Skip to main content

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبرکیا ہے؟

  واشنگٹن: ہینلے انڈیکس جانب سے رواں برس 2023 کیلئے دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہینلے انڈیکس کی 2023 کی فہرست میں دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کا قرار پایا جس کے پاسپورٹ پر بغیر ویزا کے 193 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر مشترکہ طور پر سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس ہیں جن کے پاسپورٹ پر 192 ممالک کا بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر جرمنی اور اسپین ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 191 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح برطانیہ کا نمبر چھٹا اور امریکا کا نمبر ساتواں ہے جب کہ بھارت کا نمبر 85 واں ہے جس کے پاسپورٹ پر 59 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جا سکتا ہے۔

ہینلے انڈیکس میں افغانستان کا پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹ ہے جس کا نمبر سب سے آخری یعنی 109 ہے جب کہ پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 106 ہے اور پاکستان سے نیچے صرف تین ممالک بالترتیب شام، عراق اور افغانستان ہیں۔

ہینلے انڈیکس کے برخلاف ایک اور ادارے آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے جس کے شہری 181 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے بھی طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست چند روز قبل جاری کی گئی تھی جس میں دوسرے نمبر پر وہ ممالک شامل ہیں جن کے حامل افراد 174 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں دوسرے نمبر پر فرانس، اسپین،جنوبی کوریا، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔

اسی طرح آرٹن کیپیٹل کی طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر برطانیہ، امریکا، نیوزی لینڈ اور بیلجیئم سمیت دس ممالک موجود ہیں۔ ان پاسپورٹ کے حامل افراد  بغیر ویزے کے 173 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں بھی افغانستان کا پاسپورٹ سب سے کمزور قرار پایا تھا جس کا نمبر آخری یعنی 95 ہے جب کہ پاکستانی پاسپورٹ بھی کمزور ترین پاسپورٹ میں شامل ہے۔ پاکستان کا نمبر 92 واں ہے اور اس سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان ہیں۔

The post دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبرکیا ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/I4YVovX

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...