Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2021

سعودی اتحادی فوج کے ’غلطی‘ سے ہونے والے فضائی حملے میں 12 یمنی فوجی ہلاک

صنعا:  سعودی اتحادی فوج کی جانب سے ایک فضائی حملے میں غلطی سے اتحادی یمنی حکومت نواز فورسز کے 12 فوجی ہلاک ہوگئے۔ یمنی عسکری حکام کے مطابق فضائی حملے میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ شبوا صوبے میں ہوا جس میں کم از کم 8 یمنی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی اتحادی سعودی عرب نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ مزیدپڑھیں:  یمن میں سعودی اتحادی فوج کے حوثی باغیوں پر 38 فضائی حملے، 150 ہلاک علاوہ ازیں اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے کو متعدد کالز کی گئی اور متعدد پیغامات بھی ارسال کیے گئے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ دو مقامی باشندوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے کے مقام پر کئی لاشیں جل گئیں اور 3 فوجی گاڑیاں، جن میں سے کچھ میں خودکار رائفلیں تھیں، تباہ ہو گئیں۔ گزشتہ مہینوں میں وسطی شہر ماریب اور ساحلی شہر حدیدہ کے ارد گرد حوثیوں اور یمنی حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں اضافہ ہوا ہے۔ اتحاد نے حالیہ ہفتوں میں صنعا اور یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ دیگر علاقوں پر اپنے فضائی حملوں می...

امریکا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، 600 گھر جل کر راکھ

 نیویارک:  امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی جس نے سیکڑوں گھروں کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولاراڈو کے جنگلات میں منگل کی رات اچانک لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے بڑے رقبے پر پھیلی اور علاقے میں دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔ انتظامیہ نے فوری طورپر ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مقامی آبادی کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا۔ اس دوران ریسکیو اداروں کے رضا کار، محکمہ فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کام شروع کیے۔ مقامی حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث اب تک 600 گھر جل کر راکھ ہوچکے ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور یہ 1600 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے۔ مزید پڑھیں:  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی البتہ 6 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بولڈر کاؤنٹی شیروف کے سرکاری عہدیدار جوئے پیلے نے بتایا کہ آگ بج...

اسرائیل کا امریکا سے جدید ہیلی کاپٹراور ری فیول طیارے خریدنے کا معاہدہ

اسرائیل نے امریکا کے ساتھ 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے دفاعی معاہدے کیے ہیں جس کے تحت تل ابیب سی ایچ 53 کے ہیلی کاپٹر اور دو بوئنگ کے سی 46 (فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے) حاصل کرسکے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کی مالیت 3 ارب 10 کروڑ ڈالر ہے۔ وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا یہ معاہدہ اسرائیل کی فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا اور اس میں 6 اضافی ہیلی کاپٹر خریدنے کا آپشن بھی شامل ہے۔ مزیدپڑھیں:  کوئی اور ملک تیار نہ بھی ہوا تو اکیلے ہی ایران پر حملہ کردیں گے، اسرائیل بیان کے مطابق ہیلی کاپٹرز 2026 میں اسرائیل پہنچیں گے۔ چیف میٹریل کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل شمعون سنسیپر نے کہا کہ فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے 2025 سے پہلے حاصل نہیں کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سی 46 کی ترسیل کو آگے لانے کی کوشش کر رہا تھا اور آخر کار ان میں سے چار چاہتا تھا۔ اسرائیلی میڈیا نے امید ظاہر کی کہ فضا میں رہ کر ایندھن بھرنے والے طیارے ایران کی جوہری تنصیبات پر طویل خطرے والے فضائی حملے ک...

