Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2018

نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر عوام شکرانے کے نوافل ادا کریں، عمران خان

راولپنڈی:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاریخ کی نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر قوم کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت کے 5 سال پورے ہوجائیں گے اور پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت نہیں آئی لہذا قوم اس حکومت سے نجات پر شکرانے کے نوافل ادا کریں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جو پاکستان کے ساتھ کیا ہے وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، اس حکومت نے 5 سال میں پاکستان کا قرضہ 13 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا جب کہ 2008 تک پاکستان پر قرضہ صرف 6 ہزار ارب تھا جس میں تربیلا اورمنگلا ڈیم سمیت بڑے بڑے منصوبے بنے لیکن سوچنے کی بات ہے کہ اس حکومت میں ایسا کوئی بڑا پروجیکٹ بھی نہیں بنا تو پھر یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا۔ The post نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر عوام شکرانے کے نوافل ادا کریں، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J8bygd

بلوچستان حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعلیٰ پر ڈیڈ لاک برقرار

کوئٹہ:  بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر تاحال اتفاق نہیں ہوسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والے تین ملاقاتوں میں حکومت علاء الدین مری اور پرنس احمد علی جبکہ اپوزیشن لیڈر قاضی اشرف اور اسلم بھوتانی کے ناموں  پر بدستور ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہونے والی تینوں ملاقاتیں بے نتیجہ ثابت ہوئیں۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے حوالے سے ایک اور ملاقات متوقع ہے حکومت کی جانب سے علاء الدین مری جب کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اسلم بھوتانی کو فیورٹ امیدوار قراردیا جارہا ہے، مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلاجائے گا۔ اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن کا نگراں  وزیراعلیٰ پر اتفاق ہوسکے گا کیوں کہ نگران سیٹ اپ لانے کے لیے حکومت کے پاس اسمبلی مدت ختم ہونے کے بعد بھی تین دن کا وقت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر اعلیٰ بلوچستان س...

ہمارا ایجنڈا ملک میں ترقی لانا ہے، امیر مقام

سوات:  وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں  صرف ایک مہینہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ختم کردیں گے رمضان المبارک کے مہینے میں کام کی نگرانی خود کررہا ہوں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں بات کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 220 کے وی گریڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہے، ڈیمانڈ زیادہ ہے اس لیے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ 16 مہینے سے گرڈ اسٹیشن پر کام جاری ہے جس کی لاگت 3 ارب 20 کروڑ سے زائد ہے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں کام کی نگرانی خود کررہا ہوں، 192 ٹاور بن گئے ہیں اس پر تار بچھائے جارہے ہیں مالاکنڈ میں 220 کے وی کا گرڈ اسٹیشن مکمل کیا ہے جس کے بعد زیادہ سے زیادہ ایک مہینے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ختم کردیں گے، وولٹیج کا ایشو بھی اس گرڈ اسٹیشن کی بدولت ختم ہو جائے گا۔ امیر مقام نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں کسٹم ایکٹ تحریک انصاف کے ایماء پر پاس ہوا اور اسے ہم نے واپس لیا فاٹا کو 5 سال کے لیے ٹیکس فری بنایا جب کہ ہمارا ایجنڈا ملک میں ترقی لانا ہے۔ The post ہمارا ایجنڈا ملک میں ترقی لانا ہے، امیر مقا...

چینی اسکول میں بچوں کی دلچسپی اور اکتاہٹ نوٹ کرنے والے حیرت انگیز کیمرے نصب

بیجنگ:  چین کے ایک اسکول میں نہ صرف بچوں کو شناخت کرنے والا کیمرا سسٹم بنایا گیا ہے بلکہ یہ جماعت میں کیمروں کے ذریعے بچوں کی مسلسل دلچسپی یا اکتاہٹ کو بھی نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ نمبر الیون مڈل اسکول چین کے علاقے ہینگزو میں موجود ہے جہاں کلاس روم میں لگے جدید ترین کیمرے ہر 30 سیکنڈ بعد طالب علم کو دیکھ کر اس کی دلچسپی یا اکتاہٹ کو نوٹ کرتے رہتے ہیں۔ اسے ’اسمارٹ کلاس روم بیہویئر مینجمنٹ سسٹم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کلاس روم میں بلیک بورڈ کے اوپر تین عدد جدید ترین کیمرے نصب ہیں جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے تحت باری باری ہر طالب علم کے چہرے کو نوٹ کرتے رہتے ہیں۔ یہ کیمرے بتاتے ہیں آیا بچہ سبق میں دلچسپی لے رہا ہے یا پھر اس کا ذہن کہیں اور بھٹک رہا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق جدید کیمرے طالب علم کا چہرہ دیکھ کر سات مختلف طرح کے احساسات کو پڑھ سکتے ہیں۔ ان میں تاثرات سے پاک معتدل، خوش، اداس، مایوس، غصیلا، خوف زدہ اور حیرت زدہ چہرے کے تاثرات شامل ہیں۔ اگر یہ نظام ایک سے زائد طالب علم کے چہروں پر منفی رحجان دیکھتا ہے تو اس کی فوری اطلاع اس وقت کے استاد کو بھیجتا ہے۔ اس ڈیٹا کو بعد میں ...

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کا شیڈول جاری کردیا

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے شیڈول کا  اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے الیکشن شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے اور تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔ شیڈول کے مطابق 2 سے 6 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی عبوری فہرست 7 جون کو جاری ہوگی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائِے گی جب کہ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 27 جون کو شائع کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:  عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، صدر مملکت نے منظوری دیدی سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدوار 28 جون تک کاغذات واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدوارں کو 29 جون کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ بعدازاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری کرنا آئینی تقاضہ ہے اور ہمیں کسی بھی ادارے نے انتخابی شیڈو...

ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا قانون منظور

کوپن ہیگن:  ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے نقاب اور برقعے پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا جو منظور ہوگیا، پابندی کے حق میں 75 جب کہ مخالفت میں 30 ووٹ آئے  تاہم 74 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ یہ بھی پڑھیں:  ڈنمارک نے بھی برقع پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا برقعے اور نقاب پر پابندی کے بعد اب خواتین پورے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکیں گی تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ خواتین سر پر اسکارف اوڑھ سکتی ہیں کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے، حکومت  کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا مقصد کسی  مذہب کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں ہے۔ ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا اورخلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی اداکرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظورہوچکا ہے اور اب  ڈنمارک بھی اب ان یورپی ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں خواتین کے حجاب پر پابندی ہے۔ The post ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا قانون منظور appeared first on ایکسپریس ار...

پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مزید دو نام دے دیئے

لاہور:  تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے معروف تجزیہ کار حسن عسکری اور سابق آئی جی کے پی ناصرخان درانی کے نام دے دیئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے تحریک انصاف کی مشاورت میں  ممتاز تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف کو دو نئے نام بھجوا دیئے گئے ہیں اور اگر یہ معاملہ آج حل نہ ہوا تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  ناصر کھوسہ کا نام واپس محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ابھی تک وزیر اعلی پنجاب نے مشاورت کےلیے کوئی رابطہ نہیں کیا، وزیر اعلی غیر آئینی طور پر یہ نہ کہیں کہ سمری گورنر کو بھجوا دی گئی ہے، نگران وزیرِاعلٰی کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، نگران وزیر اعلی کے لیے اپوزیشن کو اپنے نام دینے کا پورا حق ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  (ن) لیگ ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئی   The post پی ٹی آئی نے نگراں...

