مذہب کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ خود انسان ہے ۔ اگر ہم قدیم تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ہر دور کا انسان کسی نہ کسی کی پرستش کرتا رہا ہے ۔ اپنی حرص و ہوس کو پورا کرنے کیلئے مذہب کے نام پر بہت سے کام ہوتے رہے اور اب بھی ہو رہے ہیں ۔ مذہبی بنیادوں پر کئی تحریکوں اور تنظیموں کی بنیاد رکھی گئی جنہوں نے انسانی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں ۔ نائٹ ٹمپلرز بھی انہی تحریکوں میں سے ایک ہے جس کی بنیاد مذہب پر رکھی گئی ۔ اس تنظیم نے دنیائے عیسائیت پرگہرے اثرات مرتب کئے ہیں جو تاریخ سے مٹائے نہیں جا سکتے ۔ معاشرے کی اصلاح ہو یا ہم مذہبوں کا تحفظ نائٹ ٹمپلرز ہر معاملے میں صف اول پر نظر آنے لگے۔ حد سے زیادہ طاقت و دولت اکثر انسان کی عقل پر پٹی باندھ دیتی ہے۔ لیکن اصول قدرت ہے کہ ہر عروج کو زوال ہے۔ نائٹ ٹمپلرز پر وہ وقت بھی آیا جب ان کے اثاتے بادشاہوں کی دولت سے بھی تجازو کر گئے اور انہوں نے ٹمپلرز سے قرض لینا شروع کیا ۔ پھر انہوں نے اس وقت کو بھی جھیلا جب ان کے ساتھیوں اور گرینڈ ماسٹر کو سرعام زندہ جلا دیا گیا ۔ قیام کا پس منظر اگر ہم عیسائیت کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں نظر آتا...