نئی دہلی: بھارت کی وزیرخزانہ نرملا سیتھرمن کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 63 وزیرخزانہ نرملا سیتھرمن کوبخار، سینے میں انفکیشن اورپیٹ کی خرابی کے باعث دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کی حالت تسلی بخش ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید چند روز اسپتال میں رہنے کا امکان ہے۔
نرملا سیتھرمن 2019 سے بھارتی وزیرخزانہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وہ بھارت کی وزیر دفاع بھی رہ چکی ہیں۔
The post بھارت کی وزیرخزانہ کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/PCTHZMD