ہماری حکومت ختم اب لوڈشیڈنگ ہو تو ہم ذمہ دار نہیں، شہباز شریف

 لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کے 5 سال پورے ہوگئے اب اگر لوڈشیڈنگ ہو تو ہم ذمہ دار نہیں۔ لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پی کے ایل آئی اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہے، پاکستان میں اس طرح کا اسپتال ہے تو دکھائیں، غریب آدمی کسی اچھے اسپتال میں داخل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن یہاں غریب مریضوں کا مفت علاج ہورہا ہے، بتایا گیا ہے دو تین ماہ میں لیور ٹرانسپلاٹ اس اسپتال میں شروع ہوجائے گا جب یہ کام شروع ہوگا تو ہمیں اپنے مریض بھارت نہيں بھیجنا پڑیں گےہم نے دس سال میں پنجاب کے اسپتالوں میں ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں الیکشن التوا کی قرارداد منظور کرنا اچھا شگون نہیں بلکہ بہت خطرناک امر ہے، 3ماہ سے محسوس کر رہا ہوں شاید وہ کام نہیں ہوسکا جو کرنا چاہتا تھا، آج کل ملک میں جو ماحول ہے اس سے اچھے اور محنتی لوگ بھی خوفزدہ ہیں ، میں نے کینسر کے علاج کے لئے 60 ہزار ڈالر خرچ کیے، اب ڈر ہے کہ کہیں نیب مجھ سے ان کے بارے میں بھی نہ پوچھ لے۔ شہباز شر...

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے آخری روز ریاض پیرزادہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر میں گئے اور کہا کہ الوداعی ملاقات کے لیے آیا تھا سوچا آپ سے دل کی بات کروں، شاہ جی مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، لیبیا کا نمبر اسلام آباد میں استعمال ہورہا ہے اور مجھے فون کرکے فریال تالپور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال ہورہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ریاض پیرزادہ سے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا اپوزیشن لیڈر ہوں جس نے 5 سال پورے کیے جب کہ سیاسی لوگ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ The post وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xwN2Uw

شہبازشریف کو بچپنے اورسنجیدگی میں فرق نہیں پتا، چوہدری نثار

 راولپنڈی:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔ گزشتہ روزایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان میں بچپنا ہے، انھیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے اور مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ شہباز شریف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ میاں شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  چوہدری نثار کو بچے کی طرح منانا پڑتا ہے چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے جب کہ غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر وہ اس کے مداوے کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے، میرا میاں شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ تیس سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کی بجائے موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں۔   The post شہبازشریف کو بچپنے اورسنجیدگی میں فرق نہیں پتا، چوہدری نثار a...

شہباز شریف کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے،  چیف جسٹس

 لاہور:  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی  جانب سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والے تبادلے و تعیناتیوں کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا جائزہ لے کر ان کے متعلق فیصلہ دیں گے، وزیراعلی پنجاب کے آفس کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، کیا مدت ختم ہونے سے چند روز پہلے من پسند افسران کو نواز جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایسے تمام ٹرانسفر اور پوسٹنگز بدنیتی پر مبنی ہیں، موجودہ حکومت کو چاہیے تھا کہ ایسے تبادلے نگراں حکومت کے لیے چھوڑ دیتی۔ سپریم کورٹ نے تمام صوبوں میں ایک ماہ میں ہونے والے 17 گریڈ اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ The post شہباز شریف کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے،  چیف ...

جہانگیر صدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی شرمناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنا شرمناک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے خلاف کیس کی سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ اور وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  علی جہانگیر صدیقی امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر جسٹس اطہرمن اللہ  نے ریمارکس دیئے کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کے اہل نہیں، ان کا امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنا شرمندگی کا باعث ہے، کیا ہی اچھا ہوتا انہیں بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے، اٹارنی جنرل بتائیں کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کے لئے باعث شرمندگی نہیں ہے؟ عدالت کو ملک کا امیج عزیز ہے، عدالت مملکت پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہ رہی ہے۔  اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ہے، عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں۔ اس خب...

برطانوی جریدے اکانومسٹ کی آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کے جیتنے کی پیشگوئی

 لندن:  برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جیتنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس  یونٹ کی رپورٹ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی  کی پیش گوئی کردی ہے، جریدے نے پاکستان کے عام انتخابات 2018 پر اپنا ذاتی تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے اور نواز شریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گے۔ میگزین نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی، جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے کوئی خوش خبری نہیں ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ اور پاکستان میں معاشی عدم استحکام آنے والی حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہوں گے، جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی جب کہ نئی حکومت کے عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی جس سے سیاسی عدم استحکام  موجود رہے گا۔ The post برطانوی جریدے اکانومسٹ ک...

عدلیہ اور نیب کے اقدامات کے باعث سرکاری افسر کوئی کام نہیں کرسکتا، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور نیب کے اقدامات کے باعث آج سرکاری افسر کوئی کام نہیں کرسکتا اور ان کے لئے یہی راستہ بچا ہے کہ کوئی کام اور فیصلہ نہ کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جوحکومت مدت پوری کرتی ہے اس کی کارکردگی عوام کے سامنے ہوتی ہے، آج موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کررہی ہے تو اس میں اپوزیشن لیڈر کا کردار بھی قابل ستائش ہے، اپوزیشن کا مقصد حکومتی کام پر تنقید اور رائے کااظہار کرناہے، خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف مثالی خدمات انجام دی ہیں، انہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو اگے بڑھانے کی بات کی۔ ایوان میں جب ضرورت پڑی تواتفاق رائے نظرآیا، اسی  کی وجہ سے جمہوریت اورپارلیمنٹ مضبوط ہے۔ امن و امان وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے حالات 5 سال پہلے کے حالات سے بہت بہتر ہیں، ملک میں آج سیکیورٹی اورامن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے, کراچی کے حالات آج ویسے ہی ہیں جیسے کسی بڑے شہر کے ہونے چاہیے، آج کراچی میں صرف اسٹریٹ کرائم باقی ہیں، سول عسکری قیادت نے مل کرملک میں امن قائم کیا ۔ معیشت شاہد خاقان عباسی ک...

کراچی میں خاتون کے قتل میں شوہر، ساس اور نند ملوث نکلے

 کراچی:  گزشتہ ہفتے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ایک اورحوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی، 24 مئی کو نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون نازیہ کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ نازیہ کواسی کے شوہر، ساس اورنند نے مل کرقتل کیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتارملزموں نے نازیہ کے قتل کا اعتراف کرلیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی قتل کے واضح شواہد مل گئے جہاں مقتولہ کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا اورپھرخود کشی کا رنگ دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعے کے روزمقتولہ کے شوہرکو حراست میں لیا تھا اورشوہرکے اعتراف جرم اور نشاندہی پر نازیہ کی ساس اور نند کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ The post کراچی میں خاتون کے قتل میں شوہر، ساس اور نند ملوث نکلے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2szEHd9

پرائیویٹ اسکول مافیا نے ملی بھگت کر سرکاری اسکولوں کا بیڑا غرق کردیا، سپریم کورٹ

 لاہور:  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ پرائیویٹ اسکول مافیا نے ملی بھگت کر سرکاری اسکولوں کا بیڑا غرق کردیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسکولوں کی فیسوں سے متعلق مختلف ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف نجی اسکول مالکان کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے مختلف ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ یہ بھی پڑھیں:  سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کو فیسوں میں اضافے سے روک دیا دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ اسکول مافیا نے ملی بھگت کر سرکاری اسکولوں کا بیڑا غرق کر دیا، بڑے لوگوں نے اسکولز کھول کر والدین کا استحصال شروع کر رکھا ہے، والدین کی اتنی تنخواہ اور آمدن نہیں ہوتی جتنی انہیں اسکولوں کی فیسیں ادا کرنا پڑتی ہیں، یہ سنجیدہ معاملہ ہے عدالت از خود نوٹس لینے بارے سوچ رہی ہے، بھاری فیسیں دے کر والدین کی چیخیں نکل گئی ہیں، تعلیم کاروبار یا صنعت نہیں بلکہ بنیادی حق ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیا چیف جسٹس نے کہا کہ نجی اسکولوں کی فرنچائزز کیسے بنیں، ع...

25 ویں آئینی ترمیم پر صدرِمملکت کے دستخط،  قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے

 اسلام آباد:  صدر مملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے ہیں اور اب قبائلی علاقے باضابطہ طور پر خیبرپختون خوا کا حصہ بن گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِمملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے۔ دستخط کی تقریب میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا ، سرتاج عزیز ، بیرسٹر ظفر اللہ خان اور جنرل ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین فاٹا کے انضمام پر سابقہ قبائلی عوام کو مبارک باد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہ سابقہ قبائلی عوام کو پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آئینی حقوق حاصل ہو گئے ہیں اور انضمام کے بعد فاٹا کی تر قی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں اور خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں بدل گئیں ہیں اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اب ڈپٹی کمشنر کہلائیں گے، نئے اضلاع میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے 1000 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ The post 25 ویں آئینی ترمیم پر صدرِمملکت کے دستخط،  قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے appeared first on ایکس...

