نئی دہلی: بھارت میں چیتے نے رہائشی کالونی میں حملہ کرکے خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد کو زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے شہر جورہٹ میں رین فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رہائشی کالونی میں چیتا نکل آیا جس نے حملہ کرکے خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد کو زخمی کردیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بپھرے ہوئے چیتے کوحفاظتی باڑھ کے اوپرسے چھلانگ لگا کر ایک گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کالونی کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
The post چیتے کا رہائشی کالونی میں حملہ، خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/buIrTdo