Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2021

سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن ریفرنس پراپنی راے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے۔ صدارتی ریفرنس میں تمام فریقوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے 4 روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزاراحمد نے سپریم کورٹ کی رائے اوپن کورٹ میں سنائی۔ فیصلے کے مطابق سینٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے چارایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی رائے دی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  سینیٹ الیکشن ریفرنس میں دلائل مکمل، سپریم کورٹ نے رائے محفوظ کرلی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے لیے تمام اقدامات کرسکتا ہے،تمام ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرسکتا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں قراردے چکی ہے کہ سیکریسی کبھی بھی مطلق نہیں ہوسکتی اورووٹ ہمیشہ کے لیے خفیہ نہیں رہ سکتا، ووٹنگ میں کس حد تک سیکریسی ہونی چاہیے یہ تعین کرنا الیکشن کم...

کے ایم سی 10 کروڑ کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم

 کراچی:  بلدیہ عظمیٰ کراچی میں 10 کروڑ کے ٹھیکے خلاف ضابطہ من پسند ٹھیکیداروں کو دے دیے گئے، نہ ٹینڈر اور نہ اشتہار من پسند ٹھیکیداروں کو اندرون خانہ براہ راست ٹھیکے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شدید مالی بحران سے دوچار بلدیہ عظمی کراچی میں10کروڑ لاگت کے ٹھیکوں کی چور دروازے سے بندر بانٹ کے ساتھ من پسند ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیاں بھی کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پر ٹھیکیداروں کے کئی ارب کے واجبات موجود ہیں لیکن حیران کن طور پر کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے کئی سال سے اپنے واجبات کا انتظار کرنے والے ٹھیکیداروں کو ادائیگی کرنے کے بجائے من پسند ٹھیکیداروں کو 10کروڑ روپے لاگت کے براہ راست ٹھیکے دے کر انھیں ادائیگی بھی کرادی ہے۔ محکمہ انجینئرنگ میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل کا لک آفٹر چارج رکھنے والے افسر کے دباؤ پر براہ راست ٹھیکے دیے گئے ہیں اور ہاتھوں ہاتھ ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کراکر افسران نے ہاتھ جھاڑ لیے ہیں، 2، 2 کروڑ لاگت کے 5 ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم کیے گئے تھے اور منظم طریقے سے ٹھیکیداروں کو ہاتھوں ہاتھ ادائیگی کراکر منہ مانگا...

آپریشن ردالفساد کی کامیابی … ٹیررازم سے ٹورازم تک کا سفر!

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل اور فیصلہ کن جنگ لڑی جس میں مختلف مراحل طے کیے گئے۔ چار برس قبل آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا جس کے تحت ملک کے طول و عرض میں ہزاروں کامیاب آپریشن کیے گئے جن سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی، ان کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا گیا ،انہیں جہنم واصل کیا گیا اور بیشتر کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیاگیا۔ حال ہی میں آپریشن ردالفساد کے کامیاب چار سال مکمل ہوئے ہیں جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے قوم کو بریفگنگ دی۔ اس اہم آپریشن کے چار سال مکمل ہونے پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا اور اس کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ فورم کی رپورٹ نذر قارئین ہے۔ مولانا طاہر محمود اشرفی  ( وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی ) افغانستان کے جہاد کے خاتمے کے بعد سے پاکستان پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی مگر پوری قوم، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں نے مل کر اس کا مقابلہ کیا۔ سنہ 2000ء کے بعد ہمارے دشمنوں نے پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو پھیلانے کا منصوبہ بنایا جس کے بعد ہمارے پا...

نوجوان کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، محبوبہ نے پٹائی کر دی

نواب شاہ:  نوجوان کو دوسری لڑکی سے شادی مہنگی پڑگئی جب کہ پہلی محبوبہ نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ مریم روڈ پر واقع مقامی شادی ہال میں شادی کی تقریب اس وقت شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی جبکہ ناہید مہر نامی لڑکی نے دولہا نیاز مہرکوگریبان سے پکڑ لیا اور چیختی چلاتی کہنے لگی کہ محبت مجھ سے کرو، شادی کسی اور سے، ایسا نہیں ہونے دوں گی، خواتین نے ناہید کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے دولہا کو زخمی کردیا۔ خواتین نے حملہ آور لڑکی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی دولہا کو فوری طور پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی دولہا اور حملہ آور لڑکی آپس میں رشتے دار اور دونوں سٹھ میل کے قریب 18 ویں شاخ کے رہائشی ہیں ۔ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ناہید مہر کا کہنا ہے کہ نیاز مہر کے پاس وہ ٹیوشن پڑھتی تھی جس دوران ہم دونوں میں محبت ہوگئی ۔ دونوں نے شادی کے قول اقرار کیے مگر اس نے کسی اور لڑکی سے شادی کرلی، میرے احتجاج پر اس نے دلاسہ دیا کہ جلد تجھ سے شادی کروں گا جس پر میں راضی ہو گئی، آج مجھے اطلاع ملی کہ نیاز نوا...

