Skip to main content

اقوام متحدہ؛ ترک صدر کا پاکستان کی مالی امداد اور مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

جنیوا: ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں رکن ممالک سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد، مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور یوکرین، روس کو جنگ سے نکلنے کے لیے باوقار راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے رکن ممالک سے مالی امداد کی اپیل کی۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ لاکھوں افراد کا سب کچھ تباہ ہوگیا اور وہ کھلے آسمان تلے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ اجلاس میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔

ترک صدر نے امن کی فوری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین کی سالمیت اور روس جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جس کے لیے عالمی برادری بھی ترکیہ کی مخلصانہ کاوشوں کی حمایت کرے۔

صدر طیب اردوان نے یوکرین روس جنگ پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ ہمیں ایک ساتھ مل کر ایک ایسا سفارتی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو فریقوں کو 7 ماہ سے جاری بحران سے نکلنے کا باوقار راستہ فراہم کرے۔

ترک صدر نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کو باوقار راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ اپنی تقریر سے قبل یوکرینی صدر سے گفتگو کے بعد کیا۔ قبل ازیں صدر طیب اردوان جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر روسی صدر سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

ترک صدر کا یہ مطالبہ اپنی جگہ لیکن روسی صدر نے یوکرین کے چار شہروں میں انتخابی عمل کا اعلان کیا ہے۔ ان شہروں پر اس وقت روس کے حمایت علیحدگی پسند جماعت کا قبضہ ہے جو یوکرین سے ناطہ توڑ کر روس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ ہمارے علاقے ہیں جس پر فی الحال روس کا قبضہ ہے لیکن جلد ہم یہ قبضہ واگزار کرالیں گے۔

خیال رہے کہ ترک صدر نے روس اور یوکرین کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے جنگ کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ یوکرین سے دنیا بھر کو اناج کی ترسیل کے معاہدے کے لیے بھی ترکیہ نے اقوام متحدہ، روس اور یوکرین کے درمیان معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

The post اقوام متحدہ؛ ترک صدر کا پاکستان کی مالی امداد اور مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/EunbQB9

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...