Skip to main content

امریکی ایوانکا کو ملک کی نائب صدر دیکھنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

نیو ہیمپشائر: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں لوگوں کی اکثریت کملا ہیرس کے بجائے میری بیٹی ایوانکا کو ملک کی خاتون صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد نیو ہیمپشائر میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں ایک خاتوں صدر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مخالف جماعت ڈیموکریٹ نے کملا ہیرس کو نامزد کیا ہے جو کہ اس عہدے کی اہل نہیں ۔ اُن کے مقابلے میں میری بیٹی ایوانکا بہترین امیدوار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے سیاہ فام خاتون کو نائب صدر نامزد کردیا

صدر ٹرمپ جب کملا ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تو اُس وقت حاضرین اور سامعین نے ایوانکا ایوانکا کے نعرے بلند کیے جس پر امریکی صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صرف آپ ہی نہیں بلکہ یہ سب کہہ رہے ہیں کہ وہ ایوانکا کو بطور خاتون صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس کی سینیئر مشیر بھی ہیں اور حکومتی معاملات میں اپنے والد کی مدد بھی کرتی ہیں اور ان کے شوہر بھی حکومتی امور میں معاونت کرتے ہیں تاہم اب تک ری پبلکن نے نائب صدر کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ  اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے 55 سالہ کملا ہیرس کو نائب صدر نامزد کیا ہے جس کے صدر ٹرمپ بھی نائب صدر کے عہدے پر اپنی جماعت کی جانب سے کسی خاتون کا انتخاب چاہتے ہیں۔

The post امریکی ایوانکا کو ملک کی نائب صدر دیکھنا چاہتے ہیں، ٹرمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3hFFqS1

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...