سینیٹ انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

 اسلام آباد:  سینیٹ کے انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ کابینہ میں وہی لوگ رہیں گے جو کارکردگی دکھائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ متعدد معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں۔ The post سینیٹ انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZXlgMn

چارسدہ، بابا صاحب مزار کے خادم کو قتل کر کے لاش جلا دی گئی

چارسدہ:  تھانہ پڑانگ کی حدود میں بابا صاحب مزار میں خادم کو قتل کرکے لاش جلا دی گئی۔ بابا صاحب مزار میں خادم کو قتل کرکے لاش جلا دی گئی، مقتول لنگرخانہ میں مامور تھا۔ تفتیشی ٹیم نے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ایک گھنٹہ میں ملزم محمد نور خان سکنہ ملاکنڈ درگئی کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ The post چارسدہ، بابا صاحب مزار کے خادم کو قتل کر کے لاش جلا دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bMOyCN

پنجاب میں 30 سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا فیصلہ

 لاہور:  حکومت پنجاب نے صوبے میں تیس نئے سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے سالانہ سو ارب روپے سے زائد کی آمدن حاصل ہوگئی جبکہ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا ۔ حکومت پنجاب نے ٹورازم فار اکنامک گروتھ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دے دی ہے۔ پروگرام کے تحت بدھ مت، سکھوں کے آٹھ مقدس مقامات، ہڑپہ کی پانچ ہزار سال پرانی تہذیب اور مری کے قریب کوٹلی ستیاں اور نڑ کے مقامات کو سیاحت کے لیے ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت خوشاب، چکوال، جہلم اور میانوالی کی سالٹ رینج میں بارہ سے چودہ مقامات مختلف مذاہب کے لیے مقدس گردانے جاتے ہیں اس کے علاوہ ہندو مت کے شاہی قلعے اور پرانی تہذیب کے آثار کو محفوظ بنانے اور سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مری میں سیاحوں کا رش کم کرنے اور نئی سائٹ ڈویلپ کرنے کے لیے مری کی ایکسٹینشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کوٹلی ستیاں، اور، نڑ کے مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے سہولیات سے مزین کیا جائے گا چیرلفٹ بنائی جائیں گے، روڈ اور مختلف سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔ The post پ...

ایران کا پابندیاں ختم کیے بغیر جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار

تہران:  ایران نے پابندیاں ختم کیے بغیر جوہری معاہدے پر غیر رسمی بات چیت سے انکار کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اتوار کو ایران کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یک طرفہ پابندیاں ختم ہونے تک 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے امریکا اور یورپی ممالک سے غیر رسمی بات چیت کا آغازنہیں ہوسکتا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور تین بڑے یورپی ممالک کے حالیہ بیانات کے بعد ہمارا خیال ہے کہ اس سلسلے میں اب کسی ایسی غیر رسمی بات چیت  کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جس کی تجویز یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کی جانب سے دی گئی تھی۔ The post ایران کا پابندیاں ختم کیے بغیر جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3r30zKX

آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کل کا کچھ نہیں پتا! ایم کیوایم

 کراچی:   ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ظہرانے میں عدم شرکت پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان  تحریک انصاف سے مسلسل ناراض ہے کیوں کہ 3 سال میں وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جس پر ظہرانے میں شرکت نہیں کی تاہم گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابط کمیٹی کی جانب سے مشاورتی اجلاسمیں  حتمی طور پر فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت پر سندھ میں 2 سینیٹ کی نشستوں کی پیشکش کی ہے تاہم ایم کیو ایم ابھی اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں احتیاط کا مظاہرہ کررہی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار کنور نوید نے  کہا کہ آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کل کا کچھ نہیں پتا۔ انہوں وضاحت کی ظہرانے کا دعوت نامہ تاخیر سے ملا ہماری کوئی ناراضگی نہیں جبکہ عامر خان نے ایک اجلاس میں کہا کہ ایم کیو ایم کے 7 ووٹ بڑی سیاسی جماعتوں کے مستق...

وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال

 کراچی:  پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے جب کہ ملک کو ایک نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔ الآصف اسکوائر سے متصل گراؤنڈ میں پی ایس پی کے تحت پختون برادری کے  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  مصطفی کمال نے کہا کہ آج کے عظیم الشان پختون جلسے نے نئی دہلی اور لندن تک صف ماتم بچھا دی ہے۔ آج کراچی میں بھارتی سرمایہ کاری  ڈوبنے  سے نئی دہلی سے لندن تک آگ لگ گئی ہے، ملک دشمنوں کے سارے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست اور ناراض بھائیوں کے درمیان بھی گرینڈ نیشنل میثاق ہو۔ انہوں نے کہا کہ بندوق، گولی اور آپریشن حل نہیں ہے۔ ثابت ہوگیا کہ کوئی سچ بولنے اور دلوں کو جوڑنے والا ہو تو لوگ چالیس سال کی دشمنیوں کو بھول کر یکجا ہوجاتے ہیں۔ ماؤں کے بچے حکمرانوں کی سیاست کی وجہ سے مرتے رہے اور حکمران ایک دوسرے کو وزارتوں کی خاطر قوم کے بچوں کو مروا کر خود ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بھائی کو بھائی سے لڑوا کر شہدا قبرستان آباد کیا۔ آج کے بعد ...

اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا

دبئی:  خلیج عمان میں اسرائیل کے ایک مال بردار بحری جہاز میں پُراسرار دھماکا ہوا ہے تاہم حیران کن طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خليج عمان ميں اسرائيل کا ايک مال بردار بحری جہاز اپنی منزل کی جانب رواں تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیل کے ایم وی ہیلیوس رائے نامی بحری جہاز کو دھماکے کے بعد دبئی کی بندرگاہ پر مرمت کے لیے لنگر انداز کیا گیا ہے جہاں مرمت کا کام جاری ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بحری جہاز میں دھماکے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آٰیا تاہم امريکی دفاعی اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ یہ دھماکا يا ممکنہ حملہ بھی ہوسکتا ہے جیسا کہ ماضی میں ایران نے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ  2019 ميں بھی خليج عمان ميں آئل ٹينکرز پر حملے ہوئے تھے، جن کا الزام ايران پر عائد کيا گيا تھا۔ تاہم ايران نے ان حملوں سے قطعی لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ The post اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا appeared first on ای...

