میکسیکو سٹی: میکسیکو میں زلزلے کی سالگرہ کے روز ایک اور زلزلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو میں 7.6 شدت کے زلزلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ زلزلہ گزشتہ سال آنے والے زلزلے کے دن آیا۔زلزلے سے گھبرا کر لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔
رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں زلزلے سے بجلی کے نظام میں خلل پڑنے سے بجلی منقطع ہوگئی۔
زلزلے سے ایک شخص شاپنگ مال کی چھت گرنے جبکہ دوسرا ایک اسٹورکا حصہ منہدم ہونے سے ہلاک ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متعدد اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی تھی۔
The post میکسیکو میں زلزلے کی سالگرہ کے روز ایک اور زلزلہ،2 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2BLYMCP