Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2022

سال 2022؛ بھارتی افواج کے ہاتھوں 214 بےگناہ کشمیری شہید ہوئے، رپورٹ

سرینگر:  مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2022 کے دوران خاتون اور 5 کمسن بچوں سمیت 214 بےگناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی افواج نے 57 افراد جعلی مقابلوں اور حراست میں قتل کیا جبکہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ بھی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں دورانِ حراست انتقال کرگئے جبکہ انکی نمازِ جنازہ پڑھنے تک کی اجازت نہ دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکتوں کے نتیجے میں 13 خواتین بیوہ اور 35 بچے یتیم ہوئے جبکہ 10 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ بھارتی فورسز نے 44 رہائشی مکانات بھی تباہ کردیے۔ مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر؛ بی جے پی نے مسلمانوں کے گھرمسمار کرنا شروع کردیے بھارت میں فاشسٹ مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے اب تک 730 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے جبکہ گزشتہ 34 سالوں کے دوران 96 ہزار 163 کشمیری جہانِ فانی سے کُوچ کر گئے۔ The post سال 2022؛ بھارتی افواج کے ہاتھوں 214 بےگناہ کشمیری شہید ہوئے، ر...

مقبوضہ کشمیر؛ بی جے پی نے مسلمانوں کے گھرمسمار کرنا شروع کردیے

سرینگر / اسلام آباد:  بھارت کی حکمران انتہاپسند ہندوجماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمانوں کے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بھارت میں عموماً مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے ماراوئے عدالت اقدام ہوتے رہے ہیں، جہاں ان کے گھروں کو متعدد بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ تاہم کشمیر میں یہ ایک نیا رجحان ہے۔ ایک جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کی صبح ضلع اننت ناگ میں پہلگام علاقے کے لوار گاؤں میں بلڈوزر کی مدد سے ایک منزلہ عمارت کو منہدم کر دیا۔ جس عمارت کو منہدم کیا گیا وہ مبینہ طور پر تنظیم حزب المجاہدین کے ایک کمانڈر عامر خان کا مکان تھا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق عامر خان کا اصلی نام غلام نبی ہے جو فی الوقت حزب المجاہدین کے اعلیٰ آپریشنل کمانڈر ہیں۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کے مسلم تشخص کو ختم کرنے پر تلی ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ انہیں علاقے کی مسلم شناخت کی سب سے بڑی نمائندہ علامت جامع مسج...

شام میں نئی حزب اللہ کو قبول نہیں کریں گے، اسرائیل

تل ابیب:  اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ اسرائیلی فوج کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عودید بسیویک نے کہا ہے کہ شام میں فوج کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاری اور مسلسل فوجی کارروائی پورے خطے کو متاثر کرتی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے آنیوالے سال کیلیے اسرائیلی فوج کی فیلڈ توقعات پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جو کچھ پوسٹ کیا ہے اس کے مطابق یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے ایرانی ہتھیاروں کی فروخت مغرب اور امریکا کے ایران اور پورے خطے پر اثرات مرتب کریگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کے امریکی فوج کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ The post شام میں نئی حزب اللہ کو قبول نہیں کریں گے، اسرائیل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/FLNtomc

2022 بیتے برس کا البم / ستمبر، اکتوبر

ستمبر … اکتوبر یکم ستمبر بجلی کا بم اور ہم یوں تو حکومت گاہے بگاہے عوام کو جھٹکے دیتی ہی رہتی ہے لیکن اس ماہ کے شروع میں ہی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.34روپے فی یونٹ کرتے ہوئے عوام پر بم گرا دیا گیا۔ ملکی معیشت کی زبوں حالی نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ اس پر بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈالے جانے والے اس اضافی بوچھ نے عوام کی کم توڑ دی ہے۔ ماہرین کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 35ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بیرونی مدد ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ اس گرانٹ میں سیلاب زدگان کے لیے خوراک کے سامان، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی خریداری کے لیے رقم فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کی۔ 2 ستمبر امن کی داعی مجرم! میانمار کی سابقہ وزیرخارجہ آنگ سان سوچی کو الیکشن میں فراڈ کرنے کے جرم میں ملوث ہونے پر تین سال کی سزا سنائی گئی۔ مختلف مقدمات میں انہیں مجموعی طور پر بیس برس کی سزا ہوئی ...

خواتین کی ملازمت پرپابندی پرتنقید، طالبان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

کابل:  خواتین کی ملازمت پرپابندی پرعالمی برادری کی تنقید پر طالبان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ شریعت میں روزگار کرنے کے اور بھی طریقے ہیں۔خواتین کو شرعی طریقے تلاش کرنا چاہئیں ہیں۔ مسلمان ہونے کے ناطے تمام مردوں اورخواتین کو شرعی طریقے سے کام کرنے کا حق حاصل ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو اداروں میں کام نہیں کرنا چاہیے۔ امارت اسلامیہ کا غیر ملکی اداروں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ ان اداروں میں اصول زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ ان کے پاس غیر ملکی ڈونرز ہیں اور غیر ملکی بھی کام کرتے ہیں جو اسلامی اصولوں کو نہیں جانتے۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان حکومت کے ڈیڑھ سال میں سرکاری دفاتر میں کسی خاتون نے کام نہیں کیا۔ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو تنخواہیں ان کے گھروں میں دی جاتی ہیں۔ طالبان حکومت نے گزشتہ ہفتے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں خواتین کو کام کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کو عالمی برادری نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ The post خواتین کی ملازمت پرپابندی پرتنقید، طالبان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ...