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا

ریاض:  سعودی عرب نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے حوثیوں باغیوں کی جانب سے کیے گئے 7 حملوں کو ناکام بنادیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں نے 4 ڈرونز اور 3 میزائل ریاض، مشیط خمیس اور جازان کی جانب داغے جنہیں فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے بارود سے بھرے تین ڈرونز اور ایک میزائل دارالحکومت ریاض کی جانب داغا تھا جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا۔ شاهد.. اعتراض الدفاعات #السعودية للباليستي الذي أطلقته الميليشيات الحوثية على #الرياض . pic.twitter.com/hCL9tPMpOJ — العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) February 27, 2021 رواں ماہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر ڈٖرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی اپنے دفاعی فضائی نظام کو الرٹ کردیا ہے۔ حوثی باغیوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس میں بارودی ڈرونز اور میزائل حملوں میں سعودی عرب کے بڑے نقصان ک...

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے

 اسلام آباد:  سینیٹ انتخابات 2021 میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیراعظم خود میدان میں آگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے  آئندہ تین روز تک پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے  خدشات بھی دور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ایک جانب حکومت نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی سرجوڑ کر بیٹھی ہیں۔ علاوہ ازیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے سے متعلق  سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر اپنی راے کل سنائے گی۔ The post سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ای...

سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ

 کراچی:  سندھ میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ ہوگیا، متاثرہ شخص کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 24 سالہ رب نواز میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوگئی، رب نواز کراچی کے علاقے بلاول چورنگی کا رہائشی ہے اور پیشہ ورانہ طور پر چرواہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو جناح اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور رب نواز کو جب اسپتال لایا گیا تب خون کا بہاؤ (بلیڈنگ) جاری تھی۔ واضح رہے سندھ میں رواں سال کانگو وائرس کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ The post سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37UZwoM

اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ — Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 28, 2021 شبلی فراز نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں،  پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے، اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی، جب کہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ The post اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل ...

حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید

 اسلام آباد:  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم سے درخواست کی ہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ کی سیٹ جیتیں گے اور  امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سینیٹ میں امیدوار یوسف رضا گیلانی نے ترک صدر کی اہلیہ کا قیمتی ہار خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بیوی کو دے دیا، انہوں نے  آصف زرداری کی کرپشن کو چھپانے کیلئے  قربانی دی، جب کہ حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو بہتر کیا، ملک کی اکانومی کواٹھایا اور 20 ارب کے کرنٹ خسارے کو سرپلس کردیا، آج ساری عرب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکا اور چین کے ساتھ ہمارے تاریخی اور بہتر تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے،  یقین ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ جیتیں گے، ایم کیوایم پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت اور عمران خان کی اتحادی ہے، انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے، مجھے امید ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان 2012 سے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا، ل...

شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

دمشق:  شام میں روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں صوبے الحسکہ کے ترکی کے زیر انتظام علاقے میں روس کے فوجی اڈے المباقر کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ شام میں انسانی حقوق کی آبزورویٹری گروپ المرصد کا دعویٰ ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں الحسکہ صوبے کے دو دیہاتوں قاسمیہ اور ریحانیہ میں روس کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔ تاہم بیان میں ہلاکتوں کا زکر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 25 فروری کو ہی روس اور ترکی کے مشترکہ فوجی دستوں نے مشترکہ گشت کیا تھا جس میں روس کی 5 اور ترکی کی 4 فوجی گاڑیاں شامل تھیں۔ اس دوران میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے رہے تھے۔ The post شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیش...

سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم متحرک،  فضل الرحمان، شاہد خاقان اور راجا پرویز کی اہم بیٹھک

 اسلام آباد:  پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی اور راجا پرویز اشرف نے ملاقات کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے پی ڈی ایم متحرک ہوگئی ہے، دیگر جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ آپس میں ملاقاتوں کے سلسلے تیز ہوگئےہیں، اسی حوالے سے  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں فیصل کرہم کنڈی، مولانا لطف الرحمان، مفتی ابرار احمد سمیت دیگر موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، اور اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، جب کہ ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔   The post سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم متحرک،  فضل الرحمان، شاہد خاقان اور راجا پرویز کی اہم بیٹھک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dSA86G

سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار

 کراچی:  سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما مولوی محمود نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا۔ جس میں اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔ ایک رکن اسمبلی کی عدم شرکت ظہرانے میں گھوٹکی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار شر نے شرکت نہیں کی، ان کا تحریک انصاف کے کسی رہنما یا رکن سے بھی رابطہ نہیں۔ ہم حلف کس بات کا اٹھائیں؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے کے دوران ایک رکن اسمبلی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حلف کس بات کا اٹھائیں، ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے، اگر یہ شک والا معاملہ رہا تو ووٹ نہیں دوں گا۔ ایم کیو ایم کی بھی شرکت سے معذرت اس ظہرانے کی دعوت ایم کیو ایم پاکستان کو بھی دی گئی تھی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی حامی بھری تھی۔ اسد عمر اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت ایم کیو ایم کے ارکان کا انتظار کرتی رہ گئی لیکن وہ نہ آئے۔ بعد میں ان کی جانب سے...

