Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2020

7 ماہ بعد بیرون ملک سے آئے معتمرین کی عمرے کی ادائیگی

مکہ المکرمہ:  سعودی حکومت نے 7 ماہ بعد کورونا وبا کے باعث عمرہ کی بحالی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سے محدود پیمانے پر حجاز مقدس آمد شروع ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق آج سے عمرے کی ادائیگی  کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں غیر ملکی و مقامی شہریوں سمیت بیرون ملک سے آئے زائرین بھی شامل ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کُل 20 ہزار افراد عمرہ ادا کریں گے۔  7 ماہ بعد بیرون ملک سے آئے 10 ہزار زائرین کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت ملی ہے،  10 ہزار افراد کو 20، 20 افراد کے 500 گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو پورے دن میں وقفے وقفے سے عمرہ ادا کریں گے. سعودی حکومت کے مطابق مسجد الحرام میں 60 ہزار افراد کو نماز کی ادائیگی اور عبادت کی اجازت ہوگی، کورونا ایس او پیز کے تحت عمرہ زائرین کو پہلے 3 دن آئسولیشن میں گزارنا ہوں گے جب کہ زائرین کو دوسرا عمرہ کرنے کے لیے لازمی طور پر 14 روز کا وقفہ لینا ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے عمرہ پروگرام کی آن لائن خًریداری کی اجازت دے دی ہے،  سعودی عرب کی حج وعمرہ کمیٹی کے رکن ہانی العمیری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے بہت ...

آکسفورڈ یونیورسٹی کی انوکھی دنیا

آکسفورڈ یونیورسٹی، دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جو 2017، 2018، 2019 اور 2020 میں معیاری یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہونے کا منفرد اعزاز بھی اپنے نام پر رکھتی ہے۔ نیز یہ ایک مقبول ترین تعلیمی درس گاہ بھی ہے، جس کی شہرت کا مقابلہ کسی دوسری درس گاہ سے نہیں کیا جاسکتا ۔ شاید یہ ہی وجہ ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کو ہر سال دنیا کے کونے کونے سے طلباء و طالبات کی جانب سے داخلہ کے لیے ہزاروں درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ تاہم، آکسفورڈ یونیورسٹی کی عالم گیر شہر ت و مقبولیت کے باوجود، ہم میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ یہ یونیورسٹی کس طرح کام کرتی ہے؟ جب کہ اس عالمی مادرعلمی کی تاریخ، روایات اور کارنامے اب بھی بے شمار لوگوں کے لیے ایک معما ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے متعلق اکثر افراد کے اذہان نے کئی ایسے خود ساختہ ابہام اور مغالطے بھی تراش لیے ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے لیکن دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ کئی عجیب و غریب روایات اور انوکھے واقعات ایسے بھی ہیں جو بالکل سچ اور مبنی بر حقیقت ہیں مگر عام لوگ اُن سے بے خبر ہیں ۔ زیرنظر مضمون میں آ...

پہلی جنگ عظیم

دنیا کی بڑی قوتوں کے مابین یورپ کے ایک بڑے خطے میں لڑی جانے والی پہلی جنگ عظیم کو ایک سو برس سے زائد کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے جب کہ بہ ظاہر جنگ عظیم اول کی وجہ بننے والے ہنگری کے شاہی جوڑے کے قتل کو بھی ایک صدی سے زائد ہو چکا ہے۔ یورپ کو بالخصوص دنیا کے دیگر خطوں کو بالعموم متاثر کرنے والی جنگ عظیم اول نتائج اور اپنی تباہی و بربادی کے لحاظ سے تاریخ عالم میں قبل ازیں لڑی گئی جنگوں کے مقابلے میں سب سے خوف ناک جنگ تھی۔ 4 سال اور ساڑھے 3 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ عظیم اول میں محتاط اندازے کے مطابق سو کروڑ افراد لقمہ اجل بنے۔ پہلی جنگ عظیم میں لقمۂ اجل بننے والے افراد میں صرف فوجیوں کی تعداد ایک کروڑ (10 ملین) ہے جب کہ کئی ملین شہری بھی اس جنگ میں ہلاک ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلی جنگ عظیم میں روزانہ 6500 فوجی ہلاک ہوئے۔ جنگ عظیم اول کا باقاعدہ آغاز 28 جولائی 1914 میں آسٹریا (ہنگری) کی جانب سے بوسنیا، ہرزیگووینا پر حملے سے ہوا تھا۔ جنگ کا اختتام 11 نومبر 1918 میں ہوا اور آخر کار فریقین کے مابین ایک امن معاہدے کے تحت جنگ بندی عمل میں آئی تاہم اس معاہدے (Versailles Treaty) اور اس کی چند ...

شہریوں کی لاپرواہی کے باعث انڈس ڈولفن شدید زخمی ہوکردَم توڑ گئی

 کراچی:  شہریوں کی لاپرواہی سے زخمی ہونے والی انڈس ڈولفن دم توڑگئی جس پر محکمہ وائلڈ لائف سندھ کی جانب سیشن کورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کیس داخل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دریائےسکھر سے نکلنے والی انڈس ڈولفن نواب شاہ کے قریب نہرمیں پھنس گئی تھی جہاں نہر میں نہانے والے شہریوں نے متعلقہ اداروں کو مطلع کیے بغیر خود ہی ڈولفن کو کینال سے نکالا اور شہری ڈولفن کو کاندھے پر لے کر گھومتے رہے۔ شہریوں کے غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ابتدامیں زخمی ہونے والی ڈولفن بعدازاں مرگئی۔ کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہرکے مطابق وائلڈ لائف کی ٹیم پہنچنے سے پہلے شہریوں نے اسے کینال سے نکال لیا تھا۔ انڈس ڈولفن کو فوری طورپرگیلے کپڑے میں رکھا جاتا ہے،لیکن شہریوں نے اس  کا خیال نہیں رکھا جس کی وجہ سے ڈولفن ہلاک ہوگئی۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  پاکستانی سمندر میں ڈولفن کے دوغول کیمرے میں عکس بند جاوید مہر کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے قوانین کے تحت پیرکو سیشن کورٹ سکھر میں کیس داخل کیا جائےگا۔اس واقعے کے ذمہ دار افرادکو3سال قید اور5لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔ The post شہریوں کی لاپرواہی کے باعث...

پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائے گی، غلام سرور خان

 راولپنڈی:  وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعت پیپلز پارٹی بھی ان سے علیحدہ ہوجائے گی۔ راولپنڈی کے نواحی علاقے چک بیلی خان میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہماری حکومت کے لیے سب سے بڑا چلینج مہنگائی اوربیروزگاری ہے۔ ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں روز بروز خوشحالی بڑھ رہی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  (ن) لیگ میں اندرونی اختلافات؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ان کا کہنا تھا کہ جب معشیت کے دشمنوں نے دیکھا کہ کورونا کے باوجود ملک ترقی کر رہا ہے تو انہوں نے پی ڈی ایم بنالی۔ یہ چوروں کا اتحاد ہے جو مودی کی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں ہمارا پسینہ گرتا ہے انکا خون گرتا ہے یہ افواج پاکستان کے خلاف بولتے ہیں۔ The post پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائے گی، غلام سرور خان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » ...

قطر میں غیر ملکی خاتون مسافروں کی نازیبا تلاشی لینے پر کارروائی شروع

دوحہ:  قطر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی خواتین کی بے لباس تلاشی کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت کے دباؤ اور شدید احتجاج کے بعد قطری حکومت نے اُن ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جن پر غیر ملکی خاتون مسافروں کو تلاشی کے لیے برہنہ کرنے کا الزام تھا۔ علاوہ ازیں قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی نے متاثرہ خواتین سے اپنے ملک کی جانب سے معذرت کی ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے اقدام پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے دو اکتوبر کوحماد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے کے بعد قطر ایئرویز کے جہازوں کو سڈنی میں سروس مہیا نہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جب کہ برطانیہ وغیرہ بھی قطری حکومت پر دباؤ ڈالا تھا۔ 2 اکتوبر کو قطر پہنچنے والی ایک پرواز میں نومولود لاوارث حالت میں ملا تھا جس پر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے آسٹریلیا، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک سے آنے والی درجن بھر سے زائد خواتین کی نازیبا ان...

پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی دو حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا، بلاول

غذر:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار نے کہا ہے کہ اس جنوری تک کٹھ پتلیوں کوگھر بھجوارہےہیں۔ گلگت بلتستان کے  انتخابی مہم میں غذر کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اشاروں پر چلنے والے بھی کہتے ہیں ہم صوبہ دیں گے۔الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے بیانیے میں تبدیلی کی۔ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کےمعاملے پر عمران خان کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھردینےکاوعدہ کرنے والوں نے عوام کے سر سےچھت چھین لی۔ آج ملک میں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی 2 حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا۔ موجودہ حکومت امیروں کو ریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی کررہی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کے وسائل پرقبضہ کرنا چاہتی ہے،اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس جنوری تک کٹھ پتلیوں کوگھر بھجوارہےہیں۔ حکمران صرف اپنے امیروں کو ریلیف دیتےہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر یہاں پرووٹ خریدنے کیلئے آئے ہیں، عوام کو کہتا ہوں آپ ان سے پیسہ لو ووٹ پیپ...

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

کیچ:    سیکیورٹی  فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علا قے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جب کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولا بارود بھی برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جب کہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد وں کا سرغنہ مارا گیا، ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔   The post سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oL8sUw

ٹیوشن پڑھنے والے بچے کو شادی کے لیے اغوا کرنے والی استانی گرفتار

 لاہور:  نواں کوٹ پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ کو  گرفتار کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ 12سالہ مزمل کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی تھی۔مغوی بچہ عرصہ 2سال سے ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا۔ ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔ مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نوانکوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ The post ٹیوشن پڑھنے والے بچے کو شادی کے لیے اغوا کرنے والی استانی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35Qn8Jh

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے ٹک ٹاک پر پابندی کے حکم کو معطل کردیا

پنسلوانیا:  صدر ٹرمپ کی جانب سے ملک بھر میں 12 نومبر سے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر مکمل پابندی کے حکم کو امریکی عدالت نے معطل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پنسلوانیا کی عدالت نے امریکی صدر کی ہدایت پر محکمہ تجارت کی جانب سے 12 نومبر سے ملک بھر میں چین کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی بندش کے حکم کو معطل کردیا ہے۔ اس سے قبل واشنگٹن کی عدالت نے 28 ستمبر کو ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ کے حکم کو بھی معطل کردیا تھا۔ یہ خبر پڑھیں :  امریکا نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کردی یاد رہے کہ امریکا کے محکمہ کامرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے بعد ستمبر کے وسط میں ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ پر 27 ستمبر سے جب کہ 12 نومبر سے ملک بھر میں مکمل پابندی کے احکامات جاری کیے تھے تاہم چینی ایپ ٹک ٹاک کے مالکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے حکومتی حکم کو معطل کردیا۔ پنسلوانیا عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو یومیہ کی بنیاد پر 10 کروڑ صارفین استعمال کرتے ہیں جو پابندی کے حکم سے متاثر ہوں گے اس لیے صارفین کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ عدالتی فیصلے پر امریکی حکو...

