Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2020

سونے کے ذرات والا دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچ

شکاگو:  کیا آپ مونگ پھلی کے مکھن اور جیم سے بنے سینڈوچ کے لیے 350 ڈالر یا 58 ہزار روپے خرچ کرنا چاہیں گے؟ شکاگو کی پی بی اینڈ جے نے پی نٹ بٹر اور جیم سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ تیار کیا ہے جس کے لیے ایک روز قبل آرڈر دینا ہوتا ہے۔ سینڈوچ کو ’گولڈن گوز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے قیمتی اجزا دنیا بھر سے منگوائے گئے ہیں۔ سینڈوچ بریڈ کے پورے ٹکڑے پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا آٹا گوندھتے وقت اس میں سونے کے ذرات ملاجئے جاگے ہیں اور اس پر سونے کے ورق چڑھائے جاتے ہیں جسے خاص انداز میں کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ پھر دنیا کی عمدہ ترین سرخ و سفید کشمش کے بیج نکال کر اس کا جیم بنایا جاتا ہے۔ اس کے بعد کشمش میں دنیا کا مہنگا اور نایاب ترین شہد ڈالا جاتا ہے جسے مانوکا شہد کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں قدرتی طور پر تیار مونگ پھلی کا مکھن شامل کیا جاتا ہے۔ ریستوران انتظامیہ کے مطابق شہد اور ڈبل روٹی سب سے مہنگی اشیا ہیں۔ مانوکا شہد نیوزی لینڈ سے منگوایا جاتا ہے جس کی ایک پاؤ مقدار کی قیمت 371 ڈالر ہے۔ دوسری جانب ڈبل روٹی میں سونے کے ذرات شامل کرنا ایک اور مہنگا نسخہ ہے۔ سب سے سستا مونگ پھل...

کراچی اولڈ سٹی ایریا کی 22 ہزار دکانوں میں برساتی پانی داخل، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

 کراچی:  شہر میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے بعد اولڈ سٹی ٹریڈنگ ایریا میں برساتی پانی رکے رہنے کے باعث علاقے کی 60 سے زائد مارکیٹوں کی 22 ہزار سے زائد دکانوں میں پانی داخل ہوگیا اور تاجروں کے کروڑوں روپے تباہ ہوگئے۔ پیرکو مارکیٹس کھلتے ہی دکان دار اپنی مدد آپ کے تحت اپنی اپنی دکانوں سے برساتی اور گٹر کا پانی نکالنے میں مصروف رہے۔ پانی کے سبب تاجروں نہ صرف کروڑوں روپے کا مال تباہ ہوگیا بلکہ پیر کو اولڈ سٹی ایریا میں تجارتی سرگرمیاں بھی بحال نہ ہوسکیں۔ کراچی تاجراتحاد اولڈ سٹی ایریا کے صدر ایس ایم عالم نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا میں ملک کی سب بڑی تھوک اور قدیم کپڑے کی اقبال کلاتھ مارکیٹ اور شاہ عالم مارکیٹ کے بیوپاری برساتی پانی دکانوں اور گوداموں میں داخل ہونے تباہ وبرباد ہوگئے ہیں،  کروڑ پتی تاجر بھاری نقصان کی وجہ سے سڑکوں پر آگئے ہیں، بارش رکے ہوئے 90 گھنٹے ہوچکے ہیں لیکن متعلقہ ذمہ دار ادارے اولڈسٹی ایریا سے پانی کی نکاسی کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی ہردکان اور گودام میں برساتی اور گٹر کا پانی داخل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تا...

چیف جسٹس پرتنقید کرنے والے بھارتی وکیل کو ایک روپیہ جرمانے کی سزا

نئی دہلی:  بھارت کی عدالت عظمیٰ نے چیف جسٹس پر تنقیدی ٹوئٹ کرنے والے وکیل پرشانت بھوشن کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے  ایک روپے کا جرمانہ کیا ہے۔ بھارت میں آزادیٔ اظہار سے متعلق توجہ کا محور بننے والے بھارتی وکیل پرشانت بھوشن پرتوہین عدالت کے الزام میں جاری مقدمے کے پیر کو آنے والے فیصلے میں عدالت نے  کہا ہے کہ 15 ستمبر تک اگر بھوشن یہ جرمانہ ادا نہیں کرپائے تو انہیں چھ ماہ تک جیل میں رکھا جائے۔ واضح رہے کہ 63 سالہ ممتاز بھارتی وکیل پرشانت بھوشن نے 29 جون کو ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں بھارتی چیف جسٹس کو بیش قیمت ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل پر سوار دکھایا گیا تھا۔ بھوشن نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ یہ موٹر سائیکل حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناگپور کے ایک لیڈر کی ہے جس پر چیف جسٹس بغیر ماسک اور ہیلمٹ کے سوار ہیں جب کہ سپریم کورٹ میں لاک ڈاؤن ہے اور شہری انصاف تک رسائی کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ’’عوام کا اعتماد ڈگمگانے‘‘ کا الزام عائد کرکے اس ٹوئٹ کی بنا پر پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ عدالتی ...

اسرائیل کی پہلی براہ راست پروازعرب امارات کی سرزمین پر اُتر گئی

دبئی:  تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیل کی کمرشل پرواز اعلیٰ حکام کو لے کر دبئی پہنچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے مابین کمرشل پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز اعلیٰ اسرائیلی اور امریکی حکام کو لے کر دبئی پہنچی۔ اس پہلی پرواز میں امریکی صدر کے داماد اور سینیئر مشیر جیراڈ کشنر، امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برین ، اور اسرائیل کی  قومی سلامتی کے مشیر بن شبات دبئی پہنچے۔ اس موقعے پر جیراڈ کشنر نے کہا کہ امارات اسرائیل معاہدہ پورے مشرق وسطیٰ کو تبدیل کرسکتا ہے۔ اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ 25 سال بعد مشرق وسطی میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امارات کے وزیر برائے امور خارجہ انوار قرقاش  اور اماراتی حکام نے پرواز میں آںے والے امریکی اور اسرائیلی نمائندوں کا استقبال کیا۔ The post اسرائیل کی پہلی براہ راست پروازعرب امارات کی سرزمین پر اُتر گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » ان...

ابو ظہبی؛ گیس سلینڈر کے دھماکے میں دوافراد ہلاک ، متعدد زخمی

ابو ظہبی:  متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے ایک ریستوران میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابو ظہبی میڈیا آفس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گیس کنٹینیر کی مس فٹنگ کی باعث ری فیولنگ کے دوران دھماکا ہوا۔ جائے حادثہ کے نزدیک موجود اور ایک راہ گیر دھماکے کے باعث ہلاک ہوگئے۔ . @ADPoliceHQ is dealing with an explosion caused by a gas connection in a restaurant on Sheik Rashid Bin Saeed Road. Cases of minor and moderate injuries are being treated in hospital. — مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) August 31, 2020 عرب خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے راشد بن سعید اسکوائر میں واقع متاثرہ عمارت کو خالی کروالیا ہے اور اس کے قریبی عمارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے عوام کو افواہیں پھیلانے سے باز رہنے اور صرف سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر انحصار کی ہدایت جاری کی ہے۔ The post ابو ظہبی؛ گیس سلینڈر کے دھماکے میں دوافراد ہلاک ، متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹ...

بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی چل بسے

نئی دہلی:  بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں انہیں دماغ کی ایک سرجری کے لیے نئی دہلی کے آرمی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔ دماغی سرجری کے بعد پھپھڑوں میں پھیلنے والے انفیکشن کے باعث وہ جاں بر نہ ہوسکے۔ پرناب مکھر جی بھارت کے تیرہویں صدر تھے جو 2012 سے 2017 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کا تعلق انڈین نیشنل کانگریس سے تھا۔ 1935 میں مغربی بنگال کے ایک گاؤں مراتی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد بھی کانگریس پارٹی کے متحرک کارکن تھے۔ مکھر جی نے 1969 میں اپنے سیاسی کرئیر کا آغاز کیا۔ اندرا گاندھی نے مکھر جی پارٹی کی نمایاں ذمے داریوں پر فائز کیا۔ وہ بھارت میں امور خارجہ، خزانہ اور دفاع کے وزارتوں جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ The post بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی چل بسے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/34Nl71y

سعودی عرب پر ڈرون اور بارودی کشتی کے حملے ناکام

ریاض:  عرب فوجی اتحاد نے سعودی عرب پر ہوائی اور سمندری دو حملے ناکام بنادیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک حملہ سعودی عرب کے شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر کیا گیا۔ یمن کے حوثیوں باغیوں نے بارودی مواد سے بھرے ڈرون کے ذریعے ابہا ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم عرب فوجی اتحاد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ مار گرائے جانے والے ڈرون کے کچھ ٹکرے ابہا ائرپورٹ پر بھی گرے تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس واقعے کے باوجود ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہوئی اور معمول کے مطابق جاری رہی۔ عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالی نے بتایا کہ اتحاد نے حوثی باغیوں کا بارودی کشتی سے کیا جانے والا حملہ بھی ناکام بنادیا۔ کرنل ترکی المالی نے کہا کہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب میں ریموٹ سے کنٹرول ہونے والی ڈرون کشتی کے ذریعے حملے کی کوشش کی لیکن فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے کشتی کو بھی ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا گیا۔ ترجمان عرب فوجی اتحاد کے مطابق یہ کشتی علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور بحری جہازوں عالمی تجارت کے لیے ...

سندھ میں آئینی مدت پوری ہونے پر بلدیاتی حکومتیں تحلیل

 کراچی:  حکومت سندھ نے چار سالہ آئینی مدت پوری ہونے پر لوکل باڈیز کو تحلیل کردیا جسکا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندوں کی آئینی مدت 31 اگست 2020 سے ختم ہوگئی، لہذا اب تمام منتخب نمائندگان سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کردیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں منتخب بلدیاتی کونسلز تحلیل کردی گئی ہیں جس کے نتیجے میں میئر کے ایم سی، تمام بلدیاتی کونسلز کے نمائندوں سمیت سندھ کی تمام ٹاؤن کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن میں منتخب چیئرمینز کو تمام سرکاری واجبات اور اثاثوں کی رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق میئر وسیم اختر، ڈی ایم سیز کے سربراہان بھی سرکاری سامان، گوشوارے دینے کے پابند ہیں۔ محکمہ بلدیات نے میئر کراچی سمیت تمام بلدیاتی سربراہان کے نام نوٹس میں کہا ہے کہ میئرز،چیئرمینز ،ڈپٹی میئرز ،وائس چیئرمینز سرکاری گاڑیاں واپس کریں ۔ واضح رہے کہ سندھ میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن اور چھ ڈی ایم س...

پشاور چڑیا گھر میں افریقین ٹائیگر کے ہاں بچوں کی پیدائش

 پشاور:  چڑیا گھر میں افریقین ٹائیگر کے ہاں دو بچوں کی پیدائش نے چڑیا گھر کی رونق میں اضافہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے چڑیا گھر میں دو نئے مھمانوں کی آمد سے چڑیا گھر کی رونق میں اضافہ ہو گیا، چڑیا گھر میں افریقین ٹائیگر کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر پشاور کے مطابق بچے تندرست اور صحتمند ہیں، کچھ دنوں بعد عوام کو دیکھنے کا موقع دیا جائیگا ، پشاور زو میں 7 ماہ کے دوران 24 جانور اور 400 پرندے پیدا ہوئے ،نئے مہمانوں میں نایاب نسل کے جانور بھی شامل تھے۔ The post پشاور چڑیا گھر میں افریقین ٹائیگر کے ہاں بچوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34KbXTz

کراچی میں بارش سے نقصانات پر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کیخلاف شدید احتجاج

کراچی میں بارش کی تباہی کاریوں اور نقصانات کے خلاف کلفٹن اور ڈیفنس کے مکینوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے سی بی سی کے خلاف نعرے بازی کی اور سی بی سی کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ تو پولیس کی بھاری نفری سی بی سی دفتر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین نے چیئرمین سی بی سی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید ٹیکسز نہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی سی کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کیا جائے اور شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ سامنے لائی جائے، ساتھ ہی ساتھ شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ #Karachi : Protest outside #DHA , #Clifton 's Cantonment Board office. Charged mob is trying to enter #CBC office. Crowd chanting "We won't pay anymore taxes" #KarachiFlood #KHIAlerts pic.twitter.com/knggkvL6Sd — SherY (@SherySyed2) August 31, 2020 کراچی میں بارشوں سے ڈیفنس اور کنٹونمنٹ کے پوش علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں نالے اوور فلو ہوگئے اور...

پنجاب حکومت نے منصوبے کے تحت ضمانت میں توسیع مسترد کی ، نواز شریف

لندن:  سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے دائر درخواست میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ مانگی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں ضمانت میں توسیع کے معاملے کی وضاحت بھی کی ہے۔ درخواست میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کورونا کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے میرا برطانیہ میں علاج مکمل نہیں ہو سکا، پنجاب حکومت کو ضمانت میں توسیع کے لیے کئی دستاویزات فراہم کی تھیں لیکن پنجاب حکومت نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں؛  نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کا خط عدالت میں جمع مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ وکیل نے مشورہ دیا تھا کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ بیرون ملک سے چیلنج نہ کیا جائے، وکیل نے کہا تھا عدالت میں خود پیش ہوئے بغیر فیصلہ چیلنج نہیں کیا جا سکتا لیکن بیرون م...

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری

 لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا  ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جن 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں سیکرٹری سروسز، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری انرجی، سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری اسپورٹس جنوبی پنجاب سمیت دیگر 6 سیکرٹریز شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تعینات ہونے والے سیکرٹریز جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے اور مکمل اختیارات کے ساتھ افسران فرائض انجام دیں گے جب کہ جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ The post وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QENS8l

بھارت کا چین پر لداخ سیکٹر میں اشتعال انگیزی اور دراندازی کا الزام

نئی دہلی:  بھارتی حکومت نے لداخ سیکٹر میں چین کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارتی حکومت نے لداخ سیکٹر میں چین کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا ہے تاہم چین نے بھارتی الزام  پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ امن مذاکرات کے درمیان چین کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے کہ لداخ سیکٹر میں پینگونگ سو جھیل کے پاس چینی افواج کی طرف  سے 29 اور 30 اگست کی درمیانی رات اشتعال انگیزی کی گئی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  چین سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی واضح رہے کہ رواں سال جون میں لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین اور بھارت کے مابین ہونے والی چھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ The post بھارت کا چین پر ...

افغان فوج کی فضائی کارروائی میں 11 طالبان ہلاک

کابل:  افغان فوج کی صوبہ فریاب میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں افغان فوج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے، افغان فوج کی جانب سے جاری بیان میں مطابق فضائی کارروائی ضلع قرمہ قل میں کی گئی جہاں طالبان کا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ افغان فوج کی جانب سے طالبان پر حملے سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی جب کہ طالبان کی جانب سے ابھی تک افغان فوج کی فضائی کارروائی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ The post افغان فوج کی فضائی کارروائی میں 11 طالبان ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3bbJtTL

سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی 4 سالہ مدت ختم

 کراچی:  سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی 4 سالہ مدت 30 اگست کی شب ختم ہوگئی، سندھ حکومت سینئر بیورو کریٹس کو بطور ایڈمنسٹریٹر لگانے کی خواہاں ہے جس کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز کے انتخاب میں مشکلات کی شکار ہے، سندھ حکومت سینئر  بیورو کریٹس کو بطور ایڈمنسٹریٹر لگانے کی خواہاں ہے تاہم سندھ میں بلدیاتی کونسلز سے متعلق حتمی فیصلہ آج پیر کو متوقع ہے جس میں قوی امکان ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کے نوٹی فکیشن آج جاری ہوں گے۔ آئین کے تحت سندھ میں تمام میونسپل کارپوریشنز، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ میونسپل کمیٹیز، ڈسڑکٹ کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز کی میعاد بھی مکمل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ بھر میں 20 ہزار کے قریب منتخب بلدیاتی نمائندے ذمہ داریوں سے سبک دوش ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا دو روز قبل بلدیاتی نمائندوں کی مدت 30 اگست کو ختم ہونے سے متعلق بیان بھی آچکا ہے۔ The post سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی 4 سالہ مدت ختم appeared first on ایکسپ...

