Skip to main content

6سالہ بچی قتل کیس؛ 5 مشتبہ افراد زیر حراست، ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا

 کراچی:  کورنگی میں 6سالہ بچی کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔

تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا، پولیس نے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو علی الصباح کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میںکچرا کنڈی سے 6سالہ بچی ماہم کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا جبکہ اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایاگیا تھا ۔

جمعرات کی صبح ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر ، ایس پی لانڈھی اور دیگر افسران مقتولہ کے گھر پہنچ گئے اور ورثا سے ملاقات کی اس موقع پر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی عرفان بہادر نے مقتولہ کے والد سے ضروری معلومات بھی حاصل کی جبکہ انھوں نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا، انھوں نے یقین دلایاکہ جلد ہی ملزمان سلاخوںکے پیچھے ہوںگے ،فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں ،دریں اثنا تفتیشی حکام نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کرتے ہوئے واقعے کے بعد گزشتہ روز 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بچی کے اغوا کے وقت اور جس وقت لاش ملی ہے پولیس کو اب تک کوئی عینی شاہد نہیں مل سکا ہے ، صرف لاش پھینکنے کے وقت ایک شخص نے بتایا کہ اس نے ایک رکشا اس کچراکنڈی کے قریب دیکھا تھا جبکہ وہ رکشا میں سوار افراد کے چہرے واضح طور پر نہیں دیکھ سکا ، فوری طور پر ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

قاتلوں کی عدم گرفتاری پرشاہراہ فیصل بلاک کر دیں گے، فاروق ستار

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کورنگی میں زیادتی کا شکار ہونے والی ماہم کے ملزمان کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے وہ جمعرات کو ماہم کے گھر پر اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے جس طرح قوم کی بیٹی زینب کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑا آج ہم ماہم کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں حکومت اور ادارے کہاں ہیں میرا مطالبہ ہے کہ ماہم کے والدین کے ساتھ زینب جیسا انصاف ہونا چا ہیے.

حکومت کو عوام کی آواز کو سننا ہو گا ماہم کے ساتھ ہونے والے ظلم ہر ہوری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ،معصوم ماہم کے قاتلوں کی گرفتاری تک روازنہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے ، ماہم کے والد کو انصاف دیا جائے، ظلم کی انتہا ہے بسا بسایا گھر اجاڑ دیا معاشرے میں ایسے درندے کھلے عام گھوم رہے ہیں ایسے واقعات حکومتوں کے لیے اچھا شگون نہیں ہے ہمیں اپنے بچوں کے لیے ضمانت چاہیے  تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں سفاک درندوں کو سرے عام پھانسی دی جانی چا ہیے ، حکومت کی جانب سے معاوضے کا اعلان   کیا جائے، فاروق ستار نے کہا کہ ماہم کو  اگر انصاف نا ملا تو شاہراہ فیصل کو بلاک  کیا جائے گا۔

ماہم کے والد سے مدد گار 15 کے اہلکارکی غیر ذمہ دارانہ گفتگو، انکوائری شروع

کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے زمان ٹاؤن کورنگی میں مقتولہ ماہم کے والد سے مدد گار 15 کے اہلکار کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پولیس مدد گار 15 عبداللہ میمن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مدد گار 15 پر تعینات پولیس اہلکار نے مقتولہ بچی کے والد سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ انداز میں گفتگو کی ، مدد گار 15 کا مقصد عوام کو فوری مدد اور رہنمائی فراہم کرنا ہے ، انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کی 6سالہ بچی کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ کورنگی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 6سالہ بچی کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

خرم شیر زمان نے بچی کے اہل خانہ کے مسائل اور شکایات سنیں اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ جب تک قاتل کی گرفتاری اور بچی کے اہل خانہ کو انصاف نہیں مل جاتا تب تک تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین قومی اسمبلی فہیم خان، اکرم چیمہ، پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

ایس ایچ او زمان ٹائون اور ڈیوٹی افسر مجرمانہ غفلت پر معطل
زمان ٹائون میں اغوا کے بعد درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کی جانے والی کمسن ماہم کے واقعے پر علاقہ مکینوں کی درخواست پر پولیس حکام نے ایس ایچ او زمان ٹائون اور ڈیوٹی افسر کو مجرمانہ غفلت و لاپروائی برتنے پر معطل کر دیا ، ایس پی لانڈھی شاہنواز چاچڑ نے بتایا کہ ماہم کے اغوا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر بیدردی سے قتل کیے جانے کے واقعے پر اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کی شکایت پر ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسمٰعیل میمن نے انکوائری میں غفلت کے مرتکب پائے جانے پر ایس ایچ او زمان ٹائون عامر ملک اور ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر ذوالفقار کو معطل کر دیا۔

انھوں نے بتایا کہ ماہم کیس میں اب تک 250 افراد کی لسٹ ترتیب دی گئی ہے جس میں 50 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اس کے علاوہ 15 افراد کے سیمپلز بھی حاصل کیے گئے ہیں تاہم تحقیقات کے دوران کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کو آگے بڑھا رہی ہے تاکہ درندہ صفت ملزمان قانون سے بچ نہ سکیں اور انھیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائے۔

The post 6سالہ بچی قتل کیس؛ 5 مشتبہ افراد زیر حراست، ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BUrbU4

Popular posts from this blog

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے

dawood ibrahim نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور اسے ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانی چینیل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباﺅ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔ ہندوستانی وزیر کے مطابق ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داﺅد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داﺅد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔ مگر آج لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ت...