Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2018

سال 2018؛ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظلم وبربریت سے 375 کشمیری شہید

 سری نگر:  2018 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کرتے ہوئے 375 کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرپردل دہلا دینے والے مظالم ڈھائے۔ نام نہاد سرچ آپریشنز ،لاٹھی چارج ، آنسو گیس کی شیلنگ اورپیلٹ گنزکی فائرنگ سے 375 کشمیری شہید ہوئے، جن میں 10 کشمیری خواتین اور 35 کمسن بچوں نے بھی اپنی جانوں کا نذزانہ پیش کرکے آزادی کی تحریک کو نئی زندگی بخشی۔ بھارتی فورسزنے مقبوضہ وادی میں سارا سال تقریباً 3 ہزارکے قریب سرچ آپریشنزکئے، 21 کشمیریوں کو حراست میں لے کرشہید کیا گیا، 34 خواتین بیوہ اور78 بچے یتیم ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 600 سے زائد گھروں کوجلا کرراکھ کا ڈھیربنا دیا گیا، 1300 افراد بینائی سے محروم ہوئے، جامع مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا جبکہ حریت رہنماوں کو کبھی گرفتار کرکے تو کبھی نظربند کرکے کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ The post سال 2018؛ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظلم وبربریت سے 375 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکس...

میثاق جمہوریت نہ ہوتا تو آمریت بہت پہلے آگئی ہوتی، رضاربانی

 اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اگر میثاق جمہوریت نہ ہوتا تو ملک میں آمریت بہت پہلے آگئی ہوتی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو کرپشن کا ذریعہ کہنا پارلیمنٹ اور اکائیوں کا تمسخر اڑانے کی مترادف ہے، جمہوری اقدامات کا مذاق اڑایا جارہا ہے، یہ معاشرے اور ریاست کے لئے نہایت خطرناک رجحان ہے، اس طرح سے معاشرے میں انارکی اور آمریت فروغ پائے گی۔ اگر میثاق جمہوریت نہ ہوتا تو ملک میں آمریت بہت پہلے آگئی ہوتی۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ منی بجٹ آرہا ہے 155 ارب کے نئے ٹیکس لگ رہے ہیں،آئی ایم ایف سے مذاکرات یا غیر ملکی دوروں پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، امریکا افغانستان مزاکرات پر بھی پارلیمان کو نہیں بتایا گیا،اس حوالے سے حکومت ان کیمرہ میٹنگ رکھ سکتی ہے، فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی بنائی جائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اصغر خان کیس بند کرنے کا کہا ہے، اگر وزیر اعظم کے پاس اس حوالے سے سمری نہیں گئی تو یہ خطرناک بات ہے، اس سے یہ لگے گا کہ بیوروکریسی پر حکومت...

نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل سے زیادتی اورقتل کا ملزم گرفتار

نوشہرہ:  خیبر پختون خوا پولیس نے کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں اس کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ قاتل کی عمر 20 سال ہے جس کا نام یاسر ہے اور وہ مناہل کا پڑوسی ہے۔ واقعے کے گھناؤنے کردار نے ہمسایہ مناہل کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  نوشہرہ؛ 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ڈی آئی جی مردان نے کیس کو کامیابی سے حل کرنے پر تفتیشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس ملزم نے مناہل کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اسے ڈر تھا کہ وہ اپنے والد کو اس کے بارے میں نہ بتادے۔ ڈی آئی جی مردان محمد علی خان گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے غیرت اور بہادری کی مثال قائم کردی، شب و روز محنت کرکے سفاک قاتل کو تین دن کے اندر گرفتار کرلیا۔ انہوں نے واقعے کی تفتیش پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او نوشہرہ منصور امان کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 2 ہزار سے زائد موبائل ریکا...

کم سن بچوں اور بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

 لاہور:  ایف آئی اے سائبر کرائم نے معصوم بچے اور چھوٹی عمر کی بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لیں.  تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں امداد علی نامی شخص بچوں کی نازیبا ویڈیو بناکر ان کے والدین کو بلیک میل کرتا ہے جبکہ خوف کی وجہ سے بچوں کے والدین خاموش ہیں، کچھ افراد علاقے سے نقل مکانی کر گئے۔ ایف آئی اے نے اطلاع ملنے پر بادامی باغ میں ایک گھر میں چھاپہ مار کر امداد علی کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ اور برآمد کرلیا۔ ایف ائی اے سائبرکرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق امداد علی گزشتہ کئی برس سے اس کام میں ملوث تھا، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ملنے والی نازیبا ویڈیوز سے پتہ چلے گا کہ کتنی بچے اور بچیوں کے ساتھ یہ گندی حرکت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے اس بات کی بھی تفتیش کر رہا ہے کہ کہیں بچیوں کے ساتھ زیادتی تو نہیں کی گئی۔ The post کم سن بچوں اور بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنا...

وفاق کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ

پشاور:  وفاق کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ ادوار میں بر سر اقتدار جماعتوں کے سربراہان کے خلاف کرپشن کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں رہنے والے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے حکومت نے سابق حکمرانوں کے خلاف کرپشن کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیے ہیں جن میں سابق وزرائے اعلیٰ اور وزراء بھی شامل ہیں۔ تمام سرکاری محکموں سے بھی بد عنوانی کی رپورٹ مانگ لی گئی ہیں۔ کرپشن کے ثبوت اکھٹے ہونے کے بعد 50 کروڑ روپے تک کرپشن کے کیسز اینٹی کرپشن جب کہ اس سے زائد کے ریفرنس نیب کو بھجوائے جائیں گے۔ حکومتی ترجمان شوکت یوسف زئی نے رابطے کرنے پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بدعنوانی کے کیسز سامنے آئے ہیں اور محکموں سے اس حوالے سے رپورٹ مانگ لی گئی ہیں۔ کرپشن میں ملوث افراد پر بہت جلد ہاتھ ڈالنے والے ہیں ، جو زیادہ چلارہے ہیں ان کی مزید چیخیں نکلنے والی ہیں۔ تمام ثبوت اکھٹے کیے جارہے ہیں بغیر ثبوت کے کسی کے خلاف کاروائی نہیں کریں گے ب...

