بیجنگ: چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کردیا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت امریکا کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا تو چین کے ساتھ اس کے باہمی اعتماد میں اضافہ نہیں ہوگا۔ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکا مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔ The India-US joint exercise near the line of actual control in the border area is not helpful for building trust between China and India. pic.twitter.com/C42cuoW8sz — Spokesperson发言人办公室 (@MFA_China) November 30, 2022 بھارت اور امریکا کی جنگی مشقیں اتراکھنڈ میں چین کی سرحد کے قریب کی جارہی ہیں۔ The post چین نے بھارت کو امریکا کیساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Wq6VUm4