مسجد الحرام میں بارش، طواف جاری رہا

مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران بھی زائرین نے خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا۔ مسجد الحرام میں نماز فجر کے دوران بارش کے دوران طواف اور نماز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔وڈیوز میں  زائرین کو بارش کے دوران سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت  اورطواف میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔ Rain in Masjid Al Haram, Makkah! pic.twitter.com/SXas1Q9h4A — The Holy Mosque's (@theholymosques) December 29, 2022 حرمین شریفین کی  انتظامیہ نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے جن کے تحت 200 سے زیادہ انچارجز اور 4 ہزار کارکن تعینات کیے گئے تھے۔پانی کی نکاسی کے لیے 500 سے زائد مشینیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ The post مسجد الحرام میں بارش، طواف جاری رہا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/g5ucGEv

صدرپیوٹن کی چینی ہم منصب کو دورہ روس کی دعوت

 ماسکو:  روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو روس کے دورے کی دعوت دے دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں چین کے صدر شی جن پنگ کو ’ڈئیر فرینڈ‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا۔ صدرپیوٹن نے کہا کہ ہم صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کے منتظر ہیں۔چینی صدر کے روس کے دورے سے دنیا کو معلوم ہوجائے گا کہ اہم معاملات پر چین اور روس کا موقف مشترکہ اور مضبوط ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیان میں کہا کہ دنیا مشکل دور سے گزر رہی ہے اور اس صورتحال میں چین روس کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ The post صدرپیوٹن کی چینی ہم منصب کو دورہ روس کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/1rsAhZS

سعودی بارڈر فورسز کی کارروائی، 29 لاکھ سے زائد نشہ آور ادویات برآمد

ریاض:  سعودی سرحدی فورسز نے مشنیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 29 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔ عرب میڈیا کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی فورسز کی جانب سے ماضی میں متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں جس میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حالیہ کارروائی الحدیثہ اور رُبالخالی بارڈر کراسنگ پر کی گئی جہاں اسمگلر سے 29 لاکھ 20 ہزار کیپٹاگون (نشہ آور ادویات) گولیاں برآمد کی گئیں جو اس نے بجلی کی تاروں میں چھپائی ہوئی تھیں۔ الحدیثہ بارڈر کراسنگ پر کی گئی دوسری کارروائی میں اسمگلر کے قبضے سے 24 ہزار 400 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی جو ملزم نے ٹرک کی ڈرائیو شافٹ میں چھپائی ہوئی تھیں۔ سعودی کسٹمز نے گزشتہ برس 11 کروڑ 90 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کی تھیں۔ The post سعودی بارڈر فورسز کی کارروائی، 29 لاکھ سے زائد نشہ آور ادویات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/uf5d8yG

خاتون نے فون نمبر مانگنے والے شخص کی چپل سے تواضح کردی

بنگلورو:  سڑک پر راہ چلتی خواتین کو تنگ کرنے والے شخص  کی ایک خاتون  نے چپل سے تواضح کرڈالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک شخص خواتین کو ہراساں کررہا تھا۔اس شخص نے متعدد خواتین کا پیچھا کیا اور ان کے فون نمبرز بھی مانگے۔خواتین کو تنگ کرنے والے شخص کو لوگوں نے پکڑ کر سڑک پر بٹھا لیا اور ایک خاتون نے اس کی چپل سے پٹائی کی۔ خواتین کو چھیڑنے والے شخص کی خاتون کے ہاتھوں مرمت کی موقع پر موجود لوگ ویڈیو بناتے رہے۔ خواتین کو تنگ کرنے والے کو بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص بظاہر نشے میں معلوم ہورہا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ The post خاتون نے فون نمبر مانگنے والے شخص کی چپل سے تواضح کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/MZPaVry

سرکاری ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال، آنگ سانگ سوچی کومزید7 سال قید کی سزا

ینگون:  میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر مزید 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سانگ سوچی کوعہدے ہٹنے کے باوجود سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر مزید 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ میانمار کی 77 سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی کی حکومت کو گزشتہ سال برطرف کردیا گیا تھا۔ سوچی پر کرپشن کے متعدد مقدمات ہیں جن میں انہیں مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ آنگ سانگ سوچی کے خاندان والوں اور حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوجی حکومت اس طرح کی سزائیں دے کر سوچی کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔ میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں۔ The post سرکاری ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال، آنگ سانگ سوچی کومزید7 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/0SVWG4g

کمبوڈیا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 19 افراد جل کر ہلاک

نوم پنھ:  جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 19 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کمبوڈیا کے شہر پوئے پیٹ کے ایک ہوٹل کے کیسینو میں اچانک خوفناک  آگ بھڑک اٹھی۔آگ میں پھنسے متعدد لوگوں نے جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے 60 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آدھی رات کو بھڑکنے والی آگ پر متعدد فائرفائٹرز نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ جائے حادثہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ The post کمبوڈیا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 19 افراد جل کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/pC617Ul

یوکرین کے شہروں پر روس کا میزائلوں سے حملہ، 3 افراد زخمی

ماسکو / کیف:  روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر متعدد ایک ساتھ متعدد میزائل داغ دئیے، میزائل حملوں میں 14 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کو روس،یوکرین جنگ کے آغاز سے ابتک کیے گئے بڑے حملوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے، جس میں یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کو علیٰ الصبح نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی ملٹری حکام کا کہنا ہے کہ روسی فورسز نے یوکرین پر 69 میزائل داغے تھے جن میں سے 54 میزائلوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا تھا تاہم باقی میزائل کیف، خارکیف، اڈیسہ، لیو اور زیتومر میں گرے۔ یوکرینی صدر کے مشیر کے مطابق 120 میزائل اب تک یوکرین کی شہری آبادی پر پھینکے جا چکے ہیں۔ یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ تازہ میزائل حملے سے بعض جگہوں پر ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے جب کہ بجلی کا نظام پہلے ہی روسی میزائل حملوں کے باعث شدید متاثر ہے۔ The post یوکرین کے شہروں پر روس کا میزائلوں سے حملہ، 3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/bQ60FGd

سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

ریاض:  سعودی عرب میں سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم کے مطابق سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ خالد بن قرار نے دسمبر2018 تک سرکاری سیکورٹی ایجنسی میں ڈائرکٹر کے فرائض انجام دئیے تھے۔ انہیں ریٹائرمنٹ لینے کو کہا گیا تھا جس کے بعد خالد بن قرار کیخلاف ستمبر2021 میں کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اینٹی کرپشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس ملوث تمام افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے گی۔ The post سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/C40QKSv

