Skip to main content

فٹبال ورلڈکپ؛ مراکش سے شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

بیلجیئم: فٹبال ورلڈکپ میں فیورٹ بیلجیئم کو مراکش کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں 2 گول سے اپ سیٹ شکست اور قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عوام غصے میں آگئے اور سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جب کہ فتح کا جشن منانے والے مراکشی شہریوں سے بھی مڈ بھیڑ ہوئی۔

فٹ بال جنون کا کھیل ہے اور جب ایونٹ ورلڈکپ ہوتو  تو جذبات اور ہیجان عروج پر ہوتا ہے۔ اپنی اپنی ٹیم کو جہاں مداح آخری حد تک جاکر سپورٹ کرتے ہیں وہیں شکست پر غصے کے اظہار سے بھی باز نہیں آتے۔

ورلڈ کپ کا آغاز سعودی عرب کے ہاتھوں تاریخی میچ میں ارجنٹائن کی اپ سیٹ شکست سے ہوا۔ دوسرا غیر متوقع اور کسی حد تک حیران کن نتیجہ کل میچ میں سامنے آیا جب مراکش کی قدرے کمزور ٹیم نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیئم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔

riots in brussles after defeat with morroco 1

بیلجیم میں مراکشی نسل کے تقریباً 5 لاکھ افراد رہتے ہیں جنھوں نے اپنے ملک کی فتح کا جشن بھی منایا۔ مقامی آبادی جو پہلے ہی شکست پر غصے میں تھی۔ مراکش شہریوں سے جھگڑ پڑی۔

یہ خبر پڑھیں : فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی 

اپنی قومی ٹیم کی اس غیر متوقع شکست پر بیلجیئم کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے دارالحکومت برسلز میں دکانوں میں توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں اور ٹائر نذر آتش کردیئے۔

riots in brussles after defeat with morroco 2

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر بھی لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے واٹرکینن اور آنسو گیس کا بے دریخ استعمال کیا۔

riots in brussles after defeat with morroco 3

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ایک صحافی سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔ ایک کار اور 6 الیکٹرک موٹر سائیکلوں کو جلادیا گیا جس پر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک کو لاک اپ کردیا گیا۔

riots in brussles after defeat with morroco 4

گرفتاریوں پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور تقریباً 50 افراد کے ایک گروہ نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔ دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

 

The post فٹبال ورلڈکپ؛ مراکش سے شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/WHoDSmE

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...