Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2021

تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز رابطے میں ہیں، پیپلزپارٹی کا دعویٰ

کراچی:  پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں۔  پاکستان پیپلز پارٹی کی مکرزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب یہ حکومت آئی توسب سے پہلا بحران پیدا ہوا، ملک معاشی طور اور سیاسی طور پرختم کردیا گیا، کل رات عوام پرپیٹرول بم گرادیا گیا، 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں تونہیں دی، البتہ ادارے بند کئے گئے اور پشاورسے کراچی تک گھر مسمارکئے جارہے ہیں، جب کہ بنی گلہ کومستقل کیا گیا، کہتے تھے چھوٹی کابینہ بناؤں گا اور سب سے بڑی بنادی۔ فیصل کریم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کرپشن سے پاک پاکستان بنانے جارہے تھے، کرپشن میں ملک کوآگے کردیا، براڈشیٹ بھی اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، نیب کے اوپر ایف آئی آر ہے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں یہ مدینے کی ریاست بنائیں گے کیا اس طرح بنائیں گے۔ رہنما پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی لیکن تحریک انصاف کے 25 ایم این اے ہمارے رابطے میں ہیں، سلیکٹرز ان پر سے ہاتھ ہٹھا دیں تو ایک ہفتے میں ان کی حکومت ختم ...

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ذاتی تلخیاں ہیں ایسے میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ذاتی تلخیاں ہیں اور ایسے میں مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کا اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا موقف نہیں ہونا چاہیے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ذاتی تلخیاں ہیں، ان تلخیوں میں مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ حکومت کو اپوزیشن سے بیٹھ کر اصلاحات پر کام کرنا چاہیے، گورننس،جوڈیشل اور الیکشن سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صوبائی مسائل میں وفاق کا کوئی اختیار نہیں، این ایف سی ایوارڈ کا60 فیصد صوبوں کے پاس چلا جاتا ہے، صوبوں کے پاس جانے والے پیسے کی مانیٹرنگ کا کوئی میکانزم نہیں، جن لوگوں نے 18ویں ترمیم کی انہوں نے کچھ سوچا نہ سمجھا، 18ویں ترمیم اور این ایف سی سے سسٹم تباہ ہو گیا ہے، 18ویں ترمیم سے فیڈریشن کے اختیار صوبوں کو منتقل ہو گئے، ترمیم کے بعد مسائل کے حل کا اختیار وفاق کے پاس نہیں، یہ جاننے کا کوئی میکنزم نہیں کہ وفاق سےجانے والا پیسہ خرچ بھی ہو رہا ہے یا نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنا نقصان...

عوامی نمائندوں کی نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم، اکٹھے فیصلہ سنایا جائیگا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی نمائندوں کی نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا جن پر اکٹھے فیصلہ سنایا جائیگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ عدالت آپ کی درخواست کیوں سنے؟ عوامی نمائندوں کیخلاف درخواستوں پر ہمارا ایک مستقل موقف رہا ہے، جہاں عوامی مفاد کو ٹھیس پہنچتا ہو، عدالت کا اختیار ہے وہاں احتراز برتے، عدالتوں کو سیاسی معاملات میں استعمال کرنے سے عدالت کا نقصان ہوتا ہے، سیاسی معاملے پر جس طرف بھی فیصلہ کریں دوسری سائیڈ تنقید کرتی ہے، ایسی درخواست عدالت کیوں سنے جس پر تنقید عدالتوں کو ہی سہنا پڑے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم نے خواجہ آصف کیس میں نااہلی کافیصلہ دیا بھی تھا، سپریم کورٹ نے وہی فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا ، جب کسی عوامی نمائندے کو نااہل کریں تو نقصان حلقے کے عوام کا ہوتا ہے، جو کچھ عدالتوں کے ساتھ ہوُرہا ہے عدالتیں کیوں اب یہ سنیں؟۔ درخواست گزار سمیع ابراہیم نے کہا کہ جہاں قانون کی ...

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

 کراچی:  ملک بھر میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں آج سے کورونا ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 18 جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں تاہم ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔ حکومتی احکامات کی روشنی میں اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے دروازے پر طلبہ کا کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کے لئے تدریسی عمل کے دوران ماسک پہننا لازمی ہے جب کہ تدریسی عمل کے دوران انہیں ہاتھ سینیٹائز کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس فروری سے ہی تعلیمی ادارے کبھی بند اور کبھی جزوی طور پر کھلے ہیں، گزشتہ برس سالانہ امتحانات بھی نہیں لئے گئے تاہم رواں برس ناصرف تعلیمی سال کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے بلکہ ہر صورت امتحانات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ The post ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https:/...

ڈینیئل پرل کیس میں ملزمان نہیں بلکہ حکومت کٹہرے میں ہے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ڈینیئل پرل کیس میں ملزمان نہیں بلکہ حکومت کٹہرے میں ہے کہ کس طرح ایک پاکستانی شہری کو انہوں نے حراست میں رکھا ہے۔ سپریم کورٹ میں ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس میں اسٹیٹس کو جاری کرتے ہوئے نہ صرف کل تک ملزمان کی رہائی روک دی بلکہ سندھ حکومت کو ملزمان کو حراست میں رکھنے  کا حکمنامہ جاری کرنے سے بھی روک دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیسے ایک شہری کو یوں زیر حراست رکھا جا سکتا ہے، کل تک کا اسٹیٹس کو دے رہے ہیں۔ ڈینیئل پرل قتل کے ملزمان احمد عمر شیخ ،فہد نسیم ، سلمان ثاقب اور محمد عادل زیر حراست ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس میں ہائی کورٹ میں اٹارنی جنرل  کو نوٹس جاری نہیں کیا، آرڈر 27 اے کے تحت اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری  کرنا لازم تھا، ہائی کورٹ کے ڈویژنل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی یہ وجہ کافی ہے ، اگر یہ فیصلہ معطل نہیں ہو...

