Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2022

روس نے یوکرین کے4 علاقوں سے الحاق کیخلاف قرارداد ویٹو کردی

 نیویارک:  روس نے 4 یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے4 علاقوں کے الحاق کے خلاف  امریکا نے قرارداد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پیش کی جسے روس نے ویٹو کردیا۔ قرارد داد میں روس کے  اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ قرارداد میں روس سے 24 فروری تک یوکرین سے انخلا کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 ارکان ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 4 ممالک غیر حاضر رہے۔ غیرحاضر ممالک میں چین، برازیل، بھارت اور گبون شامل تھے۔ روسی صدر نے یوکرین کے علاقوں ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا کے روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا۔ The post روس نے یوکرین کے4 علاقوں سے الحاق کیخلاف قرارداد ویٹو کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/7q48FOh

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

  واشنگٹن:  امریکی حکومت نے ایران پر نئی پانبدیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو غیر قانونی طریقے سے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے روکنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک ایران 2015 میں کئے گئے جوہری معاہدے پر مکمل عمل نہیں کرتا ایران پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔امریکا نے چین ، متحدہ عرب امارات ، ہانگ کانگ اور بھارت میں متعدد ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایران کی ’فرنٹ کمپنیوں ‘ کے طورپر کام کررہی ہیں۔ The post امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/OKWtJED

میانمار کی سابق وزیراعظم آنگ سان سوچی کو مزید تین سال قید کی سزا سنادی گئی

گزشتہ سال بغاوت کے الزام میں گرفتار ہو نے والی میانمار کی سابق وزیر اعظم آنگ سان سوچی کو عدالت نے مزید تین سال قید کی سزا سنادی ہے۔ آنگ سان  سوچی اور ان کے مشیرسین ٹنل کو میانمار کے سیکریٹ ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی، سوچی کو اب تک مخلتلف مقدمات میں 20 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے اور انہیں مزید مقدمات کا سامنا ہے۔ مزکورہ مقدمے میں آنگ سوچی کے تین کیبنٹ ممبران کو بھی تین تین  سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے سوچی کے مشیر سین ٹنل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، مشیر کے طور پر خدمت انجام دینے والے سین ٹنل  کو 20 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ سین ٹنل پر بطور معاون خصوصی برائے معیشت اہم دستاویزات فراہم نہ کرنے پر مقدمہ چلایاجارہا ہے جسے انہوں نے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیاہے۔ The post میانمار کی سابق وزیراعظم آنگ سان سوچی کو مزید تین سال قید کی سزا سنادی گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/D0aRqxj

سعودی عرب کی عراقی کردستان میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت

ریاض:  سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے عراقی کردستان کے علاقے میں حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ ایسے حملوں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے جس سے عراق کے تحفظ اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس بیان میں عالمی برادری سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے عالمی حقوق کی پامالیوں پر اپنا کردار ادا کرے۔ عراق کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اربیل اور سلیمانیہ کے قریب ایرانی حملوں سے 13 افراد ہلاک اور 58 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ انہوں نے شمالی عراق کے قریب کرد علاقے میں ایک جنگی ٹارگٹ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔ The post سعودی عرب کی عراقی کردستان میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/igCnNBQ

بھارت؛ جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

نئی دہلی:  مودی سرکار نے جنرل بپن راوت کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کے 9 ماہ بعد ان کے جانشین کا انتخاب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کو ملک کا نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کردیا گیا۔ یہ ملک کا سب سے بڑا فوجی عہدہ ہے جو مودی حکومت نے ایجاد نے کیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جنرل بپن راوت کے بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد یکم جنوری 2020 کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے پر پہلی تعیناتی جنرل بپن راوت کی ہی کی تھی۔ یہ خبر پڑھیں :  بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک   اپوزیشن اور ناقدین نے اس عہدے کی تخلیق پر اعتراضات اُٹھائے تھے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے اپنے دوست بپن راوت کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی نوازنے کے لیے یہ عہدہ تخلیق کیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے دو سال بعد دسمبر 2021 میں جنرل بپن راوت ایک طیارہ حادثے میں اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انیل ...

طاقتور سمندری طوفان سے کیوبا تاریکی میں ڈوب گیا؛ ہلاکتیں

ہوانا:  کیوبا میں طاقتور سمندری طوفان ایئن سے ملک کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جب کہ مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا سے ٹکرانے والا طاقتور سمندری طوفان خلیج میکسیکو میں داخل ہوا اور فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کیٹیگری 3 کے اس طوفان نے کیوبا میں بجلی کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ کیوبا میں طوفان سے 11 ملین افراد بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ 2 افراد ہلاک بھی ہوئے اور درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 5 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ساحلی علاقوں سے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ کیوبا کی حکومت کی جانب سے 55 پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں تاہم ان کیمپوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے بالخصوص پینے کے پانی کی کمی ہے اس کے علاوہ دوائیں اور خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ طوفان ایئن کیوبا سے ہوتا ہوا پہلے میکسیکو اور پھر وہاں سے فلوریڈا کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا جہاں اس کی رفتار 130 میل فی گھنٹہ تھی۔ فلوریڈا سے 25 لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔ فلوریڈا کے گورنر نے خبردار کیا ہے کہ کیوبا...

چین کے ریسٹورینٹ میں آتشزدگی سے17 افراد ہلاک اور 3 زخمی

بیجنگ:  چین کے ایک معروف ریسٹورینٹ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر چانگچون کے ایک ریسٹورینٹ میں لگنے والی آگ میں 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ تاحال ریسٹورینٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ چین میں آتشزدگی کا ایک ماہ میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 16 ستمبر کو 42 سالہ عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی تھی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔   The post چین کے ریسٹورینٹ میں آتشزدگی سے17 افراد ہلاک اور 3 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/5uj1iQS

ایئرپوسٹس نے جنسی حملہ کرنے والے کو باتھ روم میں بند کرکے گرفتار کروا دیا

نئی دہلی:  بھارت میں ایک ایئرہوسٹس نے جنسی حملہ کرنے والے شخص کو باتھ روم میں بند کرکے پولیس کو اطلاع دی اور گرفتار کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے مہرولی کی پولیس کو ایک خاتون کا فون آیا کہ گھر پر اکیلا دیکھ کر نشے میں دھت ایک شخص نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ جنسی حملہ کرنے والے کو کسی طرح باتھ روم میں بند کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔ جس پر پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام ہرجیت یادو ہے جو خان پور کے علاقے کا رہائشی ہے اور ایک سیاسی جماعت کا مقامی صدر بھی ہے۔ جس خاتون پر جنسی حملہ کیا گیا وہ پیسے کے اعتبار سے ایئرہوسٹس ہیں۔   The post ایئرپوسٹس نے جنسی حملہ کرنے والے کو باتھ روم میں بند کرکے گرفتار کروا دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/S6HuEN4

بے حجاب خواتین جسم فروش ہیں، ایرانی رکن پارلیمان

تہران:  ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ نے مھسا امینی کی موت پر برہنہ سر احتجاج کرنے والی خواتین کو فسادی اور جسم فروش قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے رکن پارلیمنٹ محمود نباویان نے مھسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت پر احتجاج کرنے والی خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ برہنہ سر احتجاج کرنے والی خواتین فسادی اور جسم فروشی کے لیے نکلی ہیں۔ ایرانی رکن اسمبلی نے کہا کہ خواتین کا سرعام حجاب نہ کرنا یا اسکارف اتارنا عوام میں برہنہ ہونے کے مترادف ہے اور ایسی خواتین منافق، فسادی، ٹھگ اور فتنہ پرست ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حجاب درست طریقے سے نہ کرنے کے الزام میں ایرانی پولیس کے زیر حراست نوجوان لڑکی مھسا امینی کی موت کے خلاف ملک بھر احتجاج کیا جا رہا ہے جس میں کئی خواتین نے حجاب اتارے اور سر کے بال کاٹے۔ پولیس نے ان احتجاجی مظاہروں کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور اس دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں اب تک 76 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ ایرانی پولیس کے مطابق اب تک 1,200 سے زیادہ افراد کو ...

محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر،شاہی فرمان جاری

ریاض:  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے جاری شاہی فرمان میں ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم سعودی عرب مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی فرمانروا کی طرف سے جاری ایک اور فرمان میں شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر توفیق ربیعہ کو وزارت حج و عمرہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ The post محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر،شاہی فرمان جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/IKwoQvG

بھارت؛ ہاسٹل میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز بناکر وائرل کرنے کا ایک اور واقعہ

تامل ناڈو:  بھارت میں چندی گڑھ یونیورسٹی کے بعد ایک کالج میں بھی طالبات کی نہاتے وقت ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ایک پرائیوٹ کالج کے ہاسٹل میں مقیم طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنا کر اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجنے والی طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نجی کالج میں بی ایڈ کی طالبہ کلیسواری نے اپنی ساتھی طالبات کی ہاسٹل میں نہاتے وقت ویڈیوز بنائیں اور اپنے دوست اشوک کو واٹس ایپ پر بھیجیں۔ یہ خبر پڑھیں :  طالبات کی نازیبا ویڈیوز لیک؛ ملزم بھارتی فوج کا اہلکار نکلا   پولیس کے مطابق اشوک شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔ وہ نواحی علاقے میں ایک کلینک بھی چلاتا ہے۔ جہاں کلیسواری ملازمت کرتی تھی اور دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  بھارتی یونیورسٹی میں نازیبا ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے پر طالبات سراپا احتجاج پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پہلے اشوک صرف کلیسواری کی ویڈیوز منگواتا تھا لیکن بعد میں دیگر طالبات کی ویڈیوز بھی بنانے کے لیے دباؤ ڈالتا رہا تاہم طالبات کو شک ہوا اور انھوں نے...

چین نے امریکی تنقید مسترد کردی؛ پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم

بیجنگ:  امریکا کی تنقید کے جواب میں چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے دوست ملک پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے پاکستان کا قرض معاف کرنے یا فی الحال اقساط معطل کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے اور پاکستانی عوام یہ سب اچھی طرح جانتے ہیں۔ وانگ وانگ وینبن نے کہا کہ جہاں تک سیلاب زدگان کا تعلق ہے تو چین اپنے دوست ملک پاکستان کے ساتھ کٹھن وقت میں پوری طرح کھڑا ہے اور اب تک سیلاب زدگان کے لیے 56 ملین ڈالر کی امداد کرچکا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے معاملے میں تنقید کرنے کے بجائے امریکا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے حقیقی اور سود مند امداد کرے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے واشنگٹن میں ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 10 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی مشورہ دیا تھا کہ چین سے قرض معاف کرنے کی بات کریں۔ واضح ر...

ترکیہ سے امدادی سامان لیکر 14 واں طیارہ پاکستان کیلیے روانہ

 انقرہ:  ترکیہ نے 14 واں طیارہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لیکر روانہ ہوگیا پاکستان اس سے قبل 13 طیارے اور 12 مہربانی ٹرینیں بھیج چکا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اپنے دوست مسلم ملک کی مشکل وقت میں مدد کرتے رہیں گے۔ آج 14 واں طیارہ بھی امدادی سامان لیکر روانہ ہوگیا۔ ترکیہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ نے اپنی حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے اب تک امدادی سامان سے لدے 14 طیارے اور 12 کائنڈنیس ٹرینیں بھیجی ہیں۔ 22 لاکھ طبی آلات، 25 ہزار خیمے، 38 ہزار کمبل، بستر، تکیے، 4 لاکھ سے زائد کھانے کے پارسل اور صفائی کے سامان شامل ہیں۔ ترکیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس وقت کُل 23 افراد بشمول 12 اے ایف اے ڈی اہلکار، 3 اہلکاروں پر مشتمل طبی ٹیم اور 8 این جی او اہلکار پاکستان میں امداد کی تقسیم کو مربوط کرنے اور خیمہ بستیوں کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 576 ہوگئی جب کہ 8 لاکھ 3 ہزار اور 400 مکانات مکمل طور پر تباہ ...

املا میں معمولی غلطی پربھارتی ٹیچر نے دلت طالبعلم کو قتل کردیا

نئی دہلی:  اسپیلنگ کی معمولی غلطی پر استاد نے کم عمر دلت طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلت طالب علم کی استاد کے ہاتھوں موت کا افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شمال میں پیش آیا جہاں ٹیچر نے اسپیلنگ میں معمولی غلطی ہونے پر طالب علم کو قتل کر ڈالا۔ مقتول کے والد کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق نکحل دوہرے نامی طالب علم نے امتحان کے دوران لفظ ’سوشل‘ کی اسپیلنگ غلط لکھی تھی جس پر ٹیچر نے اسے آہنی راڈ اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، بعدازاں علاقے سے فرار ہوگیا۔ پندرہ سالہ طالب علم کو نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور گزشتہ روز جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال ملزم فرار ہے تاہم جلد ہی قانون کی گرفت ہوگا۔ دلت طالب علم کی موت پر اورایا ضلع میں شدید احتجاج شروع ہوگیا ہے اور مظاہرین کی جانب سے ٹیچر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران ایک پولیس وین کو بھی نذر آتش کیا جسکے بعد پولیس اب تک احتجاج کرنے والے درجن بھر مظاہرین کو گرفتار کرچ...

ہندوؤں کا مذہبی تہوار، گوشت کی دکانیں 9 روز کے لیے زبردستی بند کروا دی گئیں

نئی دہلی:  بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے موقع پر پولیس نے زبردستی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر نوائیڈا میں پولیس نے ہندوؤں کے 9 دن تک جاری رہنے والے مذہبی تہوار کے آغاز پر زبردستی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔ پولیس نے  گوشت  کی دکانوں کے مالکوں کوسختی سے  9 روز تک دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ گوشت کی دکانوں کے مالکوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے احتجاج کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے یک طرفہ اقدام کیا۔ دوسری جانب علاقے کے کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے پولیس کے ذریعے زبردستی دکانیں بند کروانے کے بعد پوری کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اپنے ہر مذہبی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پرحملے کرنے کو معمول بنا لیا ہے۔ The post ہندوؤں کا مذہبی تہوار، گوشت کی دکانیں 9 روز کے لیے زبردستی بند کروا دی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Rq2l4VB

ایران؛ گرفتار لڑکی کی موت پر احتجاج کا دسواں روز، ہلاکتیں 75 ہو گئیں

تہران:  ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب کے معاملے پر گرفتار لڑکی کی دوران حراست موت پر ایران کے مختلف شہروں میں 10 روز سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات میں اب تک 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے 17 صحافیوں سمیت 1200 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران کے مختلف علاقوں می انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ ایران کی حکومت نے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور یکطرفہ کوریج کے الزام پربرطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پولیس کی زیرحراست220 مہسا امینی 16 ستمبر کو  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں۔  مہسا امینی کو تہران میں حجاب نہ پہننے پر گرفتارکیا گیا تھا۔ The post ایران؛ گرفتار لڑکی کی موت پر احتجاج کا دسواں روز، ہلاکتیں 75 ہو گئیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/9Pialn8

خفیہ نگرانی کے امریکی پروگرام کا بھانڈ پھوڑنے والے شخص کو روسی شہریت مل گئی

 ماسکو:  روس نے لوگوں کی نگرانی کرنے کے خفیہ امریکی پروگرام ’پرزم‘ کی تفصیلات منظر عام پر لانے والے اور امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ٹیکنیکل اسسٹنٹ ایڈورڈ سنوڈن کو شہریت دے دی۔  دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامےپر دستخط کیے جس کے بعد 39 سالہ ایڈورڈ سنوڈن روسی شہری بن گئے، وہ 2013 سے روس میں امریکا حوالگی سے بچنے کے لیے ماسکو میں عارضی رہائش پذیر تھے۔ خیال رہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دنیا میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے نظام کی نگرانی کے پروگرام سے متعلق راز افشا کرنے بعد ایڈورڈ سنوڈن امریکا سے فرار ہو کر روس پہنچ گئے تھے۔ روسی شہریت ملنے کے بعد تاحال ایڈورڈ سنوڈن نے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن شہریت کے لیے اپنی درخواست دینے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ والدین سے برسوں کی علیحدگی کے بعد  میں اور میری اہلیہ اپنے بیٹے سے الگ ہونے کی خواہش نہیں رکھتے، وبائی امراض اور بند سرحدوں کے اس دور میں ہم دوہری امریکی-روسی شہریت کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔   The post خفیہ نگرانی کے امریک...