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، تین جوان شہید

 راولپنڈی:  جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے باعث تین جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔   آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے سبب سپاہی سلیم، صوبیدار ندیم اور لانس نائیک مصور شہید ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ The post جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، تین جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b8G3kV

دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر پیلیٹ گن کے استعمال کی مذمت

 اسلام آباد:  دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر پیلیٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پیلیٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے مبینہ طور پر درجنوں کشمیری شدید زخمی ہوئے، متعدد افراد کی آنکھوں پر زخم آئے جو نابینا پن کا باعث بن سکتا ہے، بھارتی قابض افواج 2010ء سے پیلٹ گنوں اور مہلک کارتوسوں کا استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خاص طور پر کشمیری نوجوانوں کو اس موت پر مبنی مہم کا شکار بنایا جارہا ہے، پیلٹ گنوں کا استعمال انسانی حقوق اور ہیومنٹیرین لاز کی صریحا خلاف ورزی ہے، بھارت کی حکومت طاقت کے استعمال کے اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں اور قانون نافذ کرنے والے حکام بارے یو این کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت قابض افواج کے غیر قانونی اقدامات کی ذمہ دار ہے، بین الاقوامی قانون کے تحت اس طرح کے بھارتی کالے قوانین کوئی قانونی جواز فراہم نہیں کرسکتے، مقبوضہ کشمیر میں انس...

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام؛ رقم وصولی کی مدت میں 15 روز کی توسیع

وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے رقم وصولی کی مدت میں 15 روز کی توسیع کردی، مستحقین اب اس پروگرام سے 15 ستمبر تک رقوم وصول کرسکیں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش مستحقین کی سہولت کے لیے ایمرجنسی کیش کی وصولی کی آخری تاریخ میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے تاہم وفات پاجانے والے اہل افراد کے لواحقین پروگرام کی ادائیگیاں ختم ہونے کے 15 دن بعد تک اپنی رقم وصول کرسکیں گے۔اسی طرح بایو میٹرک تصدیق کے مسائل کا سامنا کرنے والے مستحق افراد بھی 30 ستمبر تک اپنی رقم وصول کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سے قبل احساس ایمرجنسی کیش سے رقم وصول کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی تھی۔ تاہم وفات پانے والے اہل افراد کے لواحقین اور بایو میٹرک کے مسائل والے مستحقین کے لیے مزید ایک ماہ تک رقم وصول کرنے کی تاریخ دی گئی تھی جس میں اب 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ The post احساس ایمرجنسی کیش پروگرام؛ رقم وصولی کی مدت میں 15 روز کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jtXWxn

مودی کے درندوں نے کشمیر میں محرم کا جلوس بھی نہیں بخشا، شہریار آفریدی

 اسلام آباد:  پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جانوروں پر بھی پیلٹ گنز کا استعمال جرم ہے لیکن بھارت نہتے کشمیریوں پر یہ اسلحہ استعمال کرکے انسانی حقوق کے محافظ اداروں کا مذاق اڑا رہا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی کے تعینات کردہ درندوں نے محرم کے پرامن جلوس کو بھی نہیں بخشا، مودی سرکار کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیریوں کا نظریہ آزادی ان کی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز محرم کے جلوس پر تشدد کررہی ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے رکھوالوں کو اس ظلم کا جواب دینا ہوگا، مودی سرکار کو معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد امام حسینؓ کے وژن کے مطابق ہے، امام حسینؓ کا نام لینے والوں کو طاقت کے زور پر کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے جلوس پر بھارتی پیلیٹ گنز کا نشانہ بننے والے کشمیری بھائی بصارت سے محروم کر دیے گئے، ان مظالم کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کے دل سے اسلام کی محبت نہ نکال سکی۔ The post مودی کے درندوں نے کشمیر ...

ایون فیلڈ ریفرنس؛ نوازشریف، مریم اور صفدر کی اپیلوں پر سماعت منگل کو ہوگی

 اسلام آباد:  ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف خصوصی اپیلوں پر 22 ماہ کے بعد سماعت یکم ستمبر منگل کو ہوگی۔ خصوصی اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی خصوصی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر آخری سماعت 19 ستمبر 2018ء کو ہوئی تھی، ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد سے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018ء کو ایون فیلڈ ریفرنس میں تینوں کو قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی جس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 ستمبر 2018ء کو سزا معطل کردی تھی جب کہ سپریم کورٹ نے 13 جنوری 2019ء کو نیب اپیل خارج کرتے سزا معطلی برقرار رکھی تھی۔...

27 اگست کو ڈیفنس کلفٹن میں 245 ملی میٹر بارش ہوئی، غیر سرکاری ویدر اسٹیشن

 کراچی:  غیر سرکاری ویدر اسٹیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ 27 اگست کو ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں 245 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ غیرسرکاری ویدر اسٹیشن کے مطابق 27 اگست کو شہر میں طوفانی بارشوں کے دوران ڈیفنس اور کلفٹن میں مسلسل ہیوی اسپیل ہوئے، جس کے دوران ان کے غیرسرکاری ویدر اسٹیشن پر صبح سے رات گئے تک 245 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئیں۔ ویدر اپ ڈیٹ پی کے اور ڈوپلر نصب کرنے والے جواد میمن کے مطابق 27 اگست کی شام ڈی ایچ اے، کلفٹن میں کلاوڈ برسٹ ہوا تھا، جو ان کے ویدر اسٹیشن نے ریکارڈ کیا جس میں 136 ملی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موسلادھار اور طوفانی بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈیفنس اور کلفٹن میں بارشوں کے ملی میٹر میں ریکارڈ ہونے کے حوالے سے کوئی رین آبزرویٹری اور ویدر اسٹیشن نصب نہیں ہے، اسی وجہ سے جن علاقوں میں محکمہ موسمیات  کے بارشوں کو ناپنے والے آلات نصب نہیں ہیں وہاں جواد میمن سمیت کچھ دیگر شہری نجی سطح پر بارشوں کے ریئیل ٹائم ڈیٹا کو مرتب کرتے ہیں۔ جواد میمن کے مطابق انہوں نے پہلا ویدر اسٹیشن سن 2016 میں ڈیفنس فیز ون میں قائم کیا جب کہ اس وقت ان...

خیبر پختون خوامیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ

پشاورسمیت خیبر پختون خوامیں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ارو تیز بارشوں کے پیش نظر حساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث صوبے کے بعض بالائی اضلاع میں فلیش فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مراسلے کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظرحساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ The post خیبر پختون خوامیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hINj9A

چین میں دو منزلہ ریسٹورینٹ منہدم، 29 افراد ہلاک

بیجنگ:  چین کے ریسٹورینٹ کی دو منزلہ عمارت اس وقت منہدم ہوگئی جب وہاں ایک 80 سالہ شخص کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شنسی کے ایک دو منزلہ ریسٹورینٹ میں 100 سے زائد افراد ایک معمر شخص کی سالگرہ کی تقریب کے لیے موجود تھے کہ اچانک عمارت منہدم ہوگئی۔ فائر بریگیڈ، میڈیکل سروسز، پولیس اور ریسکیو ادارے کے 700 سے زائد افراد نے امدادی کاموں میں حصہ لیا جس کے دوران 29 لاشیں برآمد ہوئیں اور 57 افراد کو بحفاطت نکالا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں عمارت کے ملبے تلے دبے 7 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال عمارت گرنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ The post چین میں دو منزلہ ریسٹورینٹ منہدم، 29 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/31GBzic

عوام نوازشریف کو نہ صرف واپس پاکستان بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز

 لاہور:  رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نوازشریف کو نہ صرف واپس پاکستان بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر بھیرہ میں عوامی استقبال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھیرہ میں قیام کے دوران کراچی سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی، بھیرہ میں لنچ کے لیے رکنے پر لوگوں نے مجھے گھیر لیا اور نوازشریف کے بارے میں پوچھا۔ People love Nawaz Sharif more than ever before. They want him back, not only in Pak but in the driving seat to put Pak back on track. Literally everyone present at Bhera where I stopped for lunch flocked to me & inquired after MNS and pledged their support & affection. pic.twitter.com/mTmN3hXplZ — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 30, 2020 مریم نواز نے کہا کہ عوام نوازشریف کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر پیار کرنے لگے ہیں جب کہ عوام نواز شریف کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ نظام سنبھالیں اور پاکستان کو ٹریک پر لائیں۔ Those hugs ?...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک اضافے کی سفارش

 اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2 تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔ پہلی تجویز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناسب سے بھیجی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول ساڑھے 3 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 4 روپے لٹرمہنگا کیا جائے، جبکہ مٹی کا تیل 2 اور لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 60 پیسے مہنگا کرنےکی سفارش کی گئی۔ دوسری تجویز میں پٹرول8 اور ڈیزل 9 روپے لٹر مہنگا کرنے جبکہ مٹی کا تیل 4 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک اضافے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bawIcn

موسم کے تیور گرین شرٹس کی بے چینی بڑھانے لگے

کراچی:  انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا تاہم موسم کے تیور گرین شرٹس کی بے چینی بڑھانے لگے۔ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں خالی ہاتھ رہنے والی پاکستانی ٹیم ٹور کے دوسرے اور آخری حصے میں فتح کی متلاشی ہے مگر موسم بے چینی بڑھانے پر تل گیا، پہلا ٹوئنٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، گذشتہ روز بھی مانچسٹر میں ابر رحمت برستا رہا البتہ اتوار کو بہتر موسم کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعے کے روز انگلینڈ میں 9 وینیوز پر میچز بارش کی نذر ہوئے،ان میں ٹی 20 بلاسٹ مقابلے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کو چونکہ پہلے میچ میں بیٹنگ کا موقع ہی نہیں ملا اس لیے بیٹنگ لائن اپ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، اسی طرح محمد رضوان کی وکٹوں کے پیچھے پرفارمنس کافی بہتر رہنے سے سرفراز احمد کی واپسی بھی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے حیدر علی کو بھی موقع پانے کیلیے مزید انتظار کرنا پڑے گا، البتہ بولنگ اٹیک کو مزید بہتر بنانے کیلیے تبدیلی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، پہلے میچ میں باہر بیٹھنے والے وہاب ریاض کو میدان میں اتارا جاسک...

کینیڈا میں مظاہرین نے پہلے وزیراعظم کا مجسمہ گرا دیا

مونٹریال:  کینیڈا میں مظاہرین نے وزیراعظم جان میکڈونلڈ کا مجسمہ گرا کر شدید نقصان پہنچایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مشتعل مظاہرین نے ملک کے پہلے وزیراعظم سر جان اے میکڈونلڈ کا تاریخی مجسمہ گرا کر سر کو مجسمے سے جدا کر دیا۔ مظاہرین میں سے کسی نے مجسمہ گرانے کی ویڈیو وائرل کردی۔ کیوبک انتظامیہ نے ملک کے اول وزیراعظم کا مجسمہ گرانے کے عمل کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کیا جائے۔ تاہم کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ میک ڈونلڈ 19 سال تک کینیڈا کے وزیر اعظم رہے انفرا اسٹریکچر اور تعمیراتی پالیسیوں کے علاوہ ان کی وجہ شہرت ’’ ریذیڈنشل اسکولوں کا نظام‘‘ قائم کرنا تھا جس کے تحت ایک صدی کے دوران ڈیڑکھ لاکھ سے زائد بچوں کو گھروں سے زبردستی بورڈنگ اسکول بھیجا گیا۔ گھروں سے دور ان بورڈنگ اسکول میں بہت سے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہوئے اور کچھ کی موت ہوگئی۔ ان بچوں کو مادری زبان بولنے یا اپنی ثقافت پر عمل کرنے سے منع کیا جاتا تھا۔ 2015 کی سرکاری رپورٹ سے اس پورے عمل کو ’’ کلچر کی نسل کشی‘‘ قرار دیا تھا۔ م...

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران نئے کورونا مریضوں کی تعداد کا عالمی ریکارڈ

نئی دہلی:  بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 ہزار 761 نئے کیسز سامنے آنے پر ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کورونا مریضوں کی تعداد کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں 16 جولائی کو 77 ہزار 299 کورونا کیسز سامنے آئے تھے جو کہ عالمی ریکارڈ بن گیا تھا تاہم آج بھارت میں 78 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بھارت اس وقت دنیا میں بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے بھارت میں روازنہ کی بنیاد پر کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی تعداد دیگر دو بڑے ممالک امریکا اور برازیل سے بڑھ چکی ہے۔ واضح رہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں تاحال کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والی تعداد 63 ہزار 498 ہے۔ The post بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران نئے کورونا مریضوں کی تعداد کا عالمی ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3jwB28J

اقتدار پر قابض لوگوں کے مقابلے میں قربانی دینے والے سرخرو رہتے ہیں، شہباز شریف

 لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض لوگوں کے مقابلے میں قربانی دینے والے سرخرو رہتے ہیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ، اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیاء ﷺ کے پیارے نواسےؓ نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی، اپنے اہلخانہ اور ساتھیوں کی عظیم قربانی پیش کی، حضرت امام حسینؓ کی شہادت حق اور باطل کا فرق واضح کرنے کے لیے تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج بھی دنیا میں ایک طرف انصاف، حق، اصول، سچائی کے علم بردار ہیں،دوسری جانب اقتدار، اختیار، آمریت، فسطائیت اور جھوٹ پر کاربند قوتیں ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین نے درس دیا کہ اصول کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینے والے اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے مقابلے میں اللہ تعالی کی بارگاہ اور تاریخ میں سرخرو رہتے ہیں۔ The post اقتدار پر قابض لوگوں کے مقابلے میں قربانی دینے والے سرخرو رہتے ہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EMKrK6

جبری گمشدگیاں ظلم ہیں اور ظلم کے خلاف لڑنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

 کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں ظلم ہیں اور ظلم کے خلاف لڑنا ہوگا۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشور پر پیغام میں کہا کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرنی چاہیے، ظلم اور جھوٹ خواہ گھر کے قریب ہوں یا دور کشمیر اور فلسطین میں ہو، ان کے خلاف لڑنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تشدد اور جبری گمشدگیاں بھی ظلم ہے، اس بار یوم عاشور اور جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن ایک ہی دن پر منائے جا رہے ہیں، آج کے دن ہمیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت اور مزاحمت کرنی چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جھوٹ و ظلم، عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ایک ہتھیار ہے، عوام کو ان جنونیوں کے مذموم سازشوں سے خبردار رہنا چاہیے۔ The post جبری گمشدگیاں ظلم ہیں اور ظلم کے خلاف لڑنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EOmrGm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران رات گئے نام نہاد سرچ آپریشن میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد صرف 3 دن میں بھارتی فائرنگ سے شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے پنتھا چوک میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جب کہ علاقے میں کسی احتجاج کے پیش نظر موبائل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع پلوامہ کے علاقے زادورہ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ اس سے قبل ضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2G40fc0

منشیات کے استعمال سے برطانوی فوج میں برخاستگیاں بڑھ گئیں

لندن:  ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ منشیات کے غیرقانونی استعمال کی وجہ سے برطانوی فوج سے اہلکاروں کی برخاستگیاں بڑھ گئی ہیں۔ ایک برطانوی اخبار نے وزارت دفاع سے حاصل کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کی فوج کے اندر غیر قانونی منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہر سال سیکڑوں فوجیوں اور ریزرو فوجیوں کی برخاستگی بڑھ گئی ہے۔ اخبار نے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت اعدادو شمار حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے لازمی ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد پچھلے سال 660 فوجیوں کو برخاست کیا گیا جو تقریباً ایک بٹالین کی تعداد کے برابر ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2017 اور 2018 میں برطرفیوں کی تعداد بالترتیب 580اور630 جب کہ رواں سال جولائی کے وسط تک یہ تعداد 270 رہی۔   The post منشیات کے استعمال سے برطانوی فوج میں برخاستگیاں بڑھ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3gDdc9v