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

 اسلام آباد:  پاکستان اور بھارت نے 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 31 دسمبر 1988 کے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سال یکم جنوری کو سرکاری سطح پر جوہری تنصیبات، ہتھیاروں اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ فہرستوں کے تبادلے کا مقصد جوہری تنصیبات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ہر سال کی طرح یکم جنوری 2019 کو بھی پاکستان نے جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کردی۔ اسی طرح بھارتی دفتر خارجہ نے بھی جوہری تنصیبات اورسہولیات کی لسٹ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔   The post پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TkwcxY

ڈیم نہ بنا اورمتاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تواحتجاج کروں گا، چیف جسٹس

 اسلام آباد:  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ ڈیم نہ بنا اور متاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کروں گا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں زلزلہ متاثرین امداد کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوئی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لٹے پٹے لوگوں کی امداد پوری دنیا سے کی گئی، دینے والے ہاتھ پل بھرمیں لینے والے بن گئے، متاثرین پرایٹم بم نہیں گرا تھا قدرتی آفت آئی تھی، امدادی رقم حکومت کے پاس امانت تھی لیکن حکومت نے متاثرین کی امانت میں خیانت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں چارگھنٹے کا سفرکرکے جا سکتا ہوں تو وزیر اعظم کیوں نہیں، ٹین کی چھتوں میں آج کی سردی میں رہنا ممکن نہیں، متاثرہ علاقوں میں اسکول اور اسپتال بھی نہیں، وزیراعظم کوسیشن جج کی رپورٹ بھجوائی لیکن کچھ نہ ہوا، وفاقی کابینہ خود بیٹھ کر اس معاملے کو دیکھے، چاہتے ہیں کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں اور ڈیم نہ بنا اور متاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کروں گا۔ درخواست گزارنے سماعت کے دوران کہا کہ وزیراعظم خود شوگراں گئے لیکن بالاکوٹ مت...

2018؛ اسرائیلی حملے، 295 فلسطینی شہید، 29 ہزار زخمی

مقبوضہ بیت القدس:  فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے’’اوچا‘‘ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2018 میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 295 فلسطینی شہری شہید اور 29 ہزار زخمی ہوئے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اوچاکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 کے بعد ایک سال میں فلسطینی شہادتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2018 میں شہید ہونے والے 61 فیصد فلسطینیوں کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے اور ان کی  تعداد 180ہے جبکہ 79 فیصد زخمی 23 ہزار غزہ کی پٹی کے رہائشی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہداء  میں 57 شہید اور 7 ہزار زخمی 18 سال سے کم عمر کے ہیں۔ 2018  کے دوران یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل اور املاک کو تباہ کرنے کے 265 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ The post 2018؛ اسرائیلی حملے، 295 فلسطینی شہید، 29 ہزار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2TfAp6i

سال 2019؛ انشاء اللہ پاکستان میں سنہری دورکا آغازہوگا، عمران خان

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ سال 2019 میں پاکستان میں سنہری دورکا آغازہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان نے نئے سال کی آمد پرپیغام میں کہا کہ ملک میں چاربیماریوں کے خلاف جہاد کرنا ہوگا جن میں غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ سال 2019 میں پاکستان میں سنہری دورکا آغازہوگا۔ The post سال 2019؛ انشاء اللہ پاکستان میں سنہری دورکا آغازہوگا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EY9OYl

’’ اب کسی میڈیا ادارے یا صحافی کو پابند کرنا زیادہ آسان نہیں رہا‘‘

 ایک عرصہ سے شکایات سننے کو مل رہی تھیں کہ پاکستان کی کسی یونیورسٹی سے شعبہ صحافت کی اعلیٰ ترین ڈگری لینے والا فرد کسی اخبار، ٹی وی چینل اورنیوزایجنسی میں بیٹھ کر ایک چھوٹی سی خبربنانے یا اسے سیدھا نہیں کرسکتاتھا، تعلیمی ادارے میں پڑھایاجانے والا سبق آج کسی میڈیا ادارے میں مفید ثابت نہیں ہوتا۔ اس سے بڑا المیہ تھا کہ اس ایشو کا کسی کو ادراک ہی نہیں تھا، ان حالات میں بہت سوں کی طرح میں بھی مایوس تھا۔ تاہم گزشتہ دنوں ڈاکٹرثاقب ریاض سے ملاقات ہوئی تو میری مایوسی امید میں بدل گئی، بھلاکیسے؟ آئیے! بتاتاہوں۔ ڈاکٹرثاقب ریاض، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے چئیرمین ہیں، ایک اردو کتاب’جدید صحافت اور ابلاغ عامہ‘، دوانگریزی کتب’Media-Government Relations in Pakistan‘اور’Agenda Setting Role of Media in Pakistan‘ کے مصنف اپنی یونیورسٹی کے بارے میں بتارہے تھے: ’یہ یونیورسٹی 1974ء میں قائم ہوئی تھی، اس کا کریڈیٹ ذوالفقارعلی بھٹو کوجاتاہے، انھوں نے ’پیپلزاوپن یونیورسٹی‘ کے نام سے یونیورسٹی بنائی گئی تھی،مقصد ملک کے اُن لوگوں کو بھی اعلیٰ تعلیم تک رسائی دلانا تھا جوکسی نہ کسی وجہ سے...

