تہران: ایران نے پابندیاں ختم کیے بغیر جوہری معاہدے پر غیر رسمی بات چیت سے انکار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو ایران کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یک طرفہ پابندیاں ختم ہونے تک 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے امریکا اور یورپی ممالک سے غیر رسمی بات چیت کا آغازنہیں ہوسکتا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور تین بڑے یورپی ممالک کے حالیہ بیانات کے بعد ہمارا خیال ہے کہ اس سلسلے میں اب کسی ایسی غیر رسمی بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جس کی تجویز یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کی جانب سے دی گئی تھی۔
The post ایران کا پابندیاں ختم کیے بغیر جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3r30zKX