کوئی شک نہیں کہ اس وقت مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد:    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ہمارا بہت بڑا چیلنج ہے۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت مہنگائی ہمارا بہت بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم عمران خان خود اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے سرگرم عمل ہیں، اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نجات دلائی جا سکے، انشاء اللہ جلد اس مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر دکھائی دیتی ہے، ایف بی آر میں ابھی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ تجوریوں میں منتقل ہونے والا پیسہ قومی خزانے میں جمع ہو سکے اور وسائل میں اضافہ ہو- اپوزیشن پر تنقید کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ احتساب کا شکنجہ ان کے قریب تر ہوتا جا رہا ہے، اس لئے پی ڈی ایم حکومت پر این آر او کے حصول کے لئے دباؤ ڈالنا چاہتی ہے پی ڈی ایم اپوزیشن جماعتوں کا ایک غیر فطری اور عارضی اتحاد ہے، یہ ایک دوسرے کو بچانے کے لئے کوشاں ہیں لیکن ان کے مفادات مختلف ہیں، پیپلزپارٹی دباؤ چاہتی ہے لیکن سندھ ...

میانمارمیں فوج نےاقتدار پرقبضہ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی، آنگ سان سوچی گرفتار

میانمار میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور ساتھ ہی ملک میں ایک سال کیلیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آنگ سان سوچی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ میانمار کی فوج نے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں سویلین حکومت اور فوج کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد بغاوت کرتے ہوئے نہ صرف اقتدار پر قبضہ کرلیا بلکہ برسرِ اقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا۔ فوج کے زیرانتظام ٹیلی ویژن پر جاری ہونے والے پیغام میں میانمار فوج کے سینئر جنرل نے ملک میں ایک سال کیلیے ایمرجنسی کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام اختیارات مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف من آنگ ہلاینگ کے سپرد کردیے گئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فوج نے اقتدار پر قبضہ کرتے ہی دارالحکومت اور مرکزی شہروں میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کردیے ہیں جب کہ ملک کے اہم شہروں میں ...

اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں، شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کے ہرقول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏پی ڈی ایم کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی اور  استعفے دینے کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی جب کہ قوم کو بھی پتہ چل گیا کہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور ہوس اقتدار ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں، عوام نے اپوزیشن کے ہرقول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا۔ The post اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j6Irwd

خیبرپختوخوا اپنے ہرشہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے، خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ Congratulations to KP govt for making KP first province in Pak with Universal Health Coverage for all KP-domiciled citizens. 40,000,000 residents covered with free health insurance. Free treatment upto Rs1,000,000 per family per year in over 400 govt/private hospitals across Pak. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 1, 2021 وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔ The post خیبرپختوخوا اپنے ہرشہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift....

ملک میں مزید 1615 افراد کورونا وبا کا شکار

 اسلام آباد:  ملک میں 24 گھنٹوں میں 1615 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جب کہ 26 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 1615 افراد میں کورونا وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 33,493 ہے، تاحال کورونا کے 5 لاکھ 1 ہزار252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 لاکھ 46،428 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 34،785 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھرمیں کورونا سے تاحال 11,683 اموات ہو چکی ہیں۔ The post ملک میں مزید 1615 افراد کورونا وبا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ag4s80

2020 ، پاکستان میں میڈیا فریڈم کو دشوار چیلنجز کا سامنا رہا، CPNE رپورٹ

 کراچی:  کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (CPNE) نے ’’پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ برائے سال 2020‘‘ جاری کر دی ،رپورٹ کے مطابق سال 2020 کا عرصہ پاکستان کے صحافیوں، دیگر میڈیا کارکنوں اور میڈیا اداروں کے لیے انتہائی نا مساعد صورتحال پر مبنی تھا اور اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے نئے اور مختلف چیلنجز درپیش رہے۔ سال 2020 میں مختلف ریاستی اور حکومتی اقدامات اور کارروائیوں کے ذریعے متعدد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ان کی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کی ادائیگی پر سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا اور کم از کم 10صحافیوں کو قتل کیا گیا جبکہ سال بھر میں صحافیوں پر مقدمات اور گرفتاریوں سمیت صحافیوں کو غائب کرنے کے واقعات، نا معلوم فون کالز کے ذریعے ہراساں کرنے کے واقعات، آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات، ادبی مواد پر نشانہ بنائے جانے سمیت مختلف واقعات میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ بھی جسمانی حملوں اور اذیت کا شکار ہوئے۔ میڈیا ہاؤسز کی بندش اور سوشل میڈیا پر کنٹرول کرنے کے لیے بھی قانون سازی کے ذریعے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔ علاوہ ازیں وبائی مرض کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنی...

ویکسی نیشن کا آغاز اور درپیش چیلنجز

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 49 افراد جان کی بازی ہارگئے، مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار637 ہو گئی ہے، دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70لاکھ ویکسین ڈوزفراہمی کا خط موصول ہواہے، کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہو رہی ہے جب کہ حکومتی سطح پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں کو پہلی بار کووڈ19 سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ یہ جان لیوا وباء دنیا کے بائیس لاکھ افراد کی جان لے چکی ہے، وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مسیحاؤں نے اب ویکسین ایجاد کرلی ہے اور اس کو لگانے کے عمل کا بتدریج آغاز ہوچکا ہے ۔ پاکستانیوں کے لیے بھی یہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ دوست ملک چین سے درآمد ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ بلاشبہ پاکستان میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے،لیکن دوسری طرف پاکستانی قوم جس طرح بے خوف وخطر سڑکوں، بازاروں ، پارکوں اور شاپنگ سینٹر میں جم غفی...

ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا حل گرینڈ ڈائیلاگ

ملک کو اس وقت اندرونی و بیرونی محاذ پر بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں اور اس محاذ آرائی میں چیلنجز سے نمٹنا خاصا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ’’ملکی سیاسی صورتحال اور قومی ڈائیلاگ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور خارجہ اور سیاسی تجزیہ نگاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ڈاکٹر اعجاز بٹ (ماہر امور خارجہ و سیاسی تجزیہ نگار) حکومت کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف دینا اور ان کی زندگی آسان بنانا ہوتا ہے اور اسی کیلئے ہی حکومتیں ہر ممکن اقدامات کرتی ہیں مگر جب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ لڑائی کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تعلق عوام یا ملکی مسائل سے نہیں ہے بلکہ یہ اشرافیہ کے درمیان اقتدار کی لڑائی ہے۔ بدقسمتی سے موجودہ حکومت ڈیلور کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ڈھائی برس میں کسی بھی شعبے میں بہتری آئی اور نہ ہی کوئی اصلاحات لائی گئی بلکہ جو بھی کام نظر آرہے ہیں اور جتنے منصوبے چل رہے ہیں وہ گزشتہ حکو...

کروڑوں روپے کی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ ناکام، 2 افسر برطرف

 کراچی:  کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی کو کوڑیوں کے مول ٹھکانے لگانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ قیمتی اراضی کی خورد بورد میں ملوث افسران کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، صوبائی وزیر بلدیات نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی 30 ایکڑ اراضی نجی کوآپریٹو سوسائٹی کو الاٹ کیے جانے کا سختی سے نوٹس لے کر ڈی جی ایم ڈی اے عمران عطاسومرو کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورننگ باڈی سے منظوری لیے بغیرنیشنل ہائی وے پر واقع اراضی کینجھر جھیل نامی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو الاٹ کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں، ایم ڈی اے افسران کا نیشنل ہائی وے پر کروڑوں روپے کی 30 ایکڑ قیمتی اراضی نجی کوآپریٹو سوسائٹی کے نام پر ٹھکانے لگانے کا کھیل ناکام ہوگیا ذرائع ابلاغ میں کی گئی نشاندہی پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عمران عطا سومرو کو فوری تحقیقات اور کارروائی کی ہدایت کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل عمران عطا سومرو نے ایم ڈی اے کے ڈائریکٹ...

حکومت ہمارے اوراپنے دورکی قیمتوں کا موازنہ کرلے، اسحاق ڈار

 اسلام آباد:   سابق وزیر خزانہ نے حکومت کی توجہ ملک میں جاری مہنگائی کی جانب مبذول کراتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت ہمارے اور اب اپنے دور میں اشیائے ضرویہ کی قیمتوں کا موازنہ کر لے تو اسے سب سمجھ آجائیگی کہ قیمتیں کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے دورمیں چینی ،گھی،دالوں، سرخ مرچ اوردیگرخوردنی اشیاء کی قیمتیں موجودہ دورسے انتہائی کم تھیں۔اس وقت چینی کی قیمت55 روپے فی کلو تھی جو اب 100 روپے ہوچکی ہے۔اسی طرح گھی 160 روپے کلوملتا تھا جس کی قیمت بڑھ کر260 روپے کلوہوچکی ہے۔آٹے کا 20 کلوکا تھیلا جو 620 روپے میں ملتا تھا وہ 1400 روپے میں مل رہا ہے۔سرخ مرچ کی قیمت 630 روپے کلو تھی جو 1000 روپے سے اوپرجاچکی ہے۔ The post حکومت ہمارے اوراپنے دورکی قیمتوں کا موازنہ کرلے، اسحاق ڈار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39CLvxj

شمالی وزیرستان، فورسزکی گاڑی پربم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی

میرانشاہ:   شمالی وزیرستان کی رزمک سب ڈویژن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ڈی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 2  اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ علاقہ ڈم ڈیل کے مقام پر دن کے وقت گشت پر مامور فورسز کی گاڑی نشانہ بنایا گیا، زخمی اہلکاروں صوبیدار یوسف اور سپاہی حضرت علی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کے فورسز نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا۔ The post شمالی وزیرستان، فورسزکی گاڑی پربم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NP0aNf

سیالکوٹ، خواجہ آصف کی ہاؤسنگ سوسائٹی گرانے کا کام شروع

سیالکوٹ:  ضلعی انتظامیہ نے لیگی رہنما خواجہ آصف کی ہاؤسنگ سوسائٹی گرانے کا کام شروع کردیا گیا، کینٹ کالونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارکنگ اور قبرستان کیلیے مختص جگہ پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا تھا۔ درجنوں سرکاری گاڑیوں اور ہیوی مشینری نے آپریشن شروع کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122، گیپکو، سوئی گیس اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ سوسائٹی کو پولیس نے سیل کر دیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درج کرائے گئے استغاثے کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا جس پر چند ماہ قبل اینٹی کرپشن نے مقدمہ بھی درج کیا۔ اسکے علاوہ سیالکوٹ کے شہری آفتاب کی جگہ پر قبضہ کرنے پر سوسائٹی کے مالکان پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے اور مالکان اس میں قصوروار بھی ثابت ہو چکے ہیں۔ خواجہ آصف ہاؤسنگ سوسائٹی کے متعلق نیب پیشیاں بھی بھگت چکے ہیں۔ The post سیالکوٹ، خواجہ آصف کی ہاؤسنگ سوسائٹی گرانے کا کام شروع appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3apAoqJ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے باہر

 کراچی:  مسلسل کئی روز بعد اتوارکو دن بھر سمندری ہوائیں بحال رہنے کے سبب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے باہر رہا۔ کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار انتہائی کم 69 پریٹیکولیٹ میٹرز رہی،آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 240 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،اور دن بھر لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پررہا،ماہرین کے مطابق شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے کم ہورہی ہے۔ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں فضاؤں میں موجود آلودہ اور زہریلے ذرات کو فلٹر کرتی ہے،اتوار کی صبح ڈھاکہ (بنگلہ دیش) پہلے نمبر پر رہا جبکہ بھارتی شہر دہلی،کلکتہ اور ممبئی بالترتیب تیسرے،چوتھے اور چھٹے نمبر پر رہے۔ The post کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pDhtyP

حکومت کا 36 (ن) لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لینے کا دعویٰ