امریکا؛ مین ہٹن کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی

مین ہٹن:  نیو یارک سٹی میں 38 ویں سالانہ یونائیٹڈ امریکن مسلم ڈے پریڈ کے موقع پر شرکاء کے فلک بوس نعروں سے فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اُٹھی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک سٹی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں سالانہ مسلم ڈے پریڈ میں شرکت کی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے افسران نے بھی جذبہ خیرسگالی کے تحت مارچ میں موجود تھے۔ مین ہٹن میں ایسٹ 24 اور ایسٹ 26 ویں اسٹریٹ کے درمیان میڈیسن ایونیو سے شروع ہونے والے مارچ میں شرکاء نے امریکا کے علاوہ اپنے اپنے ملک کے پرچم بھی اُٹھا رکھے تھے۔ سب سے زیادہ پاکستان سبز ہلالی اور ترکی کے پرچم تھے۔ مارچ کے شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہے۔ مارچ میں ٹرک پر خانہ کعبہ اور مسجد اقصیٰ کے گنبد کے ماڈل بھی رکھے گئے تھے۔ مارچ کا مقصد امریکا کی دیگر قومیتوں میں مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔ شرکاء نے شاہراہ پر نماز بھی ادا کی جب کہ مارچ کے اختتام پر فوڈ فیسٹیول بھی منعقد کیا گیا اور مختلف مسلم ممالک کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔ Th...

علامہ یوسف القرضاوی 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

قاہرہ:  معروف مذہبی مبلغ اور ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی علالت کے بعد 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف عالم دین اور اخوان المسلمین سے وابستہ علامہ یوسف القرضاوی انتقال کرگئے۔ انھیں گزشتہ برس کورونا ہوا تھا اور وہ صحت یاب ہوگئے تھے تاہم چند ماہ سے کافی علیل تھے۔ یوسف القرضاوی 1926 کو پیدا ہوئے اور مصر میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ اخوان المسلمین سے وابستہ ہوئے اور عملی جدوجہد میں حصہ لیا جس کی پاداش میں 1950 کو جمال عبدالناصر کے دور میں گرفتار بھی ہوئے۔ علامہ یوسف القرضاوی 1960 کی دہائی کے اوائل میں مصر سے قطر کے لیے روانہ ہوئے اور قطر یونیورسٹی میں فیکلٹی آف شریعہ کے ڈین کے طور پر خدمات انجام دیں جس کی بنیاد پر انھیں 1968 قطری شہریت دی گئی۔ فروری 2011 کو قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ یوسف القرضاوی نے یہ سنہری ہدایات جاری کہ اس انقلاب کو ان منافقوں کے ہاتھوں چوری نہ ہونے دیں جنھوں نے اپنا مکروہ چہرہ چھپایا ہوا ہے۔ ابھی انقلاب کا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ ابھی مصر کی تعمیر کا آ...

بنگلادیش میں مسافروں سے بھری کشتی کو حادثہ، 24 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

ڈھاکہ:  بنگلا دیش میں ہندو پجاریوں سے بھری ایک کشتی ڈوبنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی پنچ گڑھ کے ضلعی منتظم جہور الاسلام نے واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اب تک برآمد ہونے والی لاشوں میں 12 خواتین اور آٹھ بچے شامل ہیں جبکہ لاپتہ افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کشتی ہندو عقیدت مندوں کو ایک مندر لے جا رہی تھی۔ جہور الااسلام نے کہا کہ انہیں لاپتہ افراد کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے تاہم اطلاعات کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے۔ دوسری جانب پولیس نے کا کہنا ہے کہ تقریباً 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ کچھ مسافر تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش میں جہاں اندرونی آبی گزرگاہیں ہیں اور حفاظتی معیارات ناقص ہیں، کشتی حادثات میں ہر سال سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ سال اپریل میں دارالحکومت ڈھاکہ کے باہر دریائے شیتلخشیا میں ایک مال بردار بحری جہاز سے کشتی ٹکرانے اور ڈوبنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ The post بنگلادیش میں مسافروں س...

نائیجیریا میں مسلح افراد کے مسجد پر حملے میں 15 نمازی شہید

ابوجہ:  نائیجیریا میں مسلح افراد کے جتھے نے ایک مسجد میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفرا کے علاقے رووان جیما ٹاؤن کی جامع مسجد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ حملے سے افراتفری مچ گئی اور درجنوں افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ فائرنگ کے واقعے میں 15 نمازی شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور پیشہ ور ڈاکو تھے جنھیں اس شہر کے لوگوں کی جان بخشی کے لیے 21 ہزار بھتہ، پٹرول اور سگریٹ کے درجنوں پیکٹس بھی دیئے گئے تھے۔ عینی شاہدین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکوؤں کو پولیس کی سرپرستی حاصل تھی وہ نصف گھنٹے تک خون کی ہولی کھیلتے رہے اور اطلاع دیئے جانے کے باوجود پولیس شہریوں کی مدد کو نہیں آئی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملکی فوج نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن اور بمباری کے پیش نظر زمفرا سمیت دیگر 2 ریاستوں میں عوام کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ نائیجیریا میں مسجد پر حملے کا و...

بھارت میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا؛ ہلاکتوں اور نئے کیسز میں اضافہ

نئی دہلی:  بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی جب کہ 4 ہزار 777 نئے کیسز سامنے آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں کورونا پر قابو پالیا گیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی اسے اپنی بڑی کامیابی بھی قرار دیتے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ کورونا ایک بار پھر سر اُٹھا رہا ہے۔ اور صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 23 افراد کی جان لے لی۔ کورونا سے ایک دن میں ہونے والی 23 ہلاکتوں میں سے 11 ہلاکتیں صرف ریاست کیرالہ میں ہوئیں۔ اس طرح ملک بھر میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 510 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 777 نئے کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد ایک بار پھر کورونا پابندیوں کو سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم گزشتہ فیصلوں کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے شاید ہی مودی حکومت کوئی بڑا فیصلہ کرپائے۔ کورونا کا پہلا کیس چین کے صوبے ووہان میں دسمبر 2019 میں سامنے آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ وبا پوری دنیا میں پھیل گئی تھی جس میں تاحال 65 لاکھ سے زیاد افراد ہلاک ہوئے جب کہ 61 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افرا...

آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم کی آخری آرام گاہ کی تصویر وائرل

 لندن:  آنجہانی ملکہ برطانیہ الزیبتھ دوم کی قبر کی تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر پر سیاہ پتھرکے صلیب پر ملکہ اور ان کے شوہر فلپ کا نام کندہ ہے تاہم سرکاری سطح پر تاحال ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔ ملکہ برطانیہ 1926 میں پیدا ہوئیں اور  رواں ماہ 8 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں،سیاہ پتھرکےصلیب پر ملکہ الزبتھ کے ساتھ ان کے والد اور والدہ کے نام بھی کندہ ہیں اور قبر پر ان کی تاریخ پیدائش اور انتقال کے سال بھی درج ہیں۔ ملکہ کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ مقرر کیا گیا ہے۔ The post آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم کی آخری آرام گاہ کی تصویر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Agcetzq

بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی دس سالہ طالبہ حاملہ ہوگئی

نیو دہلی:  بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بورڈنگ اسکول میں زیر تعلیم اجتماعی ذیادتی کا شکار بننے والی دس سالہ طالبہ حاملہ ہوگئی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  مہاراشٹرا میں دیہاتی بچوں کیلئے قائم آشرم شالہ کے نام سے قائم بورڈنگ اسکول میں 10 سالہ طالبہ کے ساتھ ذیادتی کرنے والے 11 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں اسکول کا ہیڈ ماسٹر بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ پیش آنے والی ذیادتی کا انکشاف اس دوران ہوا جب وہ دیوالی منانے کیلئے چھٹیوں پر گھر گئی اور اس دوران گھر والوں سے پیٹ درد کی شکایت کی۔ بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج حکام کی جانب سے بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی گئی،پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید دس بچیوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آئے جس کے حوالے سے تحقیات جاری ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا  میں دیہاتی بچوں کیلئے آشرم شالہ کے نام سے ایک ہزار اسکول قائم ہیں جہاں ساڑھے چار لاکھ کے قریب بچے تعلیم زیر تعلیم ہیں جن میں لڑکیو...

بھارت میں ڈانٹ ڈپٹ پر میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر پر فائرنگ کردی

لکھنؤ:  بھارت میں ڈانٹ ڈپٹ پر میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر پر فائرنگ کردی جھگڑے کے دوران استاد پر تین گولیاں چلائیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سیتاپور میں دسویں جماعت کے طالبعلم کو  استاد نے دوسرے بچے کے ساتھ جھگڑ کرنے پر ڈانٹا، طا لبعلم نے غصے میں آکر استاد پر پستول سے تین فائر کردیئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم اسلحے سمیت فرارہوگیا جسکی تلاش جاری ہے جبکہ طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کا کہناہے کے زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے، گولیوں سے جسم کے کسی خاص حصے کو کوئی نقصان نہیں ہنچا،مریض کو بہتر طبی امداد کیلئے لکھنؤ منتقل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج میں استاد اور طالبعلم کے درمیان ہونے والی مدبھیڑ کو دیکھا  سکتاہے، اس دوران طالبعلم نے پستول کے بٹ مار کر استاد کو زخمی کرنے کی بھی کوشش کی۔ استاد کا کہنا ہے کہ اندازہ نہیں تھا کے ڈانٹ کی وجہ سے طالبعلم کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ The post بھارت میں ڈانٹ ڈپٹ پر میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر پر فائرنگ کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپری...

ایران میں مھسا امینی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے، 50 افراد ہلاک

تہران:  ایران میں حجاب نہ کرنے پرزیرحراست لڑکی مھسیا امینی کی موت کے بعد جاری ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی مھسیا امینی کی موت کے بعد ہنگامے جاری ہیں۔ پولیس کے کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سات روز سے جاری مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور تشدد سے زیادہ متاثر علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مھسا امینی کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایرانی پولیس نے 22 سالہ مھسا امینی کو حجاب نہ کرنے پر حراست میں لیا تھا اور تین دن بعد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 16 ستمبر کو انتقال کرگئیں۔ ایرانی پولیس نے مھسا امینی پر تشدد کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مھسا امینی کو دل کے دورے باعث اسپتال منتقل کیا تھا۔ The post ایران میں مھسا امینی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے، 50 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ا...

بل گیٹس فاؤنڈیشن کا صحت وترقی میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلیے 1 ارب 27 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

نیویارک:  بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے خاص طور پر 2030 تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کیلیے 91 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کے لیے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ The post بل گیٹس فاؤنڈیشن کا صحت وترقی میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلیے 1 ارب 27 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/A9PMR1s

ایران میں مھسا امینی کی زیرحراست ہلاکت پر ہنگامے؛ ہلاکتیں 36 ہوگئیں

تہران:  ایران میں حجاب نہ کرنے کے الزام میں پولیس کے زیر حراست قتل پر ایران بھر میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 تک جا پہنچی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ 7 روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں اور احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہے جن میں سے سیکیورٹی فورس کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب نیویارک کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں چند روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں اور احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہوگئی۔ یہ خبر پڑھیں :  ایران میں حجاب نہ کرنے پر پولیس تشدد سے 22 سالہ لڑکی ہلاک پُرتشدد مظاہروں کے باعث کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہیں اور متاثرہ علاقوں میں نفری بڑھادی گئی ہے جب کہ صدر ابراہیم رئیسی نے مھسا امینی کے قتل کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔ خیال رہے کہ  مھسا امینی کو ایرانی پولیس نے حجاب نہ کرنے پر حراست میں لیا تھا اور تین دن بعد طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا جہاں 16 ستمبر کو 22 سالہ لڑکی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ایرانی پولیس نے تشدد کا الزام مسترد کرت...

افغانستان؛ نماز جمعہ کے وقت مسجد میں زوردار دھماکا

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت کی جامع مسجد ’’وزیر اکبر خان‘‘ میں زوردار دھماکا ہوا جس میں متعدد نمازیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل کی وزیر اکبر خان جامع مسجد میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب نمازی مسجد سے باہر آرہے تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارتیں لرز گئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کرلیا تاکہ امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ دو درجن سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے میں نمازیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکہ مقناطیسی بم سے کیا گیا۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے حکومت قائم کرنے کے بعد سے ایسی وارداتوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے اور طالبان حکومت نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن بھی کیا تھا۔   The post افغانستان؛ نماز جمعہ کے وقت مسجد میں زوردار دھماکا ...

سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے پاکستان کی نظریں بیرونی امداد پر ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے بلوم برگ  کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان کی نظریں بیرونی امداد پر ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1500 افراد ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا، فصلیں ختم اور قصبے و دیہات تاحال زیر آب ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیر معمولی بارشیں ہوئیں ،سیلاب آیا اور ہم نے بہت کچھ کھویا۔ Prime Minister Shehbaz Sharif now live with @SheryAhnNews @BloombergTV for Daybreak Asia #UNGA77 #PMPakatUN pic.twitter.com/hpL579ItBO — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 22, 2022 وزیراعظم نے کہا کہ گیس کی فراہمی پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بات ہوئی۔ سردیوں میں متاثرین کو مشکلات زیادہ ہوں گی۔ سیلابی صورتحال میں صنعت کیسے بحال ہوگی ؟ جہاں پانی کھڑاہو، وہاں فصل کیسے کاشت ہوگی ؟سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان کی نظر یں بیرون...

وزیراعظم لز ٹرس کا برطانوی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پرغور

 نیویارک:  نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپیڈ سے ملاقات میں بتایا کہ ان کی حکومت اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم یائر لیپیڈ نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کو اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل دوست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ برطانوی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے لیے غور کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 1967 کو یروشلم کے مشرقی حصے پر قبضہ کیا تھا اور اسے اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے تاہم عالمی سطح پر اسے کبھی تسلیم نہیں کیا گیا اور ہمیشہ سے یہ متنازع معاملہ ہی رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل میں تقریباً تمام ہی ممالک کے سفارت خانے تل ابیب می...

روس اور یوکرین کے درمیان 300 کے قریب جنگی قیدیوں کا تبادلہ

 ماسکو:  روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ 7ماہ سے جاری جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے 300کےقریب جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا ہے۔  بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کی طرف سے قیدیوں کو رہا کیا گیا، جنگ کے دوران روس کی طرف سے قید کئے  گئے 215 قیدیوں کو یوکرین کے حوالے کیا گیا جبکہ یوکرین نے 55 روسی قیدیوں کو آزاد کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی طرف سے رہا کئےجانے والوں میں امریکا ، برطانیہ اور مراکش سے تعلق رکھنے والے قیدی شامل ہیں جن میں بعض کو سزائے موت بھی دی جاچکی تھی، دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجیوں پر یوکرین میں جاری فوجی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ یوکرین کی طرف سے رہا کئے گئے قیدیوں میں ماسکو کے حمایت یافتہ یوکرینی باشندوں سمیت بغاوت کے الزام میں گرفتار رہنما بھی شامل ہیں۔ دوںوں ممالک کی طرف سے قیدیوں کی رہائی میں سعودیہ عرب اور ترکیہ نے کلیدی کردار ادا کیا، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر یوکرینین صدر زیلینسکی نے دونوں مما لک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں صدر زیلینسکی نے ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا خصوصی ...

