Skip to main content

وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال

 کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے جب کہ ملک کو ایک نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔

الآصف اسکوائر سے متصل گراؤنڈ میں پی ایس پی کے تحت پختون برادری کے  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  مصطفی کمال نے کہا کہ آج کے عظیم الشان پختون جلسے نے نئی دہلی اور لندن تک صف ماتم بچھا دی ہے۔ آج کراچی میں بھارتی سرمایہ کاری  ڈوبنے  سے نئی دہلی سے لندن تک آگ لگ گئی ہے، ملک دشمنوں کے سارے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست اور ناراض بھائیوں کے درمیان بھی گرینڈ نیشنل میثاق ہو۔

انہوں نے کہا کہ بندوق، گولی اور آپریشن حل نہیں ہے۔ ثابت ہوگیا کہ کوئی سچ بولنے اور دلوں کو جوڑنے والا ہو تو لوگ چالیس سال کی دشمنیوں کو بھول کر یکجا ہوجاتے ہیں۔ ماؤں کے بچے حکمرانوں کی سیاست کی وجہ سے مرتے رہے اور حکمران ایک دوسرے کو وزارتوں کی خاطر قوم کے بچوں کو مروا کر خود ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بھائی کو بھائی سے لڑوا کر شہدا قبرستان آباد کیا۔ آج کے بعد زبان کے نام پر کسی کو خراش نہیں آنے دوں گا، مصطفی کمال مظلوموں کی آواز اور ظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ ہم کراچی سے خیبر تک ظلم کا نظام ختم کردیں گے، ہم نے بندوق اور گولی کی سیاست کو پھولوں سے ختم کردیا ہے، یہ حالیہ انسانی تاریخ کا معجزہ ہے۔جب اکیلا تھا تب اس دنیا سے نہیں ڈرا تو اب تو کروڑوں پاکستانیوں کے ہمراہ ہوں، کسی بھی فرعون کے آگے نا جھک سکتا ہوں اور نا کبھی جھکوں گا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ میری آواز پر لبیک کہہ کر ہزاروں کی تعداد میں پختونوں نے پی ایس پی کے جلسے میں شرکت کر کے بتا دیا کہ ملک دشمن عناصر نے لسانیت کی فالٹ لائن پر جو سرمایہ کاری کی تھی وہ ڈوب گئی۔ بھائی بھائی کے گلے لگ گیا، اب کراچی میں کوئی بھی علاقہ کسی بھی قوم کے لیے نوگوایریا نہیں ہے، پی ایس پی نے کلاشنکوف اٹھائے بغیر کلاشنکوف کلچر ختم کردیا۔

پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں امن کے لیے ہماری کوششیں دنیا کے لیے کیس اسٹیڈی ہیں۔ آپریشن کے بعد امن ہونا کوئی مثبت خبر نہیں ہے بلکہ محب وطن پاکستانیوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ظلم کی سیاہ رات کٹ گئی، مظلوموں کا دور آنے والا ہے۔ اب مظلوموں سے ان کی ذات اور مسلک کا نہیں پوچھا جائے گا اور ظالم بلاتفریق کسی بھی زبان کا بولنے والا ہو عوام اس کا گریبان پکڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو نظام پی ایس پی نے پیش کیا ہے وہی تمام مسائل کا حل ہے، ایم این اے اور ایم پی اے کا کام قانون سازی کرنا ہے سڑکیں بنانا نہیں، اختیارات اور وسائل وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سے نکال کر گلی، محلوں میں نچلی سطح تک لائیں گے۔ سہراب گوٹھ کا نوجوان سہراب گوٹھ کے مسئلے حل کرے گا۔ جلسے سے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے بھی خطاب کیا۔

The post وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3q1LN5L

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...