روس کا 10 جدید ہائپرسونک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

 ماسکو:  روس نے ایک فریگیٹ سے 10 نئے جدید سِرکون ہائپرسونک کروز میزائلوں کا تجربہ کامیاب کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کا حوالہ دے کر بتایا کہ روس میں ایک آبدوز سے دو مزید میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہتھیار کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ ہتھیاروں کے نظام میں نئی قسم کے میزائل کا اضافہ ضروری ہے۔ روسی صدر نے گزشتہ ہفتے کیے گئے میزائل تجربے کو ’ملکی سالمیت کا ایک بڑا واقعہ‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روس کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ’ایک اہم قدم‘ ہے۔ مزیدپڑھیں:  روسی میزائل سسٹم خریدنے پر جنگی جنون میں مبتلا بھارت مشکل میں پھنس گیا دوسری جانب بعض مغربی ممالک کے ماہرین نے روس کے تیارکردہ ہتھیاروں سے متعلق سوال اٹھایا ہے اور ساتھ ہی تسلیم کیا کہ ہائپر سونک میزائلوں کی رفتار، حرکت پذیری اور اونچائی کا امتزاج انہیں ٹریک پر رکھنے اور ہدف حاصل کرنے میں مشکل بنا دیتا ہے۔ خیال رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے 2018 میں اپنی تقریر میں نئے ہائپرسونک ہتھیاروں کی ایک صف کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دنیا کے ...

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا شاندار جشن سے استقبال

آکلینڈ:  نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2022 کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر آتشبازی کی گئی اور نغموں کی دھن پر شہریوں نے رقص کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سال نو کا جشن سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں منایا گیا۔ رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ کا اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا شاندار آتش بازی کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ #WATCH | New Zealand's Auckland rings in #NewYear2022 with fireworks display (Video: Reuters) pic.twitter.com/UuorkGHPEg — ANI (@ANI) December 31, 2021 نیوزی لینڈ کے بعد سال 2022 کا جشن آسٹریلیا میں منایا گیا۔ سڈنی ہاربر پر آتش بازی کی گی اور شہری اہل خانہ کے ہمراہ اس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اس کے بعد روس، جاپان میں جشن سال نو منایا جائے گا جس کا اختتام نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہوگا۔ Happy New Year! Wishing you a happy and prosperous 2022. pic.twitter.com/y4860HPQr9 — Sydney Opera House (@SydOperaHouse) December 31, 2021 جنوبی و شمالی کوریا، فلپائن، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2022 پاکستا...

بنگلادیش میں خواتین اور بچوں کیلیے مختص ساحلی پٹی کو ختم کردیا گیا

ڈھاکا:  بنگلا دیش کے مرکزی سیاحتی مقام پر خواتین اور بچوں کے لیے ایک ساحلی پٹی مختص کی گئی تھی تاکہ وہ آزادی سے اور بلا خوف و خطر لطف اندوز ہوں تاہم اب وہ ساحلی پٹی ختم کرکے مردوں کو بھی اس حصے میں جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک روز قبل ہی کاکس بازار کے حکام نے بنگلادیش میں دنیا کے سب سے طویل قدرتی سمندری ساحل کے ایک حصے کو صرف خواتین اور بچوں کے لیے مختص کرنے کا افتتاح کیا گیا تھا۔ ساحل پر خواتین اور بچوں کے لیے مختص علاقے کو جنگلے سے گھیرا گیا تھا اور مردوں کو اس حصے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ یہ اقدام باحجاب خواتین کی درخواست پر اُٹھایا گیا تھا۔ ان خواتین کا مؤقف تھا کہ وہ ایک پُرہجوم مقام پر شرم محسوس کرتی ہیں اور خود کو محفوظ بھی تصور نہیں کرتیں اس لیے ساحل پر ایک ایسا حصہ ہونا چاہیئے جہاں صرف عورتیں اور بچے ہوں۔ تاہم اس حصے کے افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی سوشل میڈیا پر اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کو شدت پسند اسلامی ملک بنایا جا رہا ہے اور کچھ نے اس اقدام کو طالبانائزیشن قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر تنقید اور عوامی ...