پی ڈی ایم کا بیانیہ ملکی مفاد کے خلاف ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ایف اے ٹی ایف سے لے کر سیاسی اور ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی ملک کی معیشت خراب تھی، ہم دیوالیہ ہونے کے قریب تھے، ملک پرقرضوں کا انبار تھا، وزیراعظم نے معیشت کو استحکام دیا ، وزیراعظم نے دوست ممالک کےساتھ مل کر ملک کودیوالیہ سے بچایا، اگر ہم ڈیفالٹ ہوجاتے تو ملک کی کرنسی بہت حد تک گرجاتی، ہم نے اپنی برآمدات کو بڑھایا، ہمارے ایکسپورٹ سیکٹر کی خطے کے ممالک سے بہترحالت رہی ، اسٹاک مارکیٹ بڑھی،ایک ایسی حکمت عملی بنائی جس سے روزگار بھی پیدا ہو سکے۔ پاکستان میں اس وقت ایک ہائبرڈ وار چل رہی ہے، ملک میں ناامیدی پھیلانا اچھی بات نہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ 2016 میں ڈان لیکس سے ملکی عدم استحکام شروع ہوا، یہ عدم استحکام 2017 میں جی ٹی روڈ پر مجھے کیوں نکالا کی صورت میں نظر آیا ، ایاز صادق نے ایسی تقریر کی جس سے پاکستان میں بحث چھڑ گئی ، سپہ سالار کے خلاف جھوٹی باتیں کر کے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، ایاز صادق کو کوئی ندامت نہیں ہے، ...

حکومت کی پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور:  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  یہ حکومت اپنی حماقتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے،  پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق کے گھر آئے، ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو ناشتہ پر مدعو کیا تھا، اس موقع پر (ن) لیگ کے وفد میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق جب کہ جےیو آئی کے وفد میں مولانا اسعد محمود، مولانا سمیع اللہ مجاہد شامل تھے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے  ایاز صادق کے حالیہ بیان پر حکومتی وزرا اور ترجمانوں کے بیانات کی مذمت کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے ذمہ دارانہ اور سنجیدہ بات کی، ان کے بیان پر پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی گئی، اور ان کے بیان کے جواب میں پلوامہ کا ذکر کیا گیا جو نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے، یہ حکومت اپنی حماقتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے،  پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، 25 جولائی 2018 کو دھاندلی ہوئی اور ہم اس حکومت ...

ترکی میں ہولناک زلزلے کے بعد 100 سے زائد آفٹر شاکس، ہلاکتیں 25 ہوگئیں

ازمیر:  ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں ہولناک زلزلے کے بعد سے 100 سے زائد آفٹر شاکس آئے ہیں جب کہ 20 سے زیادہ عمارتیں گرنے کی وجہ سے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ 800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ترکی کے ساحلی شہر ازمیر اور یونان کے جزیرے ساموس میں 7.0 شدت کے زلزلے نے صرف ازمیر میں چار مقامات پر 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا اور کئی عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہوگئی تھیں۔ ترکی میں عمارتوں کے ملبے سے 140 افراد کو زندہ نکالا گیا جب کہ 800 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہےبجہاں 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  ترکی اور یونان میں زلزلہ، 14 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد عمارتیں زمین بوس دوسری جانب یونان کے جزیرے جاموس میں بھی ایک عمارت کے گرنے کی وجہ سے ایک لڑکی اپنی ماں سمیت ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئی جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں تاہم یونان میں ترکی کے مقابلے میں جان...

عالمی ثالثوں کی سربراہی میں آرمینیا آذربائیجان مذاکرات؛ تناؤ میں کمی پر اتفاق

جنیوا:  آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے تاہم فریقین طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات اور شہریوں کو نشانہ نہ بنانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ثالثین ’’ منسک گروپ‘‘ کا کہنا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنیوا میں بات چیت کے دوران فریقین میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے تاہم فریقین نے تناؤ کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فرانس ، روس اور امریکا سے تعلق رکھنے والے ثالثوں جسے “منسک گروپ” کہا جاتا ہے کا کہنا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے عام شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کا عہد کیا ہے اور 10 اکتوبر کو ماسکو میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متنازعہ علاقے ناگورنو-کاراباخ کے تنازعے کو ختم کرنے کے لیے فریقین کی جانب سے ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے جب کہ منسک گروپ کے ارکان نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے سے طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ آرمینی وزیر خارجہ زوہرب منتسکانیان اور ان ک...

گستاخانہ خاکوں پر عالمی شہرت یافتہ فائٹر خبیب کا فرانسیسی صدر کو کرارا جواب

ماسکو:  عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر خبیب نورما گومیدوف نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیان دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنے کیریئرتک ناقابل شکست رہنے والے فاتح خبیب نورما گومیدوف نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے مسلمان اور اسلام مخالف بیان دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور بھرپور احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس پر جوتے کا نشان بناہوا ہے۔ خبیب نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، خداوند کریم اس بری مخلوق اور اس کے تمام پیروکاروں کے چہروں کو بدل دے، جو آزادی اظہار رائے کے نعرے کے تحت ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات  مجروح کرتے ہیں۔ اللہ پاک ان کو اس زندگی اور آخرت کی زندگی میں رسوا کرے گا۔ اللہ کے حساب میں جلدی ہے اور آپ دیکھیں گے۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہم مسلمان اپنے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو اپنی ماؤں، اپنے والد، بچوں، بیویوں اور ان تمام لوگوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں جو...

مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنالیا

 اسلام آباد / نیودلی:  بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوامہ واقعے سے جڑے معاملے، لداخ کے شکست خوردہ اور  28 فروری کو ڈھیر ہونے والے بھارتی ویزراعظم نریندر مودی کو پاکستانی سیاستدانوں کے بیانات نے ایک بار پھر شیر کردیا، اور مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنا لیا۔ 28 فروری 2019 کو پوری دنیا اور خود ہندوستان نے پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کیا، پلوامہ سبکی سے بچنے کا راستہ ملنے پر نریندر مودی نے اپنی اپوزیشن کو بھی رگڑ دی، اور اپنی ناکامی کو رافیل پر ڈالنے والے مودی نے پاکستانی سیاستدان ایاز صادق کے بیان کا سہارا لے کر اپنی اپوزیشن جماعت کے سیاستدانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی گندی سیاست کے لیے دشمن کے الہ کار نہ بنو، دشمن کے ہاتھوں میں کھیل کر اس کے ہاتھ مضبوط نہ کرو، ایسی راج نیتی نہ کریں، ملک دشمن طاقتوں کا مہرہ نہ بنیں۔ The post مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنالیا appeared first on ایکسپریس اردو . fro...

خلفشار اور انتشار سے ملک میں سیاسی قوتیں پچھتائیں گی، شیخ رشید

 لاہور:  وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خلفشار اور انتشار سے ملک میں سیاسی قوتیں پچھتائیں گی۔  ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کافی ابتر ہوتے جا رہے ہیں، سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جا رہی ہے، سیاست سے لڑائی آپ کا حق لیکن ریاست سے لڑائی زیادتی ہے، عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں سیاست خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہے اور اگر ریاست سے لڑائی ہے تو اس کے نتائج برے ہوں گے، سیاست جس دوراہے میں داخل ہورہی ہے اس کے نتیجے کچھ بھی نکل سکتے ہیں، خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتائیں گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوان اور جرنیل دونوں عظیم تر ہیں ، نواز شریف نے 6 آرمی چیف لگائے لیکن سب سے لڑائی کی، (ن) لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جارہے ہیں، سب گواہ ہیں ایاز صادق 23 سال میں پہلی بار بولے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کو کہنا پڑا کہ فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی بیانات میں احتیاط س...

سندھ حکومت کورونا، ٹڈی دل اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد کا اعلان پورا نہ کرسکی

 کراچی:  سندھ حکومت کورونا، ٹڈی دل، بارشوں سےمتاثرہ افراد اور کاشتکاروں کی امداد کے وعدے بھی پورے نہ کرسکی۔ سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح اور ان کی امداد کے لیے اعلانات تو بہت کیے جاتے ہیں تاہم ان پر عمل درآمد میں یا تو برسوں بیت جاتے ہیں یا پھر ان پر عمل ہی نہیں ہوتا۔ ایسا ہی رواں برس کورونا وبا، طوفانی بارشوں اور ٹڈی دل حملوں سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کوروناکی لہر کے دوران مزدوروں کو معاوضہ دینے کا قانون بنایا تھا، اس کے علاوہ متاثرہ کاروباری افراد کی امداد کے بھی اعلانات کیے گئے تھے لیکن اس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا۔ رواں برس سندھ میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک لاکھ 13 ہزار مکانات تباہ جب کہ 25 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے، اس قدرتی آفت کے باعث 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت نے بارشوں سے تباہ ہونے والے مکانات و کاروبار کے نقصانات کے ازالے کا اعلان کیا تھا لیکن کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی محکمہ ریلیف و ڈپٹی کمشنرز نقصانات کا سروے اور تخمینہ رپورٹ مکمل نہیں کرسکے۔ اسی طرح سندھ میں رواں ...

(ن) لیگ میں اندرونی اختلافات؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور / کوئٹہ:  مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کو پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں نہ بلانے پر تنازع شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد پارٹی کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ مستعفی ہونے کے حوالے سے باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ میں تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب سابق وزیراعلی ثناء اللہ زہری کو پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں نہیں بلایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد ثناء اللہ زہری کو جلسے میں مدعو کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ثناء اللہ زہری اڑھائی سال سے ملک میں موجود نہیں، اور وہ پی ڈی ایم کے جلسے کا حصہ نہیں بن سکتے۔ پارٹی قائدین کا مؤقف ہے کہ ثناء اللہ زہری نے قائد مسل...

ٹائیگر فورس کی اطلاع پر پنجاب میں کروڑوں روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی

لاہور:  چھاپوں میں گندم، چینی، چاول، آٹے اور گھی کے غیر قانونی اسٹاک قبضے میں لے لئے گئے۔  ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انڈسٹری ظفر اقبال، چیئرمین پی آئی ٹی پی اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کریک ڈاون کی ماہانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھاپوں کے دوران 1300 ٹن چینی کے 25 ہزار تھیلے قبضے میں لے لئے گئے، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے، رواں ماہ مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی، ملوث افراد پر 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے بھاری جرمانے کئے گئے، جب کہ اوورچارجنگ پر 1288 ایف آئی آر درج اور 1200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اجلاس میں رواں سال اپریل سے اکتوبر تک کے بھی اعدادوشمار پیش کئے گئے جس میں بتایا گیا کہ اپریل سے اب تک 7 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی ذخیرہ اندوزی قبضے میں لی گئی، 6 ماہ میں ذخیرہ اندوزوں پر 59 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے، 9 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج، 9543 ...