’’میں نے ضیا الحق کو ’ایم کیو ایم‘ کے مثبت ہونے کا یقین دلایا‘‘ ، رئیسہ موہانی

ممتاز شاعر مولانا حسرت موہانی اردو ادب کے ساتھ غیر منقسم ہندوستان کی مزاحمتی سیاست کا بھی ایک نمایاں نام ہیں۔ پہلے وہ ’کانگریس‘ میں رہے، پھر ’آل انڈیا مسلم لیگ‘ کا حصہ بن گئے۔۔۔ 1947ء میں ’پاکستان‘ بن گیا، تو دیگر مسلم لیگی راہ نماؤں کی طرح انہوں نے بھی اس نئی مملکت کی طرف ہجرت کی، لیکن تاریخ میں اُن کا نام سجاد ظہیر، ساحر لدھیانوی، قرۃ العین حیدر وغیرہ کی فہرست میں درج ہے، جو یہاں آکر واپس چلے گئے، ماجرا یہ تھا کہ انہیں ہندوستان میں رہ جانے والے مسلمانوں کی فکر نے اتنا ستایا کہ وہ یہاں ٹھیر نہ سکے اور پھر ہندوستان لوٹ گئے۔ مولانا حسرت موہانی کی بھتیجی رئیسہ موہانی نے کچھ ادبی و سماجی سرگرمیوں کے ساتھ سیاست سے وابستگی کی رِیت کو اپنایا۔۔۔ اُن کی تعلیم وتربیت کے مراحل حسرت موہانی کے گھر میں ہی طے ہوئے، وہ کہتی ہیں کہ تب حسرت موہانی کے بچے نہیں تھے، اس لیے وہ کم سنی میں انہیں اپنے ہاں لے گئے، رئیسہ نے اُن کے ساتھ سفر حج سمیت بہتیرے بحری سفر بھی کیے۔ یہ سطریں لکھتے ہوئے بطور تاریخ کے طالب علم، ہمیں یہ یاد آتا ہے کہ مولانا حسرت موہانی تو واپس ہندوستان چلے گئے، لیکن سرحدوں کی اس تقسیم ...

بارش کا امکان نہیں، کراچی میں اگلے ہفتے سے دوبارہ خنک ہوائیں چلیں گی

 کراچی:  شہر قائد کی بالائی فضاؤں سے بارش کا سسٹم گزرنے کے باعث مجموعی درجہ حرارت میں ایک تا 2 ڈگری اضافے کا امکان ہے بارش کا سسٹم گزرنے کے بعد اگلے ہفتے کے دوران دوبارہ خنک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والا دوسرا بارش کا اسپیل (سلسلہ) شہر کی بالائی فضاؤں سے گزرے گا۔ مذکورہ بارش کا سسٹم محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق نئے سال کے4 سے 6 جنوری کے درمیان بارشیں اور برف باری دے سکتا ہے۔ نئے سسٹم کی وجہ سے شہر کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ایک سے2 ڈگری اضافے کا امکان ہے تاہم سسٹم سندھ کو عبور کرنے کے بعد کراچی خشک اور سرد ہواؤں کی زد میں آسکتا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت اضافے کے بعد کم ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 29.5 ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھائی رہی جس کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3کلومیٹر رہ گئی تھی، چیف میٹرولوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق مغربی سسٹم کی وجہ سے شہر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، اگلے ایک ہفتے ...

کراچی آپریشن ؛ 2018 میں رینجرز نے سب سے زیادہ کارروائیاں کیں

 کراچی:  رینجرز نے کراچی آپریشن سے متعلق کارکردگی رپورٹ جاری کردی آپریشن کے دوران 11 ہزار619 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے پولیس کو حوالے کیا۔ کراچی آپریشن کے دوران 2 ہزار210 دہشت گرد،ایک ہزار 881 ٹارگٹ کلرز، 852 بھتہ خور،227 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے 169 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا، کراچی آپریشن کے 5 برسوں میں سب سے زیادہ آپریشن 2018 میں کیے گئے اسی سال رینجرز نے ریکارڈ ملزمان بھی گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیے 2018 میں رینجرز کے 4 جوان شہید ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں قیام امن کے لیے 5 ستمبر 2013 سے شروع کیے گئے کراچی آپریشن سے متعلق کارکردگی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق 5 سال اور4 ماہ کے دوران رینجرز نے شہر بھر میں مجموعی طور پر 15ہزار838 آپریشن کیے گئے، آپریشن کے دوران11ہزار 619 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو پولیس کو حوالے کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے 13 ہزار 224 ہتھیار برآمد کیے گئے جبکہ 8 لاکھ 76 ہزار 83 مختلف ہتھیاروں کی گولیاں برآمدکی گئیں، کراچی آپریشن کے دوران 2ہزار210 دہشت گردوں ،1ہزار 881 ٹارگٹ کلرز، 852 بھ...

مردہ وہیل شارک مچھلی نیلامی کیلیے فش ہاربرمنتقل

 کراچی:  گہرے سمندر میں دوران شکار ماہی گیروں کے جال میں پھنس جانیوالی دیو ہیکل مردہ وہیل شارک کونیلامی کے لیے رات گئے کراچی فش ہاربر منتقل کردیا گیا۔ ماہی گیروں کے مطابق مردہ شارک کا وزن 5ٹن کے لگ بھگ جبکہ لمبائی 16فٹ ہے،ماضی میں بھی اس نسل کی جالوں میں پھنسنے والی شارک کے گوشت کی فروخت کیلیے جیٹی پر بولیاں لگائی گئیں، ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب واقع چشمہ گوٹھ کے 15روز کے لیے سمندر میں شکار پر جانے والے ماہی گیروں کے جال میں واڑی کے مقام پر دیو ہیکل مردہ وہیل شارک جال میں پھنس گئی تھی جسے کئی روز کے سفر کے بعد پیر کو رات گئے ابراہیم حیدری کی جیٹی پر پہنچایاگیا، ،ذرائع کے مطابق بعدازاں مچھلی کو کراچی فش ہاربر منتقل کیا گیا جہاں اس کی نیلامی کی جائیگی۔ اس سے قبل بھی مردہ شارک ماہی گیروں کے جال میں پھنس چکی ہے جسے کاٹنے کے بعد اس کے گوشت کی نیلامی کردی گئی تھی،ڈبیلو ڈبیلو ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹ معظم علی خان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مردہ حالت میں ملنے والی وہیل شارک کی نسل معدومیت سے دوچار ہے، جبکہ اس کا شکار کرنا جرم ہے،اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ...