کراچی کی اہم شاہراہیں تاحال زیر آب، آئی آئی چندریگر اور ڈیفنس سے پانی نکالا نہ جاسکا

 کراچی:  کراچی کی اہم شاہراہوں سمیت متعدد علاقوں سے تین روز بعد بھی بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا، ملکی معاشی شہ رگ آئی آئی چندریگر روڈ، پوش علاقہ ڈیفنس سمیت کئی علاقے اور سڑکیں انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت بن گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں ریکارڈ توڑ بارش اپنے پیچھے بربادی کی داستانیں چھوڑ گئی، تین روز گزرنے کے باوجود متعدد علاقوں سے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی اور معمولات زندگی بحال نہ ہوسکے، شہر کے نشیبی علاقے بدستور زیر آب ہیں، اولڈ سٹی ایریا کے تجارتی مراکز میں پانی جمع ہونے سے بھاری مالیت کا تجارتی سامان خراب ہوگیا، اہم شاہراہیں بدستور زیر آب ہیں اور انڈر پاسز میں پانی جمع ہے جن سڑکوں سے پانی اتر گیا وہاں گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں اور بیشتر سڑکیں کھنڈر ہوچکی ہیں۔ بارش کی تباہ کاریوں اور بلدیاتی اداروں کی غفلت کا شکار شہری گھروں میں پانی و بجلی کے بغیر محصور ہو کر رہ گئے۔ شہر میں نکاسی آب کے نظام کے نقائص وقت پر دور نہ کیے جانے سے شہریوں کی اذیت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ شہری آبادیوں کے ساتھ قبرستانوں میں بھی پانی جمع ہوگیا، گذری کے ...

فسادات میں دہلی پولیس نے ہندو بلوائیوں کا ساتھ دیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ

نئی دہلی:  عالمی ادارے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے مذہبی فسادات میں پولیس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کو اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو بری طرح مارا پیٹا، زیر حراست افراد پر بہیمانہ تشدد کیا اور بعض مقامات پر ہندؤ جتھوں کے ساتھ مل کر فسادات میں حصہ لیا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق فروری میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے مسلمانوں اور ہندوؤں کے مابین ہونے والے تصادم نے فسادات کی شکل اختیار کرلی جس میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ پولیس پر قوانین کی خلاف ورزی کے درجنوں الزامات کے باوجود کوئی ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ محکمہ کی سطح پر تحقیقات کا آغاز ہوا۔ واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی کی ریاستی پولیس براہ راست مرکزی وزرات داخلہ کے ماتحت آتی ہے اور بھارت میں وزارت داخلہ کا قلم دان حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سخت گیر رہنما امیت شاہ کے پاس ہے۔ The post فسادات میں دہلی پولیس نے ہندو بلوائیوں کا ساتھ دیا، ایمن...

سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی ناپاک حرکت کے خلاف شدید احتجاج

مالمو:  يورپی ملک سويڈن ميں انتہائی دائيں بازو کی جماعت کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات کو نذر آتش کرنے پر 3 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں دائیں بازو کے ايک گروپ کے ارکان کی جانب سے مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ڈنمارک کے متعصب سیاست دان راسمس پلودن کو بھی شرکت کرنا تھی۔ پولیس نے راسمس پلودن کو قرآن نذر آتش کرنے کے اجتماع میں شرکت سے روک دیا اور ان کے ملک میں داخلے پر دو سال تک پابندی عائد کرکے واپس سرحد کی جانب بھیج دیا تھا۔ راسمس پلودن کو روکنے کے باوجود ان کے حامیوں نے کسی دوسری جگہ مسلم مخالف اجتماع کیا جس کے دوران قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوگئے اور مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مسلمانوں کی کثیر تعداد نے سویڈن کی سڑکوں پر احتجاج کیا جس کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر احتجاج پُر تشدد ہوگیا اور مشتعل ہجوم نے درجنوں تنصیبات کو نذر آ...

راولپنڈی میں دریا کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 راولپنڈی:  ضلعی انتظامیہ نے دریائے سواں میں طغیانی اور ملحقہ علاقوں، آ بادیوں میں سیلابی پانی داخل ہونے  کے باعث شہریوں کے بھاری مالی نقصان کی بنیاد پر  ’’پنجاب ریور (دریا)ایکٹ‘‘ کے تحت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دریائے سواں کے اطراف اس کی سرکاری زمین کے بڑے حصوں پر قبضے ہوچکے ہیں۔ کئی گروپ یہ زمیں فروخت کر چکے ہیں جس سے دریائے سواں کی چوڑائی کم ہوگئی ہے جو ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کا سبب بن رہی ہے، اس لئے دریا سواں کی تمام اراضی 1947 کے ریکارڈ کے مطابق واگزار کرائی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قابض افراد کی لسٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کئے جائیں گے اور زمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جائے  گا۔ سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو  بابر تارڑ نے اس فیصلہ کی منظوری دے دی ہے،انتظامیہ نے محکمہ مال سے اس بابت باقاعدہ ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔ واضح رہے اس ایکٹ کے تحت تمام دریاؤں اور سرکاری نہروں کی زمینوں پر قبضہ،تعمیرات ، فروخت پر پابندی اور ان میں سے کسی ک...

کراچی کے مختلف علاقے 2 روز سے بجلی سے محروم؛ شہری سخت اذیت کا شکار 

کراچی کے مختلف علاقے دو روز سے بجلی سے محروم ہیں، شہریوں نے دوسری رات بھی بغیر بجلی کے گُزاری اور شدید حبس میں شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔ شہرِ قائد میں جمعرات کی صبح بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی، بجلی کے طویل تعطل سے شہر کے پوش علاقے بھی محفوظ نہ رہ سکے۔ صفورا، گلشنِ عمیر، ریس کورس، کیماڑی، شیریں جناح کالونی، گلشن سکندر آباد، جیکسن مارکیٹ، محمود آباد، اختر کالونی، جونیجو ٹاؤن، چنیسر گوٹھ، برنس روڈ، رنچھوڑ لین، لائنز ایریا، جیکب لین سمیت اطراف کے علاقے متاثر ہیں۔ شہریوں کے مطابق کے الیکٹرک کے شکایتی نمبرز سے  کوئی جواب نہیں مل رہا، دوسری رات بھی بغیر بجلی کے گُزاری اور شدید حبس میں سخت اذیت سے دو چار ہورہے ہیں۔ شہریوں نے بجلی کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز شہر کے کئی علاقوں میں شہریوں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا جس کا اثر لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام نے متعدد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کردی تھی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پانی کی سطح کم ہونے کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ The post کراچی کے مختلف علاقے 2 روز س...

امریکی ایوانکا کو ملک کی نائب صدر دیکھنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

نیو ہیمپشائر:  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں لوگوں کی اکثریت کملا ہیرس کے بجائے میری بیٹی ایوانکا کو ملک کی خاتون صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد  نیو ہیمپشائر میں  اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  وہ ملک میں ایک خاتوں صدر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مخالف جماعت ڈیموکریٹ نے کملا ہیرس کو نامزد کیا ہے جو کہ اس عہدے کی اہل نہیں ۔ اُن کے مقابلے میں میری بیٹی ایوانکا بہترین امیدوار ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے سیاہ فام خاتون کو نائب صدر نامزد کردیا صدر ٹرمپ جب کملا ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تو اُس وقت حاضرین اور سامعین نے ایوانکا ایوانکا کے نعرے بلند کیے جس پر امریکی صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صرف آپ ہی نہیں بلکہ یہ  سب کہہ رہے ہیں کہ وہ ایوانکا کو بطور خاتون صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔  صدر ٹرمپ کی صاح...

