غزہ / مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج کے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری اسرائیلی ڈرون طیاروں نے الادار المدینہ نامی علاقے پر 3اور حماس کی مسلح الغسام بریگیڈ کے مختلف ٹھکانوں پر 2 میزائل داغے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فضائیہ نے مشرقی غزہ کے محلے الزیتون سے ملحقہ زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا جب کہ عینی شاہدین کے بیانات اور اسرائیلی فوج نے ان حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔
ادھر فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محصور بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنے والی فلسطینی کشتی کو قبضے میں کرکے 25 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ قبضے میں لی گئی کشتی میں مریضوں کے ساتھ ساتھ وہ زخمی بھی شامل ہیں جو حالیہ دنوں میں غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ کشتی میں سوار افراد کے پاس موثر پاسپورٹ اور علاج کے لیے اسپتالوں سے دی گئی دستاویزات شامل ہیں۔
دریں اثنا بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اہم رہنما نے اسرائیل کے ساتھ فائر بندی معاہدہ طے پانے کی تصدیق کی ہے۔ غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے بتایا کہ گزشتہ کئی گھنٹوں کے دوران متعدد ثالثوں کی کوششوں کے بعد فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی انٹیلیجنس وزیر نے غزہ فائر بندی معاہدے کی خبروں کو رد کیا ہے۔ غزہ اور اسرائیل کے مابین آج کل کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔
The post اسرائیلی فوج کے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2xtjx5Z