Skip to main content

کوئی شک نہیں کہ اس وقت مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد:  

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ہمارا بہت بڑا چیلنج ہے۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت مہنگائی ہمارا بہت بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم عمران خان خود اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے سرگرم عمل ہیں، اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نجات دلائی جا سکے، انشاء اللہ جلد اس مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر دکھائی دیتی ہے، ایف بی آر میں ابھی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ تجوریوں میں منتقل ہونے والا پیسہ قومی خزانے میں جمع ہو سکے اور وسائل میں اضافہ ہو-

اپوزیشن پر تنقید کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ احتساب کا شکنجہ ان کے قریب تر ہوتا جا رہا ہے، اس لئے پی ڈی ایم حکومت پر این آر او کے حصول کے لئے دباؤ ڈالنا چاہتی ہے پی ڈی ایم اپوزیشن جماعتوں کا ایک غیر فطری اور عارضی اتحاد ہے، یہ ایک دوسرے کو بچانے کے لئے کوشاں ہیں لیکن ان کے مفادات مختلف ہیں، پیپلزپارٹی دباؤ چاہتی ہے لیکن سندھ حکومت کی قربانی دینے سے گریزاں ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم قانون اور آئین کے تحت کاروائی پر یقین رکھتے ہیں، سرکاری زمینوں پر قبضے ہوئے ہیں حتی کہ قبرستانوں کو مسمار کر کے قبضے کی روایات ڈالی گئیں۔

کورونا ویکسین کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہمارے دیرینہ اور گہرے دوست چین نے ایک دفعہ پھر ہمیں ترجیحی بنیادوں پر ویکسین ڈوزز کا تحفہ بھیجا ہے،ہم چین کی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں، میری اس حوالے سے دسمبر اور جنوری میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے گفتگو ہوئی تھی اور میں نے انہیں پاکستان کی ضرورت سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی نوعیت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلی ویکسین کھیپ پاکستان کو ارسال کرنا چاہتے ہیں،مجھے خوشی ہے کہ ہمارا جہاز چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ چکا ہے۔

The post کوئی شک نہیں کہ اس وقت مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39yFXDJ

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...