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی طرح ’آباد کاری‘ کا منصوبہ

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اگست میں مودی حکومت نے عددی اکثریت کی بنیاد کشمیریوں کو آئین میں حاصل خصوصی تحفظ اور اختیار سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کر کے وادی کو وفاق کے ماتحت دو حصوں لداخ اور جموں کشمیر میں تقسیم کردیا تھا۔ آرٹیکل 35 اے کی منسوخی سے بھارت کے کسی بھی حصے میں مقیم شخص کو کشمیر میں سکونت اختیار کرنے، ڈومیسائل بنانے اور کاروبار کرنے کی اجازت ہوگئی ہے اور گزشتہ برس سے تاحال 4 لاکھ 23 ہزار ڈومیسائل جاری کیے گئے ہیں جو کہ ایک سال میں جاری ہونے والے ڈومیسائل کا ریکارڈ نمبر ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ڈومیسائل کن کو جاری کیے گئے ہیں تاہم قوی امکان ہے کہ ان میں زیادہ تر غیر کشمیری شامل ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مسلمان آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے جیسا کہ اسرائیل نے فلسطین میں یہودیوں کی آبادکاری سے کیا تھا۔ واضح رہے کہ آرٹیکل 35 اے 1927 میں منظور ہوا تھا جس کے بعد سے بھارتی ریاستوں کا کوئی بھی شہر...

کوہلو میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

کوہلو:  لیویز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ برآم کرلیا ہے۔ لیویز نے ماوند کے علاقے مخی نالہ میں کارروائی کرتے ہوئے۔ کارروائی میں تخریب کارروں کے ٹھکانے سیبھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 12 اینٹی ٹینک بم ، 1 روسی ساختہ ایل ایم جی  اور 17500ایل ایم جی کارتوس شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کے مطابق  تخریب کار ضلع میں امن وامان کو خراب کرنے کیلئے بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ The post کوہلو میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32ASbXT

متحدہ عرب امارات کے آئین سے اسرائیل کے تجارتی بائیکاٹ کی شق منسوخ

ابو ظہبی:  متحدہ عرب امارات نے یہودی ریاست کے ساتھ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کےتجارتی بائیکاٹ سے متعلق ملکی آئین کی قانونی شق کو منسوخ کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی جانب سے جاری فرمان میں اسرائیل کے تجارتی بائیکاٹ اور خلاف ورزی پر سزاؤں سے متعلق 1972 کے وفاقی قانون نمبر 15 کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ساں ادارے ڈبلیو ای ایم کے مطابق صدر کے فرمان کے بعد سے اب متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں اور تاجر اسرائیل کی کمپنیوں اور کاروباری طبقے سے معاہدے کرنے میں آزاد ہوں گے۔ یہ خبر پڑھیں :    عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ،سفارتی تعلقات قائم کرنے کاعندیہ دوسری جانب اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان چند روز قبل طے پانے والے امن معاہدے کے نتیجے میں اسرائیلی نژاد امریکی وفد تل ابیب سے 31 اگست کو پہلی کمرشل ایئرلائن سے ابوظہبی پہنچے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امن معاہدے پر دستخط کیے ت...

مون سون بارشیں؛ وفاق اور سندھ حکومت متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کرے، بلاول

 کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں بارشوں کے دوران اپنے پیاروں کو کھونے والوں اور متاثرین کے لئے معاوضے اور مالی امداد کا اعلان کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں حالیہ بارشوں اور امدادی کاموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیرِ بلدیات ناصر شاہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر شبیر بجارانی نے پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔ شبیر بجارانی نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ صوبے کے مختلف حصوں میں آبپاشی کے پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کی رفتار سست رہی، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بارش کے پانی کے اخراج کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کررہا ہے، اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ بارش کے پانی کے اخراج کے دوران نہروں کی پشتوں کو نقصان نہ پہنچے۔ ناصر حسین شاہ نے اپنی بریفنگ میں بلاول بھٹو زرداری کو کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے ان علاقوں کے ...

کراچی پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، صدر مملکت

 اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کے کراچی سے متعلق اقدام کو سراہتے ہوئے مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔ عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسئلہ پر وفاقی و صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، وفاق اور صوبے کے ملکر کام کرنے سے شہر میں اس تباہ کن بحران کے دوران اور بعد میں بھی موثر اور مفید نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کے حل کا فیصلہ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں کے باہمی تعاون سے شہر میں گندے پانی کی نکاسی، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے، برساتی نالوں کی صفائی، میٹھے پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کی جاسکتا ہے۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ کراچی اور باقی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ The post کراچی پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hFgQRf

جرمن یونیورسٹی’ کچھ نہ کرنے کے‘ کے بدلے 1900 ڈالر ادا کرے گی

ہیمبرگ:  جرمنی کی ایک جامعہ نے ایک تجربے کے لیے ’ بے کاری فنڈ‘ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تین افراد کو کچھ نہ کرنے کے لیے 1900 ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ یہ رقم ایک تحقیقی منصوبے کے تحت دی جارہی ہے جو ہیمبرگ میں واقع یونیورسٹی آف فائن آرٹس نے شروع کیا ہے۔ رقم لینے کے بعد رضاکاروں کو ’سرگرمی سے بے عمل ہونا‘ ہوگا۔ لیکن اس کی شرائط بھی بہت دلچسپ ہے۔ جامعہ نےکہا ہے کہ اس مقابلے میں شامل افراد کو اپنی بے کاری کا طریقہ منتخب کرنے کا پورا اختیار ہوگا لیکن جامعہ کے ماہرین ان میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے۔ پروگرام کے سربراہ فریڈرک وان بوریس نے کہا کہ ’ کچھ نہ کرنا اور فالتو بیٹھے رہنا بہت آسان ہوتا ہے۔ لیکن ہم سرگرم بے سرگرمی کو جاننا چاہتا ہے۔ یعنی اگر آپ کہیں کہ آپ ایک ہفتے تک ساکت رہیں گے تو اچھا ہے، لیکن اگر آپ کہیں کہ ایک ہفتے تک نہ ہلوں گا اور نہ ہی کچھ سوچوں گا تو یہ اور بھی اچھا ہے۔ اس کے علاوہ درخواستگزار پر یہ چھوڑدیا گیا ہے کہ وہ کتنے عرصے تک بے کار رہنا چاہتا ہے۔ اگر آپ یہ کہیں کہ آپ بالکل نہیں سوئیں گے تو یہ چند دنوں تک ہی ممکن ہے۔ لیکن اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آ...

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید کردیئے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے زادورہ میں قابضے بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کارروائی کے خلاف احتجاج کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لیے علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گزشتہ روز بھارتی فوج نےضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس طرح صرف 2 روز میں بھارتی فوج نے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔   The post مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/32HuzB8

امریکا میں سمندری طوفان ’لارا‘ نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک

لوئیزیانا:  امریکا میں سمندری طوفان ’’لارا‘‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان ’’ لارا‘‘ امریکا کی ریاست لوئیزیانا کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا، 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہواؤں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ طوفان سے کئی درخت، ہورڈنگز اور کھمبے گر گئے، ایک کار پر بڑا اور بھاری درخت گرنے سے 14 سالہ لڑکی سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر مختلف مقامات سے دو لاشیں ملی ہیں۔ دو درجن سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ لوئیزیانا کے بعد سمندری طوفان لارا کا رخ اب ریاست آرکنساس کی طرف ہے تاہم اس کی شدت کم ہونے کی وجہ سے وہاں نقصان کا اندیشہ کم ہے جب کہ لوئیزیانا میں لارا طوفان کے نقصانات میں اضافے کا خدشہ بدستور برقرار ہے۔ The post امریکا میں سمندری طوفان ’لارا‘ نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3lvHEpt

طویل عرصے تک حکمراں رہنے والے جاپانی وزیراعظم شینزو آبے مستعفی

ٹوکیو:  جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنے عہدے کی دوسری مدت کے خاتمے سے ایک سال قبل خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ ملک اہم فیصلوں کا متقاضی ہو اور میں اپنی صحت کی خرابی کے باعث وقت نہ دے پا رہا ہوں، اس لیے میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 2012 سے ملک کے سب سے بڑے عہدے پر براجمان شینزو آبے کی وزارت عظمیٰ کی موجودہ مدت کو اگلے برس مکمل ہونا تھا لیکن انہوں نے ایک سال قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ نئے وزیراعظم ملک کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ جاپانی وزیراعظم کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار رہے ہیں اور انہیں دو بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ شینزو آبے لڑکپن سے ہی بڑی آنتوں کی سوزش اور السر کی بیماری ulcerative colitis  میں مبتلا ہیں اور اسی کی وجہ سے ہی 2007 میں بھی وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ وزیراعظم شینزو آبے کی بیماری کی شدت سے متعلق تازہ ترین صورت حال کا کچھ اندازہ نہیں تاہم قیاس ہے کہ بیماری کافی بڑھ چکی ہے۔ ...