پی آئی اے کے 21 پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا

 کراچی:  کپتانوں کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے معاملے میںسول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئرلائن کے21پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طورپر مرتب کردہ فہرست کے مطابق پی آئی اے کے ان 21 پائلٹس کو پیشہ ورانہ ذمے داریوں سے روکا ہے جنھوں نے متعدد بار یاددہانی کے باوجود اب تک اپنی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیمی اسناد سی اے اے کو فراہم نہیں کیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ کپتانوں کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کرنے کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ ان 21 کپتانوں کے لائسنس معطل کردیے گئے ہیں جنھوں نے اب تک اپنی تعلیمی اسناد تصدیق کے لیے سی اے اے کو فراہم نہیں کیں۔ The post پی آئی اے کے 21 پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2LMbYuM

بلوچستان کیلیے ہیلتھ اسکیم کی سوفیصد فنڈنگ وفاق کرے، قائمہ کمیٹی

 اسلام آباد:  سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات نے بلوچستان کیلیے وزیر اعظم ہیلتھ اسکیم کی سو فیصد فنڈنگ وفاق کی طرف سے کرنے کی سفارش کر دی۔ وزارت صحت نے کمیٹی کو بتایا کہ فیز ٹومیں وزیر اعظم ہیلتھ اسکیم ملک بھر میں شروع کی جائے گی، لوگوں کو اسپتال تک آنے کیلیے ایک ہزار روپے ٹرانسپورٹیشن کے بھی اسکیم میں شامل کیے جائینگے۔ سینیٹر عثمان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، کمیٹی نے وزیر صحت کے اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا، سیکریٹری صحت زاہد سعید نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کے فیز ٹو میں داخل ہونے لگے ہیں انشورنس کمپنیوں سے معاہدہ ہو نا ہے، اس فیز میں ہیلتھ اسکیم ملک بھر میں شروع ہوگی۔ ہیلتھ اسکیم کا پریمیم 2150 روپے ہو گا،اجلاس میں چیئرمین کمیٹی  کا کہنا تھا کہ وفاق خود بھی بلوچستان میں کام نہیں کر تاانٹرنیشنل فنڈنگ بھی نہیں آنے دیتا این جی اوز کو اس بہانے پر بلوچستان میں کام سے روکا جاتا ہے کہ کہ وہ جاسوسی کرتے ہیں،آپ عدالت کی بات مانتے ہو ہماری نہیں، اگر حکومت کچھ بیوروکریٹس کو سزا دے دیتی تو سب ٹھیک ہو جاتا، ہم نے کہاکہ...

2018؛ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں45 فیصدکمی

 اسلام آباد:  پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان پرموثر عملدرآمد کے باعث سال 2018 میں ملک میں دہشت گردوں کے حملوں میں45 فیصد کمی آئی خصوصاً خودکش حملوں کی تعداد میں ریکارڈکمی ہوئی ہے۔ دہشت گردی پر نظر رکھنے والے ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پکس)کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق 2018 کے دوران  دہشت گردوں نے 229 حملے کیے جن میں577 افراد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 959  افراد زخمی ہوئے۔ پکس رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ شدت پسندوں کے حملوں کی ماہانہ اوسط 35 سے کم ہو کر 2018  میں 19 پر آگئی ہے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ ان حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے جانی نقصان کی شرح میں 2018میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جس میں 2018 کے دوران  سب سے زیادہ 99 حملے، سب سے زیادہ 354 ہلاکتیں اور سب سے زیادہ 570 افراد زخمی ہوئے، یوں ملک بھر میں ہونیوالے حملوں کا 43فیصد‘ مجموعی ہلاکتوں کا 61فیصد اور زخمیوں کی تعداد کا 59 فیصد بلوچستان م...

مہمند ڈیم کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہوجائے گی

پشاور:  وفاقی حکومت کی جانب سے مہمند ڈیم پر آئندہ ماہ کام شروع کردیاجائے گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر کے تخمینہ کی لاگت 309 ارب روپے ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام کو شروع کرنے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے جس کی تکمیل 2024 میں ہوگی، مہمند ڈیم کی تعمیر سے 800 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے جبکہ 17000 ایکڑ سے زائد بنجر اراضی سیراب ہوگی۔   The post مہمند ڈیم کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہوجائے گی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Rt1aa0

آسٹریلیا میں اژدہے نے مینڈکوں کو خود پر سوارکرکے انہیں بچالیا

ملبورن:  آسٹریلیا میں رات کے دوسرے پہر ایک کسان نے عجیب منظر دیکھا کہ ایک اژدہا کئی مینڈکوں (ٹوڈز) کو سوار کراکے انہیں کسی محفوظ جگہ لے جارہا ہے۔ خیال ہے کہ اس علاقے میں آنے والے شدید سیلاب سے ان مینڈکوں کے گھروں (کھو) میں پانی بھر گیا تھا اور انہوں نے وہاں سے نکلنے کےلیے اژدہے کی خدمات حاصل کی تھیں۔ کسان پال موک کے مطابق اس کے کھیت میں ہزاروں مینڈک پائے جاتے ہیں۔ پال کے مطابق یہ اژدہا اس کا دیکھا بھالا ہے اوراس سے قبل ایک چھوٹے کینگرو کو سالم نگل چکا ہے۔ کسان نے دیکھا کہ رات کے ڈیڑھ بجے بارش کے پانی کی وجہ سے ہزاروں مینڈک محفوظ اونچے مقامات کی تلاش میں تھے کہ اس نےاژدہے کی پیٹھ پرمزے سے بیٹھے کئی کین مینڈک دیکھے اوراژدہا ان کے لیے ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا۔ واضح رہے کہ برسات کا یہ موسم مینڈکوں کے ملاپ اورنسل خیزی کا دور بھی ہے۔ زیتونی نسل کا اژدہا اگرچہ مینڈکوں کوکھاتا ہے لیکن اس منظرمیں اسے کسی مینڈک کو کھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ پال کا خیال ہے کہ شاید پہلے یہ بہت سے مینڈکوں کوکھا کرپیٹ بھرچکا ہے اوراس کے بعد باقی مینڈکوں کو لے کر محفوظ مقام تک گیا ہے۔ T...

نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی:  نئے سال کی آمد پر افواج پاکستان کی جانب سے قوم کے نام یکجہتی کا پیغام جاری کیا گیا ہے، پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ہمارا وطن پرامن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا ہے، انشااللہ 2019ء  پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، متحد ہو کر کامیابیوں کو مزید مضبوط بنائیں گے،  دعا ہے اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے۔ In our national pursuit for a peaceful, prosperous & vibrant Pakistan, 2019 is year of progress. United we shall consolidate our successes,IA. May Allah continues His blessings upon us. Amen. Salute to resilient Pakistanis & Martyrs. #YearOfProgress2019 #ہمیں_آگے_ہی_جانا_ہے pic.twitter.com/RkcHvfwr9m — Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 31, 2018 ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر انشااللہ کامیابیوں کو مستحکم کریں گے، پاکستان کے شہداء اور  پرعز...

’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے ذریعے ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کردیا، عمران خان

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان سٹیزن پورٹل ‘  کے ذریعے اب تک ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کرچکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت اور عوام میں براہ راست رابطے اور وفاقی و صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کی غرض سے وزیراعظم آفس میں قائم کیے گئے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے ذریعے شکایات اور ان کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔ ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے حوالے سے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے ذریعے اب تک ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کیا، یہ ہماری تاریخ میں عوامی شکایات پر تیز ترین کارروائی ہے۔ Today, we crossed 100,000 mark of resolved complaints by Pakistan Citizen Portal App. This marks the highest & fastest grievance redressel in our history: that too within short span of 60 days only. I urge my fellow citizens to use @PakistanPMDU for effective complaints' response — Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2018 وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے صرف 60 دنو...

وزیر اعظم کی صوبائی حکومتوں کو زیر التوا پراپرٹی کیسز 90 دن میں نمٹانے کی ہدایت

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے چاروں صوبائی حکومتوں  کو پراپرٹیز کے حوالے سے زیر التوا قانونی کیسز کو 90 دن میں نمٹانےکی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوٴسنگ پراجیکٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہاوٴسنگ ٹاسک فورس نے وزیرِ اعظم کو پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کا مسودہ بہت جلد کابینہ کو پیش کر دیا جائے گا، رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا ڈرافٹ بھی ایک ہفتے کے اندر پیش کر دیا جائے گا اس اتھارٹی کے قیام سے ریگولیٹری شعبے کو ڈویلپمنٹ سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے انٹرسٹ ریٹس کی تجاویز بہت جلد ٹاسک فورس کے ممبران سے شئیر کرلی جائیں گی، فور کلوژر لاز کو دو ہفتوں میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی جب کہ اربن ری جنریشن کے حوالے سے قانون کے مسودے کو دو ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاوٴسنگ پراجیکٹ ک...

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

لاہور:  سردی اور دھند میں اضافے کے باعث پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کردیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق سردی کی شدت اور دھند میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری 2019 تک اضافہ کردیا ہے۔ Due to the intensity of the cold weather and fog in Punjab, the schools will remain closed for one more week and will reopen on January 7th, 2019. The notification will be issued tomorrow morning. We care for our children & honourable teachers. — Murad Raas (@DrMuradPTI) December 31, 2018 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چھٹیوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ سردی میں شدت اور دھند میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا، اس اس تناظرمیں کل یکم جنوری سے سرکاری اسکولوں میں بدستور موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی۔ اسی طرح کے پی کے میں بھی شدید سردی کے سبب اسکولوں کی سرمائی تعطیلات 6 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں جس کے بعد اب خیبر پختون خوا کے...

وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم

کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کے نوٹی فکیشن کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آج نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کراچی میں نئے سال کے موقع پر دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے رابطہ کرکے انہیں نوٹی فکیشن فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر کوئی پابندی نہیں ہے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ہے ساتھ ہی پولیس کو ہدایت دے دی ہے کہ عوام کو نہ روکا جائے۔ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ سمجھدار ہیں اور نہ ان میں کوئی میچوریٹی ہے، یہ لوگ گورنر راج کی بات کر رہے تھے لیکن اب مکر گئے۔ The post وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2RrjxMz

ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کا اضافہ

کراچی:  ملک میں سال 2018ء کے دوران سونے کی قیمت میں فی تولہ 11 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 957 روپے اضافہ ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سال 2018ء میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونا 1 ہزار 284 ڈالر پر آگیا تاہم پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ آل سندھ صرافہ بازار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2018ء کے دوران فی تولہ سونا 11800 روپے مہنگا ہوا اور اس دوران سونے کی قیمت 68 ہزار  روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچی۔ اس سال 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 957 روپے اضافہ ہوا اور 2018ء میں 10 گرام سونا 58 ہزار 300 روپے تک بھی پہنچا تاہم سال کے اختتام پر 10 گرام سونا 58 ہزار 128 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا۔ The post ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2AoyRQh

روس میں رہائشی عمارت میں دھماکا، 3 افراد ہلاک اورمتعدد ملبے تلے دب گئے

 ماسکو:  روس کے صنعتی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 79 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی روس کے صنعتی شہر کی رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ملبے سے 3 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ دیگر 79 لاپتہ ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا، 469 امدادی کارکن طبی کاموں میں مصروف ہیں، 79 افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریسکیو اداروں نے کسی ممکنہ ہنگامی صورت حال کے خدشے کے پیش نظر آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرالیا ہے۔ بھاری مشینری کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امدادی کام ہیں، دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ابھی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ممکن ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا ہو۔ روسی صدر ولا دی میر پوٹن نے وزیر صحت کو امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے روانہ کرتے ہوئے افسوس...

