کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرمیں اضافہ کوروکنے کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی میں مزید بندشیں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریز دودھ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اس سے قبل کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تاجروں و صنعتکاروں کے نمائندے بھی ٹاسک فورس اجلاس میں شریک ہیں۔ اعلی عسکری حکام اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران بھی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔
The post سندھ حکومت کا کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j5zzYe