سندھ میں طلبا کی 50 فیصد حاضری کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

 کراچی:  سندھ حکومت نے کورونا کے مکمل خاتمے تک تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کے تحت تدریسی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، نجی اسکولوں میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم نے یکم مارچ سے سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول جانے کا اعلان کیا ، وفاقی وزیر تعلیم کے ٹویٹ پر مسئلہ کھڑا ہو گیا۔ جب 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ بلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے برقرار رکھا جائے گا۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ کوویڈ ابھی ختم نہیں ہوا کیسز کم ہوئے ہیں، ہم سندھ میں اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے، ہم سو فیصد بچوں کو بلانے کی اجازت نہیں دیں گے ، کوویڈ کے اختتام پر ہی 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ  آنے کی اجازت دی جائے گی ، پہلے سے طے شدہ فیصلوں کے مطابق بچوں کی 50فیصد حاضری ہوگی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے چند روز قبل ٹوئٹر پر  ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ان تمام شہر...

نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم

جہلم:  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ جہلم کے قلعہ نندنہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو اپنی تاریخ کاعلم ہونا چاہیے، دنیا بھر کی اقوام اپنے تاریخی مقامات کو محفوظ رکھتی ہیں، تاریخی مقامات کی حفاظت سے آنے والی نسلوں کو آگہی ہوتی ہے، ہمارے آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس سلسلے میں کام نہیں کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ البیرونی نے پہلی دفعہ اس مقام پر دنیا کی پیمائش کی، نندنہ قلعے کو ترقی دیں گے تو یہ علاقہ بھی دنیا کے نقشے پر آجائے گا، نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، سیاحت کو فروغ دے کر ہم بے روزگاری ختم کرسکتےہیں، سیاحت کو مقامی لوگ کامیاب کرتے ہیں، مقامی لوگ سیاحوں کا خیال رکھیں تو ان کو وسائل ملیں گے۔ The post نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sDrz3J

افغانستان میں مقتول صحافی کے گھر پر حملے میں 3 ہلاک، 3 اغوا

کابل:  افغانستان میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والے نوجوان صحافی کے گھر پر نامعلوم مسلوح افراد نے حملہ کر کے 3 کو ہلاک کردیا اور 3 کو اغوا کر کے لے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مغربی صوبے غور ميں یکم جنوری کو نجی ریڈیو اسٹیشن کے ایڈیٹر انچیف بسم اللہ عادل ایماق کو قتل کیا گیا تھا جب کہ اب مقتول صحافی کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے مقتول صحافی کے بھائی اور بھتیجے سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور اہل خانہ میں سے دیگر 3 افراد کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ افغانستان میں انسانی حقوق کے ليے کام کرنے والی تنظيم AIHRC نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی کے قتل اور گھر پر حملے میں طالبان کا مقامی کمانڈر ملوث ہے۔ مقتول صحافی کے زندہ بچ جانے والے بھائی نے بھی حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے تاہم طالبان کے مقامی ترجمان قاری احمد یوسف نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان ميں گزشتہ برس میڈیا سے واستہ 11 افراد کو...

ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 4 ہلاک

رنگون:  میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے دوران آج پولیس کی فائرنگ سے 4 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ميانمار ميں فوج کی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرين پر طاقت کا استعمال کیا گیا، پوليس کی فائرنگ سے مزید 4 مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ یہ خبر پڑھیں :  اقوام متحدہ فوجی بغاوت کیخلاف ہر ممکن ایکشن لے، سفیر میانمار پولیس کے تازہ کريک ڈاؤن ميں دو مظاہرین کی ہلاکت کے بعد دو فروری سے شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ پوليس نے رنگون سميت کئی ديگر شہروں ميں مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس استعمال کی اور چند مقامات پر فائرنگ بھی کی۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف ریلیاں، 70 اسپتالوں میں ہڑتال   مظاہرین جمہوری حکومت کی بحالی اور اسیر معزول رہنما آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ فوجی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ ایک سال میں شفاف الیکشن کروائے جائیں گے۔ یہ پڑھیں :  میانمارمیں فوج نےاقتدار پرقبضہ ...

اوغوز خان سے ارطغرل غازی تک

انسانی معاشرے کے ارتقاء میں ہیروز کا کردار ناگزیر رہا ہے۔ ہیرو کا کردار قبل از تاریخ کے اُس زمانے سے انسانی معاشرے کی صورت گری میں غیر معمولی کردار کا حامل رہا ہے جب انسان غاروں میں زندگی بسر کر رہا تھا۔ تب کسی انسانی بستی میں رات کے وقت روشن الائو کے گر د بیٹھے ہوئے لوگ کسی ہیرو کی کہانی سے اپنے خون گرمایا کرتے تھے۔ انسان کے اولین مسکن ان غاروں کے اردگر پتھریلی چٹانوں پر بنی کسی شکاری مہم کی تصاویر بھی دراصل اپنے سورمائوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک طریقہ ہوا کر تا تھا۔ لفظ ہیرو قدیم یونانی تہذیب سے ہم تک پہنچا ہے جس کے اندر جنگ جویانہ قائدانہ اور رول ماڈل کی صفات جمع ہیں۔ یونانی دیومالائی ادب میں ہیرو سے مراد وہ فانی شخص ہے جو لافانی کارنامے سر انجام دے جائے۔ یعنی انسان کو تو بہرحال فنا ہوجانا ہے لیکن اگر اُس کے کارنامے دائمی زندگی پاجائیں تو وہ ہیرو قرار پائے گا۔ لیکن ہیرو کے یونانی تصور میں اُ س کے کارنامے کا مثبت ہونا لازم نہیں ، ان کے نزدیک ناقابل یقین جرائم کے مرتکب ہونے والے بھی ہیرو ہی کہلاتے تھے۔ آج کی دنیا میں بہرحال ہیرو مثبت کارنامے انجا م دینے والوں ہی کو قرار دیا جا...