جرمنی میں خاتون اساتذہ پر اسکارف پہننے کی پابندی غیر قانونی قرار

برلن:  جرمنی کی عدالت نے اسکول ٹیچرز کے اسکارف پہننے پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی وفاقی لیبر کورٹ نے ملک بھر میں اسکولوں کی خاتون اساتذہ کے سر پر ڈھانپنے کے لیے اسکارف پہننے کی  پابندی عائد کرنے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کو اس کے بنیادی حقوق اور اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے سے نہیں روکا جا سکتا ہے جب کہ وہ عمل ملک میں فساد کا باعث بھی نہ ہو۔ برلن کی عدالت نے یہ فیصلہ ایک مسلم خاتون کے مقدمے میں سنایا جس میں مذکورہ خاتون نے استدعا کی تھی کہ وہ شہر کے سرکاری اسکول میں پڑھاتی ہیں اور انہیں صرف اس لیے کام کرنے سے روک دیا گیا کیوں کہ وہ ہیڈ اسکارف پہنتی ہیں۔ جرمنی کی وفاقی عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ درخواست گزار کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا گیا جو کہ خلافِ قانون ہے۔ برلن سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی نے عدالت کے فیصلے کے بعد خواتین اساتذہ کے اسکارف پہننے سے متعلق متنازع قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔   The post جرمنی میں خاتون اساتذہ پر اسکارف پہننے کی پابندی غیر قانونی قرار ...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 نوجوان شہید

 سری نگر:  قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر چار نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا جب کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کو دینے سے انکار کردیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی نواز انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے معصوم نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کیا تاہم علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کردیا۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3gDuUcE

کورونا وائرس کی مد میں حکومتی اخراجات کے تفصیلی آڈٹ کا فیصلہ

 اسلام آباد:  آڈیٹر جنرل آف پاکستان نےکورونا وائرس کی مد میں کئے جانےوالے حکومتی و سرکاری اخراجات کےآڈٹ  کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ کوویڈ19سے متعلقہ اخراجات کا آڈٹ اس لئے بھی فوری طور پر ضروری ہوگیا ہے کہ اس میں حکومت ، میڈیا اور عوام سمیت تمام شراکت داروں کی دل چسپی ہے اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا کرونا وائرس کی بیماری پر ہونے والے سرکاری اخراجات درست استعمال ہو رہے ہیں؟ آڈیٹر جنرل آفس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات  کے مطابق ا اجلاس میں بتایا گیا کہ فروری 2020 میں جب سے پاکستان میں کرونا وائرس ظاہر ہوا ہے مالی معاملات شفافیت اور احتساب کویقینی بنانے کی حکومتی حکمت عملی کو موثر انداز میں نافذ کرنے کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ مقننہ اور انتظامیہ کی بر وقت آگاہی کے لئے محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کورونا اخراجات سے متعلق مختصر اور بر وقت رپورٹس تیار کرنے کا منصوبہ طے کیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا  ہے کہ اشیا  اور خدمات کی خریداری ،اشتہارات اشیا کا ذخیرہ ، امد...

گورنر کی زیر صدارت خیبر پختون خوا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس

 پشاور:    گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس ہوا ہے جس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد آد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود سمیت چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا نظام الدین، سیکرٹری محکمہ داخلہ، سیکرٹری محکمہ قانون اور دیگر سول  و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام باالخصوص عاشورہ کے پرامن جلوسوں، مجالس کے انعقاد سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا گیا اور کہا گیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد آد یقینی بنایا جائے۔ ایپکس اجلاس کے دران حساس علاقوں میں نو اور دس  محرم کو موبائل سروس کی بندش سے متعل...

بلوچستان؛ طوفانی بارشوں کے باعث 9 اضلاع میں ہنگامی حالات کا الرٹ جاری

 کوئٹہ:  بلوچستان میں  بارش کاسلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا ہے جس کے باعث اب تک چار بچے ڈوب گئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔ بدھ کے روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔  کوئٹہ کے علاقے کلی ناصران ہنہ بائی پاس برساتی نالے میں چار بچے ڈوب گئے جن میں سے ایک بچہ جاں  بحق جبکہ تین بچوں  کو علاقہ مکینوں  نے بحفاظت نکال کر ان کی جان بچائی ۔خضدار میں  جاری بارش سے کرخ، مولہ، زہری، مولہ، وڈھ، نال کے علاقوں  میں  متعدد مویشی سیلابی ریلوں  میں بہہ گئے، کچے گھروں  کی دیواریں  منہدم، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ قومی شاہراہوں  پر آمدورفعت معطل اور کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔ گوادر رتو ڈیرو قومی شاہراہ ایم ایٹ پر بھلونک کے مقام پر چوڑا شگاف پڑگیا۔ مولہ سونمبانچی میں طغیانی کے باعث  شاہراہ بہہ جانے سے کرخ کاشہداد کوٹ اورخضدار کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہائی وے بھلونک برج سیلابی ریلے میں بہہ گیا جب کہ کرخ کے مختلف علاقوں میں 4 سے 5 فٹ پانی لوگوں کے گھروں...

طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان  

 کراچی:  شہر  میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی شدید متاثر ہونے کے باعث وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےجمعے کو کراچی ڈویژن میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ بلدیات، صحت، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے، ریونیو کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق تعطیل صرف کراچی ڈویژن میں ہوگی چیف سیکریٹری سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیے:  محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی واضح رہے کہ جمعرات کو بھی کراچی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہر کی تمام مرکزی شاہراہیں، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں زیرب آب آگئیں اور اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس کے باعث شہر میں زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگئی ہے۔ یاد رہے محکمہ موسمیات نے جمعے کی صبح تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ The post طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان   appeared f...

پی ٹی اے کی یوٹیوب کو غیر اخلاقی اور فرقہ ورانہ مواد ہٹانے کی ہدایت

 اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےیوٹیوب کو پاکستان میں غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی اور نفرت انگیزی پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹا نے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی پر مبنی مواد اور نفرت انگیزی پر مبنی  تقاریر اور دیگر مواد فوری طور پر ہٹا ئے۔ پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب پر موجود نامناسب / غیر اخلاقی / فحش مواد کے انتہائی منفی اثرات کے پیش نظر اور نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد کی موجودگی کی بدولت یہ ہدایات جاری کی گئیں۔ پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس طرح کا مواد اس پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلانے سے روکنے کے لئے یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے۔اس کے علاوہ یو ٹیوب کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے لئے ایک مؤثر اور معتدل حکمت عملی اختیار کرے تاکہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والے مواد تک رسائی کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے اور حذ...

کراچی میں جاری ریلیف آپریشن کی ذاتی طورپرنگرانی کررہا ہوں، وزیر اعظم

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں متاثرہ افراد کے لئے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے تباہی سے متعلق عمران خان نے کہا شدید بارشوں سے متاثرہ عوام کے مسائل سے ہماری حکومت پوری طرح آگاہ ہے۔  گورنر سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہوں ۔سیلاب میں پھسے افراد کو فوری مدد کے لئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دے دی ہیں۔ My govt is fully cogniscent of the suffering of our people in the wake of the heavy rains, especially the people of Karachi. I am personally monitoring the relief & rescue operations & am in constant contact with Chairman NDMA & Governor Sindh for regular updates. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 27, 2020 انہوں ںے کہا کہ متاثرین کو ایمرجنسی طبی امداد، خوراک اور شیلٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بجلی گیس کی بنیادی سہولتوں  کی فوری بحالی کے لئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خصوصی ہدایت جار کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کا ...