تائیوان کا تمام ممالک کے لیے ویزہ فری داخلے کا اعلان

تائی پے:  تائیوان نے کورونا وبا کے بعد معیشت کو  بہتر کرنے کے لیے تمام ممالک کے لیے ویزا فری انٹری اور غیرملکی مسافروں پر عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تائیوان کی کابینہ نے جمعرات کے روز غیرملکی مسافروں کی آمد پر عائد قرنطینہ کی پابندی کو ختم کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق 13 اکتوبر کے وسط سے ہوگا۔ اس سے قبل تائیوان پہنچنے والے غیرملکی مسافروں کو ہوٹل جبکہ مقامی افراد کو کم از کم تین دن آئسولیشن میں رہنا اور پھر ٹیسٹ منفی ہونے کی صورت میں باہر نکلنے کی اجازت تھی۔ کابینہ کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے تائیوان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، جس کا ازالہ کرنے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے، جس کے تحت قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کی گئی، اس سے ملکی خزانے کو ریونیو حاصل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ کی وجہ سے سیاح اور غیرملکی مسافر تائیوان آنے سے کتراتے تھے کیونکہ ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات کچھ کم نہیں تھے۔ تمام ممالک کے لیے ویزہ فری انٹری کا اعلان لو پنگ چینگ کا کہنا تھا کہ آئندہ منگل سے تمام ممالک سے آنے والوں کے ...

گھر کے شیر مودی بھیگی بلی بن گئے، چین نے اروناچل کو اپنا حصہ دکھادیا

ثمرقند:  اروناچل پردیش کو اپنا حصہ ظاہر کرنے پر مودی کی چین کے سامنے ایک نہ چل پائی۔ بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ چین نے نقشہ میں اروناچل پردیش کو اپنا حصہ دکھا دیا۔ ذرائع کے مطابق اپنے ملک کی اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے والے اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے مودی جی نے چین کے سامنے چپ سادھ لی۔ شمالی سرحد سے بھارتی فوج کی پسپائی کے بعد، چین کی طرف سے جاری کیا گیا خطے کے نقشے پر پرسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ چین کی طرف سے جاری کیے گئے نقشے میں اروناچل پردیش کو بھارت کے بجائے چین کا حصہ دکھایا گیا. مود ی سرکار اجلاس اور اس کے بعد جاری کیے گئے نقشے پر ایک لفظ نہ بول پائی۔ The post گھر کے شیر مودی بھیگی بلی بن گئے، چین نے اروناچل کو اپنا حصہ دکھادیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/5tky4OZ

بھارت؛ دہشتگردی کے شبہ میں 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا

نئی دہلی:  بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے شبہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) تنظیم سے تعلق رکھنے والے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے بھارت کی 10 ریاستوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ایف آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہورہی تھی جس کے باعث گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ این آئی اے نے بنگلور اور کرناٹک کے 10 مقامات پر چھاپے مارے جن میں پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل تھا۔ دوسری جانب پی ایف آئی نے چھاپوں کے ردعمل میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم اس فاشسٹ حکومت کی اس مہم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں جو اختلاف رائے رکھنے والوں کی آوازیں دبانے کے لیے ہے۔ قبل ازیں ماضی میں بھی پی ایف آئی پر انتہاپسندی میں ملوث ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں، سال 2006 یہ پارٹی نیشنل ڈویلپمنٹ فرنٹ (این ڈی ایف) کی جانشین کے طور پر سامنے آئی تھی جس میں دیگر تنظیمیں بھی بعدازاں شامل ہوگ...

ایران میں مھسا امینی کی ہلاکت کیخلاف احتجاج میں شدت، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بند

تہران:  ایران میں پولیس تشدد سے نوجوان لڑکی مھسا امینی کی ہلاکت کیخلاف احتجاج میں شدت آگئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے نے مقامی شہریوں کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی حکومت نے احتجاج کو کچلنے کے لیے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو بند کردیا ہے جن میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام شامل ہیں۔ نیز ملک بھر میں کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے جس کی وجہ سے آبادی کا بڑا حصہ رابطے سے محروم ہوگیا ہے۔ مزید پڑھیں :  ایران میں حجاب نہ کرنے پر پولیس تشدد سے 22 سالہ لڑکی ہلاک ملک میں فیس بک، ٹیلی گرام، ٹوئٹر اور یوٹیوب استعمال کرنے کی پہلے ہی اجازت نہیں۔ جس کی وجہ سے عملا ایران کا باقی دنیا سے سماجی رابطہ عملا منقطع ہوکر رہ گیا۔ وزیر ٹیلی کمیونی کیشن اسرا زیریپور نے کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  مھسا امینی کی موت؛ ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے، دو افراد ہلاک مھسا امینی کی ہلاکت کیخلاف ایران میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک متعدد ...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بچوں پرنیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی

 نیویارک:  فراڈ کے مقدمے میں تحقیقات کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بچوں پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اوران کے بچوں پرنیویارک میں کاروبارکرنے پر 5 سال کی پابندی لگائی جارہی ہے اور وہ کاروبار کیلئے قرض بھی نہیں لے سکیں گے۔ امریکی ریاست نیو یارک کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں تحقیقات کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہوئی تھی کے ٹیکس سے بچنے کیلئے سابق صدر اوران کے بچوں نے فراڈ کیا تھا۔ اٹارنی جنرل نیویارک لٹیٹیا جیمزکے مطابق سابق امریکی صدر اور ان کے بچوں کے خلاف 25 کروڑ ڈالرکا مقدمہ دائر کیاگیا،تین سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ ٹرمپ اور ان کے ادارے نے پراپرٹی کا غلط تخمینہ دیا، دستاویزات کو ٹیکس وصولی ادارے کے پاس بھیجا رہا ہے۔ The post سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بچوں پرنیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/8TUBQO6

افغانستان؛ ریسٹورینٹ میں زوردار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور13 زخمی

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت کے ایک ریسٹورینٹ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ریسٹورینٹ میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور وہاں افراتفری پھیل گئی۔ طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کے دوران 20 افراد کو اسپتال لایا گیا جہاں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ابھی دھماکے کی نوعیت واضح نہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پہلی ترجیح زخمیوں کی اسپتل منتقلی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جا سکیں۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے اس قسم کی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے جن کے خلاف طالبان حکومت نے کریک ڈاؤن آپریشن بھی کیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت دکھانے والے واحد ص...

مغرب کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمارے پاس بہت سے ہتھیار ہیں، روس کی دھمکی

 ماسکو:  روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ ہمارے پاس کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بہت سے ہتھیار ہیں۔  سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں روسی صدر پوٹن نے روسی افواج کو متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف نیوکلیئر بلیک میلنگ میں اپنی حدوں سے آگے بڑھ گئے۔ صدر پوٹن نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ روس اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ ہمارے پاس مغربی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بہت ہتھیار ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو جنگ میں دھکیلا جب کہ روس کا مقصد ڈونباس کو آزاد کرانا ہے۔ مغرب یوکرین اور روس کے درمیان امن نہیں چاہتا اور روس یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔ خیال رہے کہ صدر پوٹن کی جانب سے روسی افواج کو متحرک کرنے کے اعلان پر روسی وزیر دفاع  نے بتایا کہ 3 لاکھ روسی ریزرو فورسز کو متحرک کریں گے۔ The post مغرب کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمارے پاس بہت سے ہتھیار ہیں، روس کی دھمکی appeared first on ا...