سعودی شہری کی مسجد الحرام کے صحن میں گاڑی سمیت گھسنے کی کوشش

مکہ المکرمہ:  مسجد الحرام کے دروازے سے تیزرفتار گاڑی ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مکہ ریجن کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے مطابق مسجد الحرام میں ایک تیزرفتارگاڑی صحن میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے بیرونی دروازے سے ٹکراگئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم  گاڑی کے ڈرائیورکوفوری طورپرگرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان سلطان الدوسری نے کہا کہ ڈرائیورمسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پرتیزرفتارمیں گاڑی چلارہا تھا جورکاوٹوں کو عبورکرتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص سعودی شہری ہے جو واقعے کے دوران غیر معمولی حالت میں تھا جسے پبلک پراسیکیوشن افسر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ The post سعودی شہری کی مسجد الحرام کے صحن میں گاڑی سمیت گھسنے کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3kF8avT

حمزہ شہباز کا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار

لاہور:  (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار کر دیا، عدالت جب کہے گی حمزہ شہباز کو پیش کر دیں گے، جیل حکام کا عدالت کے روبرو موقف، پہلے عدالت سے پوچھ کر حمزہ شہباز کو پیش کرتے ہیں؟ عدالت نے جیل حکام سے آئندہ تاریخ سماعت پر تحریری وضاحت طلب کر لی،۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا گیا اور عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا، عدالت جب کہے گی حمزہ شہباز کو پیش کردیں گے۔ جس پر عدالت نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلے عدالت سے پوچھ کر پیش کرتے ہیں، عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام سے تحریری وضاحت طلب کرلی، اور آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بھی ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دیا گیا ہے، ریفرنس میں نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے ک...

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

 پشاور:  خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد صوبے اس وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا میں ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم پرویژنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر کالج آف ڈینٹسڑی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلطان زیب کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ کچھ روز سے حیات اباد میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھے۔ پرویژنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر سلطان زیب کو خراج عقیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر سلطان زیب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں،  شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ کورونا سے اب تک خیبر پختونخوا میں 20 ڈاکٹرز جاں بحق ہوچکے ہیں۔ The post خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی appeared first on ایکس...

واسا لاہور کے افسران اسموگ میں کمی لانے کیلئے سائیکلوں پر دفتر پہنچے

لاہور:  واسا کے عملے اور افسران اسموگ میں کمی لانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سائیکلوں پر سفر کرکے دفتر پہنچے۔ لاہور میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی قیادت میں افسران  اور عملے نے سائیکلوں پر سفر کیا۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا لاہور میں اسموگ کے پیش نظر واسا لاہور نے یہ اقدام کیا۔ سائیکل ریلی میں ڈی ایم ڈی آپریشن اسلم خان نیازی، ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر محمد نوید مظہر، اور ڈی ایم ڈی انجینئرنگ افتخار الدین نعیم سمیت دیگر افسران اور عملے نے شرکت کی۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد دھوئیں کے اخراج میں کمی لانا ہے۔  اس کے علاوہ ہم عوام میں سائیکل کے استعمال کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ The post واسا لاہور کے افسران اسموگ میں کمی لانے کیلئے سائیکلوں پر دفتر پہنچے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34Jf1Pu

این سی اوسی کا کورونا ایس اوپیزپرعمل درآمد کیلیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر مطلع کریں۔ \ این سی او سی نے شکایت کے لئے نمبر بھی جاری کردیا ہے، اس حوالے سے اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عوام جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں ، اس کی تصویر لے کرلوکیشن کے ساتھ 033533336262 پرسینڈ کریں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر زورپکڑتی جارہی ہے اور گزشتہ 3 روز کے دوران 2800 کے قریب افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ The post این سی اوسی کا کورونا ایس اوپیزپرعمل درآمد کیلیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oII4dN

حکومت کو اپوزیشن کےبیانات بھارتی بیانیےسےمنسوب کرنےکے سواکوئی کام نہیں، رانا ثنا اللہ

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کےبیانات بھارتی بیانیےسےمنسوب کرنےکے سواکوئی کام نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک پر نالائق اورنااہل ٹولہ مسلط ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے، معیشت کی تباہ حالی بھی سب کے سامنے ہے، بجلی، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا بوجھ عوام پرڈالا گیا۔ ملک میں کوئی عوامی فلاح کاکام نہیں ہورہا، کوئی گورننس نہیں ،جس کا جو دل کر تا ہے وہی کررہا ہے۔ سردار ایاز صادق کے بیان سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ایاز صادق کا اسمبلی میں دیا گیا بیان چیلنج نہیں ہوسکتا، محض انتقام کے باعث ایاز صادق کے بیان پر ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، اگر انہوں اگر غلط بات کی تھی تو کیا اسپیکر سوئے ہوئے تھے؟، اسپیکر نے ایاز صادق کا بیان حذف کیوں نہیں کیا؟ دیگر حکومتی وزرا اور اراکین بھی ایاز صادق کے بیان پر خاموش رہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صرف مخالفین کےخلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے، حکومت نے جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن اراکین کو پھنسایا ہے، اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی افس...

ووٹ کی عزت سے ہی نظام مصطفیٰؐ رائج ہوسکتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفیٰ کا نظام رائج ہوسکے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کپٹین (ر) صفدر کی اچھرہ مدنی فوڈ سٹریٹ میں آمد ہوئی جہاں انہیں دستار اور شیروانی پہنائی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صفدر اعوان نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے باہر ہم پر فائرنگ کرائی، حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا ہے، ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفیٰ کا نظام رائج ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا، اسی طرح 2018ء میں الیکشن چوری ہونے پر بابائے قوم سے شکایت کے لیے مزار قائد پر گیا لیکن حکمرانوں کو پسند نہیں آیا، آج کے دن وزیراعظم کا نام بھی نہیں لینا چاہتا، ان کے دن تھوڑے رہ گئے۔ The post ووٹ کی عزت سے ہی نظام مصطفیٰؐ رائج ہوسکتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TCNY1Z

امریکا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

لاس ویگاس:  امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جس جگہ طیارہ گرا وہاں ایک شخص بال بال بچ گیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس کے ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے والا ایک انجن والے مسافر بردار چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آگیا، طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر کے باہر گر گیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے کا شکار طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے تاہم جس گھر کے باہر طیارہ گرا وہاں ایک شخص موجود تھا جو طیارے کو اپنی طرف آتے دیکھ کر فوری طور پر بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔ طیارہ جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ طیارے کے گرنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے فیڈرل ایوی ایشن نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثے عام ہیں اور رواں برس ہلاکتوں میں اضافے پر حکومت کی جانب سے ایک کمیشن بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔ The post امریکا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو...

