Skip to main content

حکومت کا 36 (ن) لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لینے کا دعویٰ

 اسلام آباد: معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ 36 (ن) لیگی رہنماوں سے24 ارب کی زمینیں واپس لے لی گئی ہیں۔

ملکی سیاست میں مختلف اتارچڑھاؤ آتے رہے، سیاست میں لوگ نظریاتی طورپرآتےتھے، لیکن 80 کی دہائی میں سیاستدانوں کے بجائے ایک گروہ نے قدم رکھا، اور ان لوگوں نے نظریاتی لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا، نوازشریف کا کوئی سیاسی نظریہ ہے ہی نہیں،ان کا نظریہ صرف پیسہ ہے، انہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست اور پیسے کی سیاست کو فروغ دیا، اور سیاست میں خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومتی وسائل کو لوٹتے رہےجو ایک مافیا کا کام ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے ان کے لیے مافیا کا لفظ استعمال کیا، نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے، ان کی صاحبزادی ایسے ہی سیاسی مافیا کے گھر پر کھڑی ہوکر ریاست کو للکار رہی تھیں، مریم نوازنے لاہورمیں کہاہم کرپشن کی سیاست جاری رکھیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ان کا رونا دھونا اپنے بچاؤ کے لئے ہے، اپوزیشن سے جب بھی بات کرنے کی کوشش کی انہوں نے صرف این آراو کہا، 36 (ن) لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لی گئی ہیں، (ن) لیگ کی ساری چیخ و پکار کے پیچھے یہ چوری کی زمینیں ہیں، اراضی واگزار کرانے پر لینڈ مافیاز واویلا مچا رہے ہیں۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ صرف پنجاب میں گزشتہ دو برس کے دوران 210 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے، کھوکھربرادران پر 3 ایف آئی آرز ہیں، اورانہوں  سرکاری زمین پر قبضہ کیا جس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے بنتی ہے، دوماہ پہلے 80 کنال  2 مرلے جگہ واپس لی گئی، خرم دستگیر سے 9 کروڑکی زمین واپس واپس لے کر پارک بنا دیا گیا ہے، اور ان سے سے اب 5 کروڑ روپے لینا باقی ہے، خواجہ آصف نے بھی سوسائٹی پر قبضہ کیا ہوا ہے، جس کے خلاف آج آپریشن ہونے جارہا ہے۔

معاون خصوصی کے مطابق چودھری تنویرسے 7 ارب کی بے نامی پراپرٹی، دانیال عزیز کے والد سے (ڈھائی ارب روپے مالیت) کی 2400  کینال زمین واگزار کرائی گئی،  جاوید لطیف نے میاں فلورملزمیں 8 کنال 2 مرلے جگہ شامل کی ہوئی تھی، اور ایک اڈہ واپس لیا گیا، احسان اللہ باجوہ سے 664 کنال سرکاری زمین اور مظہر رشید کے 25 ایکڑ اوقاف کی زمین واپس لی گئی، جس کی مالیت 7 کروڑ روپے بنتی ہے، میرہزارکھیترانی 36 ہزارکنال جگہ پر قابض ہیں ان سے ایک ہزار کنال جگہ واپس لی گئی ہے، عابدشیرعلی سے 2 ارب مالیت کی سرکاری زمین، مائدہ حمید کے شوہر سے 10 کروڑ کی زمین اور اعجاز احمد سے 50 کروڑ کی زمین واگزارکرائی جارہی ہے۔

The post حکومت کا 36 (ن) لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لینے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pBPboj

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...