فیس بک نے کشمیری اخبارات کے پیجز کو بند کردیا

 سری نگر:  فیس بک انتظامیہ نے بھارتی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کردیا۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سری نگرسے شائع ہونے والے اخبار Kashmiri Horizon  سمیت 4 اخباروں کے فیس بک پیجز کو بلاک کردیا گیا ہے۔ کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کرنے پر فیس بک نے موقف اختیار کیا کہ یہ اخبارات فیس بک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے تاہم ان صفحات کو مقامی انتظامیہ کی شکایت پر بند کیا گیا ہے۔ کشمیری اخبارات کے مالکان کی بار بار درخواست کے باوجود فیس بک نے پیجز بحال نہیں کیے جس پر اخبار مالکان نے مقامی انتظامیہ کے سامنے بھی اپنا موقف پیش کیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے سیکیورٹی فورسز کے مظالم کو چھپانے کے لیے کشمیری اخبارات کے خلاف جھوٹی شکایتیں درج کرائیں جس پر بنا تصدیق کیے فیس بک انتظامیہ نے ان پیجز کو بند کردیا۔ واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی شکایت پر صحافت کا مقبول پیج ’ فری پریس کشمیر‘ کو بھی بند کردیا تھا تاہم 48 گھنٹے بعد فیس بک انتظامیہ نے اس پیج کو بحال کردیا۔ The post فیس بک ...

فلپائن کے شاپنگ مال میں دھماکا، 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی

منیلا:  فلپائن کے لگژری شاپنگ مال کے نزدیک دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے شہر کوتاباتو میں واقع ایک شاپنگ مال کے باہر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے شاپنگ پلازہ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جسے شاپنگ پلازہ کے نزدیک نصب کیا گیا تھا۔ دھماکا لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے وقت کیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاحال کسی انتہا پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سال نو کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کے لیے دھماکا کیا گیا۔ واضح رہے فلپائن کے چند جزیروں کو ہلاکت خیز طوفان کا سامنا ہے جس میں تاحال 68 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ The post فلپائن کے شاپنگ مال م...

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد:  حکومت نے پیٹرول پر 4 روپے 86 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے سال کے شروع میں ہی عوام کے لیےحکومت کی جانب سے خوشخبری ملی ہے اور پیٹرولیم  مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 0.52 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ قبل ازیں اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے اور مٹی کا تیل 25 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔ The post حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو ....

اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف

 اسلام آباد:  امیگریشن قوائد میں اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق امیگریشن کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ڈائریکٹر امیگریشن نے وزارت داخلہ کو ذمہ دار ٹھہرا کر فہرست سے اسرائیل کا نام نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر 7 ممالک کے شہریوں کو پاکستان آنے کی مشروط اجازت کے قوائد و ضوابط جاری کئے گئے تھے، نئی امیگریشن قوائد کی فہرست میں اسرائیل سمیت بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، نائجیریا، فلسطین اور صومالیہ کا نام شامل کیا گیا تھا۔ ویب سائٹ پر ایف آئی اے نے اسرائیلی شہریوں کے لئے بھی امیگریشن قوائد وضح کئے تھے، جن کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی پاکستان آمد پر پولیس رجسٹریشن کرانالازمی ہو گی، اسرائیلی شہری متعلقہ ڈی پی او سے قیام پر مٹ لینے کے پابند ہوں گے اور روانگی سے قبل پرمٹ واپس کرنا ہوں گے، اور پھر انہیں ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا، تاہم ٹریول پرمٹ کے حصول کے لئے انہیں قیام پرمٹ لازمی واپس کرنا ہوگا۔ قوائد کے مطابق ورک ویزہ اور سار...

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

کراچی:  محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق نئے سال کی آمد پر کسی بھی حادثے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لئے پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور پابندی یکم جنوری کی صبح تک رہے گی، اس موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے کر چلنے سمیت سال نو کی خوشی میں پٹاخوں پر بھی پابندی ہوگی۔   The post کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Amti4S

دنیا بھر میں سالِ نو کے رنگا رنگ استقبال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا

دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 2019 کا سب سے پہلا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو کے استقبال کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر ہزاروں شہریوں نے 2018 کو الوداع کہا اور سحرانگیز آتش بازی کے  ساتھ 2019 کی آمد کا جشن منایا۔ موسیقی دھنوں پر رقص کیا گیا اور پُرتعیش ہوٹلوں میں لذیذ پکوان سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں جشنِ سالِ نو منایا گیا جس کے لیے سڈنی میں “ہاربر بریج ” کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا اور موسیقی کی دھن پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ آسٹریلیا کے بعد جاپان، چین اور انڈونیشیا میں نئے سال کا جشن اپنے اپنے روایتی طریقوں سے منایا جائے گا۔ فرانس اور برطانیہ میں بھی سحرانگیز آتش بازی کے انتظامات مکمل ہیں، ہوٹلوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میوزیکل کنسرٹ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ شہر کے اہم مقامات پر آتش بازی کے مظاہرے کیے جائیں گے، بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان کے شہری بھی سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے چین ہیں۔ سب سے آخر میں امریکا کے...