13 کروڑ روپے کا کرپشن کیس ؛ چیئرمین پاکستان اسٹیل اور دیگر ملزمان بری

 کراچی:  احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز میں کنٹیز کے غیر قانونی ٹھیکوں اور 13 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس میں عدم شواہد پر چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز میں کنٹیز کے غیر قانونی ٹھیکوں اور 13 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب حکام سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔ معین آفتاب کے وکیل سینئر قانون دان شوکت حیات ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ نیب کئی سال گزرنے کے بعد بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ نیب نے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر پر کیٹینز کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس بنایا تھا۔ نیب نے کوئی ٹھوس شواہد عدالت میں پیش نہیں کیے۔ نیب کے مطابق ملزموں پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور 13 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔ The post 13 کروڑ روپے کا کرپشن کیس ؛ چیئرمین پاکستان اسٹیل اور دیگر ملزمان بری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان...

اسلام آباد میں دو بچوں سمیت امام مسجد قتل

 اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں تھانہ بھارہ کہو کی حدود پرنس روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماءاسلام ف کے مقامی رہنمااورمسجد صدیق اکبرکے امام مفتی اکرام بیٹ اور شاگرد سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات پرنس روڈ پر مارکیٹ میں جمعیت علماءاسلام (ف)کے مقامی رہنماامام مسجد صدیق اکبرمفتی اکرام اپنے تیرہ سالہ بیٹے اورشاگردکے ساتھ موجود تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے تینوں جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورتینوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ایس پی سٹی عمرخان کا کہناہے واقعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوحبیب الرحمن نے ایکسپریس سے گفتگومیں بتایاکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے جس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔جلد ملزمان سے تک پہنچ جائیں گے۔ The post اسلام آباد میں دو بچوں سمیت امام مسجد قتل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dR24I6

گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ آٹھویں مقدمے سے بھی بری

 کراچی:  پراسیکیوشن عزیر بلوچ کے خلاف ایک بار پھر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی، مقامی عدالت نے عزیر بلوچ کو ارشد پپو کے قریبی ساتھی کے قتل کے مقدمے میں بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ارشد پپو کے قریبی ساتھی کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ پراسیکیوشن عزیر بلوچ کے خلاف ایک بار پھر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی اور عدالت نے قتل کے مقدمہ میں عزیر بلوچ کو بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اگر کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔ اس طرح گینگ وار کے سرغنہ آٹھویں مقدمہ سے بھی بری ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عزیر جان بلوچ سمیت دیگر کے خلاف 2014ء میں تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ عزیر بلوچ اب تک آٹھ مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ بری ہونے والے مقدمات میں 7 سیشن جبکہ ایک مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ The post گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ آٹھویں مقدمے سے بھی بری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MuYIPQ

دو غیرملکی لاپتا، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر ڈیفنس کا جسمانی ریمانڈ

 کراچی:  انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے غیر ملکی اسمگلروں کو رقم وصول کرکے رہا کرنے سے متعلق مقدمے میں گرفتار ایس ایس ایچ محمد علی اور تفتیشی افسر وسیم ابڑو کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو غیرملکی اسمگلروں کو رقم وصول کرکے رہا کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ گرفتار ملزمان ایس ایچ او ڈیفنس اور ایس آئی او ڈیفنس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان میں ایس ایس ایچ محمد علی اور آئی او وسیم ابڑو شامل ہیں۔ یہ پڑھیں :  دو نائیجیرین باشندوں کے اغوا میں ملوث ایس ایچ او ڈیفنس اور آئی او گرفتار تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی رہائی کے لیے ایک کروڑ کی مانگ کی گئی تھی۔ ملزمان سے 50 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے گے۔ ایک نائیجرین ملک سے فرار ہوگیا ہے جبکہ دو ابھی بھی لاپتا ہیں۔ اے وی سی سی نے دو ملزمان سلیم رند، جان محمد کو گرفتار کیا تھا جنھوں نے دو پولیس افسران کا نام لیا تھا۔ عدالت نے 6 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے پولیس تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ The post دو غیرملکی لاپتا، ایس ایچ او اور تفتیش...

لڑائی کے دوران مرغے نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی

تلنگانہ:  بھارت میں لڑائی کے دوران مالک اپنے ہی مرغے کے وار سے مارا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بھارت میں ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں مرغوں کی غیر قانونی لڑائی سے قبل یہ حادثہ پیش آیا۔ مرغے کا مالک لڑائی کے لیے اس کے پنچوں کے ساتھ تیز دار چاقو باندھ کر لایا تھا۔ مرغے کے مالک نے جیسے ہی اسے لڑائی کے لیے میدان میں اتارنے کے لیے  چھوڑا تو وہ پھڑپھڑایا اور اس  دوران میں اس کے پنچوں پر لگے تیز دھار چاقو سے مالک کے پیٹ کے نیچے گہرا زخم لگ گیا جس کے بعد خون بہنے لگا۔ مقامی پولیس افسر کے مطابق زخمی ہونے کے بعد مرغے کے مالک کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جاں بر نہیں ہوسکا۔ اس حادثے کے بعد پولیس نے مرغے کو تھوڑی دیر تحویل میں رکھ کر  بعد ازاں پولٹری فارم بھجوا دیا جب کہ مرغوں کی لڑائی کروانے والے دیگر 15 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  مرغوں کی لڑائی پر چھاپے کے دوران مرغے کے حملے میں پولیس چیف ہلاک واضح رہے کہ بھارت کی ریاستوں تلنگانہ، آندرا پردیش، کرناٹک اور اوڑیسا میں مرغوں کی ...

