غزہ: اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محصور بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنے والی فلسطینی کشتی کو قبضے میں کرکے 25 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی محصور پٹی کے محاصرے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ مظاہرین ایک کشتی پر سوار تھے جو بندر گاہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے نکلے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس میں اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری
سمندر میں اسرائیلی نیوی نے کشتی کو روک کر اس میں سوار 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر صیہونی بندرگاہ اشہدود منتقل کردیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک دہائی کے بعد کسی بھی فلسطینی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑا ہے۔
قبضے میں لی گئی کشتی میں مریضوں کے ساتھ ساتھ وہ زخمی بھی شامل ہیں جو حالیہ دنوں میں غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ کشتی میں سوار افراد کے پاس موثر پاسپورٹ اور علاج کے لیے اسپتالوں سے دی گئی دستاویزات شامل ہیں۔
The post اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والے کشتی روک لی، 25 فلسطینی باشندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2IX49Qq