اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات نے بلوچستان کیلیے وزیر اعظم ہیلتھ اسکیم کی سو فیصد فنڈنگ وفاق کی طرف سے کرنے کی سفارش کر دی۔
وزارت صحت نے کمیٹی کو بتایا کہ فیز ٹومیں وزیر اعظم ہیلتھ اسکیم ملک بھر میں شروع کی جائے گی، لوگوں کو اسپتال تک آنے کیلیے ایک ہزار روپے ٹرانسپورٹیشن کے بھی اسکیم میں شامل کیے جائینگے۔ سینیٹر عثمان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، کمیٹی نے وزیر صحت کے اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا، سیکریٹری صحت زاہد سعید نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کے فیز ٹو میں داخل ہونے لگے ہیں انشورنس کمپنیوں سے معاہدہ ہو نا ہے، اس فیز میں ہیلتھ اسکیم ملک بھر میں شروع ہوگی۔
ہیلتھ اسکیم کا پریمیم 2150 روپے ہو گا،اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ وفاق خود بھی بلوچستان میں کام نہیں کر تاانٹرنیشنل فنڈنگ بھی نہیں آنے دیتا این جی اوز کو اس بہانے پر بلوچستان میں کام سے روکا جاتا ہے کہ کہ وہ جاسوسی کرتے ہیں،آپ عدالت کی بات مانتے ہو ہماری نہیں، اگر حکومت کچھ بیوروکریٹس کو سزا دے دیتی تو سب ٹھیک ہو جاتا، ہم نے کہاکہ کانگو وائرس کی وجوہات ختم کریں، کیا ہوا۔
The post بلوچستان کیلیے ہیلتھ اسکیم کی سوفیصد فنڈنگ وفاق کرے، قائمہ کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2s0qIgm