امریکا میں 19 کھرب ڈالر کا کورونا امدادی پیکیج منظور

 واشنگٹن:  امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کے 19 کھرب ڈالر کے کورونا امدادی پیکیج کو امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلیا۔  امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان کے 219 ارکان نے صدر جوبائیڈن کے کورونا امدادی پیکیج کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 212 ارکان نے مخالفت کی۔ اس طرح عددی اکثریت کے بعد پیکیج کو منظور کرلیا گیا۔ 19 گھرب ڈالر کے امدادی پیکیج کے ذریعے ویکسین اور طبی اشیا کے اخراجات کو پورا کیا جائے گا، علاوہ ازیں کورونا وبا کی وجہ سے  معاشی بدحالی کا شکار ہونے والے کاروبار اور مقامی حکومتوں کی مدد سمیت شہریوں کو بھی 1400 ڈالر فی کس ادائیگی کی جائے گی۔ اپوزیشن نے خطیر رقم کی وجہ سے امدادی پیکیج کی مخالفت کی تھی تاہم حکمراں جماعت کے ارکان کا مؤقف ہے کہ معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے یہ امدادی پیکیج بہت ضروری ہے۔ حال ہی میں ملک کی صدارت سنبھالنے والے جوبائیڈن کی ایوان زیریں میں قانون سازی کے معاملے میں پہلی کامیابی ہے تاہم اصل امتحان امدادی پیکیج کا سینیٹ سے منظور ہونا ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن کے یکساں 50، 50 ارکان ہیں۔ اگر سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں م...

سینیٹ میں پی ٹی آئی کو اپنے ارکان بھی ووٹ نہیں دیں گے، مریم نواز

 لاہور:  نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار تو سازباز کرکے حکومت میں آگئے لیکن اب دوبارہ ان کے آنے کا چانس نہیں۔ جاتی امرا لاہور کے باہر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیسز کا مقابلہ کیا، ان کی رہائی پر بہت خوشی ہورہی ہے، ساتھ مل کر پارٹی کیلئے مزید کام کرینگے، انہوں نے دوسال ناحق جیل کاٹی۔ نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان بھی تحریک انصاف کو اب پسند نہیں کرتے، سینیٹ الیکشن میں ان کے ارکان بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے اور ووٹ دینے کو تیار نہیں، کیونکہ عمران خان کی کارکردگی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر پڑا ہے، عمران خان کو ووٹ دینے کا مطلب ووٹ چور کو جتوانا ہے، عمران خان کے اب دوبارہ چانس نہیں ہے، وہ ایک بار تو ساز باز کر کے آگئے دوبارہ اس کا چانس نہیں، لہذا پی ٹی آئی ارکان اسمبلی بھی اپنے لیے محفوظ راستے ڈھونڈ رہے ہیں، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی میں ہر صوبے سے بغاوت ہورہی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے باوجود حکومت ڈسکہ کا الیکشن نہیں جیت سکی، اب ایک حلقہ کھلا تو ساری حقیقت سا...

صحافی خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا تھا، امریکا

 واشنگٹن:  امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ استنبول کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کی منظوری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ’’امریکی انٹیلیجنس کی کوآرڈینیٹر ایورل ہینس‘‘ نے ترکی کے قونصل خانے میں سعودی خاندان کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کو بیدردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جوبائیڈن انتظامیہ کو دیدی ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  جمال خاشقجی کے بچوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کی گرفتاری اور قتل کے لیے ذاتی طور پر منظوری دی تھی۔ رپورٹ میں ذمہ داروں کے تعین کے نتیجے میں امریکا نے سعودی عرب کے 76 شہریوں پر پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  سعودی عرب ؛ صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے 8 ملزمان کو قید کی سزائیں جن 76 سعودی شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہیں ان کے حوالے سے امریکا کی نئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد ’بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے خطرہ‘ ثابت ہو سکت...

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل ترقی

لاہور:  پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی کو ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل بطور ڈائریکٹر ترقی دے دی گئی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی جو کہ ان دنوں لاہور چڑیا گھر میں بطور ڈائریکٹر ذمہ داری نبھارہے ہیں،  پنجاب حکومت نے انہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل بطور ڈائریکٹر ترقی دے دی ہے۔ چوہدری شفقت علی کی مدت ملازمت 28 فروری کوپوری ہورہی ہے، جب کہ آ ج وزیراعلی پنجاب نے ان کی ترقی کی سمری منظورکی ہے۔ پنجاب وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ محکمے میں اس وقت ڈائریکٹرکی دوسیٹیں ہیں، چوہدری شفقت علی سینارٹی کے لحاظ سے دوسرے نمبر تھے، اس لئے اب انہیں بھی پرموٹ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ڈائریکٹر بنادیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب سے سمری کی منظوری کے بعد اب ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تعیناتی صرف ایک دن کے لئے ہوگی کیونکہ 28 فروری کو چوہدری شفقت علی ریٹائرڈہوجائیں گے۔ اس سے قبل محکمے کے سابق ڈائریکٹرنعیم علی بھٹی کو بھی ان کی ریٹائرڈمنٹ سے ایک ماہ پہلے ڈپٹی ڈائریکٹرسے ڈائریکٹر کے عہدے پرترقی دی گئی ...