پاکستان میں غذائی قلت اور وبائی امراض سیلاب سے زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا:  عالمی ادارۂ صحت کے بعد اب اقوام متحدہ نے بھی پاکستان میں سیلاب کے بعد دیگر آفات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث سیلاب سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کو مزید آفات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ڈینگی، ملیریا، ہیضہ اور اسہال جیسی بیماریوں کے ساتھ غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی اموات سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہوں گی۔ جولین ہارنیس کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح صحت کے اس بحران سے نمٹنا ہے جو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زور پکڑ رہا ہے اور وہاں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جب کہ سیلاب کے باعث صحت کا نظام یہ بوجھ اُٹھانے کے قابل نہیں رہا ہے۔ اسی طرح یونیسیف کے فیلڈ آپریشنز کے سربراہ اسکاٹ ہولری نے کہا کہ سیلاب میں 500 بچے جان بحق ہوئے اور اب سیلاب کے بعد کے حالات کا سامنا ہے جس کے لیے ہم سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں افراد کے زندگیوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔ خیال رہے کہ پا...

بھارتی فضائیہ کا ابھینندن کے مگ-21 اسکواڈرن کو بند کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی:  بھارت میں حالیہ برسوں کے دوران یکے بعد دیگرے کئی MiG-21 لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس پر انڈین فورس نے ان طیاروں پر مشتمل اسکواڈرن کو بند کردیا جس کے ونگ کمانڈر ابھینندن تھے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئرفورس نے سری نگر کے مگ-21 اسکواڈرن کو 30 سمتبر تک ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکواڈرن کا نام Sword Arms تھا اور اس کے ونگ کمانڈر ابھینندن تھے۔ بھارتی فضائیہ نے تو یہ تاثر دیا ہے کہ اسکواڈرن کو بند کرنے کا فیصلہ مگ-21 طیاروں کا پرانا اور خستہ ہوجانا ہے تاہم دیگر تین مگ-21 اسکواڈرن کو برقرار رکھنا اور صرف ابھینندن کے اسکواڈرن کو بند کرنے کا مقصد ان کی بری کارکردگی ہی ہوسکتی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکواڈرن کو ریٹائر پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا تاہم مگ-21 کے دیگر تین اسکواڈرن بدستور کام کرتے رہیں گے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ انڈین ایئرفورس نے یہ فیصلہ مگ-21 ایئرفورس کے نہایت پرانے ہوجانے کے باعث آئے دن دوران پرواز زمین پر گر کر تباہ ہوجانے کے باعث کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کو پہلا مگ-21 طیارہ 1963 میں ملا تھا اور اب تک 874 طیارے مختل...

قطرنے اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں کا مقدمہ اقوام متحدہ میں پیش کردیا

 لندن:  امیرِ قطر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطین سے قبضہ ختم کرانے کے لیے عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی کے فلسطین پر جائز قبضے، شام میں جنگ زدہ عوام  کی حالت زار، یمن جنگ اور خطے کی سلامتی کو متاثر کرنے والے دیگر مسائل پر روشنی ڈالی۔ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم کرنے اور 1967 کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مجبور کرنا چاہیے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم تھا۔ امیر قطر نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیل اپنی من پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فلسطین میں قبضے کو بڑھا رہا ہے جس سے تنازع کے اصول اور مستقبل میں اتحادیوں کی صف بندیاں  بدل جائیں گی۔ اس موقع پر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ انص...

اقوام متحدہ؛ ترک صدر کا پاکستان کی مالی امداد اور مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

جنیوا:  ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں رکن ممالک سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد، مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور یوکرین، روس کو جنگ سے نکلنے کے لیے باوقار راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے رکن ممالک سے مالی امداد کی اپیل کی۔ ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ لاکھوں افراد کا سب کچھ تباہ ہوگیا اور وہ کھلے آسمان تلے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ اجلاس میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ ترک صدر نے امن کی فوری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین کی سالمیت اور روس جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جس کے لیے عالمی برادری بھی ترکیہ کی مخلصانہ کا...

روس کا یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان

کیف:  روس میں شمولیت کے لیے یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا میں 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ ادھر یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس جو چاہے کرلے لیکن اس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا، یوکرین کو اپنے علاقوں کو آزاد کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم کو ڈھونگ اور بے معنیٰ قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ The post روس کا یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2tcGdYA

بھارت میں برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر خاتون نے منگیتر کی جان لے لی

بنگلور:  بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر اپنے منگیتر ڈاکٹر ویکاس راجن کو دوستوں کی مدد سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جواں سال ڈاکٹر ویکاس راجن کی دو سال قبل سوشل میڈیا پر ایک لڑکی سے بات چیت ہوئی اور جلد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ جلد ہی دونوں کی شادی بھی ہونے والی تھی جس کے لیے والدین بھی راضی تھے۔ تاہم دو روز قبل ڈاکٹر ویکاس کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا اور چند ہی گھنٹوں میں کومے میں چلے جانے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔ پہلے تو پولیس نے موت کو طبی قرار دیا تاہم جسم پر تشدد کے نشانات کے بارے میں پتہ چلنے پر تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ یہ طبی موت نہیں بلکہ قتل ہے۔ تفتیش کے لیے موبائل فون ڈیٹا سے مدد لی جس سے پولیس قاتل منگیتر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جس نے بتایا کہ انسٹاگرام پر میں نے اپنی برہنہ تصاویر دیکھ کر شک ویکاس سے پوچھا تو اس نے اعتراف کرلیا کہ صرف شغل کے لیے ایسا کیا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق اس نے ویکاس کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور بہانے سے ایک پارٹی میں بلایا جہاں اسے ن...

انڈونیشیا اور پاکستان کے وفد کی اسرائیل آمد؛ میڈیا رپورٹ

تل ابيب:  اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے ایک سینیئر سرکاری عہدیدار اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جہاں وہ صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات بھی کریں گے۔ اسرائیل کے نجی ٹیلی وژن نیوز چینل کے مطابق انڈونیشیا کے ایک اعلٰی عہدیدار اسرائیل کے دورے پر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے رواں سال کے آغاز سے وزارت خارجہ کی سطح پر خفیہ مذاکرات جاری تھے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اگست میں بھی انڈونیشیا کے سرمایہ کاروں، تاجروں اور ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ یہ خبر پڑھیں :   مئی میں پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق آئی ٹوئنٹی فور نیوز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس وقت ایک پاکستانی وفد بھی اسرائیل میں موجود ہے۔ وفد میں 9 افراد موجود ہیں جن میں 4 پاکستان میں رہتے ہیں جب کہ دیگر میں پاکستانی نژاد امریکی اور برطانوی شامل ہیں۔ اسرائیلی نیوز چینل نے انکشاف کیا کہ پاکستانی وفد میں سابق وزیر مملکت اور ملکی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف بھی شامل ہیں جب کہ وفد کے ہمرا...

ترکیہ کی ثالثی میں یوکرین اور روس 200 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند

استنبول:  ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس نے 200 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر ہامی بھرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اجلاس کے بعد اپنے ملک پہنچنے پر ترکیہ کے صدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روس اور یوکرین نے 200 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ روسی صدر کی گفتگو سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ جنگ کے فوری خاتمے کی خواہش رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ فروری سے جاری روس اور یوکرین کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کے بحران کا خدشہ ہے جب کہ اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی قوتوں نے روس سے تیل و گیس کی خریداری پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے خود روس کو بھی معاشی بحران کا سامنا ہے اور دو محاذوں پر یوکرینی فوج کے ہاتھوں پسپا بھی ہونا پڑا ہے۔ The post ترکیہ کی ثالثی میں یوکرین اور روس 200 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند appeared first on ایکسپریس اردو . ...

چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، چین

 نیویارک:  چین نے کہا ہے کہ تمام چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی۔ China will stand with Pakistan to fight against challenges, including current serious flooding, and hopes Pakistan will fully implement a “strengthened” protection plan to ensure the safety of Chinese people and institutions in Pakistan, Wang Yi said. https://t.co/bLkZPfw7Uh pic.twitter.com/DWr5rgtfuA — Global Times (@globaltimesnews) September 20, 2022 چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سمیت تمام چیلجنز کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح کے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اوردونوں ممالک کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ The post چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، چین appeared first on ایکسپری...