نادرا کی نا اہلی؛ ایک کروڑ سے زائد افراد ووٹ کے حق سے محروم

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کی نااہلی کے باعث تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد ووٹ کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جب کہ  الیکشن کمیشن کی صنفی فرق ختم کرنے کی مہم بھی ووٹرز کا فرق کم نہ کرسکی۔ 2013 کے عام انتخابات میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ 9 لاکھ 95 ہزار 142 کا فرق تھا اور اب خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے فرق میں گزشتہ عام انتخابات 2013 کے مقابلے میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ فرق ایک کروڑ 24 لاکھ تک جا پہنچا ہے جب کہ 80 لاکھ کے قریب خواتین کے شناختی کارڈ ہی نہیں بن سکے اور اب آئندہ عام انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد اہل خواتین ووٹرز ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان سب سے زیادہ فرق پنجاب میں 66 لاکھ 87 ہزار 1 سو 16 ہے، جب کہ سندھ میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان 24 لاکھ 82 ہزار 4 سو 44 کا فرق،  خیبر پختونخواہ میں 20 لاکھ 95 ہزار 363 ، بلوچستان میں 6 لاکھ ...

انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقارعلی انتقال کرگئے

انڈو نيشيا:  انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ انڈونیشیا میں قید بے گناہ ذوالفقارعلی کو آج طبیعت خراب ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا تاہم ذوالفقارعلی جانبرنہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ 2004 میں ذوالفقارعلی کو اس وقت گرفتارکیا گیا جب ان کے ساتھ فلیٹ میں رہنے والے ساتھی کے قبضے سے 300 گرام ہیروئن ملی، خود انڈونیشین حکام  بھی 2010 میں ہونے والی تحقیقات کے بعد یہ اعتراف کرچکے تھے کہ ذوالفقار بے گناہ ہیں۔  دسمبر2017 میں ذوالفقار علی  کو اسٹیج فور کے  سرطان کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ زیادہ وقت اسپتال میں رہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جب یہ معاملہ انڈونیشین صدرکے ساتھ اٹھایا تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ذوالفقارعلی کو معاف کردیں گے اور پاکستان واپس بھجوادیں گے لیکن یہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا۔ ذوالفقارعلی پر پولیس کی حراست میں ظلم و تشدد کی طویل داستان ہے۔ ذوالفقار کو وحشیانہ تشدد کے بعد گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا جاتا رہا اور بے ہوش ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ثاب...

آئینی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل اراکین پارلیمنٹ کیلیے نئی مراعات کا اعلان

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے صرف ایک روز قبل اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئی مراعات کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت ختم ہونے سے قبل اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئی مراعات کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے اندرون ملک صرف پی آئی اے کے ذریعے سرکاری خرچ پر سفر کی پابندی ختم کردی گئی ہے اور اب اراکین پارلیمنٹ آئندہ کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سرکاری خرچ پر سفر کرسکیں گے جب کہ سابق اراکین اسمبلی اوران کی بیگمات کو بلیو پاسپورٹ حاصل کرنے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ موجودہ و سابق اراکین اسمبلی کو گریڈ 22 کے سرکاری افسرکے برابر طبی سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں گی، قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کیلئے ماہانہ اعزازیہ 11 ہزار7 سوروپے سے بڑھا کر25  ہزارروپے ماہانہ کردیا گیا، آئندہ سابق چیئرمین و اسپیکرز کو بھی اضافی مراعات ملا کریں گی۔ ترمیمی فنانس بل 2018 میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و الاؤنسزکے ایکٹ 1974 میں ترامیم شامل ہیں، فنانس ایکٹ کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و الاؤنسزمیں اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہوجائے گا، اراکین پارلیم...

نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں وظائف کی کتابوں کی تقسیم

 اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران وظائف کی کتابیں تقسیم کیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کا دن بہت ہی تاریخی ہے کیوں کہ  ایک جمہوری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کررہی ہے، اور ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا آج ہم 80 کے قریب پیشاں بھگت چکے ہیں۔ نوازشریف نے اس دوران کمرہ عدالت میں وظائف کی کتابیں تقسیم کیں اور کہا کہ ان کتابوں کو پڑھنا بھی ہے۔ The post نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں وظائف کی کتابوں کی تقسیم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2kFd8LM

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشت گردی کے دوران کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، بھارتی فوج کی جانب سے ضلع کپواڑہ کی تحصیل غازی آباد میں آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کرکے نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :   5 کشمیری نوجوان شہید کشمیری نوجوانوں پر فائرنگ کے بعد علاقے میں اب بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ نوجوانوں کو شہید کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتار کیا اور پھر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2kAfxYa

پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

 اسلام آباد:  وزارتِ داخلہ نے خصوصی عدالت کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارتِ داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف بڑی کارروائی کا حکم دے دیا۔ خصوصی عدالت کے احکامات پر وزارت داخلہ نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو حکم جاری کیا ہے کہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:  پرویزمشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے، عدالت کا حکم تاہم ذرائع کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کارروائی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ عشرت علی نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ پر خاموشی اختیار کر لی اور موقف دینے سے انکار کردیا۔ وزارتِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جب کہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو جائیں گے اور انہیں کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔ واضح رہے کہ مارچ میں سنگین غداری کیس میں اسلام آباد ک...

این آئی ایل سی کے چاروں ریفرنسز کا فیصلہ سنانے کیلئے احتساب عدالتوں کو دس روز کی مہلت

 لاہور:  سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو دس روز میں این آئی ایل سی کے چاروں ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کرپشن کیس کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل نے فل بنچ کو آگاہ کیا گیا کہ این آئی سی ایل مقدمات پر کارروائی ہو رہی ہے، ایک ملزم محسن وڑائچ تاحال مفرور ہے، کراچی میں زیر سماعت مقدمات میں 72 گواہوں  کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ لاہور کے مقدمات میں تین گواہوں  کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:  این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایاز نیازی گرفتار چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نیب کی یہ کارکردگی ہے کہ ایک مفرور ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا، یہ عجیب بات ہے کرپشن کرو پھر  رہا ہوجاؤ، جس نے کرپشن کی ہے اسے سزا بھی ملنی چاہیے۔ وکیل نیب نے بتایا کہ این آئی سی ایل کا سابق چیئرمین اور کرپشن کا ملزم ایاز خان نیازی ریمانڈ پر گرفتار ہے۔ اس پر عدالت نے نشاندہی کی کہ یہ کارروائی تو گذشت...

اصغر خان کیس؛ حکومت کو آج ہی سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کے فیصلہ کا حکم

 لاہور:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اصغر خان کیس کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس نہ بلانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو آج ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا کر سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اصغر خان کیس پر عمل درآمد کے حوالے سے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل  نے استدعا کی کہ کابینہ کا اجلاس بلانے کے لیے مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے اب تک اصغر خان کیس سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہیں کیا، یہ اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے اور حکومت کو کوئی فکر ہی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  حکومت کوسابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کیلیے ایک ہفتے کی مہلت وفاقی حکومت کے وکیل نے آگاہ کیا کہ آج شام وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج ہی اس معاملے کا فیصلہ کیا جائے اور عدالت کو کابینہ کے فیصلہ سے متعلق ہر صورت آج ہی آگاہ کیا جائے۔ دوران  سماعت ڈی جی ای...

نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ بھی نیب زدہ نکلے

 لاہور:  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد ناصر سعید کھوسہ پر نیب کی جانب سے بطور ڈپٹی کمشنر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناصر کھوسہ رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک کیس میں ملوث تھے اور 2 ہفتے قبل نیب نے انہیں طلب کرکے رائیونڈ روڈ کے حوالے سے تحقیقات کیں۔ ذرائع کے مطابق ناصر کھوسہ اس دور میں ڈپٹی کمشنر تھے اور نیب کے مطابق بطور ڈپٹی کمشنر ناصرکھوسہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرکھوسہ سے ترقیاتی فنڈز رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک پر لگانے کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا تھا تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا۔ The post نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ بھی نیب زدہ نکلے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JmAnIF

ناصر کھوسہ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نہ بننے کا فیصلہ

 لاہور:  سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر سعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بحیثیت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب میری نامزدگی واپس لینے کی وجہ سے اس معاملے کو میڈیا پر متنازعہ بنادیا گیا ہے، نگراں وزیراعلیٰ کو تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت سے قطع نظر کہ میرے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، کسی پر تنقید نہیں کرتا اور موجود حالات میں یہ ذمہ داری قبو ل نہیں کروں گا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  پی ٹی آئی نے نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا۔ اس خبرک کو بھی پڑھیں :  (ن) لیگ نگراں وز...

دنیا کی سب سے مہنگی موٹرسائیکل؛ قیمت 19 کروڑ روپے

 واشنگٹن:  دنیا کی اس سب سے مہنگی موٹربائیک کو ہارلے ڈیوڈسن بلیو ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے جس کی قیمت 19 لاکھ ڈالر یعنی 19 کروڑ روپے ہے۔  موٹرسائیکل کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کی دو عدد بوکارر گھڑیاں اور ہیرے کی ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دی جارہی ہے، موٹرسائیکل میں 360 ہیرے جڑے ہیں اور تمام نٹ بولٹس اور اسکریو پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ بائیک میں شیشے کا ایک خوبصورت بلبلہ ہے جس کے اندر آپ قیمتی انگوٹھی اور دونوں گھڑیاں سجا کر رکھ سکتے ہیں۔ موٹرسائیکل پر بنا یہ زیور کا ڈبہ پوری بائیک کی تھرتھراہٹ اور جھٹکوں سے محفوظ رہتا ہے اور یوں آپکی قیمتی گھڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ موٹرسائیکل کے بہت سے حصوں کو ماہرین نے ہاتھوں سے جوڑا ہے اور کئی پرزے ماہر کاریگروں نے خود بنائے ہیں جس میں 2500 گھنٹے کی محنت صرف ہوئی ہے۔ موٹرسائیکل کے ایک ایک پرزے کو ہاتھوں سے ڈھالا، ویلڈ اور پالش کیا گیا ہے۔ انجن کور پر ایک بڑا سوراخ کیا گیا ہے جس میں دنیا کا پہلا ایل ای ڈی سے روشن جھروکہ بنایا گیا ہے جس کے اندر سے آپ انجن کے ایک ایک پرزے کو متحرک دیکھ سکتے ہیں۔ پیر رکھنے والے فٹ ر...

روٹی لگانے والا شخص تندور میں جا گرا

ڈھاکہ:  تندور میں تیزی سے روٹیاں لگانے میں مصروف شخص توازن بگڑ جانے پر سیدھا تندور میں جاگرا۔ کہتے ہیں حادثہ کبھی بھی کسی بھی وقت پیش آسکتا ہے، اب اس روٹی لگانے والے کو ہی دیکھ لیں جو تندور میں تیزی سے روٹیاں لگانے میں مصروف ہے کہ توازن بگڑ جانے پر سیدھا تندور میں جاگرا۔ اس مقامی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روٹیاں لگاتے ہوئے یہ نوجوان اپنے ایک مدد گار کے ساتھ تیزی سے کام نمٹانے میں مصروف ہے تاہم یہ تیزی اسے اتنی مہنگی پٹ گئی کہ لڑکھڑا کر انگاروں سے بھرے تندور میں گِر گیا۔ نوجوان کا ساتھی فوری طور پر اٹھا اور اس کی مدد کرتے ہوئے اسے تندور سے باہر نکالاجو خوش قسمتی سے بچ گیا تاہم جلد بازی کا سبق ضرور مل گیا۔ The post روٹی لگانے والا شخص تندور میں جا گرا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2LbOoWT

مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کو سزا اور جرمانے کا فیصلہ

ریاض:  سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کو اب مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق  سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے اپنے بیان میں غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی ہے کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اس لئے وہ ملک کے دیگر حصوں میں سفر سے گریز کریں، اس کے علاوہ غیر ملکی معتمرین طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 2017  کے دوران دنیا کے دیگر ملکوں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد عمرہ کے لیے حجاز مقدس آئے تھے۔ The post مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کو سزا اور جرمانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » ا...

بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، امریکا

نیویارک:  امریکا نے مذہبی آزادی پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی بھی مذہبی اقلیت محفوظ نہیں ہے جب کہ بھارت کو ان ملکوں کی صف میں شامل کردیا گیا ہے جن کی نگرانی کی جائے گی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکا کے مذہبی آزادی کے نگراں ادارے کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم نے بھانڈا پھوڑدیا، امریکا کی مذہبی آزادی پر سالانہ رپورٹ نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لے آئی۔ مودی کے بھارت میں ہندوتوا اور زیادہ مضبوط اور خطرناک ہوگئی۔ امریکا کے مذہبی آزادی کے نگراں ادارے کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم کی مذہبی آزادی پر جاری رپورٹ کے مطابق بھارت میں نہ صرف مسلمان بلکہ نچلی ذات کے ہندو دلت بھی محفوظ نہیں۔ رپورٹ میں مرکزی وزیر داخلہ ہنس راج آہیر کا پارلیمنٹ میں دیاگیا بیان شامل کیا گیا ہے۔ بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ2017میں822فرقہ وارانہ فسادات ہوئے جن میں111افراد ہلاک اور 2384 زخمی ہوئے۔ شدت پسند ہندو تنظیموں نے گزشتہ برس 10 مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے کے الزام میں قتل کردیا۔ مذہبی رواداری میں موجودہ حکومت کے دور میں مزید کمی ہوئی ہے...

اسرائیلی فوج کے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے جاری

 غزہ / مقبوضہ بیت القدس:  اسرائیلی فوج کے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری اسرائیلی ڈرون طیاروں نے الادار المدینہ نامی علاقے پر 3اور حماس کی مسلح الغسام بریگیڈ کے مختلف ٹھکانوں پر 2 میزائل داغے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فضائیہ نے مشرقی غزہ کے محلے الزیتون سے ملحقہ زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا جب کہ عینی شاہدین کے بیانات اور اسرائیلی فوج نے ان حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ادھر فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محصور بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنے والی فلسطینی کشتی کو قبضے میں کرکے 25 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ قبضے میں لی گئی کشتی میں مریضوں کے ساتھ ساتھ وہ زخمی بھی شامل ہیں جو حالیہ دنوں میں غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ کشتی میں سوار افراد کے پاس موثر پاسپورٹ اور علاج کے لیے اسپتالوں سے دی گئی دستاویزات شامل ہیں۔ دریں اثنا بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اہم رہنما ...

مودی کا دورہ انڈونیشیا، بحر ہند میں بندرگاہ کی تعمیر سمیت 15 معاہدے

جکارتہ:  بھارت اور انڈونیشیا نے بحر ہند میں مشترکہ بندرگاہ کے قیام اور دفاع اور معیشت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاہم اس اتفاقِ رائے کا اعلان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے انڈونیشیا کے دورے کے دوران بدھ کو کیا گیا۔ بھارتی وزیرِ اعظم تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہیں جہاں انھوں نے بدھ کو صدر جوکو وِدودو سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے بحر ہند میں انڈونیشیا کی حدود میں اسٹریٹجک بندرگاہ تعمیر کرنے اور دفاعی اور سمندری تعاون میں اضافے کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت آسیان میں انڈونیشیا کے مثبت کردار کو اہمیت دیتا ہے اور اس کے ساتھ تعاون اور تجارت میں اضافے کا خواہش مند ہے۔ انھوں نے حال ہی میں انڈونیشیا میں گرجا گھروں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی بھی مذمت کی۔ صحافیوں سے گفتگو میں انڈونیشیا کے صدر ودودو نے کہا کہ بھارت ان کے ملک کا ایک اہم اسٹریٹجک دفاعی شراکت دار ہے اور دونوں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں باہمی تعاون کو جاری رکھیں گے۔ بھارتی وزیرِ اعظم کے دو...