فلسطینی صحافیوں کا اسرائیلی مظالم سے متعلق مواد ہٹانے پر فیس بک کیخلاف مظاہرہ

بیت المقدس:  فلسطین سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے فیس بک کی اسرائیلی مظالم سے متعلق مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹانے اور جانبداری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی صحافیوں کی بڑی تعداد نے فیس بک کی جانبداری اور اسرائیل کے لیے نرم رویہ رکھنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیس بک اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنے والی ہماری مصدقہ خبروں اور ویڈیوز کو ہٹا دیتا ہے۔ یہ عمل اسرائیلی مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ فیس بک پر 4 لاکھ فالوروز رکھنے والی خاتون صحافی کرسٹائن رنوائی نے بتایا کہ 4 دسمبر کو ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اسرائیلی فوجی کو ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر قتل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ مقتول فلسطینی نوجوان کا قصور یہ تھا کہ اس نے ایک اسرائیلی کو چھری مار کر زخمی کردیا تھا تاہم فوجی نے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرنے کے بجائے قتل کردیا۔ صحافی رنوائی نے مزید بتایا کہ فیس بک یہ ویڈیو ہٹادی اور مجھ پر پوسٹیں کرنے پر پابندی بھی عائد کردی۔ ہیومن رائٹس واچ نے بھی اکتوبر میں کہا تھا کہ فیس بک فلسطین...

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ،مزید3 کشمیری شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید3 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے سرینگرمیں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نہتے نوجوانوں کوشہید کردیا۔ سرینگراورنواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے مختلف سڑکوں کورکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ نام نہاد سیکورٹی آپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کردئیے گئے۔ بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں میں 3 روز میں 10 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔   The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ،مزید3 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/34bOX1y

یوکرین کا معاملہ، روس کی امریکا سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

 ماسکو:  یوکرین پرپابندی عائد کرنے کی صورت میں روس نے امریکا کوتعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدرنے یوکرین پرپابندیاں لگانے پرامریکا سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔ روسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین پرپابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکا ایسا کرنے سے باز رہے۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پرزوردیا۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگرروس نے یوکرین میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔ یوکرین کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرکشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔ امریکی صدرجوبائیڈن اورروسی صدرپیوٹن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکا اورروس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پرکشیدگی پائی جاتی ہے۔ The post یوکرین کا معاملہ، روس کی امریکا سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3eDgf2Y

ملکہ برطانیہ کے شاہی محافظ نے پریڈ کے دوران کم عمر بچے کو روند ڈالا، ویڈیو وائرل

لندن:  ملکۂ برطانیہ کے محافظ نے پریڈ کے دوران کم عمر بچے کو پیروں تلے روند دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ مختصر ویڈیو شیئرنگ اپیلیکیشن ٹک ٹاک پر شیئر منگل کے روز شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہی محل کے باہر تعینات شاہی محافظ پریڈ کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں کم عمر بچہ دیکھنے آیا۔ محافظ نے بچے کو دیکھنے کے باوجود اپنی پریڈ جاری رکھی اور اُسے پیروں تلے روند کر آگے بڑھ گیا۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگ تماشائی بن کر سارا منظر دیکھتے رہے اور بعد میں بچے کو جاکر اٹھایا۔ ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرنے والے لکھا کہ ’یہاں کوئی محفوظ نہیں ہے‘۔ مزید پڑھیں:  ملکہ برطانیہ کو قتل کرنے کیلیے محل میں داخل ہونے والا مسلح شخص بھارتی نکلا دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ محافظ معمول کے مطابق گشت پر تھا، اگر وہ بچے کے سامنے آنے پر رُک جاتا تو محکمہ جاتی کارروائی ہوسکتی تھی۔ انہوں نے متاثرہ بچے کے والدین سے معذرت کرتے ہوئے علاج کے تمام اخراجات ادا کرنے کا اعلان بھی کیا۔   @user73...

اسرائیلی وزیر ماحولیات نے اماراتی تیل کو ملک میں آنے سے روک دیا

تل ابیب:  اسرائیلی وزیر ماحولیات تمار زینڈبرگ نے کہا ہے کہ اماراتی تیل کو ملک میں لانے کے حوالے سے حکومت نے امارات سے جو معاہدہ کیا تھا، وہ قابلِ عمل نہیں۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ معاہدے پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کاغذ پر ہے لیکن اسے عملی جامہ بھی پہنایا جائے یہ ممکن نہیں۔ ملک میں اماراتی آئل ٹینکرز آنے کی تعداد سے متعلق جو اجازت نامہ ہے، اس سے زیادہ ٹینکرز کسی صورت میں نہیں آسکتے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور امارات کے مابین تیل کے حوالے سے کیا گیا معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات استوار ہونے کے بعد سامنے آیا تھا۔ معاہدہ اسرائیلی حکومت کے ماتحت یورپ ایشیا پائپ لائن کمپنی (EAPC) اور عرب امارات اور اسرائیل کی مشترکہ میڈ ریڈ لینڈ بریج کمپنی کے درمیان طے پایا تھا۔ EAPC یہ وہی کمپنی ہے جسے 1960 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ ایرانی تیل کو اسرائیل میں ٹرانسپورٹ کیا جاسکے۔ The post اسرائیلی وزیر ماحولیات نے اماراتی تیل کو ملک میں آنے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشن...