پاک فضائیہ نے آپریشن ’’ سوفٹ ریٹارٹ ‘‘ پر ملی نغمہ جاری کردیا

 لاہور:  پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ’’صدائے پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔ اس نغمے کو گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کیے ہیں۔ گانے کی عکس بندی پاکستان کے مشہور ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی ہے۔ ترانہ ’’ صدائے پاکستان ‘‘ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔ The post پاک فضائیہ نے آپریشن ’’ سوفٹ ریٹارٹ ‘‘ پر ملی نغمہ جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aX4nrt

پنجاب میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر گیم ریزور، 4 نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ

 لاہور:  صوبائی وزیر وائلڈ لائف سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے محکمہ جنگلی حیات سرکاری زمین قابضین سے واگزار کرواکر ناصرف شجر کاری کررہا ہے بلکہ ایک ہزارایکڑ رقبے پر گیم ریزو کے قیام اور 4 وائلڈ لائف پارکس کو نیشنل پارکس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے حوالے سے تقریب منعقدہ ہوئی، ٹریننگ ورکشاپ میں بدر منیر اعزازی گیم وارڈن پنجاب، ڈاکٹر ذوالفقارعلی، انورمان پروجیکٹ ڈائریکٹر، سلیم لنگاہ ڈائریکٹر وائلڈ لائف، شفقت علی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، میاں حفیظ ڈائریکٹر وائلڈ لائف، عبدالشکور منج ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور مدثرحسین ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سمیت محکمے کے دیگرافسران اورماہرین نے بھی شرکت کی۔ گرین پاکستان مہم کی ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے محکمہ جنگلی حیات اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو زمین کے حُسن کو چارچاند لگاتے ہیں اور ماحول کو خوشگوار او...

اسلام آباد سے تہران، استنبول تک کنٹینر ٹرین چلانے کا فیصلہ

 لاہور:  ریلوے حکام نے 43 ارب روپے سے زائد مالیت کا خسارہ کم کرنے کے لیے تین ممالک کے درمیان معاہدے ’’ آئی ٹی سی ‘‘ کے تحت 4 مارچ سے اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان کنٹینرز ٹرین چلانے کا فیصلہ ہے۔ ایکسپریس کے مطابق ریلوے حکام نے ادارے کی مالی حالت کو بہتر بنانے اور اس کے خسارے کو کم سے کم کرنے کے لیے مثبت اقدامات شروع کردئیے ہیں، ریلوے کا 43 ارب روپے سے زائد کا خسارہ کم کرنے کے لیے ’’آئی ٹی سی‘‘ کے تحت تین ممالک پاکستان، ایران، ترکی کے  شہروں ’’اسلام آباد، تہران اور استنبول‘‘ کے درمیان آئندہ ماہ 4 مارچ سے کنٹینرز ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترکی کے شہر استنبول سے کنٹینرز ٹرین چلا کرے گی اور 6 ہزار 5 سو کلومیٹر کا سفر طے کرکے کنٹینر ٹرین 12 روز میں ایران کے سرحدی شہر تہران پہنچا کرے گی جہاں پر ایران کی مال بردار بوگیوں سے ان کنٹینر سے انہیں پاکستانی مال بردار بوگیوں پر منتقل کیا جائےگا جس کے بعد کسٹم کا عملہ ان کنٹینرز کی کسٹم کلیئرنس کرے گا بعد ازاں اس ’’آئی ٹی سی‘‘ کنٹینر ٹرین کو مختلف شہروں کی جانب بھجوادیا جائے گا۔ جن جن شہروں کے لیے جو کن...

مستونگ میں اے ٹی ایف كی گاڑی كو حادثہ، ایک اہلكار شہید اور 5 زخمی

مستونگ:  کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر (اے ٹی ایف) اینٹی ٹیررسٹ فورس كی گاڑی كو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے  میں ایک اہلكار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر اے ٹی ایف كی گاڑی الٹ گئی جس كے نتیجے میں ایک اہلكار شہید جب كہ 5 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر كوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل كردیا گیا جہاں زخمیوں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ The post مستونگ میں اے ٹی ایف كی گاڑی كو حادثہ، ایک اہلكار شہید اور 5 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dJsrjk

کراچی میں گلشن حدید سے لڑکی کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین

 کراچی:  گلشن حدید میں لڑکی سے زیادتی کے کیس کی تفتیش میں پولیس کو اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے ، لڑکی اپنے دوست عمیر کے ساتھ گئی تھی جس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، لڑکی کے اغوا اور گینگ ریپ کے حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔ 11 فروری کو اسٹیل ٹائون کے رہائشی سلمان راجپر نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کرکے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو جن لڑکوں سمیع ، فواد ، عادل اور سمیر پر الزام عائد کیا گیا تھا انھیں گرفتار کرلیا لیکن ٹیکنیکل شواہد میں ان ملزمان کے خلاف ثبوت نہیں مل سکا۔ یہ بھی پڑھیں:  کراچی گلشن حدید میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار پولیس نے جب ان کے موبائل فون کی لوکیشن حاصل کیں تو سب کی مختلف علاقوں کی لوکیشنز ملیں ، گزشتہ روز پولیس نے وقوعہ یعنی 9 فروری کے کال ڈیٹا ریکارڈز حاصل کیے اور گھر کے اطراف مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی اور عمیر بھٹو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھے ، دونوں ایک ساتھ ایک سپر اسٹور پر نظر آر...