پی پی کے ارکان صوبائی اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ 2016 سے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے درمیان تھا، یہ کیسز تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بنائے، جے آئی ٹی نے بتایا کہ کس طرح لوگوں کا پیسہ لندن میں خرچ ہوتا رہا،  جعلی اکاؤنٹس کے معاملے پر (ن) لیگ کیوں خاموش رہی تاہم اب کچھ لو اور کچھ دو کی سیاست کا زمانہ ختم ہوگیا، نواز شریف اور زرداری کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزرا میں سے کسی نے نہیں کہا کہ گورنر راج لگایا جارہا ہے، کچھ دنوں سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کا تختہ الٹنے جا رہی ہے، سندھ میں گورنر راج کی میڈیا پر خبریں چلتی آ رہی ہیں تاہم یہ خبریں بے بنیاد تھیں، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم سندھ حکومت بدلنے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کا پیسہ لندن اور دبئی میں خرچ ہوتا رہا، غریبوں اور کسانوں کا پیسہ آصف زرداری کے ا...

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد

 کراچی:  اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد کردی۔ سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے تحریک التوا جمع کروائی جس کو اسپیکر سندھ اسمبلی نے ناقابل بحث قرار دیکر مسترد کردیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ تحریک التواء رول 88 سے متصادم ہے۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیرزمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف تحریکِ التوا سیکریٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد دیے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کے قریبی اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروادی واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں نام آنے کے بعد حکومت نے آصف زرداری، بلال بھٹو اور مراد علی شاہ سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے است...

نیب لاہور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

 لاہور:  قومی احتساب بیورو لاہور نے سال 2018 کے لیے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جاری کر دی۔ نیب کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال بھر میں کرپٹ عناصر سے 4 ارب روپے سے زائد  رقم کی ریکوری کی اور ایون فیلڈ اشیانہ اقبال سمیت 74 ریفرنس دائر کیے گئے، اسحاق ڈار سمیت دیگر سیاستدانوں اور مختلف سرکاری اداروں کے کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کیں۔ سابق وزیرِاعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔ نیب رپورٹ کے مطابق 2 ارب 22 کروڑ فیروز پور سوسائٹی کیس، ماڈل ہاوسنگ کیس میں 63 کروڑ کی ریکوری ہوئی اور  نیب لاہور نے مجموعی طور پر 74 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے جن میں  ایون فیلڈ ریفرنس، آشیانہ اقبال ریفرنس اور اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس شامل دیگر اہم ریفرنسز میں صاف پانی کمپنی، لاہور پارکنگ کمپنی، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ریفرنسز اور سابق چیئرمین ای ٹی پی بی آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس شامل ہیں 2018 کے دوران نیب لاہور کو ...

سال 2018؛ پشاور ہائی کورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردی

پشاور:  پشاور ہائی کورٹ نے سال 2018 میں نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات جاری کردیں۔ پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق سال 2018 میں پشاور ہائی کورٹ کی ماتحت ضلعی عدالتوں میں 4 لاکھ بارہ ہزار 948 نئے مقدمات دائرہوئے، اورماتحت عدالتوں نے 11 ماہ کے دوران 4 لاکھ پندرہ ہزار 183 مقدمات نمٹا دیے جب کہ مقامی عدالتوں میں اس وقت زیر التواءمقدمات کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 197 رہ گئی ہے۔ سال 2018 میں مجموعی طور پر 17239 نئے کیسز دائرکئے گئے اورجنوری2018ء تا نومبر2018ء 11  ماہ کے عرصے کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے 18736 کیسزنمٹا دئیے، رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی۔ The post سال 2018؛ پشاور ہائی کورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2BQghQZ

مقبوضہ کشمیر میں دس سالہ بچہ پُراسرار دھماکے میں شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں پُراسرار دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 10 سالہ بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 10 سالہ  بچہ اپنے والد کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے آرمی کیمپ کے نزدیک مویشی چَرا رہا تھا کہ ایک پُراسرار دھماکے میں شدید زخمی ہوگیا جب کہ بچے کے والد محفوظ رہے۔ 10 سالہ عارف ڈار کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سری نگر کے سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم بچے نے جام شہادت نوش کرلی۔ اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے زخمی ہوا یا قریبی آرمی کیمپ سے بارودی مواد سے بچے کو نشانہ بنایا گیا تاہم حادثے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ پُراسرار دھماکے میں شہید ہونے والے بچے کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مقامی افراد کے علاوہ جنوبی کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے۔ شرکاء نے بھارت مخالف، جدوجہد آزادی کشمیر اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔ واضح رہے کہ 11 جولائی کو ضلع شوپیاں میں دھماکا خیز بارودی مواد سے کھیلنے کے دوران ہونے والے...

فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان میں 68 افراد ہلاک

منیلا:  فلپائن میں طوفان اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان کے ساتھ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کے گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔ موسمی تغیر سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو چیف کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی، بجلی کی بحالی اور ملبہ اُٹھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم نواحی علاقوں میں صورت حال انتہائی خراب ہے جہاں سے مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں پہاڑی سلسلے بیکول کے علاقے میں ہوئی جہاں 57 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 11 افراد کی ہلاکتیں وسطی جزیرے سمار میں ہوئیں۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی لیکن یہ طوفان ٹائیفون کی طرح طاقت ور نہیں تھا اس لیے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں ...

اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

 اسلام آباد:  سیکٹر آئی ایٹ میں پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سنگم مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک جوان عارف شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دونوں اہلکاروں کو پمز منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے وسیم کی موت کی تصدیق کردی جبکہ عارف کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا اور وہ فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے اور چیکنگ کی جارہی ہے۔ The post اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GNO4QK

فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بدلتے حالات میں آج سندھ کا دورہ ملتوی کردیا۔ تحریک انصاف کے سندھ میں تبدیلی مشن اور پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کے سلسلے میں فواد چوہدری نے تین روزہ دورے پر آج سندھ پہنچنا تھا لیکن پھر صبح سویرے سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی سندھ میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کیلیے سرگرم چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور گورنر راج لگا تو اسے ختم کرنے میں ایک سیکنڈ لگے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کرنا تھا جس کے دوران پیر پگاڑا، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:  گورنر راج ختم کرنے میں ایک سیکنڈ لگے گا، چیف جسٹس گزشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی ا...