کابل میں افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ،10عسکریت پسند ہلاک

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر داعش کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آوروں کا مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے ہائی پروفائل سیکیورٹی زون میں واقع افغان وزارت داخلہ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ بم دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو بموں سے اڑاکر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں:  کابل میں خودکش حملہ، تین افراد ہلاک حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر بموں سے حملہ کیا اور ان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کی جانب بڑھے تاہم انہیں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا  پڑا۔ حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور عمارت میں گھسنا چاہتے تاہم انہیں موثر جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا، ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 10 حملہ آوروں کو ہلاک کیا جب کہ جھڑپ میں...

اوگرا کی پیٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش

 اسلام آباد:  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50  پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 23 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 11 روپے 65 پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ The post اوگرا کی پیٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LEcWJ3

پائیدارامن کے حصول کیلئے ابھی کام جاری رکھنا ہے، سربراہ پاک فوج

کوئٹہ:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں سے امن و استحکام حاصل ہوا تاہم پائیدار امن کے حصول کیلئے ابھی کام جاری رکھنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف کالج میں آفیسرز اور فیکلٹی آف کمانڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے امن اور استحکام کے راستے پر آگئے ہیں لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے آپریشنز میں نوجوان افسروں کی کارکردگی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان افسران آپریشنز کی تیاریوں میں بھرپور توانائیاں صرف کررہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے اقتصادی و سیکیورٹی اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ The post پائیدارامن کے حصول کیلئے ابھی ...

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک مومن اور سپاہی سلیم شامل ہیں جب کہ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ The post شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2kAS1tR

کم سن بچے کا اپنے شیرخوار بھائی کےعلاج کیلیے رقم جمع کرنے کا انوکھا انداز

ساؤتھ کیرولینا:  امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں 9 سالہ بچے نے اپنے بیمار بھائی کی مدد کے لیے لیموں کا جُوس فروخت کرکے صرف دو گھنٹے کے اندر 6 ہزار ڈالر جمع کر لیے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 9 سالہ اینڈریو نے اپنے شیرخوار بھائی ڈیلن کے علاج کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے لیموں کا جوس اور اسٹیکرز بیچنے کے لیے ایک اسٹال لگایا جس کے ذریعے محض دو گھنٹے میں 6 ہزار امریکی ڈالر جمع کرلیے۔ اینڈریو نے اپنے بھائی کےعلاج میں مدد کے لیے کپڑے بھی فروخت کیے جس میں بیمار بھائی ڈیلن کا لوگو چسپاں تھا۔ ایمرے اینڈریو نے لیموں کا جوس اور کپڑے گرین وُڈ کی ایک مارکیٹ میں دو گھنٹے کے دوران فروخت کیے جب کے انہوں نے GoFundM ویب سائٹ کے ذریعے بھی 1300 ڈالر جمع کیے۔ واضح رہے ایمرے اینڈریو کا شیر خوار بھائی ڈیلن ایک اعصابی بیماری Krabbe میں مبتلا ہے یہ شیر خوار بچوں میں ہونے والی ایک موروثی بیماری ہے جو اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر اسے تباہ کردیتی ہے۔ دنیا میں اس بیماری کے چند ہی مریض سامنے آتے ہیں ایسے بچوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہوتے ہیں تاہم ابتدائی تشخیص اور مہ...

پناہ گزین بچوں سے خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا انکشاف

 لندن:  اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 15 بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے رضاکار پناہ گزین بچوں کو جنسی تعلقات کے عوض خوراک کے حصول پر مجبور کرتے پائے گئے ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز نے اقوام متحدہ کی 84 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ کی نقل حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے جس میں 2001ء میں مغربی افریقا میں خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے والی بین الاقوامی امددی تنظیموں کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے ان تنظیموں کے رضا کار پناہ گزین بچوں کو خوراک کے عوض جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے تھے۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی ہدایت پر تشکیل دی گئی  تاہم یہ رپورٹ اب تک منظرعام پر نہیں آسکی ۔ رپورٹ کے مطابق پناہ گزین بچوں کو خوراک کے بدلے جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرنے میں 40 امدادی تنظیموں کے رضاکار ملوث ہیں جن میں سے 15 عالمی تنظیمیں ہیں جب کے باقی مقامی سطح کی تنظیمیں ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس تحقیقاتی رپورٹ کا خلاصہ  2002ء  میں جاری کیا گیا تھا لیکن اس مکروہ فعل میں ملوث تنظیموں کے ناموں کی فہ...

اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے، حماس کا دعویٰ

غزہ:  حماس کا کہنا ہے کہ غزہ  میں جاری کشت و خون کو روکنے کے لیے  اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  حماس کے رہنماؤں نے 2014ء سے جاری مسلسل جنگ کے بعد  اسرائیل کے ساتھ سیز فائر ہونے کا دعوی کیا ہے۔ حماس رہنماؤں کی جانب سے سیز فائر کا دعوی گزشتہ شب تنظیم کے کئی ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری کے بعد سامنے آیا ہے تاہم اسرائیل نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ حماس کے ڈپٹی چیف خلیل الحایا نے میڈیا کو سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کئی اہم شخصیات نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور اس اہم فیصلے کے لیے کئی بار مذاکرات ہوئے جس کے بعد ضامن ممالک اور شخصیات کی یقین دہانی پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ بعد أن نجحت المقاومة بصد العدوان ومنع تغيير قواعد الاشتباك تدخلت العديد من الوساطات خلال الساعات الماضية، وتم التوصل إلى توافق بالعودة إلى تفاهمات وقف إطلاق النار في قطاع غزة، والتزام فصائل المقاومة ما التزم الاحتلال بها. — حركة حماس (@hamasinfo) May 30, 2018 عرب نشریاتی ادارے ...

اسلام آباد میں کالج کی طالبات کا استاد پر جنسی ہراسانی کا الزام

 اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی کالج میں طالبات کو استاد کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  نجی کالج کی ایک طالبہ نے سوشل میڈیا پر دوران ِ پریکٹیکل پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے بائیولوجی کے پریکٹیکل کے دوران نگراں استاد نے جنسی ہراساں کیا اور نازیبا گفتگو کی۔ سوشل میڈیا پر معاملہ پھیلنے کے بعد کالج پرنسپل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل بورڈ سے مذکورہ استاد کی شکایت اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، جس پر بورڈ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، فیڈرل بورڈ کی جانب سے کنٹرولر ایگزامنیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات میں خوف ناک اضافہ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبات نے کالج انتظامیہ کو بائیولوجی کا پریکٹیکل لینے والے پروفیسر کے رویہ کی شکایت کی تھی اور  طالبات نے بتایا کہ پروفیسر نے انہیں نازیبا الفاظ کہے اور جنسی طور پر ہراساں کیا،ابتدامیں پرنسپل نے شکایات کو نظرانداز کیا تاہم سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھا ...

عمران خان کو 2018 میں سیاسی طور پر دفن کردیں گے، شہبازشریف

بہاول پور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کو سیاسی طور پر دفن کردیں گے۔ بہاولپور میں وکٹوریہ اسپتال کے 150 بستروں پر مشتمل کارڈک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ کارڈیالوجی سینٹر پر ایک ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئی، عمران خان رمضان المبارک میں بھی جھوٹ بولنے سے اجتناب نہیں کررہے، انہوں نے خیبر پختونخوا میں کوئی اسپتال، یونیورسٹی یا ریسرچ سینٹرنہیں بنایا، انہوں نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا، عمران خان آئیں اور دیکھیں کہ ترقی کیسے ہوتی ہے۔ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کو سیاسی طور پر دفن کردیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کل پنجاب حکومت کی آئینی مدت پوری ہو جائے گی، ہم سے بہاولپور کی جو خدمت ہوسکی وہ کی ہے، 5 برسوں میں بہاولپور کے لیے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے، بہاولپور میں بنائے گئے ادارے یورپ کی طرز کے ہیں، یہاں دنیا کی بہترین ڈرگ ٹیسٹ لیباریٹری بنائی گئی ہے،پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضے دیے۔ The post عمران خان کو 2018 میں سیاسی طور پر دفن کردیں گے، شہبازشریف appeared first ...

