Skip to main content

بلوچستان؛ طوفانی بارشوں کے باعث 9 اضلاع میں ہنگامی حالات کا الرٹ جاری

 کوئٹہ: بلوچستان میں  بارش کاسلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا ہے جس کے باعث اب تک چار بچے ڈوب گئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔

بدھ کے روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔  کوئٹہ کے علاقے کلی ناصران ہنہ بائی پاس برساتی نالے میں چار بچے ڈوب گئے جن میں سے ایک بچہ جاں  بحق جبکہ تین بچوں  کو علاقہ مکینوں  نے بحفاظت نکال کر ان کی جان بچائی ۔خضدار میں  جاری بارش سے کرخ، مولہ، زہری، مولہ، وڈھ، نال کے علاقوں  میں  متعدد مویشی سیلابی ریلوں  میں بہہ گئے، کچے گھروں  کی دیواریں  منہدم، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی شاہراہوں  پر آمدورفعت معطل اور کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔ گوادر رتو ڈیرو قومی شاہراہ ایم ایٹ پر بھلونک کے مقام پر چوڑا شگاف پڑگیا۔ مولہ سونمبانچی میں طغیانی کے باعث  شاہراہ بہہ جانے سے کرخ کاشہداد کوٹ اورخضدار کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہائی وے بھلونک برج سیلابی ریلے میں بہہ گیا جب کہ کرخ کے مختلف علاقوں میں 4 سے 5 فٹ پانی لوگوں کے گھروں  میں داخل ہوا ہے۔

مسلسل بارش سے نشیبی علاقہ زیر آب آگئے ہیں  جبکہ پہاڑوں  سے آنے والے پانی کے باعث برساتی نالوں  میں  سیلابی ریلہ محلہ سن چکوکے کچے مکانات میں داخل ہوگیایلابی ریلہ میں  خانہ بدوشوں  کی مال مویشیوں  کے بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔  نصیر آباد واس سے ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں  کے زیر آب آنے سے درجنوں  کچے مکانات منہدم ہو گئے، پہاڑی علاقوں سے سیلاب آنے کا اندیشہ ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہراہ پر ایک فٹ سے زائد پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں  کو آمد ورفت میں  مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،پہاڑی سلسلوں  سے پانی کے ریلے آنے سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں  میں  فصلوں  کو نقصان پہنچا ہے ۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں  پورالی ندی میں سیلاب ریلہ داخل ہونے سے پانی قریب واقع گوٹھ وڈیری بھٹ میں  داخل ہوگیا جس میں  65 کے قریب لوگ پھنس گئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

بارشوں  کے باعث ضلع انتظامیہ نے شہریوں کو کوہلو سبی شاہراہ پر غیر ضروری سفر کرنے سے گریزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کہ کوہلو سبی شاہراہ کے کئی مکامات پر لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ موجود ہے موسلادھار بارشوں  سے سفر کرنے والے مسافروں  کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے کوہلو سمیت صوبے کے 9اضلاع میں  ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

The post بلوچستان؛ طوفانی بارشوں کے باعث 9 اضلاع میں ہنگامی حالات کا الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aZANzZ

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...