چارسدہ: خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ میں میت دفنانے کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ میں مندنی کے علاقے ہری چند میں میت دفنانے کے تنازع پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ ایک زخمی اب بھی زیر علاج ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
The post چارسدہ میں میت دفنانے پر تنازع، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IVMBUT