پی ٹی آئی نے نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا

 لاہور:  پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزدگی کے بعد ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا ہے۔ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم اب تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :   ناصرسعید کھوسہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر پارٹی میں اتفاق نہیں ہو پایا ہے، اس نام سے تحریک انصاف دستبردار ہوچکی ہے لہذا کچھ دیر بعد نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے نیا نام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کے بھائی ہیں۔ The post پی ٹی آئی نے نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا appeared first o...

عام انتخابات کے لیے 60 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا بھی دی جاسکے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لئے 60 نکاتی انتخابی ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔ ضابطہ اخلاق کے تحت مذہب اور ذات برادری کے نام پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی، سیاستدانوں کی ذاتی زندگی پر تنقید بھی نہیں کی جاسکے گی۔ ہر سیاسی جماعت کو ہر حلقے میں ایک سے زائد بار جلسے کی اجازت نہیں ہوگی،اس کے علاوہ کار ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، لالچ یا دباوٴ ڈال کر امیدوار کو دستبردار کروانا جرم ہوگا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور کارکن میڈیا پر بھی دباوٴ نہیں ڈال سکیں گے۔ ضابطہ اخلاق میں قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے اخراجات کی حد 40 لاکھ جب کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، پولنگ کے روز سیاسی جماعت کی ووٹر پرچی پر پابندی ہوگی، امیدوار کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر مقرر کیا گیا ایجنٹ کا مت...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں

 اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم جب کہ 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 13 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے فیصلے سناتے ہوئے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم جب کہ 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں تاہم ابھی 6 اضلاع کی حلقہ بندیوں کا فیصلہ آنا باقی ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار جن اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی گئی ہیں ان میں خاران، گھوٹکی، قصور اور شیخوپورہ شامل ہیں جب کہ خانیوال، چنیوٹ، کرم ایجنسی، راجن پور، مانسہرہ، صوابی، جیکب آباد، گوجرانولہ اور عمر کوٹ کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ عدالت نے ہری پور، سیالکوٹ، بہاولپور، رحیم یار خان، بنوں اور چکوال کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا جب کہ کل مزید 31 درخواستوں پر سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں 108 درخواستیں زیرسماعت ہیں جب کہ گزشتہ روز بھی عدالت نے 4 اضلاع کی حلقہ بند...

یوکرائن میں روس کے صدر پوتن کے ناقد پناہ گزین صحافی کا قتل

کیف:  روسی صدر پر تنقید کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملنے کے باعث روس چھوڑ کر یوکرائن منتقل ہونے والے روسی صحافی آرکاڈی بیچینکو کو قتل کردیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی یوکرائن میں ایک روسی صحافی آرکاڈی ببچینکو کو اُن کے گھر میں نامعلوم فرد نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صحافی شدید زخمی ہوگئے انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ روسی صدر پر شدید تنقید کرنے کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر وہ گزشتہ برس روس سے یوکرائن منتقل ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات آغاز کیا جائے گا تاہم ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باعث قتل کیا گیا تاہم حتمی رائے مکمل تحقیقات کے بعد ہی دی جا سکے گی جب کے مقتول صحافی کی اہلیہ شدت غم کے باعث بیان دینے کے قابل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ روسی صحافی ماضی میں چیچنیا میں جنگ لڑ چکے ہیں بعد ازاں انہوں نے صحافت کا پیشہ اختیار کیا اور روس کے صدر پوتن کے سخت ناقد کے طور شہرت حاصل کی جس پر انہیں قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں اور وہ اہل ...

امریکی ریاست مسوری کے گورنر کا جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر مستعفی ہونے کا اعلان

جیفرسن سٹی:  امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک رابرٹ گریئٹینس نے جنسی اسکینڈل میں مواخذے کے بعد مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق  امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک گریئٹینس کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کے الزام میں مواخذے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے اپنے خلاف منظر عام پر آنے والے جنسی اسکینڈل کو سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کا حربہ قرار دیتے ہوئے جمعے کو مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ 44 سالہ  ایرک گریئٹینس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میرے خاندان کے لیے انتہائی تکلیف دہ گزرے ہیں۔ اس دوران مجھ پر لغو اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ میں ملک کا ذمہ دار شہری اور آئین پر عمل کرنے والا گورنر ہوں اس لیے ایسے گھٹیا الزامات لگنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔ امریکی ریاست مسوری کے گورنر کو مالیاتی بے ضابطگیوں کا بھی سامنا ہے۔ اُن پر الیکشن مہم کے دوران سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی بہبود کے لیے چیریٹی فنڈز میں رقم جمع کرانے والوں کی فہرست میں ٹمپرنگ کا بھی الزام ہے۔ واضح رہے امری...

پشاورمیں سکھ برادری کے مقتول رہنما سردارچرن جیت سنگھ کی آخری رسومات ادا

پشاور:  گزشتہ روزنامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے سکھ رہنما سردارچرن جیت سنگھ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد آنجہانی چرن جیت سنگھ کی آخری رسومات پشاورکے قدیم گردوارہ بھائی جوگا سنگھ میں ادا کی گئیں، اس موقع پرسیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد چرن جیت سنگھ کی لاش شمشان گھاٹ خیرآباد اٹک روانہ کردی گئی، جہاں ان کا کریا کرم کردیا گیا۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ہفتے کے اندرقاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے کوہا ٹ روڈ اسکیم چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کردی جب چرن جیت سنگھ اپنی دکان میں موجود تھے، فائرنگ سے چرن جیت سنگ موقع پر ہی دم توڑ گئے گئے تھے۔ The post پشاورمیں سکھ برادری کے مقتول رہنما سردارچرن جیت سنگھ کی آخری رسومات ادا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LFBHo2

بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے پر لوگ نئے صوبے کی بات کریں گے، فاروق ستار

 کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں ملیں گے تو لوگ نئے صوبے بنانے کی بات کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی کمی پر فساد ہونے کا خطرہ ہے، آنے والے دنوں میں پانی کے ایشو پر لڑائیاں ہوں گی جب کہ کراچی میں درخت کٹ رہے ہیں لگ نہیں رہے، درخت لگانے کا موسم نہیں لیکن انہیں اب درخت لگانا یاد آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں پانی کا مسئلہ بڑا ہوگا، پانی پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، کے فور پر تیزی سے کام ہونا چاہیے لیکن 2020 تک بھی کے فور سے پانی ملنا مشکل لگ رہا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو میں واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک جیسے محکموں کا اہم کردار ہونا چاہیے، بلدیہ عظمی نے کیمپ لگائے ہیں  لیکن ان کی تعداد مناسب نہیں ہے، مزید کیمپ ہونے چاہئیں لہذا میں نے اپنے ساتھیوں کو کہا ہے ہیٹ ویو کیمپ کا دورہ کریں۔ الیکشن کمشن نے ہمیں اور بہادر آباد والوں کی مشترکہ کوششوں سے ہمیں پتنگ کا نشان الاٹ کیا، خدشہ تھا ہماری لڑائی میں ہمارا نشان ہمیں...

حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کے باوجود انتخابات وقت پرہوں گے، الیکشن کمیشن

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں پر عدالتی فیصلوں کے آئینی و قانونی پہلووٴں کا جائزہ لے لیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلوں کی وجہ سےعام انتخابات تاخیر کا شکارنہیں ہوں گے،عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے،الیکشن کمیشن چند روز تک عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جہلم، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لوئر دیر کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو سن کر دوبارہ حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا تھا۔ The post حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کے باوجود انتخابات وقت پرہوں گے، الیکشن کمیشن appeared first...

جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی پناہ گزین نے خود کو آگ لگا لی

برلن:  جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی پناہ گزین نے خود کو آگ لگا لی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر 35  سالہ ایرانی مہاجر نے انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ موقع پر موجود لوگوں نے پناہ گزین شخص کو لگی آگ کو بجھا کر اسپتال منتقل کردیا جہاں پناہ گزین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق پناہ گزین شخص کی سیاسی پناہ کی درخواست کو رد کردیا گیا تھا جس پر اس نے خود کو آگ لگالی۔ پناہ گزین شخص کو مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پناہ گزین شخص کا جسم 60 فیصد تک جھلس چکا ہے جس پر ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم مریض کی حالت نازک ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی میں مہاجرین کے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور  2016 سے اب تک 75 سے زائد افراد نے اپنی زندگیوں کو ختم کیا ہے۔ The post جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی پناہ گزین نے خود کو آگ لگا لی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2sjanns

پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے پر امید ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

 واشنگٹن:  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات اور اس کے بعد پرامن انتقال اقتدار کیلئے پر امید ہے۔ میڈیا پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شفاف الیکشن کی توقع کرتے ہیں اور انتخابی اصلاحات بل کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کے لیے پرامید ہے اورعالمی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں الیکشن کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ سے جب امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔ The post پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے پر امید ہیں، امریکی محکمہ خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2L7lzL0

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج، اسلام آباد میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ

 اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں سورج سوا نیزے پر ہے اور شدید گرمی نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں گرمی اپنا اثر دکھا رہی ہے، سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کئی روز سے درجہ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز کررہا ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہن جو داڑو، لاڑکانہ اور دادو میں ریکارڈ کیا جارہا ہے، پنجاب میں نور پور تھل اور جوہر آباد کا درجہ حرارت سب سے زیادہ ہے، بلوچستان میں تربت گرم ترین علاقہ ہے۔ اسلام آباد میں بھی ہیٹ اسٹروک کی گھنٹی بج گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار میں اگلے 10روز سورج خوب آگ برسائے گا۔ ترجمان پمز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گرمی کے دوران ہیٹ اسٹروک کے امکانات بہت زیادہ ہیں، ہیٹ اسٹروک سےبچاؤ کے لئے شہری بلاضرورت باہر نہ نکلیں، شہری افطار سے سحر کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کااستعمال کریں۔ ہیٹ اسٹروک کی علامات بخار، شدید سر درد، جسم کا سرخ اور گرم ہونا شامل ہے، ان علامات کی صورت میں مریض کو فوری طبی امداد دی جانی چاہیے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آ...

موٹروے پولیس کی راولپنڈی ٹول پلازہ کے قریب بس پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

 اسلام آباد:  راولپنڈی ٹول پلازہ کے قریب موٹروے پولیس کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ٹول پلازہ کے قریب موٹروے پولیس کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، زخمی ہونے والوں میں بس کنڈکٹر اور 2 مسافر شامل ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ موٹروے پولیس نے پہلے موقف اپنایا کہ بس میں اسمگل شدہ اشیاء تھیں اور پہلے بس سے موٹروے پولیس پر فائرنگ کی گئی لیکن شہری کے موبائل سے بننے والی فوٹیج نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹروے پولیس اہلکار چلتی بس پر فائرنگ کرتے ہیں اور بس موٹروے سے جی ٹی روڈ ترنول کی طرف مڑ جاتی ہے، جہاں بس رکتی ہے اور زخمی امداد کے لیے بھاگتے ہیں۔ تھانہ نصیرآباد پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے پشاور سے لاہور جانے والی بس پر اس وقت فائرنگ کی جب موٹروے پولیس اہلکاروں نے بس کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے بس نہ روکی جس پر  موٹروے پولیس نے فائرنگ کردی۔ گذشتہ رات تک موٹروے پولیس پیٹی بھائیوں کو بچانے میں لگی رہی ...

آوازمدہم رکھیں اونچی آوازمیں بات نہ کریں، احسن اقبال کی لاہورہائی کورٹ میں سرزنش

 لاہور:  لاہورہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ اپنی آواز کو مدہم رکھیں اوراونچی آوازمیں بات نہ کریں۔ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران احسن اقبال کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل فاضل جج صاحبان کے روبرو اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور بالادستی کی بات کرتے ہیں، ہم نے ان کا تحریری جواب مانگا تھا زبانی جواب نہیں چاہیے، جس پر احسن اقبال کے وکیل نے کہا کہ مجھے مناسب وقت چاہیے جواب تیار کرکے عدالت میں جمع کرادوں گا۔ عدالت کی اجازت پر احسن اقبال نے کہا کہ معزرت چاہتا ہوں کہ گزشتہ پیشی پر پیش نہیں ہوسکا، ایک جنونی شخص نے مجھ پر حملہ کیا اور زخمی ہوگیا، میں زندگی کی بچنے پر اللہ کا شکر ادا کرنے عمرہ کی ادائیگی کے لیے گیا تھا، میں سیاسی کارکن ہوں اور قانون و جمہوریت پریقین رکھتا ہوں، چیف جسٹس پاکستان سب کے چیف...

پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے پر امید ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

 واشنگٹن:  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات اور اس کے بعد پرامن انتقال اقتدار کیلئے پر امید ہے۔ میڈیا پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شفاف الیکشن کی توقع کرتے ہیں اور انتخابی اصلاحات بل کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کے لیے پرامید ہے اورعالمی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں الیکشن کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ سے جب امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔ The post پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے پر امید ہیں، امریکی محکمہ خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L7lzL0

2013 کے مقابلے میں ہرلحاظ سے بہترپاکستان چھوڑکرجارہے ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 2013 میں جو پاکستان ہمیں ملا آج ہم اسے ہرلحاظ سے بہترحالت میں چھوڑکرجارہے ہیں۔ اسلام آباد میں اے پی این ایس ایوارڈزکی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 2013 میں جوپاکستان ہمیں ملا آج ہم اسے ہر لحاظ سے بہتر حالت میں چھوڑکرجارہے ہیں۔ ہماری راہ میں بڑی مشکلات آئیں لیکن حکومت نے ترقی کا سفرجاری رکھا، 5 سال میں جتنے کام کیے، 65 سال میں بھی نہ ہوئے، لواری ٹنل کے کام کا آغاز ذوالفقار بھٹو نے کیا، جبکہ اسے 40 برس بعد نوازشریف نے مکمل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر جانبدار میڈیا حکومت اور ملک کے لیے ضروری ہے، حکومت نے پہلے دن سے ہی آزادی صحافت کا فیصلہ کیا، طے کیا تھا کہ صحافیوں کے لئے کوئی خفیہ فنڈ نہیں ہوگا۔ 5 سال میں خفیہ فنڈز پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا،حقائق پر مبنی رپورٹنگ ملک کےلیے بہت اہم ہے، تنقید ضرور کی جائے لیکن اچھے کام بھی سامنے لائیں، ہتک عزت کے دعوے سے کسی کی صرف پگڑی اچھالی جا سکتی ہے، آج تک ہتک عزت کے کسی کے دعوے کی رقم کسی نے وصول نہیں کی، سنسر شپ کسی کے مفاد میں نہیں، جدید دنیا م...

لاہور کے قریب قدیم کھنڈرات جن کی حقیقت کوئی نہیں جانتا

 لاہور:  بلند و بالا اورخوبصورت عمارتوں کو اپنے دامن میں سمیٹے لاہور کے پہلو میں گہرے کھنڈرات اور ویرانوں کا ایسا سلسلہ بھی ہے جسے دیکھ یقین نہیں آئیگا کہ یہ بھی داتا کی نگری کا ہی حصہ ہے۔ لاہور رنگ روڈ محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب کئی کلومیٹر پر پھیلے یہ کھنڈرات دریائے راوی کے خشک دامن میں موجود ہیں، یہاں کبھی دریا بہتا تھا لیکن آج یہاں خطرناک کھنڈرات،گہری کھائیاں، جنگلی بوٹیاں اورخوفناک جھاڑیاں ہیں۔   لاہور شہر میں بلند و بالاعمارتوں، پلوں اور انڈر پاسزکی تعمیر کے لئے اس علاقے سے اس قدر ریت اور مٹی اٹھائی گئی ہے کہ دریا کا دامن خوفناک کھنڈرات کی شکل اختیار کر گیا جہاں اب ہزاروں چیلوں، گدھوں اور خطرناک جانوروں کا بسیرا ہے، مقامی لوگ رات کے وقت یہاں سفر کرتے ہوئے ڈر محسوس کرتے ہیں دن کو بھی یہاں سے گزرتے ہوئے بھوکی چیلیں اور گدھ آپ کا استقبال کرتی ہیں۔ ان کھنڈرات اور ویرانوں میں دن کے وقت مقامی چرواہے مویشی چراتے اور بچے جھاڑیوں سے جنگلی پرندے پکڑتے نظر آتے ہیں، ایسے لگتا ہے جیسے یہ کوئی پہاڑی سلسلہ ہے جسے اب کھیتی باڑی کے قابل بنایا جارہا ہے، کچھ لوگوں کا یہ بھی مانن...

