کراچی: گہرے سمندر میں دوران شکار ماہی گیروں کے جال میں پھنس جانیوالی دیو ہیکل مردہ وہیل شارک کونیلامی کے لیے رات گئے کراچی فش ہاربر منتقل کردیا گیا۔
ماہی گیروں کے مطابق مردہ شارک کا وزن 5ٹن کے لگ بھگ جبکہ لمبائی 16فٹ ہے،ماضی میں بھی اس نسل کی جالوں میں پھنسنے والی شارک کے گوشت کی فروخت کیلیے جیٹی پر بولیاں لگائی گئیں، ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب واقع چشمہ گوٹھ کے 15روز کے لیے سمندر میں شکار پر جانے والے ماہی گیروں کے جال میں واڑی کے مقام پر دیو ہیکل مردہ وہیل شارک جال میں پھنس گئی تھی جسے کئی روز کے سفر کے بعد پیر کو رات گئے ابراہیم حیدری کی جیٹی پر پہنچایاگیا، ،ذرائع کے مطابق بعدازاں مچھلی کو کراچی فش ہاربر منتقل کیا گیا جہاں اس کی نیلامی کی جائیگی۔
اس سے قبل بھی مردہ شارک ماہی گیروں کے جال میں پھنس چکی ہے جسے کاٹنے کے بعد اس کے گوشت کی نیلامی کردی گئی تھی،ڈبیلو ڈبیلو ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹ معظم علی خان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مردہ حالت میں ملنے والی وہیل شارک کی نسل معدومیت سے دوچار ہے، جبکہ اس کا شکار کرنا جرم ہے،اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہیل شارک کے فنس اور گوشت کی دنیا بھر میں بہت زیادہ مانگ ہے،وہیل شارک کا گوشت 12روپے فی کلو سے زیادہ قیمت میں فروخت نہیں ہوتا۔
The post مردہ وہیل شارک مچھلی نیلامی کیلیے فش ہاربرمنتقل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SAHiPP