تہران: ایران میں حکومت پر تنقید کرنے والے فٹبالر کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ووریا غفوری کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے مقامی فٹ بال کلب میں ٹریننگ سیشن کے بعد گرفتارکیا۔ایرانی حکام نے 35 سالہ فٹبالر ووریا غفوری کو ایرانی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اورتنقید کرنے کے الزامات پر حراست میں لیا گیا۔غفوری پر پر حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے کا بھی الزام ہے۔
ووریا غفوری قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ایران کی ٹیم میں شامل تھے تاہم انہیں عین وقت پر ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔
The post ایران میں حکومت پر تنقید کرنے والا فٹبالر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/rXCiaHG