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 140 افراد ہلاک

ڈاکار:  سینیگال میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی توازن قائم نہ رکھ سکی اور کھلے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے ساحل پر 200 تارکین وطن کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 50 افراد کو زندہ نکال لیا تاہم 140 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور دس افراد لاپتہ ہیں۔ رواں برس کا یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ دنیا بھر میں سالانہ 2 ہزار سے زائد تارکین وطن اچھے مستقبل کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑ کر یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں کے درمیان حادثے کا شکار ہو کر یا تو کھلے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں یا بند کنٹینرز میں دم گھٹ جانے کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔     The post سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 140 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2TzUiqW

فلپائن ؛ ہلاکت خیز طوفان اور سیلابی ریلے کو شکست دینے والے دلہا دلہن

منیلا:  فلپائن میں دلہا دلہن تیار ہو کر تقریب میں شرکت کے جا رہے تھے کہ راستے میں سیلابی ریلا آگیا تاہم دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر سیلابی ریلے کو پار کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں طوفان اور بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی ہے جس سے کئی علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہوگئے اور لوگ اپنے گھروں یا ریلیف کیمپوں تک محدود ہوکر رہ گئے۔ ایسے میں ایک جوڑے جس نے کووڈ-19 کی پابندیوں کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسی ماہ ایک ہونے کا فیصلہ کیا تھا انہین عین شادی والے روز چرچ جاتے ہوئے بھپرے ہوئے سیلابی ریلے کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ساتھ جیون بتانے کی قسم کھانے والے جوڑے نے سیلابی کو ریلے کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے پار کرنے کا فیصلہ کیا اور کووڈ-19 کے بعد سیلابی ریلے کو بھی مات دیتے ہوئے ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے۔ بہادر دلہا دلہن کی شادی لباس میں سیلابی ریلے کو پار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے دلہا دلہن کی دلیری کی تعریف کی اور شادی کی اس انوکھی تقریب پر مبارکباد بھی دی۔   The post فلپائن ؛ ہلاکت خیز طوفان اور سیلابی ریلے کو شکست دینے و...

ترکی اور یونان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

 انقرہ:  ترکی کے ایجیئن ساحل اور یونان کے جزیرے سموس میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے کئی عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور یونان میں محسوس کیئے گئے زلزلے کے ریکٹر اسکیل پر شدت 7.1 محسوس کی گئی ہے جو ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے ساحل سے تقریبا 17 کلومیٹر (11 میل) دور محسوس ہوا۔ No caption Needed , a Picture after #TurkeyEarthquake ♥️ #DepremElazığMalatya pic.twitter.com/oOTXEAqDUl — SyeDa (@IAmNaQvian) January 26, 2020 سماجی رابطے کی ویب سائٹ سپر شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کئی عمارتیں زمین بوس یوگئیں جب کہ ساحلی علاقوں میں سمندری پانی بھی داخل ہوا گیا تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہییں ہوئی ہے۔ #turkeyearthquake https://t.co/wuttk8JkGi — old9uy (@old9uy1) October 30, 2020   خبر کی مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں ۔۔ Multiple building collapses in Izmir Turkey after large earthquake. #Turkeyearthquake #izmir https://t....

فلپائن میں طوفان نے تباہی مچادی، ہلاکتیں 22 ہوگئیں

منیلا:  فلپائن میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدد 22 ہوگئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں طوفان اور بارشوں سے کئی جزیروں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئیں۔ طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی جب کہ 39 زخمی ہیں اور 5 افراد لاپتہ ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سب سے زیادہ نقصان دیہاتوں کو پہنچا جہاں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور 7 لاکھ سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپوں میں پناہ لینا پڑی ہے۔ مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے کی وجہ سے دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیلی کاپٹرز اور فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ The post فلپائن میں طوفان نے تباہی مچادی، ہلاکتیں 22 ہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/34GNQos

نوبیاہتا پاکستانی امریکی جوڑا ہنی مون مناتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا

 کراچی:  امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سوگ میں ڈوب گئی اور نوبیاہتا جوڑا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اٹارنی محمد ملک اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شاہ نور سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لانگ آئی لینڈ کے رہائشی ہنی مون منانے بحر الکاہل کے کنارے واقع کیریبین ملک بہاماس گئے تھے۔ دونوں 24 اکتوبر کو رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے۔ محمد ملک مرحوم پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت  کرنل (ر)  مقبول ملک کے صاحبزادے تھے۔ The post نوبیاہتا پاکستانی امریکی جوڑا ہنی مون مناتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3jGpbEJ

دنیا بھر میں پہلی مرتبہ ایک روز میں کورونا کے 5 لاکھ نئے کیسز

عالمی سطح پر صرف ایک روز میں 5 لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ وبا کی ابتدا سے اب تک کا عالمی ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور صرف 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا اور یورپی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی جب کہ اب تک 11 لاکھ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ عالمی سطح پر کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔ یہ خبر پڑھیں :  کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، 24 گھنٹے میں 20 افراد جاں بحق   پاکستان میں بھی چند روز سے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران ایک ہزار 78  نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 20 مریض جان سے گئے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ اور 32 ہزار ہوگئی ہے جب کہ تاحال ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی. The post دنیا بھر میں پہلی مر...