مھسا امینی کی موت؛ ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے، دو افراد ہلاک

تہران:  تہران کے پولیس چیف نے حجاب قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لی گئی لڑکی مھسا امینی کی دوران حراست موت کو ’بدقسمتی‘ قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں 22 سالہ لڑکی مھسا امینی کی دوران حراست موت کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جو تین روز گزرنے کے باوجود بھی جاری ہیں۔ ایران کے مغربی صوبے اور دارالحکومت میں احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں مظاہروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں مظاہرین کو پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ عینی شاہدین نے مھسا امینی کی موت کی وجہ ایران کی اخلاقی پولیس کا تشدد قرار دیا ہے تاہم پولیس کے بریگیڈئیر جنرل حسین رحیمی نے الزامات کو مسترد کیا اور ’بزدلانہ‘ قرار دیا۔ مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے دوران ’برگ بر ڈکیٹیر‘ کے نعرے بھی لگائے جارہے ہیں، عالمی میڈیا کے مطابق یہ نعرہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف لگایا جاتا ہے۔ On day 3, several cities have joined anti-regime protests, including the city ...

میکسیکو میں 7.6 شدت کے زلزلے میں اسپتال سمیت کئی عمارتیں منہدم؛ ہلاکتیں

میکسیوسٹی:  میکسیکو میں 7.6 شدت کے زلزلے سے جنوبی علاقہ لرز اُٹھا اور شہری خوف زدہ ہوکر گھروں، دفتروں سے نکل کر میدانی علاقے میں بھاگ کھڑے ہوئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو کے بندرگاہی شہر مانزنیلو میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے ایک اسپتال، رہائشی عمارت اور جیم کو شدید نقصان پہنچا۔ جیم کی اوپری منزل کا حصہ گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ کھمبے، درخت، ہورڈنگز گرنے سمیت مختلف واقعات میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے متاثرہ عمارتوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 10 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد سمندر میں 3 سے 9 فٹ بلند لہریں پیدا ہوئی جس پر امریکی ادارے نے سونامی وارننگ جاری کر دی۔ شہریوں کو ساحلی علاقے کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ مچھیروں کو سمندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ The post میکسیکو میں 7.6 شدت کے زلزلے میں اسپتال سمیت کئی عمارتیں منہدم؛ ہلاکتیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ای...

میکسیکو میں زلزلے کی سالگرہ کے روز ایک اور زلزلہ،2 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی:  میکسیکو میں زلزلے کی سالگرہ کے روز ایک اور زلزلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو میں 7.6 شدت کے زلزلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ زلزلہ گزشتہ سال آنے والے زلزلے کے دن آیا۔زلزلے سے گھبرا کر لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ A powerful 7.5 magnitude #earthquake shakes Mexico. pic.twitter.com/xIKGKmzMWp — PakWeather.com (@Pak_Weather) September 19, 2022 رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں زلزلے سے بجلی کے نظام میں خلل پڑنے  سے بجلی منقطع ہوگئی۔ زلزلے سے ایک شخص شاپنگ مال کی چھت گرنے جبکہ دوسرا ایک اسٹورکا حصہ منہدم ہونے سے ہلاک ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متعدد اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی تھی۔ The post میکسیکو میں زلزلے کی سالگرہ کے روز ایک اور زلزلہ،2 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2BLYMCP

میانمار؛ فوجی ہیلی کاپٹرکے اسکول پر حملے میں 6 بچے ہلاک اور17 زخمی

رنگون:  میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹر نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک اسکول پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 6 طلبا ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ میانمار کے علاقے سینگوگ میں فوجی ہیلی کاپٹر نے ایک اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد بری فوج کے اہلکار عمارت میں داخل ہوئے اور مکمل تلاشی لی۔ عینی شاہدین نے رائٹرز کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ میں 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ میانمار فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت پر مسلح باغیوں کا قبضہ تھا جہاں سے وہ دہشت گردی کے لیے منظم ہوتے تھے تاہم کارروائی میں کسی عسکریت کی گرفتاری یا اسلحہ موجود ہونے کا ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس یکم فروری کو میانمار کی فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے حکمراں آنگ سان سوچی کو حراست میں لے لیا تھ...

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات جاری؛ تابوت ویسٹ منسٹر سے روانہ

 لندن:  ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات بھی شریک ہیں۔ ملکہ کا تابوت اپنے آخری سفر کے لیے ویسٹ منسٹر ایبی سے روانہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ پر ملکہ الزبتھ دوم کا شاہی شان و شوکت سے لبریز 70 برس کی بادشاہت کا اختتام 10 سمتبر کو 96 سال کی عمر میں ان کے انتقال سے ہوا اور ان کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس مملکت کے نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تقریبات سرکاری سطح پر بادشاہوں اور ملکاؤں کے لیے مختص شایان شان طریقے سے ادا کی جا رہی ہیں۔ جس میں تابوت کی فوجی جلوس میں روانگی، آخری دیدار، مذہبی گیت اور دعائیہ تقریب شامل ہیں۔ یہ خبر پڑھیں :  ملکہ برطانیہ کے باوقار اور شاندار دورۂ پاکستان کی جھلکیاں ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق دن 11 بجے ویسٹ منسٹر ہال میں دعائیہ تقریب سے ہوا جس میں دنیا بھر سے آئے 2 ہزار مخصوص مہمانوں اور شاہی خاندان کے افراد سمیت حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ باہر مرکزی علاقے میں ہزاروں شہری بھی مو...

روس کا جوہری پلانٹ پر حملہ؛ یوکرین بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

کیف:  روس نے ایک بار پھر یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا جس میں پلانٹ کو تو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے ریکٹرز محفوظ رہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں جوہری پلانٹ زاپوریژیا پر میزائل حملہ کیا۔ میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا اور سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ یوکرین کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جوہری پلانٹ میں موجود ریکٹرز سے میزائل محض 300 میٹر کی دوری پر گرے۔ جس سے زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ یہ خبر پڑھیں :  روس کی یوکرین کے جوہری پلانٹ کے نزدیک گولوں کی بارش   خوش قسمتی کوئی میزائل ریکٹرز کو نہیں لگا ورنہ یوکرین بڑی تباہی کا شکار ہوجاتا۔ روس نے زاپوریژیا جوہری پلانٹ پر دو شہروں سے پسپا ہونے اور دس روز میں 4 جیٹ طیاروں کے یوکرین میں لاپتہ ہونے کے بعد کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ خطرناک ہے،اقوام متحدہ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا ہو۔ اس...

امریکی انجینیئر کے بدلے طالبان رہنما نیویارک سے رہا ہوکر کابل پہنچ گئے

کابل:  امریکا کی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی کی رہائی کے بعد طالبان حکومت نے بھی امریکی انجینئر کو آزاد کر دیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی ایک معاہدے کے تحت رہا ہوکر کابل پہنچ گئے جن کے بدلے میں طالبان حکومت نے بھی امریکی انجینیئر کو آزاد کردیا۔ طالبان حکومت کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 2005 سے گرفتار رہنما بشیر نور زئی کابل پہنچ گئے جن کے بدلے میں امریکی انجینئر مارک فریرچس کو رہا کیا گیا ہے۔ محترم حاجي محمد بشر له دوو لسیزو بند ورسته ازاد او نن کابل ته را ورسید pic.twitter.com/XA1ntqQ6VP — Dr.M.Naeem (@IeaOffice) September 19, 2022 امریکی سول انجینیئر مارک فریرچس افغانستان میں بطور کنٹریکٹر خدمات انجام دے رہے تھے اور طالبان نے انھیں 31 جنوری 2020 کو حراست میں لیا تھا۔ جس کے بعد طالبان نے انجینیئر کے بدلے بشیر نور زئی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ بشیر نور زئی گوانتا نامو بے جیل میں قید نہیں تھے بلکہ ایک امریکی جیل میں عمر قید کی سز...