 اسلام آباد:  معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ 36 (ن) لیگی رہنماوں سے24 ارب کی زمینیں واپس لے لی گئی ہیں۔ ملکی سیاست میں مختلف اتارچڑھاؤ آتے رہے، سیاست میں لوگ نظریاتی طورپرآتےتھے، لیکن 80 کی دہائی میں سیاستدانوں کے بجائے ایک گروہ نے قدم رکھا، اور ان لوگوں نے نظریاتی لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا، نوازشریف کا کوئی سیاسی نظریہ ہے ہی نہیں،ان کا نظریہ صرف پیسہ ہے، انہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست اور پیسے کی سیاست کو فروغ دیا، اور سیاست میں خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومتی وسائل کو لوٹتے رہےجو ایک مافیا کا کام ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے ان کے لیے مافیا کا لفظ استعمال کیا، نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے، ان کی صاحبزادی ایسے ہی سیاسی مافیا کے گھر پر کھڑی ہوکر ریاست کو للکار رہی تھیں، مریم نوازنے لاہورمیں کہاہم کرپشن کی سیاست جاری رکھیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ان کا رونا دھونا اپنے بچاؤ کے لئے ہے، اپوزیشن سے جب بھی بات کرنے کی کوشش کی انہوں نے ...

مہنگائی کی شرح حکومت کے قیام کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی شعبے کے حوالے سے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں، مہنگائی میں کمی کی ہماری کوششیں بہترین نتائج لارہی ہیں۔ More good news on the economic front. Our efforts to reduce inflation are now showing results. Consumer price index & core inflation are both now lower than when our government was formed. I have told my economic team to stay vigilant & ensure that inflation stays under control. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 31, 2021 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پی آئی اور بنیادی افراط زر اگست 2018 سے بھی پہلے والی سطح پر آگئے ہیں، میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھی، تیل اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے تاہم وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر...

شام میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی

 انقرہ:  شام کے صنعتی ایریا میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمالی صنعتی شہر عفرین میں ایک کار زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ ترکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری مسلح علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکز پارٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی کا بدلہ حملے کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب کردستان ورکز پارٹی سمیت تاحال کسی بھی گروپ نےحملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں کئی مسلح گروپ متحرک ہیں اور زیادہ کارروائیاں کار بم دھماکے کے ذریعے کی جاتی ہیں جنہیں فوری طور پر قبول بھی کرلیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ شام کے علاقے عفرین کو ترک فوج نے 2018 میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے جنگجوؤں سے واگزار کرایا تھا تاہم شہر کے کئی حصوں میں اس قسم کی کارروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔   The post شام میں کار بم دھماکے میں 6 افرا...

کورونا ویکسین آبادی کم کرنے کی سازش ہے، ٹرمپ حامیوں نے سینٹر بند کرادیا

لاس اینجلس:  امریکا میں مشتعل مظاہرین نے ڈوجر اسٹیڈیم میں کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ملک کے سب سے بڑے مرکز کو یہ کہہ کر بند کرادیا کہ یہ ویکسین آبادی کو کم کرنے کی اشرافیہ کی ایک سازش ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے دوجر اسٹیڈیم میں قائم کورونا ویکسین کے ایک مرکز کو مظاہرین کی جانب سے احتجاج پر بند کردیا گیا ہے۔ مظاہرین کورونا سینٹر پر جمع ہوئے اور ویکسی نیشن کو سازش قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں زیاد تعداد ٹرمپ کے حامیوں کی تھی جنہوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن میں درج تھا کہ کورونا ویکسی نیشن آبادی پر قابو پانے کی ملکی اشرافیہ کی ایک سازش ہے۔ مظاہرین نے ویکسی نیشن کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرے میں شامل ایک شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ کوئی ویکسین نہیں ہے، یہ سینٹر ذبیحہ خانہ ہے یا ایک تجربہ گاہ ہے جہاں ہم سب کو چوہا بنایا گیا ہے جن پر سائنسی ریسرچ کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر بھی ٹرمپ کے حامیوں نے مظاہرے کی حمایت کی، ان پوسٹوں میں صارفین نے بل گیٹس سے ویکسین لگوانے کا مطالبہ بھی کیا اور ویکسی نیشن کے ذریعے انسانی جسم م...

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا بمبار ڈرون مار گرایا

ریاض:  سعودی عرب میں اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے خودکش بمبار ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں نے بمبار ڈرون سعودی عرب کی جانب بھیجا تاہم دفاعی فضائی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ڈرون حملے کو ناکام بنانے سے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایرانی ساختہ جدید قسم کا ڈرون بارودی مواد سے لیس تھا اور طاقتور دھماکا کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ کرنل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ ملک وملت کے تحفظ کے ضامن بہادر اہلکاروں نے خطرے کو پھانپتے ہوئے فوری ردعمل دیا اور بڑے نقصان سے بچالیا۔ یمن میں حوثی باغی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب عسکری اتحاد اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ 2015 سے جاری ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔   The post سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا بمبار ڈرون مار گرایا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://i...

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

 غزہ:  مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے بیت اللحم کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، اسرائیلی فوج نے نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر سے کام لیا جس کی وجہ سے کافی خون بہہ گیا اور نوجوان نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ فلسطین کے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کو بروقت اسپتال لایا جاتا تو جان بچائی جاسکتی تھی۔ اسرائیلی فوج نے ظلم کی ہر حدوں کو پار کرلیا ہے۔ نوجوان کی نماز جنازہ میں پورا شہر امڈ آیا اور قابض اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے بیت للحم کی چیک پوسٹ پر تعینات فوجی اہلکاروں پر تیز دھار چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی تھی جس کے دفاع میں اہلکاروں کو گولیاں چلانا پڑی۔ تاہم اسرائیلی فوج اپنے دعوے کے ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں بیت للحم وہ علاقہ ہے جہاں حال ہی میں دو درجن سے زائد یہودی مکانات تعمیر کیے گئے ہیں اور ان کی ح...