حیدر آباد میں مبینہ طور پر زہریلے چپس کھانے سے بچہ جاں بحق، بہن کی حالت غیر

حیدرآباد:  مقامی فوڈ سینٹر میں مبینہ طور پرزہریلے چپس کھانے سے چار سالہ ہمایوں جاں بحق جب کہ بہن علیزہ کی حالت تشویشناک ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے فوڈ سینٹر سے بچوں کے لیے چپس کھانے پینے کی اشیاء خریدی گئیں، چپس کھاتے ہی بچوں کی حالت غیر ہونے پر بچوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ چار سالہ ہمایوں محمد عمر نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ بہن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ آئی جی سندھ کے نوٹس لینے پر حیدرآباد پولیس حرکت میں آئی اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کینٹ اور بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے فوڈ انسپکٹرز نے فوڈ سینٹر میں تیار ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے ریسٹورینٹ کو سیل کردیا ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو بھی حیدرآباد طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مبینہ طورپر زہریلی چپس کھانے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ The post حیدر آباد میں مبینہ طور پر زہریلے چپس...

آصف زرداری اجازت دیں ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرادیں گے، بلاول بھٹو

 کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اجازت دیں اور صرف ایک اشارہ کردیں تو ہم ایک ہفتے میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت گرادیں گے۔ کراچی میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی کے مخالفین چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تبدیل کردیا جائے لیکن عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری پر بھی پہلے بھی بہت سے مقدمے بنے اور انہوں نے گیارہ سال جیل میں گزارے، لیکن سب کیسز میں بری ہوئے، یہ بھی جھوٹا کیس ہے، اس سے بھی بری ہوجائیں گے۔ چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہوتا جارہا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ جعلی اور جھوٹی ہے،اس رپورٹ پر عدالتوں میں قانون کے مطابق لڑیں گے اور ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، پی ٹی آئی کا وزیر رات دو بجے تک ایف آئی اے کے دفتر میں بیٹھا رہا، جے آئی ٹی صرف بہانہ تھا اور اصل نشانہ حکومت سندھ تھی، میرے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ سندھ میں گورنر راج لگنے سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آصف علی زر...

آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تحریک انصاف کی نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے 10 جنوری کو مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری کے خلاف تحریک انصاف کی نااہلی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جو 10 جنوری کو ہوگی، سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا جب کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کیلیے منظور واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں جمع کرائی تھی جس کو منظوری کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔ The post آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2LHsL27

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروادی

کراچی:  پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیرزمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف تحریکِ التوا سیکریٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلی سندھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تحریک التوا میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد دیئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کے قریبی اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا۔ دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریکِ التواء کو مسترد کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے کیوں کہ ایم کیوایم، جی ڈی اے سمیت تمام جماعتیں جے آئی ٹی پر بحث چاہتی ہیں۔ The post پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروادی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2RseMSM

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں لاپتہ شہری کی بازیابی کا حکم

 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد سے لاپتہ شہری کو بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری طارق جمیل غوری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے شہری کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر سے 16 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ 11 نومبر کو محمود آباد کے علاقے سے سادہ لباس اہلکاروں نے طارق جمیل غوری کو حراست میں لیا، انہیں بھی اسی ٹیم نے حراست میں لیا جنہوں نے حال ہی میں صحافی کو حراست میں لیا تھا، عدالت سے درخواست ہے کہ طارق جمیل غوری کی جان کو خطرہ ہے فوری بازیاب کرایا جائے۔ The post سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں لاپتہ شہری کی بازیابی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SqKSf2

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید، دو زخمی

نیلم:  بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دو زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئیں، جس کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈٰی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیاء اورانصر بی بی شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہندوستانی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بزدلانا فعل ہے اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہندوستانی فوج کی خواہش ہے...

اصغر خان عملدرآمد کیس؛ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کی تو عدالت میں ایف آئی اے کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کیس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ پیسے لینے دینے کی کڑیاں نہیں ملتیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے نے کہہ دیا ہے کہ کیس نہیں بنتا اور اسے بند کردیا جائے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی۔ یہ بھی پڑھیں:  ایف آئی اے کی اصغر خان عمل در آمد کیس بند کرنے کی سفارش چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمہ کی کارروائی ائیر وائس مارشل ریٹارئرڈ اصغر خان کی درخواست پر شروع ہوئی، وہ تو اس دنیا میں نہیں رہے، مزید کارروائی کے لیے ان کے ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہیں۔ عدالت نے اصغر خان کے ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کے ثبوت اکٹھے کرنے اور متعلقہ اد...

شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بینچ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ شہبازشریف کے خلاف نیب تحقیقات کررہی ہے ان کوچیئرمین پی اے سی بنایاگیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ جب تک کسی پرالزام ثابت نہ ہو وہ معصوم ہے، جو معاملہ پارلیمنٹ کو دیکھنا چاہیے اس کے متعلق ہم کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، آپ کہہ رہے ہیں جس پرالزام لگے اس کو پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے سے روک دیا جائے، اس طرح تو اکثریتی پارلیمنٹ باہر بیٹھی ہوگی۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ سعد رفیق اور شہبازشریف کے معاملے میں اگر مسئلہ ہے توپارلیمنٹ نے دیکھناہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ The post شہبازشر...

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے نائب سعودی وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیسانی نے ملاقاتت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع  محمد بن عبداللہ العیسانی نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ The post آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TnKoXn