اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کے ذریعے اب تک ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کرچکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت اور عوام میں براہ راست رابطے اور وفاقی و صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کی غرض سے وزیراعظم آفس میں قائم کیے گئے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کے ذریعے شکایات اور ان کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔
’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کے حوالے سے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کے ذریعے اب تک ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کیا، یہ ہماری تاریخ میں عوامی شکایات پر تیز ترین کارروائی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے صرف 60 دنوں میں ہی ایک بڑا ہدف حاصل کیا، میں عوام سے کہوں گا وہ اپنی شکایات پر تیزترین جواب کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ سے رجوع کریں۔
The post ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کے ذریعے ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کردیا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EWwqYp