Skip to main content

حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم سے درخواست کی ہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ کی سیٹ جیتیں گے اور  امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سینیٹ میں امیدوار یوسف رضا گیلانی نے ترک صدر کی اہلیہ کا قیمتی ہار خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بیوی کو دے دیا، انہوں نے  آصف زرداری کی کرپشن کو چھپانے کیلئے  قربانی دی، جب کہ حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو بہتر کیا، ملک کی اکانومی کواٹھایا اور 20 ارب کے کرنٹ خسارے کو سرپلس کردیا، آج ساری عرب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکا اور چین کے ساتھ ہمارے تاریخی اور بہتر تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے،  یقین ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ جیتیں گے، ایم کیوایم پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت اور عمران خان کی اتحادی ہے، انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے، مجھے امید ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان 2012 سے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا، لیکن اب فیٹف کے27 میں سے 23 نکات پورے ہوگئے ہیں، وزارت داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، راوں سال ایف اے ٹی ایف کےمزید 3 نکات بھی پورے ہوجائیں گے اور پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی نکل آئے گا، فوج اور حکومت کا ایک دوسرے کا ساتھ کسی بھی ملک کو چلانے کے لئے ضروری ہوتا ہے، پاکستان کا آج دنیا میں اہم رول اور نام ہے، پاکستان فوج کی کامیابیوں کی وجہ سے 42 ممالک کی تربیتی ورکشاپس ہوئیں۔  بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اس کیلئےضروری ہے کہ کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جائے، اور بھارت آرٹیکل 370 کو واپس لے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم سے درخواست ہے کہ اپنےاحتجاج کو 2 ،4 دن آگے لے جائیں، جب تک قانون کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہماری طرف سے ان کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، وہ جب تک ٹھہرناچاہیں ٹھہریں، ہم پانی اوردیگر بندوبست کریں گے، حمزہ شہباز رہا بھی ہو گئے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لئے  70 سے 80 ہزار لوگوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانی دی،  فوج نےاتنی جانیں دیں ہیں تو ملک چل رہا ہے، شمالی وزیر ستان اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے ، بارہ کہو واقعےمیں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیں گے،آئی جی کو ہدایت کررہاہوں کہ بارہ کہوواقعےمیں ملوث ملزم کوجلد گرفتارکریں۔

The post حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r3hblE

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...