چین کی امریکا کو تائیوان کے معاملے میں ’مداخلت‘ پر سنگین نتائج کی دھمکی

بیجنگ:  چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو تائیوان کے لیے اپنے اقدامات کی وجہ سے ’ناقابل برداشت قیمت‘ ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چین جمہوری طریقے سے تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے جبکہ گزشتہ دو برس میں اس نے اپنی خودمختاری کے دعوے پر زور دینے کے لیے فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھایا ہے۔ جس کے بعد تائیوان میں غصہ اور واشنگٹن میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مزیدپڑھیں:  چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا بھرپور دفاع کرے گا، جو بائیڈن چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’تائیوان کی آزادی کے متحرک قوتوں کی حوصلہ افزائی کر کے’امریکا‘ نہ صرف تائیوان کو ایک انتہائی خطرناک صورتحال میں جھونک رہا ہے جس کی واشنگٹن کو ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ ایک آزاد ملک ہے اور اپنی آزادی اور جمہوریت کے دفاع کا عزم کرتا ہے جبکہ چین باقاعدگی سے اس جزیرے کو امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات میں سب سے حساس مسئلہ قرار دیتا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے پاس چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے علاوہ کوئی اور راستہ ن...

بھارت کے محکمہ تعلیم کو اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

لکھنئو:  بھارتی ریاست اترپردیش کے محکمہ تعلیم  کو برصغیر کے معروف شاعر اکبر الہٰ بادی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش  مہنگی پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اکبر الہٰ آبادی کا نام درج تھا، جسے گزشتہ روز ’اکبر پریاگ راج‘ سے تبدیل کیا گیا۔ مسلمان شاعر کا نام تبدیل ہونے پر بھارتی شہریوں  اور اردو ادب سے محبت کرنے والوں نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے مسلمانوں کے خلاف  تیار کی جانے والی سازش کی کڑی قرار دیا۔ عوام کے شدید احتجاج کے بعد سیکریٹری تعلیم نے نام تبدیل کرنے پر منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ ہیک ہوگئی تھی، جس کے بعد ہیکرز نے اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کیا، ہم نے نشاندہی کرنے کے بعد انتظامیہ کو غلطی درست کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما جوشی نے کہا کہ ہم نے اکبر الہٰ آبادی کا نام ہندی میں لکھا جو تکنیکی غلطی کی وجہ سے انگریزی میں تبدیل ہوگیا۔ The post بھارت کے محکمہ تعلیم کو اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی appeared first on ایکسپریس ارد...

صدام حسین کے مقدمے سے متعلق سابق امریکی سفیر کا چونکا دینے والا انکشاف

 ماسکو:  عراق کے سابق امریکی سفیر رابرٹ فورڈ نے کہا ہے کہ صدام حسین پر جو کیس چلایا گیا اس میں کافی جھول تھے اور متعدد اصولوں کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی سفیر نے روسی سرکاری نیوز ایجنسی اسپوتنک (Sputnik) کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدام حسین کا مقدمہ کئی پہلوؤں سے نامکمل تھا۔ کچھ دفاعی وکیل قتل کردیے گئے اور عدالت میں صدام حسین کیخلاف ثبوت فراہم کیے گئے تو دفاعی وکلاء کو اسے دیکھنے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہی وجہ تھی جب شواہد زبانی بتلائے گئے تو وکلاء ششدر و حیران تھے۔ رابرٹ نے مزید کہا ہاں یہ بات بھی صحیح ہے کہ ججز کے سامنے وہ دستاویزات بھی آئیں جن پر صدام حسین کےدستخط موجود تھے جو انہیں براہ راست دُجیل شہر میں قتل و غارت کا مجرم ٹھہراتے تھے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ سماعت میں کئی اہم اصولوں کی دھجیاں اُڑائی گئیں۔ واضح رہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کو عید الاضحیٰ کی چاند رات کو 30 دسمبر 2006 میں پھانسی دی گئی تھی۔ The post صدام حسین کے مقدمے سے متعلق سابق امریکی سفیر کا چونکا د...

