Skip to main content

موسم کے تیور گرین شرٹس کی بے چینی بڑھانے لگے

کراچی: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا تاہم موسم کے تیور گرین شرٹس کی بے چینی بڑھانے لگے۔

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں خالی ہاتھ رہنے والی پاکستانی ٹیم ٹور کے دوسرے اور آخری حصے میں فتح کی متلاشی ہے مگر موسم بے چینی بڑھانے پر تل گیا، پہلا ٹوئنٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، گذشتہ روز بھی مانچسٹر میں ابر رحمت برستا رہا البتہ اتوار کو بہتر موسم کا امکان ہے۔

جمعرات اور جمعے کے روز انگلینڈ میں 9 وینیوز پر میچز بارش کی نذر ہوئے،ان میں ٹی 20 بلاسٹ مقابلے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کو چونکہ پہلے میچ میں بیٹنگ کا موقع ہی نہیں ملا اس لیے بیٹنگ لائن اپ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، اسی طرح محمد رضوان کی وکٹوں کے پیچھے پرفارمنس کافی بہتر رہنے سے سرفراز احمد کی واپسی بھی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے حیدر علی کو بھی موقع پانے کیلیے مزید انتظار کرنا پڑے گا، البتہ بولنگ اٹیک کو مزید بہتر بنانے کیلیے تبدیلی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، پہلے میچ میں باہر بیٹھنے والے وہاب ریاض کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے، اس صورت میں حارث رؤف کو باہر بیٹھنا پڑے گا،وہ عامر کی طرح پہلے میچ میں وکٹ سے محروم رہے تھے،شاہین شاہ آفریدی نئی گیند کے ساتھ ایک بار پھر متاثر کن ثابت ہوئے۔

کپتان بابر اعظم موسم سے مہلت ملنے کی صورت میں سیریز جیتنے کے حوالے سے پْراعتماد ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس شعیب ملک اور محمد حفیظ موجود ہیں، اگر بولنگ کی جانب دیکھیں تو شاہین آفریدی، وہاب، عامر اور حارث رؤف دستیاب ہیں، یہ سینئرز اور جونیئرز کا ایک بہتر امتزاج لہذا مجھے سیریز جیتنے کی پوری امید ہے۔

دوسری جانب انگلش الیون میں کسی تبدیلی کا امکان بہت ہی کم ہے، اگر کی بھی گئی تو ڈیوڈ ویلی کو کھلانے کا آپشن موجود ہوگا، وہ آئرلینڈ کیخلاف نئی بال سے کافی بہتر ثابت ہوئے جبکہ اسپن اور  پیس کیخلاف عمدہ بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں۔

جیسن روئے کی جگہ سنبھالنے والے ٹام بینٹن نے42 بالز پر 71 رنز بناکر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا، اسی طرح ڈیوڈ مالان کے بھی تیسری پوزیشن پر بیٹنگ جاری رکھنے کا امکان ہے، گذشتہ 11 ٹی 20 میچز میں سے ہر ایک میں ان کا اسکور دہرے ہندسے میں رہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعے کی شب کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں انگلینڈکا اسکور 16.1 اوورز میں 6 وکٹ پر  131رنز سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ 21 سالہ بینٹن کی مار دھاڑ کے باوجود بارش سے قبل پاکستان نے میزبان سائیڈ کو بڑے اسکور سے باز رکھا ہوا تھا۔ اس دوران عماد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ لی تھی۔

The post موسم کے تیور گرین شرٹس کی بے چینی بڑھانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b9nYD3

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...