عالمی قوتوں کے ایران سے جوہری معاہدے میں سعودی عرب کو بھی شامل کیا جائے گا، فرانس

پیرس:  فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کو بھی شامل کیا جائے گا۔ العربیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو میں فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے ایران کے ساتھ عالمی قوتوں کے جوہری معاہدے میں 2018 سے امریکا کی علیحدگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے تعطل ہر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر ایمانویل میکرون نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کو تحفظات ہیں اس لیے جوہری معاہدے میں سعودی عرب سمیت خطے کے دوسرے اتحادی ممالک کو بھی شامل کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ فرانسیسی صدر نے ایران معاہدے جوہری میں بطور فریق بالخصوص سعودی عرب کی شمولیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے پر کسی بھی پیش رفت کو خطے کے تمام ممالک کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ 2015 والی غلطیاں اب نہیں دہرائی جانی چاہئیں۔ پانچ سال قبل ہونے والے مذاکرات میں علاقائی طاقتوں کو مذاکرات سے خارج کردیا گیا تھا۔ صدر میکروں نے متنبہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کے لیے بہت کم وق...

میں کچھ کرنا چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، پرویز خٹک

نوشہرہ:  وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر میں کچھ کرنا چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔ نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پروز خٹک نے کہا کہ اگر میں کچھ کرنا چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت سے احسانات ہیں اس لیے ان کے ساتھ مخلص ہوں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جس کا ساتھ دوں وہ اسمان تک پہنچ جاتا ہے اور اگر ساتھ چھوڑوں تو صفر ہو جائے گا، آج اپوزیشن اور اسمبلی ممبران میری عزت کرتے ہیں، کیونکہ میں انکو سنبھالتا ہوں، یہ میری محنت ہے، یہ میری جدوجہد ہے اج میں پورے پاکستان کا مقابلہ کررہا ہوں۔ Clearly mentioned in my speech for the locals of my village in Nowshera that I’m sincere & indebted to Imran Khan.We are successful in our const. due to our efforts & support of IK. We will defeat all opp. parties ganged up against the candidate we are supporting for the by-elec. — Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) January 31, 2021 بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں پر...

آج کے مقابلے میں تحریک انصاف حکومت سے پہلے زیادہ مہنگائی تھی، اسد عمر

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے اب افراط زر 5.8 سے کم ہوکر 5 اعشاریہ 7 فیصد رہ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔ Inflation continues to decline. Jan inflation (CPI) is down to 5.7%. Core inflation is at 5.4%. Last month (jul 2018) prior to PTI govt formation, CPI was 5.8% & core was 7.6%. The rate of inflation is LOWER today then when the PTI govt was formed. #PMIKECONPOLICYSUCCESS — Asad Umar (@Asad_Umar) January 31, 2021 وفاقی وزیر نے مہنگائی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔     The post آج کے مقابلے میں تحریک انصاف حکومت سے پہلے زیادہ مہنگائی تھی، اسد عمر appeared first on ایک...

عمران خان نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے، ترجمان (ن) لیگ

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے اوراس کی بنیادیں ہلا رہی ہے، عمران خان نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کنہا تھا کہ ملک پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم اگر آٹا، بجلی گیس اور دوائی چوروں کا سہولت کار ہو تو کرپشن انڈیکس ہی نہیں کرپشن میں بھی تاریخی اضافہ ہوگا، جب  مسلط وزیراعظم 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس سے غیرقانونی فنڈنگ لیتے پکڑا جائے تو کرپشن انڈیکس میں اضافہ ہی گا۔ ترجمان (ن) نے کہا کہ مسلط وزیراعظم 400 ارب کی چینی چوری میں ملوث ہے تو کرپشن کا انڈیکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا؟ جب سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کے215 ارب کے آٹے، 122 ارب کی ایل این جی ڈکیتی میں سہولت کار ہو تو کرپشن انڈیکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا؟۔ The post عمران خان نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے، ترجمان (ن) لیگ appeared first on ایکسپریس اردو . from ا...

شادی کے بعد بختاور کی شوہر کےہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر

کراچی:  شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر آگئی۔ بختاور بھٹو کی شادی 29 جنوری کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی اور گزشتہ روز کراچی بلاول ہاؤس میں ان کے استقبالیے کی تقریب منعقد ہوئی۔ نکاح والے دن بختاور نے ڈیزائنر وردہ سلیم کا کامدار سنہرا لباس زیب تن کیا تھا جب کہ محمود چوہدری نے سفید شیروانی اور روایتی کلہ پہنا تھا۔ دونوں کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں. تاہم نکاح کی کسی بھی تصویر میں دلہا اور دلہن ایک ساتھ نہیں دکھائی دئیے تھے۔ گزشتہ روز شرمیلا فاروقی نے استقبالیے کی تقریب میں موجود دلہن بختاور کی ان کے بھائی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ ان کی تصویر شیئر کی تھی۔ اور آج شرمیلا فاروقی نے ہی نوبیاہتا جوڑے کی تصویر شیئر کی ہےاور دونوں کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔ شادی کے بعد بختاور اور محمود چوہدری کی یہ پہلی تصویر ہے جو منظر عام پر آئی ہے۔ تصویر میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور نے اپنے استقبالیے کی تقریب کے لیے گہرے سبز اور سنہری کام والا ل...

حکومت کی معاشی کامیابیاں کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں، فردوس عاشق

لاہور:  معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جنوری 2020 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جب کہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔ جنوری 2020 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جبکہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔ — Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 31, 2021 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بہتری، مالی سال 2019- 20 میں 15 ہزار 200 سے بڑھ کر 21 ہزار 800  یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت وزیراعظم کی درست معاش...