طیارے کے مسافرلڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی:  تھائی لینڈ  سے بھارت جانے والے طیارے میں مسافروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نجی ائیرلائن کی بنکاک سے کولکتہ جانے والی پرواز میں  سوار ایک مسافر نے اڑان بھرنے سے قبل عملے کی جانب سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے انکار کردیا۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) پرواز کا عملہ مسافر کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا تاہم ناکام رہا۔ کچھ دیگر مسافروں نے بات نہ ماننے والے مسافرسے بات کی جو بڑھتے بڑھتے لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ مسافروں نے ہدایت پر عمل نہ کرنے والے مسافر کی پٹائی لگا دی۔ طیارے کے اندر مسافروں کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ The post طیارے کے مسافرلڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/jQ2ViBC

چین سے امریکا آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

  واشنگٹن:  امریکا نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 جنوری سے چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سے آنے والے تمام مسافروں کو امریکا میں داخلے کے لیے کورونا کی منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی مسافروں کو امریکا روانگی سے 2 دن پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جن افراد کا سفر سے 10 دن پہلے کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہو وہ کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے کے بجائے صحت یابی کی دستاویزات فراہم کرسکتے ہیں۔ مزید پڑھیں:  چین میں کورونا کی نئی لہر؛ اسپتال اور مردہ خانے بھرگئے   چین نے ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باوجود آئندہ ہفتے سے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی، جاپان، ملائیشیا، تائیوان اور بھارت بھی چین سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے سخت اقدامات کرچکے ہیں۔ The post چین سے امریکا آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https:/...

ازبکستان میں کھانسی کا بھارتی شربت پینے سے 18 بچے جاں بحق

تاشقند:  وسط ایشیائی ریاست ازبکستان میں بھارت میں تیارکردہ کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں نے بھارت کی دوائیں تیارکرنے والی کمپنی کی کھانسی کی دوا پی تھی۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں کھانسی کے شربت میں مضر صحت کیمیکل کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کو دو سے سات روز تک دوا پلائی گئی تھی۔ بچوں کے والدین نے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھارت کا کھانسی کا شربت پینے سے 70 سے زائد بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔ The post ازبکستان میں کھانسی کا بھارتی شربت پینے سے 18 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/vW3PNXs

کشمیری نوجوان نے پائلٹ بن کر خانہ کعبہ لیجانے کی ماں کی خواہش پوری کردی

سرینگر:  کشمیری نوجوان نے پائلٹ بن کر اپنی ماں کی خانہ کعبہ لے جانے کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے عامر راشد وانی نے ٹوئٹر پراپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کی والدہ نے اسکول کے زمانے میں ایک کارڈ لکھ کرمیرے سینے پر لگایا تھا۔ عامر راشد کے مطابق ان کی والدہ کہتی تھیں کہ تم پائلٹ بننا اور مجھے اپنے طیارے میں مکہ معظمہ لے جانا۔عامرراشد وانی نے طیارے کے کاک پٹ میں اپنی تصویر شئیرکرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کا خواب پورا کردیا۔ ♥️♥️My mother wrote me a card for the school and hung it on my chest, and used to tell me that: "When you become a pilot, take me to #Makkah on you plane." Today my mother is one of the travelers to the Holy Kaaba and I am the pilot of the flight . pic.twitter.com/c6KuKjvGum — Amir Rashid Wani (@AmirRashidWani) December 26, 2022   انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی زیارت کی خواہش لیے اسی طیارے میں بیٹھی ہیں جسے میں اڑا رہا ہوں۔ ماں کا خواب پورا کرنے والے عامر وانی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر و...

افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس  پھاڑ دئیے

کابل:  لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑ دئیے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں کابل یونیورسٹی کے پروفیسرکو ان کے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کابل یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ اگر افغان ماؤں اوربہنوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں تو مجھے بھی ان ڈپلوما سرٹیفکیٹس کو رکھنے کا کوئی حق نہیں۔ افغانستان میں تعلیم کے لیے کوئی گنجائش نہیں رہی ہے۔ Astonishing scenes as a Kabul university professor destroys his diplomas on live TV in Afghanistan — “From today I don’t need these diplomas anymore because this country is no place for an education. If my sister & my mother can’t study, then I DON’T accept this education.” pic.twitter.com/cTZrpmAuL6 — Shabnam Nasimi (@NasimiShabnam) December 27, 2022 طالبان حکومت نے یونیورسٹی کی طالبات پر کلاسز اٹینڈ پر کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔لڑکیوں کی سکینڈری اسکول کی تعلیم پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔ The post افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو ...

سعودیہ میں بھی برفباری؛ امریکا میں 55 اور جاپان میں 17 ہلاکتیں

سعودی عرب کے صوبے تبوک نے برف کی چادر اوڑھ لی، مشہور پہاڑ الجبل اور الکان مکمل طور پر برف سے ڈھک گئے جب کہ امریکا اور جاپان میں برفباری میں بالترتیب 55 اور 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موسم سرما کا آغاز امریکا کے سازگار ثابت نہیں ہوا جہاں تاریخ کے بدترین برفانی طوفان میں اب تک 55 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور درجنوں زخمی ہیں۔ صرف نیویارک میں برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہے۔ نیویارک کا شہر بفیلو سب سے زیادہ متاثر ہوا جب کہ ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں بھی برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ کینیڈا میں بھی برفانی طوفان نے معمولات زندگی کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ بم سائیکلون نے امریکا کے بعد سب سے زیادہ نقصان کینیڈا کو پہنچایا۔ رواں موسم سرما میں برفباری سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ایشیائی ملک جاپان ہے جہاں برفانی طوفان نے 17 زنگیوں کے چراغ گل کردیئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ سعودی عرب میں بھی برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ صوبے تبوک کے پہاڑوں الجبل اور الکان نے برف کی چادر اوڑھ لی اور سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے۔ ادھر فلپائن میں ...