خبردار! اس مینڈک کی (جعلی) آنکھوں میں زہر بھرا ہے!

برازیل:  اگر آپ کو کہیں سویوبا مینڈک دیکھنے کا اتفاق ہو تو اس کی پشت پر بنے آنکھ نما ابھاروں کو غور سے نہ دیکھیے کیونکہ چند لمحوں بعد ان سے زہر کی پھوار خارج ہوسکتی ہے۔ یہ چالاک مینڈک خود کو شکاریوں سے بچانے کےلیے ان کی جانب پشت کرلیتا ہے جس پر آنکھ نما ابھار بنے ہیں اور جونہی شکاری قریب آتا ہے اسے ننھا مینڈک اپنی جسامت سے بڑا دکھائی دیتا ہے اور خطرے کی انتہا پر اس کے پھولے ہوئے جسم سے زہر خارج کرتا ہے۔ مصنوعی آنکھوں تلے غدود زہر سے بھرے ہیں جن سے نکلنے والا زہر 150 چھوٹے چوہوں کو ہلاک کرنے کےلیے کافی ہے جبکہ یہ انسان کو نہیں مارسکتا لیکن تھوڑا بہت نقصان ضرور پہنچاتا ہے اور اس سے جلن کا شدید احساس ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں مینڈکوں کی آبادی کم ہورہی ہے لیکن سویوبا مینڈک بڑی تعداد میں انڈے دیتے ہیں اور اسی بنا پر ان کی آبادی مستحکم ہے۔ ایک وقت میں مادہ 3800 انڈے دیتی ہے جن میں اکتوبر سے جنوری کے درمیان بچے پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی افزائش کا موزوں ترین موسم کسی تالاب میں بارش کے تیسرے روز سے شروع ہوجاتا ہے۔ یہ مینڈک برازیل اور دیگر ملحقہ ممالک میں پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب سویوبا م...

ایران کی یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کی یقین دہانی

ایران نے یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسیوں کے مطابق یورپی طاقتوں نے مشرق وسطیٰ میں ایرانی کردارکو محدود بنانے اوراس کے ساتھ ساتھ امریکی صدرکو یہ باورکرانے کے لیے ایرانی حکومت کوبھی سمجھوتے کرنے پرتیارکیا جا سکتا ہے، اس کے لئے رواں برس کے اوائل میں ایران سے خفیہ مذاکرات کا آغازکیا تھا، ان مذاکرات میں بڑی حد تک مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یمن میں انسانی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ہم نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس تنازعے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کو یقینی بنانا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی مدد کی جا سکے۔ اس سلسلے میں ہم اپنے اتحادیوں کو مذاکرات کی میزپرلانے کے لیے بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے‘‘ واضح رہے کہ یمن میں ایران اورسعودی عرب اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے مطابق ایران یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ اورفوجی تربیت فراہم کر رہا ہے جبکہ ایران اس الزام کومسترد کرتے ہوئے یمن ب...

چارسدہ میں میت دفنانے پر تنازع، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

چارسدہ:  خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ میں میت دفنانے کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ میں مندنی کے علاقے ہری چند میں میت دفنانے کے تنازع  پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ ایک زخمی اب بھی زیر علاج ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ The post چارسدہ میں میت دفنانے پر تنازع، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IVMBUT

بابا گورو نانک کا 550 واں جنم دن، سکھ برادری نے سوا ارب روپے مانگ لیے

لاہور:  سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے سکھ برادری نے حکومت سے ایک ارب 30 کروڑ روپے مانگ لیے ساتھ ہی یادگاری سکہ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے یہ رقم جنم استھان ننکانہ صاحب میں نشان خالصہ بنانے، 200 نئے کمرے اور 2 ٹینٹ سٹی آباد کرنے کے ضمن میں مانگی ہے ساتھ ہی سکھ برادری نے حکومت سے جنم دن کی مناسبت سے یادگاری سکہ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ 550 ویں گورپورب پر 20 ، 50 یا 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے جس کے ایک جانب جنم استھان کی تصویر اور دوسری جانب 550 واں گورپورب لکھا جائے وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف یادگاری سکہ جاری کیے جانے کا اعلان کرچکے ہیں۔ کمیٹی کے مطابق گورو نانک دیوجی کا 550 واں گورپورب (جنم دن ) تاریخی طور پر منایا جائے گا یہ جنم دن اگلے برس نومبر میں آئے گا، کمیٹی نے ننکانہ صاحب سمیت مختلف گوردواروں میں کارسیوا کے منصوبوں کے لیے اپنی تجاویز متروکہ وقف املاک...

اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والے کشتی روک لی، 25 فلسطینی باشندے گرفتار

 غزہ:  اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محصور بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنے والی فلسطینی کشتی کو قبضے میں کرکے 25 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی محصور پٹی کے محاصرے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ مظاہرین ایک کشتی پر سوار تھے جو بندر گاہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے نکلے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:  فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس میں اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری سمندر میں  اسرائیلی نیوی نے کشتی کو روک کر اس میں سوار 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر صیہونی بندرگاہ اشہدود منتقل کردیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک دہائی کے بعد کسی بھی فلسطینی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑا ہے۔ قبضے میں لی گئی کشتی میں مریضوں کے ساتھ ساتھ وہ زخمی بھی شامل ہیں جو حالیہ دنوں میں غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ کشتی میں سوار افراد کے پاس موثر پاسپورٹ اور علاج کے لیے اسپتالوں سے دی گئی دستاویزات شامل ہیں۔ The post اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والے کشتی روک لی، 25 فلسطینی باشندے گرفتار appeared ...

برسلز میں فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کیخلاف انوکھا احتجاج

برسلز میں سیاسی کارکنوں نے یورپی یونین کی عمارت کے سامنے جوتے رکھ کر فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے باہر سیاسی کارکنوں نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخ کا انوکھا احتجاج کیا۔ کارکنوں نے یورپی یونین کی عمارت کے سامنے 4 ہزار 500 جوتوں کے جوڑے رکھے کر احتجاج کیا۔ یورپی یونین کی عمارت کے سامنے جوتے رکھنے کا مقصد پرامن اندازمیں یورپی ممالک کے نمائندوں کو باورکرانا تھا کہ ہماری ہمدردیاں فلسطین کے ساتھ ہیں جب کہ مظاہرین نے یورپی پارلیمنٹ کے باہر ایک فلسطین کا بڑا جھنڈا بھی لہرایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن اس کے باوجود یورپی حکمران فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ختم کرانے میں کوئی کردار بھی ادا نہیں کررہے۔ The post برسلز میں فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کیخلاف انوکھا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2shwBWV

وزیر اعظم نے فاٹا انضمام نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، فضل الرحمان

 اسلام آباد:  جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر سیفران نے فاٹا انضمام نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور جو پارلیمنٹ کو گالی دیتا ہے وہ بھی فاٹا کے انضمام پر ووٹ ڈالنے آگیا، میری نظر میں پوری پارلیمنٹ نے اجتماعی خود کشی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ میرے گھر آئے اور یقین دہانی کرائی کہ فاٹا کا خیرپختونخوا میں انضمام نہیں کیا جائے گا جب کہ رواج ایکٹ ختم کرنے کا بھی کہا گیا تاہم تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود فاٹاکا انضمام کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:  فاٹا انضمام کے خلاف جے یو آئی کا خیبرپختون خوا اسمبلی پر دھاوا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقامی لوگوں کے تحفظات دور کیے بغیر بل کو پاس کیا گیا، فاٹا میں ایف سی آر کا قانون تو ختم ہو گیا لیکن نیا نظام اس کی جگہ نہیں آیا جس سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے عوام اتنے سادہ نہیں ہیں جو ان چیزوں کا نہیں سمجھتے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے بتایا کہ فاٹا کے معاملے پر جو رویہ...