وفاق نے شوگر کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے شوگر کمیشن اور اس کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے  سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ جمعرات کو اٹارنی جنرل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ہے جس کو کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے سامنے وزارت داخلہ کی بھیجی گئی سمری پروسیجرل معاملہ ہے، کابینہ کا فیصلہ حتمی اور سب پر لاگو ہوتا ہے، کمیشن کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے سے اس کی تحقیقات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اپیل میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ پر جب تک حتمی عمل در آمد نہیں ہوتا تو کس طرح ملز مالکان کے حقوق متاثر ہوئے ؟، ملز مالکان کی شہرت کو نقصان پہچانے کے خدشے پر کمیشن کی کارروائی کو نہیں روکا جاسکتا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوامی مفادات کی محافظ ہے، جہاں عوام کے بنیادی حقوق جڑے ہوں وہاں حکومت تحقیقات کرنے کا حق رکھتی ہے۔مزید کہا گیا کہ کوئی بھی شوگر ملز یا جواب گزار اس بات کا دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اس کو اس ...

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

 کراچی:  امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہوگیاہے جسکے نتیجے میں انٹربینک  اور اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعرات کو ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 167روپے 43پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر قدر میں ایک روپے کی کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے میں ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ گھٹ کر 168 روپے پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے اطمینان بخش ذخائر اور معاشی اشاریوں میں مثبت علامات ظاہر ہونے کے انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر اچھے اثرات مرتب ہورہےہیں۔ اس کے علاوہ  ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاونٹ کا بحران ٹلنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر تنزلی کا شکار رہا۔ دوسری جانب طوفانی بارشوں کی وجہ سے تجارتی مراکز میں برسات اور سیوریج کا پانی داخل ہونے سے شہر کی بلین اور صرافہ مارکیٹیں نہیں کھل سکیں اور کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں۔ The post ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ appear...

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد  میں بارشوں کاسبب بننے والا سسٹم مزید مضبوط ہورہاہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباو بحیرہ عرب اور جنوبی سندھ پر تاحال موجود ہے۔ بلوچستان سے آنے والے سسٹم میں پہلے سے موجود مون سون سسٹم کو تقویت دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید تیز اور معتدل بارشوں کا سلسلہ جمعے کی صبح تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ The post محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QtQnKz

جس طرح چڑیا گھر میں غفلت ہوئی لگتا ہے پوری ریاست ہی ایسے چل رہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

 اسلام آباد:  چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جس طرح چڑیا گھر میں غفلت ہوئی لگتا ہے پوری ریاست ہی ایسے چل رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کیس سے متعلق سماعت ہوئی جس میں وزیر مملکت زرتاج گل اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے، چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا جن کو شوکاز نوٹس جاری کئے ان کے جواب جمع ہوگئے، جانوروں کی ہلاکت افسوس ناک ہے اس سے پتہ چلتا ہے ملک کو کیسے چلایا ہے، آفیشلز ممبران نان آفیشلز پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں جب کہ جن کی ذمہ داری تھی وہ اپنی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت؛ زرتاج گل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ جب کچھ غلط ہو گیا تو وزارت نے کہا کہ ہمارا تو کوئی تعلق ہی نہیں، یہاں پر جانوروں کا کھانا بھی چوری ہوتا رہا ہے، بہت کچھ تھا جو ہم نے فیصلے میں نہیں لکھا وہ ہمارے لیے اور بھی شرمندگی کا باعث بنتا...

انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین سے متعلق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو اٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے، انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے جیلوں میں قید بے سہارا اورمصیبت زدہ خواتین کی حالت زاربہتربنانے کیلئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روزانسانی حقوق کی وزیرشیریں مزاری سے تفصیلی مشاورت کی تھی جس میں وزیراعظم کوجیلوں میں قید خواتین کوریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئی تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زارکا نوٹس لیا تھا۔ The post انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31xH56Q

افغانستان کے مسئلے کا دیرپا سیاسی حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا دیرپا حل ’سیاسی حل‘ ہے جومذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات بہت سودمند رہی، افغانستان کے مسئلے کا دیرپا حل”سیاسی حل” ہے جو مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، افغانستان میں امن طاقت کے بل بوتے پرقائم ہونا ہوتا تو 41 سال کا عرصہ کم نہیں تھا، مذاکرات کا راستہ اختیارکرنے کے عمران خان کے نکتہ نظر کی تائید امریکا، روس چین اور خطے بھی کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری گفتگو دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے پرعملدرآمد کے حوالے سے بھی ہوئی ہے، افغان وفد نے دوحہ امن معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا، دوحہ امن معاہدے پرعملدرآمد کے سلسلے میں پیش رفت بھی ہوئی ہے، لوئیہ جرگہ کے انعقاد کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عبداللہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوردورہ  پاکستان کی دعوت دی، پاکستان کی کوشش ہے کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ ک...

نواز شریف کی صحت پر حکومت سیاست کررہی ہے، شہباز شریف  

 لاہور:  صدر (ن) لیگ شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر حکومت سیاست کررہی ہے۔ لاہور احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں وقفہ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف  نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر حکومت سیاست کررہی ہے، حکومت نے ہی نواز شریف کو اجازت دیکر باہر بھیجا تھا جب کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نہ مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی اور نہ نواز شریف پر۔ دوران سماعت کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے کہا کہ فاضل جج صاحب میں نے اپنے دور میں کروڑوں روپے بچائے ہیں، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی اور خزانے سے تنخواہ بھی نہیں لی، میں پاکستان کے اندر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر آیا ہوں، جج صاحب میں اللہ اور اس کے رسول کی قسم کھاتا ہوں کبھی عوام کے پیسے کو نقصان نہیں پہنچایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اللہ اور آپ کی عدالت پہ یقین ہے، فاضل جج نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ بے فکر رہو قانون کے مطابق بڑے غور سے عدالت الزامات کا جائزہ لے گی، اگر الزامات جھوٹے ہوئے تو آپ اس عدالت سے باعزت بری ہوں گے۔ The post نواز شریف کی صحت پر ح...

آمدن سے زائد اثاثہ کیس؛ سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 لاہور:  احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی جس میں عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے ڈی جی نیب کو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 ستمبر کو نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیے جب کہ کیس کی سماعت10ستمبرتک ملتوی کردی۔ The post آمدن سے زائد اثاثہ کیس؛ سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aZC89S

کراچی میں موسلا دھاربارش کا ایک اوراسپیل؛ سڑکیں اورشاہراہیں زیرآب

 کراچی:  شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش جاری ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام جب کہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔  ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہے جب کہ متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کا شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں جن علاقوں میں بارش جاری ہے ان میں گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیپا چورنگی ، یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ ، پی ای سی ایچ ایس ، شہید ملت روڈ ، شارع فیصل ، بلوچ کالونی ، دھوراجی کالونی ، کارساز، ملیر ، ایئر پورٹ ، ماڈل کالونی ، صفورا گوٹھ ، ڈیفنس ، کلفٹن ، کورنگی، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، گولیمار، ایم اے جناح روڈٖ، نمائش، جیل چورنگی ، گلستان جوہر، واٹر پمپ ، سہراب گوٹھ ، سپرہائی وے بھی شامل ہے۔ محکمہ موسمیات چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ دوپہر3 سے 4 کے بعد بارش تیز ہوسکتی ہے، ہوا کے کم دباؤ کا ٹرف بحیرہ عرب اور جنوبی سندھ پر تاحال موجود ہے، بلوچستان سے بھی ایک ٹرف مغرب کی جانب سے داخل ہورہا ہے، ٹرف کے ...