چیتے کا رہائشی کالونی میں حملہ، خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد زخمی

نئی دہلی:  بھارت میں چیتے نے رہائشی کالونی میں حملہ کرکے خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد کو زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے شہر جورہٹ میں رین فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رہائشی کالونی میں چیتا نکل آیا جس نے حملہ کرکے خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد کو زخمی کردیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بپھرے ہوئے چیتے کوحفاظتی باڑھ کے اوپرسے چھلانگ لگا کر ایک گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ A Leopard Attacked Forest Officials And The Residents Of The Rain Forest Research Institute. #TNSHORTS #Leopardattack #Assam pic.twitter.com/sfceCmDaHB — TIMES NOW (@TimesNow) December 27, 2022 محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کالونی کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ The post چیتے کا رہائشی کالونی میں حملہ، خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/buIrTdo

بھارت کی وزیرخزانہ کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

نئی دہلی:  بھارت کی وزیرخزانہ نرملا سیتھرمن کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 63 وزیرخزانہ نرملا سیتھرمن  کوبخار، سینے میں انفکیشن اورپیٹ کی خرابی کے باعث دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کی حالت تسلی بخش ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید چند روز اسپتال میں رہنے کا امکان ہے۔ نرملا سیتھرمن 2019 سے بھارتی وزیرخزانہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وہ بھارت کی وزیر دفاع بھی رہ چکی ہیں۔ The post بھارت کی وزیرخزانہ کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/PCTHZMD

چین کا بیرون ملک سے آنیوالے افراد کیلیے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان

بیجنگ:  چین نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ چین نے چند ماہ قبل بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی مدت 3 ہفتے سے کم کر کے ایک ہفتہ کردی تھی۔ بیرون ملک کے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی مارچ 2020 میں عائد کی گئی تھی۔ The post چین کا بیرون ملک سے آنیوالے افراد کیلیے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/4b0yfHD

امریکا اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

  واشنگٹن:  امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان ’ بم سائیکلون‘  سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق  برفانی طوفان ’بم‘ نے امریکا اور کینیڈا میں معمول کی زندگی مفلوج کردی۔ سڑکوں پربرف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ  پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ مسلسل برفباری سے متعدد گھر برف تلے دب گئے ہیں۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اورکیوبک برفانی طوفان سے شدید متاثرہیں۔ کیوبک سے لے کر امریکی ریاست ٹیکساس تک 17 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ برفانی طوفان سے 25 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ The post امریکا اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/LSOE6iI

یوکرین جنگ پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن مغربی ممالک تیار نہیں، روس

ماسکو:  روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن مغربی ممالک مذاکرات سے انکار کررہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی بھی اپنے مغربی اتحادی ممالک کی طرح مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ صدر پوٹن نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن ہمیں مثبت ردعمل دیکھنے کو نہیں ملا اس کے باوجود ہم جنگ کے خاتمے کے قابل قبول حل کے لیے تیار ہیں۔ امریکا کی جانب سے یوکرین کو جدید فضائی سسٹم پیٹریاٹ کی فراہمی کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ روسی افواج پینٹاگون کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیں گی۔ صدر پوٹن نے الزام عائد کیا کہ امریکا کی سربراہی میں مغربی ممالک روس کو دنیا میں تنہا کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ملک اور شہریوں کے مفادات کے دفاع کے لیے ہماری سمت درست ہے۔ یاد رہے کہ روس نے رواں برس 24 فروری کو یوکرین پر فوج کشی کی تھی جس کے لیے امر...

طالبان کی این جی اوز میں خواتین ملازمین پر پابندی تباہ کن ہے، امریکا

امریکا، یورپی یونین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان میں خواتین کے این جی اوز میں ملازمت کرنے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے طالبان سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان کی خواتین پر این جی اوز میں ملازمت کرنے پر پابندی سے بھوک وافلاس، دوائیوں کے فقدان اور سرد موسم سے نبرد آزما افغان عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ انٹونی بلنکن نے طالبان کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ این جی اوز میں کام کرنے والی ملازمین پر پابندی عائد کرنے سے لاکھوں افغان عوام کو جان بچانے والی امداد کی فراہمی ناممکن ہو جائے گی۔ یورپی یونین نے بھی این جی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی پر کہا کہ اس نئی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کا اثر افغانستان کو دی جانے والی ہماری امداد پر بھی پڑے گا۔ یہ خبر پڑھیں :  افغان حکومت نے خواتین کو این جی اوز میں کام سے روک دیا   ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے طالبان سے خواتین کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کی...

امریکی کانگریس نے 1.7ٹریلین ڈالر کا فنڈنگ بل منظورکرلیا

واشنگٹن:  امریکی کانگریس نے 1.7ٹریلین ڈالر کا فنڈنگ بل منظورکرلیا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے 1.7کھرب ڈالرز کے اخراجاتی بل کی منظوری دیدی، بل میں پاکستان کیلیے 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ امریکی اخراجاتی بل میں پاکستان کیلیے مختص کی جانے والی یہ رقم جمہوریت کے فروغ اور صنفی مساوات کی ترویج کیلیے استعمال کی جائیگی، پہلے کے مقابلے میں پاکستان کو دی جانے والی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ امریکی کانگریس کی جانب سے سن 2000میں پاکستان کو25 ملین ڈالر دیے گئے تھے، بل میں یوکرین کیلیے 45ارب ڈالرزکی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔   The post امریکی کانگریس نے 1.7ٹریلین ڈالر کا فنڈنگ بل منظورکرلیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/xTm2Wzj

ہندو انتہا پسند بےقابو، ہجوم نے سانتا کلاز کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا کے رہائشی علاقے میں ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شخص کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شخص کرسمس کی خوشیاں بانٹنے کیلئے مُکرپورہ کے رہائشی علاقے میں چاکلیٹ تقسیم کررہا تھا کہ وہاں موجود ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو انتہاء پسندوں نے اسےچاکلیٹ تقسیم کرنے پر اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں برادریوں میں تصادم ہوگیا۔ بعدازاں مسیحی برادری کے ارکان نے واقعے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا اور علاقے میں سیکیورٹی طلب کی۔ مزید پڑھیں:  بھارت میں شاہی عید گاہ مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا منصوبہ دوسری جانب چھتیس گڑھ کرسچن فورم کے مطابق خواتین سمیت 100 سے زائد افراد نے نارائن پور کے ایک اسٹیڈیم میں پناہ لی ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو گرجا گھروں سمیت دیگر مقامات پر ٹھہرایا گیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز ہندو تنظیم نے تاریخی شاہی عید گاہ مسجد کو شری کرشنا کی جنم بھومی قرار دیکر مندر بنانے کے لیے 13.37 ایکڑ زمین پر ملکیت کا دعو...