حکومت کا ڈسکہ الیکشن میں افسران کیخلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

 لاہور:  حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی آفیسرز کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں علی ظفر ایڈووکیٹ اور ڈسکہ میں پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی بھی شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:  ڈسکہ ضمنی الیکشن میں غفلت برتنے پرافسران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے بارے میں وزیر اعظم کو بریف کیا اور قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آفیسرز کے خلاف اس نوعیت کی کارروائی کا اختیار نہیں۔ حکومت نے قانونی ٹیم کی رائے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم نے قانونی لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں؛  الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم تحریک انصاف لاہور ہائیکورٹ میں دو پٹیشنز دائر کرے گی جس میں سے ایک میں الیکشن کمیشن کے دوبارہ انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا اور...

بہن کی پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلیے بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی:  ملزم کی بہن اور مغویہ کے بھائی نے پسند کی شادی کی تھی ، ملزم نے انتقام لینے کی غرض سے یہ قدم اٹھایا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ایس پی عابد قائم خانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ٹائون تھانے میں 16 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 168/2021 درج کرایا گیا، پولیس نے جب تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی کو شہر سے باہر لے جایا جاچکا ہے، جس پر پولیس نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور ملزم منان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی عابد قائم خانی نے بتایا کہ ملزم منان نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی بہن نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگیا تھا، اس سے قبل اس نے اپنی بہن اور زبردستی بننے والے بہنوئی کو سمجھایا تھا لیکن دونوں نہیں مانے، طیش میں آکر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بہنوئی کی بہن کو اغوا کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جب کہ اس کے ساتھ زیادتی بھی کی۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم اور مغویہ کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔   ...

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے ثابت ہوا حکومت نے چوری کی، مریم نواز

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے، اور ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی! انشاءاللّہ! اللّہ کی لاٹھی بے آواز ہے! — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 26, 2021 مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی، لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس وجیہ ال...

کراچی سے ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

 کراچی:  سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد یاسین سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمن عرف بھولا کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملزم یاسین نے 1998 میں رحمن عرف بھولا کی ہدایت پر پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کی ریکی کی جس کے بعد انھیں دوسرے ٹارگٹ کلرز نے قتل کردیا۔ ملزم نے 2008 میں بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کرکے پی پی آئی کے ذمے دار کو ہلاک کردیا ۔ اس کے علاوہ رامسوامی ، مہاجر کیمپ اور بلدیہ کے ہی مختلف علاقوں میں بھی قتل کی وارداتیں کیں ، ملزم پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم 2009 میں ساؤتھ افریقہ چلا گیا تھا اور دس سال بعد 2019 میں واپس آیا اور خفیہ طریقے سے ایم کیو ایم لندن کے لیے کام کررہا تھا ، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ The post کراچی سے ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکست...

جمہوریہ چیک کے چڑیا گھر میں 2 شیر اور گوریلا میں کورونا کی تصدیق

پراگ:  جمہوریہ چیک کے ’’چڑیا گھر پراگ‘‘ میں ایک گوریلا اور 2 شیروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد شیروں کو کھانسی اور گوریلا کو کھانسی کا سامنا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ چیک کا معروف چڑیا گھر کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کے لیے بند ہے تاہم عملہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہے اور شاید عملے کے کسی ایک رکن سے مہلک وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہوگیا۔ پراگ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر میروسلاو بوبیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ شیر جیموان اور سوچی میں علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔ یہ خبر پڑھیں :  چڑیا گھر کے 4 شیروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ڈائریکٹر میروسلاو بوبیک نے مزید بتایا کہ اسی طرح ایک نر گوریلا ’’رچرڈ‘‘ کو بھوک کمی کا سامنا تھا تاہم کوئی اور علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی، اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ شیروں میں کھانسی کی کیفیت میں اضافہ ہوا ہے۔ چڑیا گھر پراگ کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ عملے سے جانوروں میں کورونا پھیلنے کے واقعات کے بعد چڑیا گھر میں موجود دیگر جانوروں کا بھ...

حوثی باغیوں کا یمن میں میزائل اور سعودی عرب میں ڈرون حملہ ناکام

ریاض:  حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مارب میں بیلسٹک میزائل حملہ کیا جب کہ سعودی شہر خمیس مشیط کی جانب بارود سے بھرا ڈرون بھی بھیجا تاہم اتحادی افواج نے دونوں حملوں کو ناکام بنادیا۔  عرب میڈیا کے مطابق یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے مارب شہر پر بیلسٹک میزائل حملے کیے، ایک میزائل مارب کے رہائشی علاقے میں بھی گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی۔ یمن کی خارجہ امور کے وزیر احمد عوض بن مبارک نے اپنے بیان میں کہا کہ یمنی فوج نے مارب میں “انصار اللہ” جماعت کا حملہ پسپا کر دیا ہے، میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ خمیس مشیط کی جانب حوثی باغیوں کا بارود سے بھرا ڈرون داغا گیا جسے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ واضح رہے کہ یمن میں 2014 سے حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے جب کہ لاکھوں بچوں کو غذائی قلت کا...

نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا

ابوجہ:  افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور سیکڑوں کو طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول سے نامعلوم مسلح افراد سیکڑوں طالبات کو اغوا کر کے لے گئے۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اسکول کے ایک استاد اور بچوں کے والدین نے اسکول پر مسلح افراد کے حملے اور طالبات کے اغوا کی تصدیق کی جب کہ زمفارا کے انفارمیشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مغوی طالبات کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اندازے کے مطابق یہ سیکڑوں میں ہوسکتی ہے۔ یہ خبر پڑھیں :   نائیجیریا میں اسکول پر حملہ ، 400 سے زائد بچے لاپتا   ادھر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جنگیبی کی ایک استانی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملے کے بعد اسکول سے کم از کم 300 طالبات لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔ ایسے واقعات اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں، رواں ہفتے طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ...