متاعِ دنیا راہِ خدا میں نہ لٹا دیتیں تو شاید عالم کفر کے پھنکارتے ہوئے ناگ کو کچل دینا ممکن نہ ہوتا۔ یہ ارفع و عظیم الشان روایت اب بھی چلی آ رہی ہے۔ جدید ترین ہتھیاروں کے اس دور میں بھی اسلام پر اگر کڑا وقت آجائے تو جیوش اسلام اس وقت تک کام رانی سے ہم کنار نہیں ہوسکتیں جب تک صاحبان ثروت اس کی کامل معاونت نہ کریں۔ دامادِ رسول کریم ﷺ، نازش اقلیمِ جُود و سخا سیّدنا عثمان ذوالنورینؓ بھی انہی خوش مقدر اور سعادت مند ہستیوں کی صف اول میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے ...

شہید ِ مظلوم سیّدنا عثمان غنی ذوالنورین ؓ

حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’ہر نبی کے کچھ رفیق ہوتے ہیں، میرے رفیقِ جنّت عثمانؓ ہیں۔‘‘ ایک مرتبہ نبی اکرمؐ، سیّدنا ابوبکر صدیق، سیّدنا عمر فاروق اور سیّدنا عثمان ذوالنورین رضوان اﷲ علیہم اجمعین احد پہاڑ پر چڑھ رہے تھے کہ پہاڑ ہلنے لگا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: احد! رک جا! اس وقت تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔ (بخاری) سفیدی مائل زرد رنگت کے سفید ریش بزرگ اپنے مکان کے دریچے پر کھڑے ہوئے تھے۔ بزرگ کا چہرہ پُرنور اور زلفیں کاندھوں تک آئی ہوئی تھیں اور وہ اپنے گھر کا محاصرہ کیے ہوئے باغیوں سے انتہائی مشفقانہ انداز میں فرما رہے تھے: ’’میری دس خصال میرا رب ہی جانتا ہے مگر تم لوگ آج ان کا لحاظ نہیں کر رہے۔ میں اسلام لانے میں چوتھا ہوں۔ رسول اکرم ﷺ نے اپنی صاحب زادی میرے نکاح میں دی۔ جب پہلی صاحب زادی فوت ہوئی تو دوسری میرے نکاح میں دے دی۔ میں نے پوری زندگی کبھی گانا نہیں سنا۔ میں نے کبھی برائی کی خواہش نہیں کی۔ جس ہاتھ سے حضورؐ کی بیعت کی اس ہاتھ کو آج تک نجاست سے دور رکھا۔ میں نے جب سے اسلام قبول کیا کوئی جمعہ ایسا نہیں گزرا کہ میں نے کوئی غلام آزاد نہ کیا ہو، اگر کسی جمعے کو می...

پیکرشرم و حیاء عثمان غنی ؓ

جناب رسول اﷲ ﷺ اپنے حجرہ مبارک میں تشریف فرما تھے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ دروازے پر آئے، اجازت طلب کی اور مجلس میں شریک ہوگئے۔ اس حال میں کہ آپ ﷺ کی پنڈلی مبارک سے کپڑا سرکا ہوا تھا، مگر آپ ﷺ اسی حالت میں بیٹھے رہے۔ کچھ دیر میں حضرت عمر فاروق ؓ تشریف لائے اجازت طلب کی اور آپ ﷺ کے سائے شفقت میں تشریف فرما ہوئے۔ کچھ دیر بعد حضرت عثمان ؓ تشریف لائے اجازت مانگی، اجازت دی مگر آپؓ کے آتے ہی جناب رسول اﷲ ﷺ نے اپنی حالت درست فرمائی اور پنڈلیوں پر کپڑا ڈالا۔ حضرت عائشہؓ یہ سارا منظر دیکھ رہیں تھیں۔ بعد ازاں عرض کیا: یارسول اﷲ ﷺ! حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما کی آمد پر آپؐ اپنی حالت میں بہ دستور بیٹھے رہے جب کہ حضرت عثمان ؓ کی آمد پر خصوصی اہتمام فرمایا۔ آقائے دو جہاں ﷺ نے جواباً ارشاد فرمایا: اے عائشہ! میں اس شخص سے کیوں حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔ یہ تھے حضرت عثمان بن عفان ؓ جنھیں تاریخ خلیفہ ثالث کے نام سے یاد کرتی ہے۔ اگر صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین کی سیرت کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک صحابیؓ اپنی ایک الگ خصوصیت رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر اس گلشن کا...