خاتون نے سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کیلیے شوہر سے طلاق مانگ لی

 دبئی:  متحدہ عرب امارات میں عدالت نے سہیلیوں کے ساتھ  باہر گھومنے کے لیے جانے کی اجازت نہ دینے پر غیر ملکی خاتون کی جانب سے طلاق کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق غیرملکی خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی جس میں خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ  گھومنے کے لیے باہر جانا چاہتی ہے لیکن اس کا شوہر اجازت نہیں دے رہا ہے اور اس کے علاوہ وہ اس مطالبے پر مجھ سے بدسلوکی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتا ہے۔ دوسری جانب غیرملکی خاتون کے شوہر نے اپنے دفاع میں کہا کہ اپنی بیوی کے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی اور بیوی کے ساتھ بیٹے کے لیے بھی مناسب رہائش کا بندوبست کررکھا ہے اس کے علاوہ ماہانہ خرچ بھی وقت پر دیتا ہوں جب کہ بیٹے کی معذوری کے باعث ہم دونوں کا ہر وقت اس کے پاس رہنا بہت ضروری ہے۔ خلیجی عدالت نے خاتون کی جانب سے طلاق کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاتون عدالت کے سامنے شوہر کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی لہذا خاتون کی جانب سے طلاق کا مطالبہ مسترد کیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ غیر ملکی خاتون یہ بھی واضح نہی...

جنوبی پنجاب اسمگل ہونے والے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

وہاڑی:  پولیس نے کارروائی کرکے جنوبی پنجاب اسمگل ہونے والا بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، اور پولیس نے کارروائی کرکے اسلحے کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے، جب کہ ملزم کو فیملی سمیت گرفتار کرلیا  گیا ہے۔ ڈی ایس پی وہاڑی روبینہ عباس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 35 پسٹل، 3 رائفل، 7 گن اور 9 ایم ایم کے 18 پسٹل اور 26 ہزار سے زائد گولیاں و کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں، اور ملزم نے یہ اسلحہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنا تھا۔ ڈی ایس پی صدر افضل لودھی کا کہنا تھا کہ ملزم اسلحہ کی سپلائی کے دوران فیملی کے ساتھ سفر کرتا تھا، جس وجہ سے پولیس سے بچ جاتا تھا، تاہم خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ 6 لاکھ سے زائد نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔     The post جنوبی پنجاب اسمگل ہونے والے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ahgPAE

نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو قتل کردیا

مریدکے:  نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق مریدکے کے علاقے تھانہ سٹی پولیس نے چند روز قبل ہونے والے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، لاہور کے رہائشی نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ڈی ایس پی افتخار وریا نے بتا کہ علی حیدر نامی ملزم کے مقتول کی سالی کے ساتھ تعلقات تھے، اور مقتول محبوبہ کی بہن پر ظلم کرتا تھا، جسے خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اقرار کیا ہے کہ طفیل مدھیال کو قتل کی وجہ یہی تھی کہ وہ میری محبوبہ کی بہن پر ظلم کرتا تھا۔ ڈی ایس پی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کا کھوج لگا لیا اور اسے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، جب کہ پولیس نے ملزم کی محبوبہ ار مقتول طفیل مدھیال کی سالی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔   The post نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایک...

دوسری جماعت کا طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق

کراچی:  نجی اسکول میں دوسری جماعت کاطالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ میں واقع اسکالرگرامر اسکول کی دوسری منزل پر 8 سالہ ساحل افتخار جاں بحق ہوگیا ،اسکول انتظامیہ نے اطلاع والدہ کو دی کہ آپ کا بچہ اسکول میں گرگیا ہے، والدہ اپنے بچے کو فوری طور پر جناح اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ اسکول ٹیچر جنید احمد نے ایکسپریس کو بتایا ساڑے 8بجے کے درمیان ساحل افتخارکرسی پر بیٹھا بیٹھا اچانک گرگیا جیسے اٹھایاگیا مگروہ ہوش میں نہیں تھا جس کے بعد والدہ کو موبائل فون پر اطلاع دی گئی، ساحل کوجب ایڈمیشن دیا گیا تھا اس وقت والدہ نے بتایا تھا کہ ساحل دل کے عارضہ میں مبتلا ہے۔ چوکیدار افتخار احمد نے بتایا کہ ہرروز بچے کا بیگ اوراسے اوپر دوسری منزل پر لیکر جاتا تھا، تعلقہ ایجوکیشن افسر ریاض احمد نے بتایاکہ کوروناکی وجہ سے حکومت نے یکم فروری تک اسکول بندکرائے ہیں، انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر اسکول کھولا تھا۔ بچے کی ہلاکت دل کے عارضے سے ہوئی ،تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ نجی اسکول میں بچے کی ہلاکت کے معاملے پر تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی ...

پشاور جیل کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ، انسپکٹر شہید 

پشاور:  سینٹرل جیل پشاور کے باہر  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید جبکہ گن مین زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شب انسپکٹر خوشدل خان جو کہ سینٹرل جیل کے ڈیوٹی انچارج تھے ذاتی گن مین افتخار کے ہمراہ جیل کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور خوشدل خان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ The post پشاور جیل کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ، انسپکٹر شہید  appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39zDNUx

نفرت انگیز اور متنازع مواد والے 9 لاکھ 81 ہزار لنکس بلاک

اسلام آباد:  جنوری2021 تک انٹرنیٹ پر نفرت انگیز، متنازعہ اور نامناسب مواد سے متعلق 9لاکھ ،81 ہزار لنکس بلاک کئے گئے۔  پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے کہ جنوری2021 تک انٹرنیٹ پر نفرت انگیز، متنازعہ اور نامناسب مواد سے متعلق 9لاکھ ،81 ہزار لنکس بلاک کئے گئے۔ سب سے زیادہ لنکس 8 لاکھ، 65 ہزار، 187 غیر اخلاقی مواد ، 16ہزار سے زیادہ لنکس دفاع پاکستان اور22 ہزار فرقہ واریت پھیلانے پر بلاک ہوئے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عدالت میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ میں مزید بتایا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب پر متنازعہ مواد ہٹانے کے لئے ان سے ہی رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ملک کی ڈیجیٹل اسپیس کو محفوظ بنانے کے لئے وزارت دفاع اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ہدایات دیکر ویب مینجمنٹ سسٹم بھی انسٹال کیا جا چکا ہے جو گرے ٹریفکنگ روکنے میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔ ویب مینجمنٹ سسٹم سے پیکا کے تحت پیج، یو آر ایل اور لنکس بھی بلاک کئے جاتے ہیں۔ پانچ ہزار سے زیادہ تضحیک آمیز پیجز اور لنکس بھی اب تک بلاک کئے جا چکے ہیں۔ شکایات کے آن...