نیوزی لینڈ نے لاعلاج مریضوں کو ہمدردانہ موت کی اجازت دیدی

ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ کے عوام نے ریفرنڈم میں لاعلاج مریضوں کو ہمدردانہ موت کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ نیوزی لینڈ میں ہمدردانہ موت پر استصواب رائے کرایا گیا جس میں 65.2 فیصد ووٹ اس کے حق میں ڈالے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں موت کے حق کے قانون 2019 کی منظوری دے دی گئی۔ اس قانون کے تحت ایسے لاعلاج مریض جن کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ 6 ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکیں گے، انہیں اپنی مرضی سے ہمدردانہ موت کو گلے لگانے کی اجازت ہوگی اور اس کے لیے دو ڈاکٹرز کی منظوری درکار ہوگی۔ اس قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس میں احتیاطی تدابیر اور مناسب حفاظتی اقدامات کا دھیان نہیں رکھا گیا۔ حکومت کے لیے اس استصواب رائے پر عمل درآمد لازمی ہے اور نومبر 2021 سے ملک میں یہ قانون نافذ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں ہمدردانہ موت قانونی ہے۔ ان میں نیدرلینڈز اور کینیڈا بھی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ میں ہمدردانہ موت کے ساتھ ساتھ حشیش، گانجا جیسی منشیات کو قانونی قرار دینے پر بھی استصواب رائے کرایا گیا جسے عوام نے معمولی فرق سے مسترد کردیا۔ اس ق...

پرندوں کو بوتل کے ڈھکنے کے بدلے کھانا دینے والی مشین

سویڈن:  کوے اور دیگر پرندے بہت ہوشیار ہوتے ہیں اور کئی اقسام کے اوزار بھی بناکر استعمال کرلیتے ہیں۔ اب ایک صاحب نے ایسی مشین بنائی ہے جس میں پرندہ اگر بوتل کا ڈھکنا گراتا ہے تو اس کے بدلے مشین پرندے کو کھانا فراہم کرتی ہے۔ سویڈن میں روبوٹک اور مصنوعی ذہانت کے ماہر ہانس فورسبرگ نے ایک مشین بنائی ہے جس پر اب نیل کنٹھ جیسے یورپی پرندے (میگ پائز) اطراف سے بوتل کے ڈھکن لاکر ڈالتے ہیں اور بدلے میں کھانا کھاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پرندے اس کے عادی ہوگئے ہیں اور وہ روزانہ ہی سڑک پر گرے بوتل کے ڈھکنے لاکر انعام کے طور پر مشین سے اپنا دانہ لے جاتے ہیں۔ ہانس فورسبرگ کےمطابق میگ پائی پرندے بہت ذہین ہوتےہیں اور انہوں نے یہ اہم کام بھی سیکھ لیا ۔ اب روزانہ کئی پرندے باغات، بیک یارڈ،سڑکوں اور دیگر مقامات سے بوتل کے ڈھکنے لے کر آتے ہیں ۔ اس کے بدلے ئانس کو ری سائیکل کا سامان مل جاتا ہے۔ اس طرح پرندے سڑکوں سے کوڑا کم کرکے اپنی خوراک کا تحفہ لے رہے ہیں۔ اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ہانس نے ایک بار اپنے گھر کے باغ میں دیکھا کہ یہ پرندے بلبوں پر لگے شیشے کے لاک کو کھولنے کی کوشش کررہے ہ...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت 3 افراد ہلاک، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

کراچی:  گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی ،متوفی پاکستان نیوی میں پیٹی آفیسر تھا۔ جمعرات کی صبح آرام باغ کے علاقے نیوچالی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لاش کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈینسو ہال کے قریب تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کو کچل دیا ، مرنے والے کی شناخت احمد خان ولد دلشاد خان کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 30سال تھی ، متوفی کو سر اور چہرے پر گہری چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔ علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے پر پورٹ قاسم کے قریب گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی،متوفی کی شناخت غلام رسول کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 55 سال تھی۔ دریں اثنا ناظم آباد کے علاقے میں عیدگاہ کے قری...

ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو اسی کے زیر علاج آ گیا

کراچی:  نیو کراچی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جب کہ ملزم کو جب طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال لے جایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹر نے بھی ملزم کو پہچان لیا جس نے اسی ڈاکٹر کو چند روز پہلے لوٹا تھا۔ نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے طبی امداد کے لیے اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کاشف ڈکیتی و رہزنی کی کئی وارداتیں کر چکا ہے، اسپتال پہنچنے پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے ملزم کاشف کو پہچان لیا۔ ڈاکٹر نے پولیس حکام کو بتایا کہ چند روز قبل اس کے ساتھ بھی اسٹریٹ کرائم کی واردات ہوئی تھی جوکہ اسی ملزم نے کی تھی، ملزم نے ڈاکٹر سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی تھیں اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا تھا، پولیس ملزم سے مزی...

توہین رسالت کے واقعات نفرت کا باعث اور امن کی روح کے خلاف ہیں، صدر عارف علوی

 اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے واقعات نفرت کا باعث اور امن کی روح کے خلاف ہیں۔ صدر عارف علوی نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی بدولت جہالت اور ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا، دنیا کی عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے آبیاری ہوئی، پوری انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ﷺ کی سنت ِ طیبہ کی پیروی میں ہے، اسلام کو صحیح طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے سیرت پاک ﷺ کو پیشِ نظر رکھنا اور اس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ دورِ اول میں لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا باعث قرآنِ پاک اور رسول اللہ خاتم النبیینﷺ کی شخصیت ہی تھی، آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے ہمیں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس ملتا ہے، آپ ﷺ نے غلاموں، عورتوں اور بے سہارا لوگوں کو حقوق دیے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد ڈالی، پیغمبرِاسلام ﷺ کے اسوۂِ حسنہ اور انکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ مغرب میں حضورﷺ کی شان میں اہانت اور گستاخی کے قابلِ مذمت واقعات پر دنیا...