مسلمانوں کے بعد اب عیسائی ہندوتوا کے نشانے پر ہیں، بھارتی کانگریس

نئی دہلی:  بھارتی کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ مسلمانوں کے بعد بھارت کی انتہا پسند پارٹی ہندوتوا کا نیا نشانہ اب عیسائی بن چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چدمبرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا مسلمانوں کے بعد اب عیسائیوں کیلئے بھی خطرہ بن گئی ہے۔ حکومت نے مدر ٹریسا کے قائم کردہ خیراتی ادارے کے فنڈ بھی بند کردیے۔ کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ اقدام اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ حکومت عیسائیوں کے ساتھ تعصبانہ رویہ اپنا رہی ہے۔ فنڈ کو روکنا حقیقت میں اُن این جی اوز پر براہ راست حملہ ہے جو بھارت میں غریبوں ناداروں کی مدد کررہی ہیں۔ In the case of MoC, it reveals bias and prejudice against Christian charity work. After Muslims, Christians are the new target of the Hindutva brigade. — P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) December 29, 2021 واضح رہے کہ مدر ٹریسا کی قائم کردہ مِشنری آف چیریٹی بھارت میں یتیموں، لاچاروں اور ایڈز کے مریضوں کی اعانت کیلئے 240 خیراتی گھروں کو چلا رہی ہے۔ The post مسلمانوں کے بعد اب عیسائی ہندوتوا کے نشانے پر ہیں، بھارتی کانگریس a...

جاپان اور چین کے درمیان فوری آن لائن رابطے پر اتفاق

بیجنگ/ ٹوکیو:  جاپان اور چین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کی رو سے دونوں ممالک نے فوری طور پر آن لائن رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان اور چین کے وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے پایا ہے کہ  دونوں ملکوں کے دفاعی حکام کے مابین فوری رابطہ لائن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ جاپان کے وزیر دفاع کیشی نوبو کی چین کے وزیر دفاع وے فنگی کے ساتھ آن لائن مذکرات میں کیا گیا۔ چینی ہم منصب سے آن لائن بات چیت کے بعد پریس کانفرنس میں جاپان کے وزیر دفاع کیشی نے کہا ہے کہ تائیوان کا امن و استحکام جاپان کے لیے زندگی اور موت جیسی اہمیت کا حامل ہے۔ جاپانی وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں چین کو ان جہازوں کے جاپان کی بحری حدود کی خلاف ورزیوں سے متعلق سے بھی آگاہ کیا ہے اور 2021 کو نافذالعمل ہونے والے نئے کوسٹل سیکیورٹی قانون کے مندرجات کے بارے میں بھی چین سے وضاحت طلب کی ہے۔ دوسری جانب چین کے وزیر دفاع وے فنگی نے بھی جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیایو کے نام سے پہچانے جانے والے جزائر کے اطراف کی جانے والی غیر مل...

امت مسلمہ کی خوشحالی اتحاد اور یگانگت میں چھپی ہے، ترک صدر

 انقرہ:  ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اسی وقت خوشحال ہوگی جب آپس میں اتحاد اور یگانگت کو رواج دیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اللہ اپنی آخری کتاب میں خوشخبری سناتا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ مولانا رومی بھی فرماتے ہیں کہ نا امیدی کے بعد امیدیں جنم لیتی ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد آسانی اور آسودگی کا دور آئے گا جس کا ہم بھرپور لطف اُٹھائیں گے جس کے لیے ضروری ہے کہ ابھی ہم احتیاطی تدابیر اپناتےہوئے اس وبا کے خلاف جنگ کریں۔ صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ مسلمان اسی وقت خوشحال اور آسودہ ہوسکتے ہیں جب اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت قائم کریں اور اسلام دشمنی، نفرت اور نسل پرستی جیسی برائیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔   The post امت مسلمہ کی خوشحالی اتحاد اور یگانگت میں چھپی ہے، ترک صدر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3mGyxVn