قومی ادارہ امراض قلب کراچی کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور عملے پر تشدد

 کراچی:  جناح اسپتال کے قریب شعبہ امراض قلب کے دروازے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور تشدد سے سیکیورٹی گارڈ اور انتظامیہ کا ایک نمائندہ زخمی ہوگیا۔ کراچی میں جناح اسپتال کے قریب شعبہ امراض قلب کے مرکزی دروازے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ، فائرنگ کرنے والوں نے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ اور انتظامیہ کے ایک نمائندے کو بھی زخمی کیا۔ فائرنگ کر کے فرار ہونے والوں کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے اوپر ایک سیاسی جماعت کا مخصوص مونوگرام تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایک کار میں سوار 4 افراد آئے جو نشے میں دھت تھے اور اسپتال میں نامعلوم وجوہات پر آنا چاہتے تھے ، گارڈز نے انہوں روکنے کی کوشش کی تو 2 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزمان میں سے ایک شخص وہاں رہ گیا تھا اس کے نظر آنے پر گارڈز نے پکڑ کر صدر پولیس کے حوالے کر دیا ، ملزم نے اپنا نام احمر بتایا ہے، فائرنگ کر کے فرار ہونے والے افراد کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کا نام کی تختی لگی تھی۔ ایس ایچ او صدر انسپکٹر ارشد آفریدی سے رابطہ ک...

نواز شریف نیوکلیئر پروگرام سے لاعلم تھے، عابدہ حسین

اسلام آباد:  امریکامیں سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انھیں مالی مدد بھی دیتے تھے، نیوکلیئر پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا جب کہ وزیراعظم نواز شریف لاعلم ہوتے تھے۔ ایک انٹرویو میں امریکامیں سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اسامہ بن لادن نے نواز شریف کو سپورٹ کیا تھا اور وہ انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتا تھا۔ سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ 1990ء میں مجھے امریکہ میں سفیر وزیراعظم نے نہیں بلکہ صدر غلام اسحاق خان نے بنایا تھا، صدر غلام اسحاق خان نے کہا تھاکہ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کی تکمیل کیلئے 18  ماہ لگیں گے، کہا گیا آپ نے18  ماہ امریکیوں کو مصروف گفتگو رکھنا ہے اور میں نے ایسا ہی کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ فون پر بات نہیں کرنی، 18 ماہ کے دوران پانچ مرتبہ پاکستان آ کر صدر سے بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پروگرام 1983ء میں نہیں بلکہ 1992ء میں مکمل ہوا تھا، امریکی پارلیمنٹیرینز اور سفارتکار ہمیں نیوکلیئر پروگرام رول بیک  کرنے کیلئے   دباؤڈال رہے تھے...

کراچی میں کورونا ویکسین کیلیے انتظامات مکمل، 10 مراکز قائم

کراچی:  سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں کو پہلی بار کووڈ19 سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ کراچی میں کووڈ 19 کی ویکسین ویکسین  لگانے کا عمل فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کیا جائے گا جب کہ سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکروں کی فہرست این سی او سی نے نادرا کی مدد سے مرتب کر لی ہے جو صوبائی محکمہ صحت کو بھیج دی گئی ہے۔ کووڈ19 کی لگائی جانے والی حفاظتی ویکسین وفاقی حکومت کی مرتب کی جانے والی حکمت عملی کے تحت لگائی جائے گی۔ سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کو لگائی جانے والی کووڈ19 ویکسین وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ پیر کو این سی او سی کے ماہرین کی ٹیم کراچی میں قائم کیے جانے والے کووڈ19 ویکسین کے 10 مراکز کا دورہ کرے گی جس کے بعد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں کو کووڈ19 سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام کو کووڈ19 کی ویکسین کی خریداری کیلیے 3 کمپنیوں سے رابطہ قائم کرلیا ہے جس میں بھارت کی ایک کمپنی بھی شامل ہے۔ دریں اثنا ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم ش...

اوپن بیلٹ کیلیے آئینی ترمیم منظور نہیں ہونے دینگے، اپوزیشن

اسلام آباد:  حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے چھبیسویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا پلان مرتب کرلیا جب کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ سے آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہونے دیا جائیگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد پیر کی شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم بل کی شکل میں لانے کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ حکومتی و اتحادی ارکان کو پیر کے روز سے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ سینیٹ انتخابات سے متعلق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے رہنماؤں کے آپس میں رابطے ہوئے جس میں دونوں ایوانوں سے ترمیم کی منظوری روکنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہونے دیا جائیگا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ ترمیمی بل مسترد ہو گا، حکومت کا ترمیمی بل جلد بازی اور بد نیتی پر مبنی ہے۔ صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عمران خان کو اپنے ارکان پارلی...

بختاورکی شادی پراستقبالیہ، ملک بھر سے مہمانوں کی شرکت

کراچی:  سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب کے حوالے سے بلاول ہاؤس کراچی میں ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں ملک بھر سے آنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔ گزشتہ شب بلاول ہاؤس کراچی میں آصف علی زرداری کی جانب سے اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے سلسلے میں ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعلی قائم علی شاہ، قمر زمان کائرہ، نثار کھوڑو، سردار لطیف کھوسہ، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، سینیٹر رحمان ملک، اسلام الدین شیخ، بلوچستان سے صادق عمرانی، علی مدد، پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی، صوبائی وزرا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے آنے والے مہمان شریک ہوئے۔ تقریب بلاول ہاؤس کے وسیع و عرض لان میں بنائے گئے بینکوئٹ میں ہوئی جس کی خوبصورتی دیکھنے کے قابل تھی۔ مہمانوں کی تواضع چکن بوٹی، ریشمی کباب، روسٹ بکرا اور تیتر، پالک گوشت، بریانی، مٹن پلاؤ، دیسی چکن قورمہ اور مٹن اسٹیک سے کی گئی، اس موقع پر آصف علی زرداری کی پسندی...

سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

 کراچی:  پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ قومی ایئرلائن کے شعبہ فلائٹ سروسزکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی پروازوں کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازم تقسیم کر ےگااور نئے احکامات پر  فضائی میزبان مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہےجس میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو پر کر نا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گاکا نے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،جس کے تحت پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائینز کوفارم سعودی عرب پہنچنے والے تمام مسافروں کو دوران پروازتقسیم کرنا ہوگا۔ مسافروں کو فارم پرکوائف درج کرکے ایئرپورٹ ہیلتھ کنٹرول سینٹر پر جمع کروانا لازم ہوگا۔فارم سعودی  وزارت صحت کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔ The post سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pLe69n

وفاقی حکومت کا ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وفاقی حکومت سپریم کورٹ سے نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کرے گی۔ اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کے خلاف نظر ثانی درخواست میں فریق بننے کیلئے جلد درخواست دائر کرے  گی۔ وفاقی حکومت کیس میں فریق بننے کے بعد معزز عدالت سے نظر ثانی کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کرے گی۔ یہ خبر بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سنگین جرم کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ سپریم کورٹ نے 28 جنوری کو ڈینیئل پرل قتل کیس کے چار ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا تھا جس پر سندھ حکومت پہلے ہی نظر ثانی کی اپیل دائر کر چکی ہے۔ The post وفاقی حکومت کا ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایک...

خیبر پختنوخوا حکومت کی ’چارلی چیپلن‘ کو ملازمت کی پیشکش

 پشاور:  خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور کے چارلی چیپلن کو ملازمت کی پیش کش کر دی ہے۔ صوبائی وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے میڈیا پر عثمان کے چارلی چیپلن کردار کو دیکھنے کے بعد اسے اپنے گھر بلا لیا اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے اسے سرکاری ملازمت کی پیشکش کی۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نوجوان عثمان کو میڈیا پر چارلی چپلن کے کردار میں دیکھا جبکہ اس کا تعلق میرے حلقے شیخ آباد پشاور سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان عثمان باصلاحیت اور محنتی ہے۔ یہ ملازمت اس کے لئے حکومت کی جانب سے تحفہ ہے ملازمت کا مقصد عثمان کے ٹیلنٹ سے محکمے کیلئے فائدہ اٹھانا ہے۔ The post خیبر پختنوخوا حکومت کی ’چارلی چیپلن‘ کو ملازمت کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oGgnRT

امریکی فوجی اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پی گئے، 11 اہلکاروں کی حالت غیر

ٹیکساس:  امریکی فوجی اڈے میں گاڑیوں میں استعمال ہونے والے اینٹی فریز کو الکوحل سمجھ کر پینے والے 11 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو حالت نازک ہے۔  امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے امریکی فوجی اڈے میں 11 فوجی اہلکار اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پی گئے جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ امریکی فوج کے عوامی امور کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پاسو کے فوجی اڈے میں پیش آنے والے اس واقعے میں حال ہی میں ٹریننگ مکمل کرنے والے اہلکاروں کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجیوں کے طبی ٹیسٹ میں ایتھیلین گلائی کول موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو عام طور پر اینٹی فریز میں استعمال کیا جاتا ہے۔  فوجی اڈے میں شراب پینے پر پابندی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ The post امریکی فوجی اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پی گئے، 11 اہلکاروں کی حالت غیر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3px3T04

کیوبا کی فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

ہوانا:  کیوبا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا کی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے مشرقی صوبے ہولگوین سے گوانتانامو کے مختصر سفر کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا۔ ملبے سے پانچوں اہلکاروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ کیوبا کی فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کیوبا میں مئی 2018 میں طیارہ حادثے میں 112 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور صرف ایک مسافر زندہ بچ پایا تھا۔   The post کیوبا کی فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.t...

بھارت میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 10 ہلاک

مراد آباد:  بھارت میں مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بلاری سے مراد آباد جانے والی مسافر بس آگرہ ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادھتیاناگ نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ فی کس اور زخمیوں کو 50 ہزار فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ The post بھارت میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 10 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3j3eUnu

شام سے 27 ہزار بچوں کی محفوظ مقام پر منتقلی کے اقدامات کیئے جائیں، اقوام متحدہ

جنیوا:  اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ ولاديمير ورونکوف نے مطالبہ کیا ہے کہ شام سے 27 ہزار بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ ميں محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ ولاديمير ورونکوف نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ شام میں معصوم بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بچوں کو ذہنی و نفسیاتی مسائل سے بچانے کی بھی ضرورت ہے۔ ولاديمير ورونکوف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ايک غير رسمی اجلاس سے خطاب میں مزید بتایا کہ شمال مشرقی شام ميں ملک کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ الحول میں اس وقت 62 ہزار سے زائد افراد پناہ ليے ہوئے ہيں جن ميں 27 ہزار نابالغ بچے ہيں۔ اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے کہا کہ ان بچوں میں زيادہ تر داعش اور ديگر عسکریت پسند گروہوں کے جنگجوؤں کے بچے ہيں۔ اگر انہیں بہتر ماحول میسر نہیں ہوا تو يہ جنگجو گروپوں کے چنگل ميں پھنس سکتے ہيں۔ ولاديمير ورونکوف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان بچوں کو دہشت گردوں کے بچوں کے بجائے متاثرين کے طور پر ديکھا جائے ورنہ ان بچوں کے بھی انتہا پسندی کی ...