مصطفٰے جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام بعد از خدا بزرگ توئی ﷺ

واَحسنْ منکَ لم ترَ قطُّ عِینیِ وَاجمَل مِنکَ لَم تَلِدِ النّسَاء ُ خلقتَ مُبرء ً مِن کُلّ عِیبٍ کأنکَ قد خُلقتَ ما تشاء ُ آپؐ سے حسین تر کوئی دیکھا نہیں گیا آپؐ سا جمیل بھی کسی ماں نے نہیں جنا آپؐ کو ہر عیب سے بَری پیدا کیا گیا گویا آپؐ کو آپ کی چاہت کے مطابق تخلیق کیا گیا (شرح دیوان حسان بن ثابتؓ بعد الرحمن البرقوقی) عرب کے بلند پایہ فصیح و بلیغ شاعر اور جلیل القدر صحابی حضرت حسّان بن ثابتؓ نے یہ شعر جس ہستی کی شان ِ اقدس میں کہا ہے وہ انبیا و رسلؑ کی کاہ کشاں کا سب سے چمکتا روشن ستارہ ہیں۔ وہ مبارک ہستی جو وجۂ کائنات اور جانِ کائنات ہیں اور ان کے آنے کی خوش خبری ستّر ماؤں سے زیادہ مہربان رب اپنی روشن کتاب میں ان خوش کن الفاظ میں دیتا ہے۔ مفہوم: ’’بے شک! تمہارے پاس تشریف لائے تم میں سے وہ رسول (ﷺ) جن پر تمہارا مشقّت میں پڑنا گراں ہے، تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مومنین پر کمال مہربان، پھر بھی اگر وہ منہ پھیریں تو کہہ دے کافی ہے مجھ کو اﷲ، کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا، اسی پر میں نے بھروسا کیا اور وہی مالک ہے عرش عظیم کا۔‘‘ (سورۃ التوبہ) یوں تو ہر پیغمبر اعلیٰ اوصاف،...

سندھ پولیس کے ملازمین کو ریڈیو فریکنونسی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے

کراچی:  آئی جی سندھ مشتاق مہر کی ہدایت پر سندھ پولیس کے ملازمین کو اب نئے ریڈیو فریکنونسی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تمام ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی) کو خط ارسال کیا ہے کہ نئے کارڈ بنوانے کیلیے بغیر کیپ کے سفید بیک گراؤنڈ کی پاسپورٹ سائز تازہ تصویر ، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ، تنخواہ کی سلپ ، گریڈ 17 کے افسر سے درخواست کی تصدیق (درخواست فارم سندھ پولیس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں) درخواست فارم لازمی طور پر ایچ آر ایم آئی ایس انچارج سے تصدیق شدہ ہوں۔ درخواست فارم کے ساتھ نیشنل بینک میں جمع کرائی گئی 250 روپے فیس کی رسید بھی جمع کرائی جائے، جاری کیے گئے پرانے پولیس سروس کارڈ جلد منسوخ کردیے جائیں گے۔ The post سندھ پولیس کے ملازمین کو ریڈیو فریکنونسی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GbFfk9

حکومت نے گیس منصوبوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، سپریم کورٹ

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ریمارکس دیدیے ہیں کہ حکومت نے گیس کے کسی بھی منصوبے پر کوئی کام شروع نہیں کیا جب کہ سارا پیسہ صرف دفاتر بنانے پر ہی خرچ کیا گیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں بینچ نے جی آئی ڈی سی کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے موقف اپنایا کہ حکومت اب تک 271 ارب سے زائد جمع کر چکی ہے۔ ٹاپی، شمالی و جنوبی گیس پائپ لائن ، زیر زمین اسٹوریج منصوبوں کے بعد 120ارب سے  زائد رقم بچ جائے گی۔ حکومت چاہے تو بقیہ رقم سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کرسکتی ہے۔ اس لیے حکومت کی جانب سے مزید456ارب روپے جمع کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ جسٹس فیصل عرب نے کہاگیس منصوبوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا جو پیسہ خرچ کیا گیا وہ بھی صرف صرف دفاتر بنانے پر ہی پیسہ خرچ کیا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاحکومت کو مزید رقم وصول کرنے سے روک چکے ہیں۔ فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ حکومت کو پہلے وصول کی گئی رقم خرچ کرنا ہوگی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاحکومت کے سارے منصوبے ابھی ہوا میں ہی ہیں۔ نجی کمپنیوں کے دوسر ے وکیل عابد زبیری نے موقف اپنایا کہ کئی صنعت...

پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پٹرول سے چلے گی، احسن اقبال

کنری:  مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پیٹرول سے چلے گی مارشل لا کے ڈیزل سے نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردوں کے پیچھے سے ہٹا کر سیاستدانوں کے پیچھے لگا دیا جائے گا تو دہشت گردی بڑھے گی، پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پیٹرول سے چلے گی مارشل لا کے ڈیزل سے نہیں۔ کنری کے قریب گاؤں مور جھنگو میں مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں وزیراعظم نے تقریر میں کہا کہ پی ڈی ایم میں جیب کترے اکٹھے ہوئے ہیں جب کہ عمران نیازی سے بڑا چور کون ہوگا، جس نے ووٹ چوری کیے اور آرٹی ایس سسٹم کے ذریعے مینڈیٹ چوری کیا۔ ان کا کہناتھاکہ نواز شریف نے اندھیروں کو روشنی میں بدلا، چارسال کے دوران گیارہ ہزار میگاواٹ کے منصوبے شروع کیے، دہشت گردی کاخاتمہ کیا، کراچی کا امن ، پاکستان کی کرکٹ اور پی ایس ایل بحال کیا، یہی امن قائم کرنا ہمارا جرم ہے، انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ شروع کیا ، چار سالوں میں 29 ارب کے منصوبے کھڑے کر کے دکھائے، یہ 72 سال ...