برطانیہ میں ہندوانتہاپسندوں کا مسجد کے سامنے مارچ،مسلمانوں پرحملے

 لندن:  برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور مسلمانوں پرحملے کئے۔ برطانوی شہر لیسٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے بھارت کی طرح مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لیسٹر میں ہندو انتہاپسندوں کے ٹولے نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ Riots continue in Leicester, England. Hindu far right groups shouting ‘Jai Sri Ram’ and attacking Muslims on the streets. pic.twitter.com/97fTIBsBiX — Ashok Swain (@ashoswai) September 18, 2022 رپورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں  پر حملے کئے اور ان کی دکانوں کولوٹنے کی کوشش بھی کی جسے مسلمانوں  نے ناکام بنا دیا۔ہندو انتہاپسندوں کی ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیزی کے وقت پولیس بھی موجود تھی۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ علاقے میں اب بھی ماحول کشیدہ ہے۔ The post برطانیہ میں ہندوانتہاپسندوں کا مسجد کے سامنے مارچ،مسلمانوں پرحملے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/jdkJXn8

چین نے حملہ کیا توامریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، صدر جوبائیڈن

واشگنٹن:  امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے چین کے حملے کی صورت میں امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔ تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک چین کی پالیسی ہے لیکن تائیوان نے اپنی آزادی سے متعلق خود فیصلہ کیا ہے۔ ہم تائیوان کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے آزادی کا فیصلہ  تائیوان کا اپنا ہے۔ رواں سال میں یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے چین کے خلاف تائیوان کے حق میں بیان دیا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس معاملے میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔ The post چین نے حملہ کیا توامریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، صدر جوبائیڈن appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/5IpZFDw

جاپان میں سمندری طوفان؛ 30 لاکھ افراد کو شہر سے انخلا کا حکم

 ٹوکیو:  جاپان میں سمندری طوفان نان ماڈول کے پیش نظر انتظامیہ نے 30 لاکھ افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیدیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی علاقے کیوشو پریفیکچر میں طوفان نان ماڈول تیزی سے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے اور کسی بھی وقت ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ جس پر مقامی انتظامیہ نے شہر خالی کرنے کا حکم دیدیا۔ انتظامیہ کی خصوصی وارننگ پر علاقائی ٹرین سروس ، پروازیں اور بحری جہازوں کا سفر منسوخ کر دیا گیا ہے اور 30 لاکھ افراد کے شہر سے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ہزاروں افراد پناہ گاہوں میں موجود ہیں جب کہ کاگوشیما اور میازاکی میں 25 ہزار 680 خاندان پہلے ہی بجلی سے محروم تھے۔ مقامی میڈیا کے طابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی ’’جے ایم اے‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ  تیز ہواؤں، طوفانی لہروں اور موسلادھار بارشوں کا سبب بننے والے نان ماڈول سے ایسے خطرے کا سامنا ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔ ’’جے ایم اے‘‘ کے سربراہ ریوتا کورورا نے مزید کہا کہ طاقتور طوفان کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کئی مکانات گرنے کا خدشہ ہے۔ The post جاپان می...

بھارتی یونیورسٹی میں نازیبا ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے پر طالبات سراپا احتجاج

چندی گڑھ:  بھارت کی چندی گڑھ یونیورسٹی میں نازیبا ویڈیوز بناکر وائرل کرنے کے معاملے پر طالبات نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ یونیورسٹی کی طالبات نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پرنسپل نے پولیس کو طلب کرلیا اور مرکزی درازے کو تالا لگادیا۔ مشتعل طالبات نے دروازے پر چڑھ کر یونیورسٹی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر پولیس نے پہنچ کر طالبات کو باہر نکال دیا۔ طالبات یہ مظاہرہ مبینہ طور پر یونیورسٹی میں بنائی گئی نازیبا ویڈیوز کے وائرل ہونے پر کر رہی تھیں۔ پولیس نے طالبات کو ایف آئی آر درج کرنے اور ذمہ دار کو سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف ایک نازیبا ویڈیو بنائی گئی ہے وہ بھی ایک طالبہ نے خود بنائی اور خود ہی ہماچل میں مقیم اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجی تھی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ نہ تو یہ ویڈیو کسی اور نے خفیہ طور پر بنائی اور نہ ہی یونیورسٹی میں خفیہ کیمرے موجود تھے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کو جنسی لذت کے حصول کے لیے ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے جب کہ اس ...

پاکستان میں سیلاب سے 528 بچے جاں بحق اور35 لاکھ کی جان خطرے میں ہے؛ یونیسیف

جنیوا:  اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے 528 بچوں کی زندگیاں نگل لیں جب کہ 35 لاکھ بچوں کو جانیں بچانے والی ادویات کی ضرورت ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسف کے پاکستان میں ڈائریکٹر نے اپنے دورے کے بعد سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں کی حالت مایوس کن ہے۔ سیلاب میں 528 بچے اپنی جانوں سے گئے اور جو بچ گئے انھیں اسہال، ڈینگی، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ملیریا جیسی وبائی بیماریوں کا سامنا ہے۔ جلد کی تکلیف دہ بیماریاں عام ہوگئیں جب کہ بہت سی مائیں خون اور غذائیت کی کمی کا شکار ہیں۔ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے اور سیلاب متاثرین کڑی گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی بتانے پر مجبور ہیں۔ نہ پینے کو صاف پانی ہے، نہ خوراک، دوا اور معاش کا انتظام ہے۔ سیلاب کے باعث زچگی کے لیے محفوظ مقام نہ ملنے پر کمزور اور نحیف ماؤں نے مردہ بچے جنم دیئے اور جو زندہ بچ گئے ان کا وزن خطرناک حد تک کم ہے۔ حملے دوران ضائع ہونے و...

پاکستان کے سیلاب زدگان کو دی گئی عالمی امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے؛ امریکی سینیٹر

  واشنگٹن:  امریکی سینیٹر باب میننڈز نے پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال پر عالمی برادری کی جانب سے دی گئی امداد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے دی گئی امدادی رقوم ان کے نقصان کے مقابلے میں پوری بالٹی میں ایک قطرے کے برابر ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین باب میننڈز نے نیوجرسی میں پاکستانی امریکی کمیونیٹی کی جانب سے فنڈز جمع کرنے کی ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کی ہر ممکن امداد کے عزم کو دہرایا۔ اس موقع پر سینیٹر باب میننڈز نے تجویز پیش کی کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے اور بحالی پروگرام کے لیے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کیا جائے اور زیادہ سے زایدہ فنڈز جمع کیے جائیں۔ امریکی سینیٹر باب مینڈز نے اپنی حکومت سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے ڈیزاسٹر پیکیج اور آئی ایم ایف سے بھی مزید ریلیف پروگرام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک دی جانے والی عالمی امداد بالٹی میں ایک ق...

پاکستان پر سیلاب کے بعد جان لیوا وبائی امراض کا خطرہ منڈلا رہا ہے، عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مختلف وبائی امراض سے بیماریوں اور اموات کی صورت میں ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف جان لیوا وباؤں کے پھیلاؤ سے خبردار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سربراہ عالمی صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ایک اور ناگہانی آفت وبائی امراض کے پھوٹنے اور ان سے ہونے والے جانی نقصان کی صورت میں سر اُٹھا سکتی ہے۔ سربراہ عالمی صحت نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے دو ہزار سے زائد صحت کے مراکز تباہ ہوگئے جس سے وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ سیلابی پانی تاحال کئی علاقوں میں کئی کئی فٹ موجود ہے جس سے ڈینگی، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور جلد کی بیماریوں کا بڑے پیمانے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔   The post پاکستان پر سیلاب کے بعد جان لیوا وبائی امراض کا خطرہ منڈلا رہا ہے، ع...