پرچم کشائی کے دوران بھارتی جھنڈا ٹوٹ کرنیچے آ گرا

نئی دہلی:  کانگریس کی پرچم کشائی کی تقریب میں فضا میں لہرانے کی کوشش کے دوران بھارتی جھنڈا نیچے آ گرا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس کے 137 ویں یوم تاسیس کی تقریت کے موقع پر پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی تاہم بھارتی جھنڈا کھمبے پر لہرانے کے بجائے گر گیا۔ جس کے بعد ایک کارکن نے زمین پر گرے جھنڈے کو سیڑھی کی مدد سے کھمبے پر چڑھ کر لہرایا۔ اس موقع پر راہول گاندھی سمیت پارٹی کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ کانگریس کے مخالفین نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ پرچم نہیں سنبھال سکتے وہ ملک کیسے سنبھالیں گے۔ دوسری جانب کانگریس کے حامیوں نے واقعے کو  ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلطی ہے جس پر غداری کے سرٹیفیکٹ تقسیم نہ کیے جائیں۔ کانگریس سے بڑھ کر ہندوستانی کون ہوگا۔ یاد رہے کہ 3 سال قبل بھارت کے قومی دن کے موقع پر وزیر داخلہ امیت شاہ پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں جھنڈا لہرانے کی کوشش کے دوران پرچم کو زمین پر گرا چکے ہیں جس پر انھیں کافی ہزیم...

روس کا اگلے ماہ امریکا اور نیٹو سے سیکیورٹی معاملات پر مذاکرات کا اعلان

 ماسکو:  روس نے کہا ہے کہ وہ 10 جنوری کو  امریکا اور 12 جنوری کو نیٹو سے سیکیورٹی معاملات پر علیحدہ علیحدہ مذاکرات کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کی سرحد پر نیٹو افواج کی پیش قدمی اور یوکرین سمیت سابق سویت یونین ممالک کو نیٹو کی رکنیت دینے کے معاملے پر روس کے امریکا اور دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ نے اگلے ماہ 10 جنوری کو امریکا اور 12 جنوری کو نیٹو کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس کے سیاسی رہنماؤں کے علاوہ فوجی حکام بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ یہ خبر پڑھیں :  امریکا کا یوکرین کو روس کیخلاف کارآمد جنگی معلومات فراہم کرنے پر غور   روس کے نائب وزیرخارجہ سیرگئی ریابکوف نے میڈیا سے گفتگو میں شکوہ کیا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر سیکیورٹی مطالبات سے متعلق اب تک امریکا کا ردعمل مبہم رہا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  مغربی ممالک نے ہماری سرحد پر جارحیت کی تو بھرپور جوابی وار کریں گے، روس قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پ...

متحدہ عرب امارات میں پہلی بارغیرمسلم جوڑے کومیرج لائسنس جاری

ابوظہبی:  متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ غیرمسلم جوڑے کو میرج لائسنس جاری کردیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے جوڑے کو نئے قانون کے تحت میرج لائسنس جاری کیا گیا۔ لائسنس جاری کرنے کی وجہ علاقائی حریفوں پر اپنی برتری برقرار رکھنا  ہے۔ متحدہ عرب امارات میں تقریباً ایک کروڑآبادی میں سے 90فیصد آبادی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔مشرق وسطٰی میں سول میرج عام نہیں ہیں جبکہ تیونس اورایلجیریا میں سول میرج کی اجازت ہے۔ The post متحدہ عرب امارات میں پہلی بارغیرمسلم جوڑے کومیرج لائسنس جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3FCZwbU

میانمار،حکومت کی مذمت پراداکارکو3سال قید بامشقت کی سزا

ینگون:  میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کیخلاف احتجاج پر3سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور سوشل میڈیا پر حکومت کی مذمت پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ پینگ ٹاکون کے وکیل کے مطابق اداکارکو3 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ ان کا خاندان فیصلے کیخلاف اپیل کے بارے میں غورکررہا ہے۔ پینگ ٹا کون میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل ہیں اوران کے سوشل میڈیا پرلاکھوں پرستارہیں۔ پینگ ٹائی کون کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری بیان کے مطابق پینگ کو اپریل میں ان کے گھرسے صبح 5 بجے گرفتارکیا گیا تھا۔ پینگ کی گرفتاری کے لئے 8فوجی ٹرکوں میں 50 فوجی آئے تھے۔ میانمارمیں فوجی حکومت نے فروری میں اقتدارسنبھالا تھا۔ The post میانمار،حکومت کی مذمت پراداکارکو3سال قید بامشقت کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3Jpsm1G