روس کا یوکرین پر حملہ؛ 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی

ماسکو:  روس نے ایک بار پھر یوکرین کے شہر خیرسون میں حملے کیے جس میں 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کا شہر خیرسون ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ روسی فوج نے کئی علاقوں میں حملے کیے۔ جس میں ایک رہائشی عمارت بھی تباہ ہوگئی۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں کو روسی فوجوں نے نشانہ بنایا ان میں کہیں بھی کوئی فوجی تنصیبات نہیں تھیں۔ یوکرینی صدر نے ان حملوں میں 5 افراد کی ہلاکت اور 20 سے زائد کے زخمی ہونے پر کہا کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے۔ عالمی برادری روسی جارحیت کا نوٹس لے۔ خیال رہے کہ روس نے یہ حملے اس وقت کیے جب یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکا کے دورے سے واپس اپنے وطن پہنچے۔ ملاقات میں امریکی صدر نے یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام پیٹریاٹ کی فراہمی کو حتمی شکل دی۔ روس نے یوکرین پر رواں برس فروری میں کیا تھا اور چار علاقوں پر اپنے حمایت یافتہ باغیوں کی مدد سے قبضہ کرکے جعلی ریفرنڈم کرایا اور اس بنیاد پر ان چاروں کو روس میں ضم کرلیا تھا۔ The post روس کا یوکرین ...

بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 5 نوجوان گرفتار

پٹنہ:  بھارتی ریاست بہار میں بیڈمنٹن میچ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے بھوجپور میں ایک بیڈمنٹن میچ کے آخر میں فاتح ٹیم کے کپتان نے ٹرافی اُٹھا کر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی دی جاتی ہے اور ٹرافی لینے والا لڑکا اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ Breaking News: A group of people raised "Pakistan Zindabad" slogans after winning a badminton match at Koilwar block, Bhojpur, Bihar Bhojpur SP Sanjay Singh has taken cognizance of the video Till now, Mohammad Arman, Tanvir, Kallu & Sonu arrested after pic.twitter.com/v9scf0LGXR — Ashwini Shrivastava (@AshwiniSahaya) December 23, 2022 ویڈیو وائرل ہونے پر بی جے پی کے مقامی رہنما نے تھانے میں شکایت درج کرادی جس پر پولیس نے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تاہم ابھی ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ یہ خبر بھی...

بھارت میں شاہی عید گاہ مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا منصوبہ

آگرہ:  بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے متھرا کی عدالت نے بھگوان کرشنا کی جنم بھومی کا جائزہ لینے کے لیے شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کا حکم دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ہندو تنظیم نے تاریخی شاہی عید گاہ مسجد کو شری کرشنا کی جنم بھومی قرار دیکر مندر بنانے کے لیے 13.37 ایکڑ زمین پر ملکیت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے مسجد کے سروے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو 2 جنوری کے بعد شاہی عید گاہ مسجد کا سروے کرنے کا حکم دیا جیسا کہ وارانسی کی تاریخی مسجد ’’گیانواپی‘‘ میں کیا گیا تھا۔ یہ خبر پڑھیں :  بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی متھرا کی تاریخی عیدگاہ پرقبضے کی دھمکی   خیال رہے کہ گیانواپی مسجد کے سروے میں ایک پرانا اور ناکارہ فوارا ملا تھا جسے شیولنگ کہہ کر انتہا پسندوں نے مسجد پر قبضے کے لیے ہنگامہ کھڑا کردیا اور شیولنگ ملنے کی جگہ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ انتہا پسند ہندو بابری مسجد اور گیانواپی مسجد کے بعد اب یوپی کی شاہی عید گاہ مسجد کی جگہ بھی مندر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ تاریخی شاہی عید گاہ مسجد ریاست اترپردیش میں آگرہ سے تقر...

القاعدہ نے اپنے ’مقتول‘ امیر ایمن الظواہری کی ویڈیو جاری کردی

 واشنگٹن:  امریکا نے حال ہی میں کابل میں ایک ڈرون حملے میں اایمن الظواہری کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب القاعدہ نے اپنے امیر کا ویڈیو بیان جاری کردیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ نے 35 منٹ کی ریکارڈنگ پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایمن الظواہری گفتگو کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں تاریخ درج نہیں اور نہ ریکارڈنگ کے مقام کا بتایا گیا ہے۔ بیان سے بھی تعین نہیں ہو پا رہا کہ ایمن الظواہری نے یہ بیان کب ریکارڈ کرایا ہے۔ خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں امریکی کماڈوز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد 2011 سے ایمن الظواہری ہی داعش کے امیر تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک   یوں تو القاعدہ کے امیر ایمن الظواہری کی ہلاکت کی افواہیں کافی بار زیر گردش رہی ہیں تاہم سب سے زیادہ مستند خبر اگست 2022 میں آئی جب امریکا نے دعویٰ کیا کہ کابل کے ایک گھر کی بالکونی میں کھڑے ایمن الظواہری کو ڈرون مار کر ہلاک کردیا گیا۔ امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ داعش کے امیر اس گھر میں حال ہی میں منتقل ہوئے تھے جو اس سے قبل کس...

امریکا میں تاریخ کے بدترین برفانی طوفان نے تباہی مچادی؛ 9 افراد ہلاک

 واشنگٹن:  امریکا کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کا سامنا ہے جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں اور اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشن گوئی ہے۔   مسلسل ہونے والی برفباری میں مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہوگئے، 5 ہزار پروازیں منسوخ اور 22 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔ 13 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ برفباری کے باعث ٹریفک حادثات میں 50 سے زائد کاریں تباہ ہوگئیں اور دو موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح فارم ہاؤسز میں 25 کے قریب مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ خیال رہے کہ برفانی طوفان سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی میں 1989ء کے بعد اور نیویارک میں 1906ء کے بعد اس کا سال کا کرسمس سرد ترین ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ The post امریکا میں تاریخ کے بدترین برفانی طوفان نے تباہی مچادی؛ 9 افرا...

