انقرہ: ترکی کے ایجیئن ساحل اور یونان کے جزیرے سموس میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے کئی عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور یونان میں محسوس کیئے گئے زلزلے کے ریکٹر اسکیل پر شدت 7.1 محسوس کی گئی ہے جو ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے ساحل سے تقریبا 17 کلومیٹر (11 میل) دور محسوس ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ سپر شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کئی عمارتیں زمین بوس یوگئیں جب کہ ساحلی علاقوں میں سمندری پانی بھی داخل ہوا گیا تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہییں ہوئی ہے۔
خبر کی مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں ۔۔
واضح رہے کہ 1999 میں بھی ترکی کے زہر ازمیر میں آنے والے زلزلے میں تقریبا 17 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
The post ترکی اور یونان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/37Wgq71