مودی سرکارکی انتہاپسندی،مدرٹریسا کےفلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد

 کولکتہ:  بھارت میں مسلمان کے ساتھ اب عیسائیوں کوبھی انتہاپسندی کا سامنا۔ بھارتی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکارنے نوبل انعام یافتہ مدرٹریسا کی مشنری آف چیرٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔ تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنصد وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔ مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں  یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مدرٹریسا کی فلاحی تنظیم کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزارمریض اورملازمین دوا اورغذا سے محروم ہوجائیں گے۔قانون کی پاسداری کے نام پرانسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کونقصان نہیں پہنچانا چاہئیے۔ The post مودی سرکارکی انتہاپسندی،مدرٹریسا کےفلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3pw1XXW

ڈیلٹا کے برعکس اومیکرون سے لوگوں کے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ انتہائی کم

100 سے زائد ممالک میں کوروناوائرس کی نئی قسم اومیکرون پہنچ چکی ہے اور دنیا بھر سے شدید کیسز سے متعلق معلومات کو یکجا کیا جارہا ہے۔ امپیریئل کالج لندن نے 56،000 اومیکرون کیسز اور 269،000 ڈیلٹا سے متاثر ہوئے افراد کا تقابلی مطالعہ کیا۔ کس گروپ کو ہسپتال میں علاج کرانے کی ضرورت تھی اس حوالے سے اومیکرون والے مریضوں کی شرح ڈیلٹا کے مقابلے میں 15 سے 25 فیصد کم تھی جبکہ ہسپتال میں داخلے کے حوالے سے اومیکرون کیسز کی شرح 40 سے 45 فیصد کم تھی۔ علاوہ ازیں ایڈنبرگ یونیورسٹی نے اسکاٹ لینڈ کے 5.4 ملین شہریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور پایا کہ ڈیلٹا کے مقابلے میں اومیکرون سے متاثر ہوئے ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد میں 2 تہائی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ میں بھی کیا گیا اس حوالے سے تجزیہ خوش آئند نتائج کی حمایت کرتا ہے۔ ہسپتال میں داخلے کے چانسز ڈیلٹا کے مقابلے میں 70 سے 80 فیصد کم پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکڑ فوسی نے بھی کہا تھا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون پچھلی قسم ڈیلٹا وائرس کے مقابلے میں کم خطرناک ہے۔ The post ڈیلٹا کے برعکس ...

یورپ جانے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں لیبیا کے ساحل سے آلگیں

تریپولی:  یورپ جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 27 تارکیں وطن ہلاک ہوگئے اور ان کی لاشیں لیبیا کے ساحل پر پہنچ گئیں۔ قطر کے سرکاری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق مقامی ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں مغربی لیبیا کے ساحل پر پہنچی ہیں جبکہ 3 افراد کو بچا لیا گیا۔ لاشوں میں 2 خاتون اور ایک بچے کی بھی لاش شامل ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ لاشیں شہر الخمس, تریپولی سے 90 کلومیٹر فاصلے پر 2 مختلف مقامات سے ملیں ہیں۔ سیکورٹی حکام نے اے ایف پی نیوز کو بتایا کہ لاشوں کے معائنوں سے پتہ چلتا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی کچھ دنوں قبل غرقاب ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ کی امگریشن ایجنسی کے مطابق افریقہ، ایشیا اور یورپ کے درمیانی سمندری راستے (Mediterranean) میں اس سال کُل 1500 تارکین وطن مختلف حادثوں کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ The post یورپ جانے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں لیبیا کے ساحل سے آلگیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3JcErqK

مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادیوں کو دُگنا کرنے کا فیصلہ