مودی سرکار میں ہندوانتہاپسند بے قابو، نمازجمعہ کی ادائیگی رکوا دی

نئی دہلی:  بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے علاقے گروگرام میں مسلمان کھلی جگہ پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے تو انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے غنڈے وہاں پہنچ گئے اورمسلمانوں کو زبردستی نماز پڑھنے سے روک دیا۔ہندو انتہاپسندوں نے نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کچھ نمازیوں کا گھر تک پیچھا بھی کیا۔ Today is Friday. Some Muslims were praying in an open space in Gurgaon, India. A group of Hindu supremacists disrupts the namaz and drives away praying Muslims. pic.twitter.com/zLiCXHv27T — Ashok Swain (@ashoswai) December 23, 2022 مسلمانوں کی نماز جمعہ کے لیے بچھائی  گئی صفوں کو اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے تاہم انہوں  نے حسب معمول نماز جمعہ کے اجتماع کو زبردستی روکنے والے انتہاپسندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ The post مودی سرکار میں ہندوانتہاپسند بے قابو، نمازجمعہ کی ادائیگی رکوا دی appeared first on ایکسپر...

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش  

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں موسلا دھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ #فيديو أمطار #الحرم_المكي ️ اليوم الجمعة 29 جمادى الأولى 1444هـ pic.twitter.com/mQ8ZlwrvFz — إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) December 23, 2022 مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور زائرین بارش کے باوجود بیت اللہ کا طواف کرتے رہے۔مسجد نبوی ﷺ   میں نماز فجر کے وقت شدید بارش ہوئی۔ گزشتہ روز بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے حرمین شریفین میں بارش کے بعد زائرین کو پریشانی سے بچانے کے لیے انتظامات کرلیے تھےْ The post مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش   appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2H5QlOr

لڑکیوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرنے پر افغان خواتین سراپا احتجاج، متعدد گرفتار

کابل:  افغانستان میں لڑکیوں کیلیے تعلیم کے دروازے بند کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی اور کالج و یونیورسٹیز بند کرنے کے فیصلے کیخلاف خواتین نے کابل میں احتجاج کیا۔ احتجاجی خواتین نے امارات اسلامیہ حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کو بنیادی حقوق قرار دیا اور اس کو بحال کرنے کا پُروز مطالبہ کیا۔ The #OIC , though still committed to its engagement policy with the de facto administration, cannot but denounce the decision, calling on #Kabul authorities to reverse it for the sake of maintaining consistency between their promises and actual decisions. #OIC4Afg — OIC (@OIC_OCI) December 21, 2022 خواتین کا کہنا تھا کہ ’طالبان کے لڑکیوں کو تعلیمی اداروں سے نکالنے پر ہماری مدد کریں اور حقوق دلوانے میں ہماری مدد کریں‘۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاع آئی کہ احتجاجی مظاہرین کو خواتین پولیس نے منتشر کیا اور موقع سے ایک درجن سے زائد خواتین کو گرفتار کی...

بدتمیزی کرنے پرائیرہوسٹس نے مسافرکوکھری کھری سنا دیں، ویڈیو وائرل

نئی دہلی:  دوران پرواز بدتمیزی سے پیش آنے والے مسافر کو خاتون فضائی میزبان نے کھری کھری سنا دیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز میں  ائیرہوسٹس مسافرکو اس کی طلب کردہ چیز فراہم نہ کرنے کی وضاحت دینے کی کوشش کررہی ہیں۔اسی دوران مسافر ائیرہوسٹس پرغصہ کرتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Memes | Comedy | Laughter (@_love_school_) مسافر کی جانب سے چیخنے پر مشتعل  ائیرہوسٹس نے  جواب میں چلا کر کہا کہ میں ائیرلائن میں ملازمت کرتی ہوں آپ کی نوکر نہیں ہوں۔ آپ نے میری عملے کی ایک رکن کو رلا دیا۔ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے خاتون فضائی میزبان کے رویے کو درست قرار دیتے ہوئے کہ کہا کچھ لوگ طیاروں میں سفر کے دوران عملے کو اپنا ذاتی ملازم سمجھتے ہیں اس رویے کی مذمت کی جانی چاہیے۔ The post بدتمیزی کرنے پرائیرہوسٹس نے مسافرکوکھری کھری سنا دیں، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Fl9r7GB

بدنام زمانہ سیریل کلر چارلس سوبھراج کی رہائی کا حکم

کٹھمنڈو:  نیپال کی سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ سریل کلر چارلس سوبھراج کی رہائی کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپالی عدالت نے 78 سالہ بدنام زمانہ مجرم چارلس سوبھراج کو بڑھتی عمر اور صحت کی خرابی کے باعث رہا کرنے کا حکم دیا۔ چارلس سوبھراج عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور اسے اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے۔ عدالتی ترجمان کے مطابق نیپالی سپریم کورٹ کی دور رکنی بینچ نے چارلس سوبھراج کو رہائی کے 15 دن کے اندر ملک سے ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔چارلس سوبھراج نیپال کی جیل میں 19 سال سے 1975 میں دو سیاحوں کے قتل پر عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ چارلس سوبھراج سے متعلق سیکڑوں مبینہ کیسز تاحل حل نہیں ہوسکے ہیں۔ ویتنام میں فرانس کے زیرانتظام علاقے سائیگون میں پیدا ہونے والے چارلس سوبھراج نے پاکستان، بھارت، نیپال ،ترکی ،ایران اور دیگرکئی ممالک میں جرائم کیے۔ چارلس سوبھراج مختلف ملکوں میں گرفتار بھی ہوا لیکن ہربار وہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ سوبھراج کی جیل حکام کو دھوکہ دے کر فرارہونے کی صلاحیت نے اسے عالمی شہرت دلائی۔ چارلس سوبھراج کی زندگی پر ایک ٹی وی سیریز’ دی سرپنٹ‘ بھی بنائی گئی تھی۔ ...

یوکرین جنگ کی ذمہ داری روس پرعائد نہیں ہوتی، صدر پیوٹن

 ماسکو:  روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کا ذمہ دار روس نہیں ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں  یوکرین جنگ کو دونوں ممالک کے لیے ’ المیہ ‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مغربی ممالک نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کا ’برین واش‘ کرنے کا عمل یوکرین سے شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں یوکرین کو قرضوں اورسستی توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی تاہم اس اقدام کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ رواں سال فروری میں روس نے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ The post یوکرین جنگ کی ذمہ داری روس پرعائد نہیں ہوتی، صدر پیوٹن appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/I8njcyw

بھارت میں دو اسکول بسیں حادثے کا شکار؛ 15 طلبا کی ہلاکت کا خدشہ

منی پور:  بھارتی ریاست منی پور میں سالانہ مطالعاتی دورے پر جانے والی اسکول کی دو بسیں حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 15 طلبا کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور کے علاقے یاریپوک کے تھمبالنو ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبا دو بسوں میں سوار ہو کر مطالعاتی دورے کے لیے تاریخی مقام کھوپم جارہے تھے۔ ایک مقام پر دونوں بسیں قابو سے باہر ہوگئیں اور الٹ گئیں۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ متعدد طلبا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ درجن سے زائد شدید زخمی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے 8 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم 15 طلبا موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔ Deeply saddened to hear about the accident of a bus carrying school children at the Old Cachar Road today. SDRF, Medical team and MLAs have rushed to the site to coordinate the rescue operation. Praying for the safety of everyone in the bus. @PMOIndia pic.twitter.com/whbIsNCSxO — N.Biren Singh (@NBirenSingh) December 21, 2022 زخمیوں میں سے 6 کی ...

بھارتی دواساز کمپنی پر گیمبیا میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت

افریقی ملک گیمبیا میں پارلیمانی انکوائری کمیٹی نے کھانسی کے شربت سے 69 بچوں کی ہلاکت کے جرم میں بھارتی دوا ساز کمپنی پر مقدمہ چلانے کی سفارش کردی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیمبیا میں بھارتی سیرپ سے 69 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے دہلی کی فارما کمپنی میڈن فارماسیوٹیکل کے خلاف خراب دوا بیچنے پر قانونی کارروائی کے لیے زور دیا ہے۔ کمیٹی نے کئی ہفتوں کی تحقیقات کے بعد رپورٹ میں بھارتی کمپنی کی تمام ادویات پر پابندی لگانے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس سیرپ سمیت بھارت میں بننے والی چار دواؤں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ان پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ ادارے نے کہا کہ ان ادویات میں ایسے کیمیکلز ہیں جو انسانی جان کےلیے زہر ہیں۔ گیمبیا میں بھارتی دوا پینے سے بچوں کے گردے میں شدید زخم ہوگئے جس کے نتیجے میں 69 بچے ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب میڈن فارما نے الزامات کی تردید کردی ہے۔ جبکہ بھارت میں سرکاری لیبارٹریز سے اس کمپنی کی دواؤں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں ان ادویات کے ٹھیک ہونے کی رپورٹ آئی ہے۔ بھارتی حکام نے بھی عالمی ادارہ صحت کے ...

افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات پر پابندی لگادی

کابل:  افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مولوی ندا محمد ندیم کے مطابق سرکاری و نجی جامعات میں طالبات کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حکم کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ کہ علما نے جامعات کے نصاب و ماحول کا جائزہ لیا ہے، جس کے نتیجے میں طالبات کو موزوں ماحول فراہم کرنے تک ان کی حاضری معطل رہے گی، جلد ہی طالبات کے لیے مناسب ماحول فراہم کردیا جائے گا اور اس حوالے سے شہری پریشان نہ ہوں۔ حکومت کے اس فیصلے پر خواتین نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ اور متعدد ممالک نے طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ امریکا نے کہا کہ اس اقدام کے منفی نتائج سامنے آئیں گے۔ The post افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/6AxuiQD

امریکا کا پاکستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 اسلام آباد / نیو یارک:  امریکا نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ اُن کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو ہوئی ہے جس میں سیلاب زدگان کی حمایت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مزید پڑھیں:  بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے، وزیردفاع انہوں نے کہا کہ ’سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کی حمایت کرتے ہیں، آئندہ ماہ ایک نتیجہ خیز موسمیاتی کانفرنس کیلئے پرامید ہوں‘۔ یہ بھی پڑھیں:  جنوبی وزیرستان؛ تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، اسلحہ و پولیس موبائل لے گئے انٹونی بلنکن نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی کی۔ The post امریکا کا پاکستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ewXJdOz

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے بہانے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوجیوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا۔ بھارتی فورسزنے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا۔ لوگوں کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج سے روکنے کے لیے شوپیاں اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فوجیوں نے شوپیاں کا تاحال محاصرہ کررکھا ہے اور کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ The post بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/vX42mZH

بنوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں پاکستان کی مدد کو تیار ہیں، امریکا

  واشنگٹن:  امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنوں میں انسداد دہشتگردی مرکز پردہشتگردوں کے حملے کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان امریکا کا شراکت دار ہے اوراسے افغانستان کے اندر اور پاک افغان سرحد پر دہشتگرد گروپوں سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے مشترکا چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بنوں میں انسداد دہشتگردی مرکز پر دہشتگردوں کے حملے اور لوگوں کو یرغمال بنانے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ بنوں میں یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بحفاظت رہا کردیں اور سینٹر پر قبضہ چھوڑ دیں۔پاکستان کو موجودہ صورتحال اور آئندہ بھی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ The post بنوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں پاکستان کی مدد کو تیار ہیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https:...

چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، 2 ہلاکتوں کی تصدیق

بیجنگ:  چین  میں کورونا کے پھیلاؤ میں مزید شدت آگئی ہے۔ کورونا سے متاثر2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کورونا  کے 2 مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ چینی حکام نے مسلسل احتجاج کے بعد 3 دسمبر سے کورونا کی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ دارالحکومت بیجنگ میں محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جا کر عمر رسیدہ افراد کو ویکسینیشن فراہم کررہے ہیں۔ حکام نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین میں کورونا سے 15 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔ The post چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، 2 ہلاکتوں کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/SfxTFq9

افغانستان کے ٹنل میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا؛ 19 جاں بحق اور 32 زخمی

کابل:  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کی 129 کلومیٹر طویل سلنگ ٹنل میں سے گزرنے والے آئل ٹینکر میں دھماکا ہوگیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے اور آتشزدگی میں 19 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ٹنل کے طویل ہونے اور امدادی ٹیم کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پروان کی وزارت صحت نے 19 جانوں کے نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ٹنل میں ٹریفک کی آمد رفت کو معطل کردیا گیا ہے۔ امدادی کاموں میں 6 ایمبولینسوں اور 50 کے قریب رضاکاروں نے حصہ لیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک کے فنڈز تاحال منجمد اور ریسکیو ادارے غیرفعال ہونے سے ہنگامی حالت میں قیمتی جانوں کی ہلاکت میں اضافے کی...

بھارت؛ معمولی بات پر بھانجے نے خالہ کو قتل کرکے لاش کے 10 ٹکڑے کردیئے

بھارت میں سفاک ملزم نے 64 سالہ اپنی بیوہ خالہ کو قتل کر کے لاش کے 10 ٹکڑے کیے اور مختلف شاپنگ بیگز میں چھپا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک واقعہ دارالحکومت دہلی کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں 32 سالہ انوج شرما نے تقریب میں جانے کی اجازت نہ دینے پر اپنی خالہ کو سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کردیا۔ خالہ کی عمر 64 سال تھی اور ان کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔ کوئی اولاد نہ ہونے کے باعث بھانجے کو اپنے ہمراہ رکھا ہوا تھا جو بعد میں سفاک قاتل ثابت ہوا۔ ملزم نے لاش کے ٹکڑوں کو شاپنگ بیگز میں رکھا اور پھر سوٹ کیس اور بالٹی میں لے جاکر زمین میں گاڑھ دیا۔ قاتل بھانجا انتہائی شاطر تھا۔ اس نے لاش کے ٹکڑوں کو چھپانے کے بعد تھانے جاکر خالہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور رشتے داروں کے ہمراہ گلی محلوں میں انھیں ڈھونڈتا بھی رہا۔ گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے تفتیش کی تو انوج شرما نے متضاد بیانات دیئے جس پر پولیس نے شک میں اسے گرفتار کرلیا جہاں ملزم نے اپنی زبان کھول دی اور لاش کے ٹکڑے بھی برآمد کرادیئے۔ The post بھارت؛ معمولی بات پر بھانجے نے خالہ کو قتل کرکے لاش کے 10 ٹکڑے کردیئے ...

آشنا کے ساتھ برہنہ حالت میں پکڑی جانے والی بیٹی نے ماں کو بیدردی سے قتل کردیا

قاہرہ:  مصر میں پیش آنے والے ایک لرزہ خیز واقعے میں بدبخت بیٹی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر ماں کو بیدردی سے قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے نواحی علاقے میں ماں کسی ضروری کام سے واپس گھر لوٹی تو اپنی بیٹی کو کم عمر پڑوسی لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا۔ ماں کے غصہ کرنے پر بدبخت بیٹی نے اپنی فحش حرکت پر نادم ہونے کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آشنا کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو مارا پیٹا۔ لڑکے نے کہا کہ بڈھی عورت تم نے ہمارا وقت برباد کیا۔ اب کلمہ پڑھ لو۔ ماں کے کلمہ پڑھتے ہی بیٹی کے آشنا نے بھاری آلے سے ایک کاری ضرب لگا کر ماں کو قتل کردیا۔ اس کے بعد بیٹی نے لاش بیگ میں چھپا دی اور قتل کے الزام سے بچنے کی ترکیب سوچنے لگی۔ پھر سفاک بیٹی نے اپنی ماں کی لاش پر کھولتا ہوا پانی ڈالا تاکہ بہانہ کرسکے کہ موت کھولتا ہوا پانی گرنے سے ہوئی تاہم پولیس کو شک ہوا اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ پوسٹ مارٹم میں تصدیق ہوگئی کہ موت کھولتے ہوا پانی گرنے سے نہیں بلکہ سر پر کسی بھاری چیز کی ضرب لگنے سے ہوئی ہے جس پر بیٹی کو حراست میں لیا گیا جس نے اعترافی بیان میں سار...

بھارتی افواج میں سراسیمگی

پچھلے دنوں بھارتی وزیر دفاع، راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ دہمکی دی کہ وہ دن قریب ہے جب آزاد کشمیر بشمول گلگت بلتستان بھارت کا حصہ بن جائے گا۔ بھارتی حکمران طبقے کے ارکان اس قسم کے اعلان وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں جس سے عیاں ہے کہ وہ ابھی تک پاکستان کے قیام کو ہضم نہیں کرسکا اور اٹھتے بیٹھتے ’’اکھنڈ بھارت‘‘کا خواب دیکھتا ہے۔ جب سے مودی کی زیرقیادت بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے، بھارت کی جنگی تیاریوں میں بھی محیر العقول اضافہ ہو چکا۔بھارتی حکمرانوں کی جارحیت دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ افواج پاکستان اپنے گھوڑے تیار رکھیں تاکہ دشمن کو حملہ کرنے کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔ پریشانی کا سدباب دلچسپ بات یہ کہ راج ناتھ سنگھ کا حالیہ بیان بظاہر پاکستان کے لیے دہمکی آمیز تھا مگر اس کا اصل ٹارگٹ بھارتی افواج کے جوان تھے۔ وجہ یہ کہ پچھلے کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا میں یہ رپورٹیں آ رہی تھیں کہ روس یوکرین جنگ میں روسی ہتھیار ناکارہ ثابت ہوئے اور عمدہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ ان رپورٹوں کی وجہ سے بھارتی افواج میں پریشانی اور اضطراب پھیل گیا کیونکہ ...