تل ابیب:  مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر یہودیوں کی آبادی کو دُگنا کرنے کیلئے اسرائیلی حکومت نے 317 ملین ڈالرز کا پیکج منظور کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے فرانس 24 کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے گولان ہائٹس کے علاقے میں 5 سال کے دوران 7،300 یہودیوں کو بسانے پر اتفاق کیا ہے۔ میٹنگ میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہودی آبادی کو دُگنا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گولان ہائٹس اسرائیل کا ہے۔ نفتالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالف ملک کی بےسروسامانی کو دیکھتے ہوئے دنیا کیلئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ گولان ہائٹس اسرائیل کے پاس ہو جو اسے سربز و شاداب رکھے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی نے 14 دسمبر 1981 کو گولان پہاریوں پر قبضہ کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 2019 میں گولان ہائٹس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کی تھی۔   The post مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادیوں کو دُگنا کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3JnE1hA

سعودی عرب؛ منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

ریاض:  سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں غیر قانونی طریقے سے رقم بیرونِ مملک بھیجنے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے بارے میں ملزمان ذرائع نہ بتا سکے۔ سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ ملزمان نے یہ رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے جمع کی تھی تاہم اس سے قبل ہی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے رقم تحویل میں لے لی گئی۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ رقم دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی ہے جس کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ The post سعودی عرب؛ منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3ErJIXZ

امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکی ہلاک

لاس اینجلس:  امریکا میں ملزم کے تعاقب میں پولیس کی کپڑوں کی دکان پر فائرنگ کی زد میں آکر 14 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مسلح شخص دہشت گردی کی نیت سے مارکیٹ میں موجود ہے۔ تعاقب پر ملزم کپڑے کی دکان میں داخل ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتاری دینے کو کہا کہ تاہم وہ نہیں مانا جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کی ایک گولی چینجنگ روم کے دروازے کو توڑتے ہوئے اندر موجود لڑکی کو لگ گئی۔ کپڑے تبدیل کرنے کے کمرے میں اپنی ماں کے ہمراہ موجود 14 سالہ لڑکی پولیس کی گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جب کہ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاس اینجلس پولیس چیف نے فائرنگ کی زد میں آکر میں 14 سالہ لڑکی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ The post امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3yVrFZ0

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور بلاجواز گرفتاریاں کیں۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ گزشتہ روز ضلع اسلام آباد میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرتے ہوئے ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی۔ شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ The post قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3JjOsSW

اومیکرون؛ کرسمس اور سالانہ تعطیلات پر 2 ہزار سے زائد عالمی پروازیں منسوخ

 واشنگٹن:  امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر 2 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسمس اور سالانہ تعطیلات میں بیرون ملک مقیم اپنے اہل خانہ سے ملنے کی خواہش مند افراد کو پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ 5 ہزار 700 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ اس صورت حال میں دنیا کی اہم ایئرپورٹس پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔ صرف امریکا میں 500 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے پائلٹس اور عملے کے ارکان کو قرنطینہ کردیا جاتا ہے جب کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث تشویش پائی جاتی ہے اور امریکا سمیت یورپی ممالک میں پابندیاں عائد اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ The post اومیکرون؛ کرسمس اور سالانہ تعطیلات پر 2 ہزار سے زائد عالمی پروازیں منس...

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق، 7زخمی

ریاض:  حوثی باغیوں کے سعودی شہر جازان پر میزائل حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ حملے کے نتیجے میں ایک صنعتی ورکشاپ کو بھی نقصان پہنچا ہے، جاں بحق افراد میں سے ایک کا تعلق یمن جب کہ دوسرا سعودی شہری ہے۔ دوسری جانب عرب اتحادی افواج کے مطابق اس سے قبل نجران شہر میں بھی میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ حملوں کے بعد اتحادی افواج کی جوابی کارروائی میں بیلسٹک میزائل کے 4 ڈپو اور ڈرونز تباہ کردیے گئے۔ The post سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق، 7زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3mwfmNT

پیغمبراسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکے آزادی اظہار نہیں دل آزاری کا سبب ہیں، روسی صدر

 ماسکو:  روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور فنکارانہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ پیغمبر اسلام ﷺ سمیت دیگر مذہبی شخصیات کی گستاخی کا لائسنس مل گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے سالانہ پریس کانفرنس کے موقع پر مذہبی آزادی میں رکاوٹ کے بغیر فنکارانہ اظہار کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کا فنکارانہ آزادی ضروری ہے تاہم دوسروں کے جذبات اور مقدسات کا احترام رکھنا بھی ضروری ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔ ہم کو دوسروں کی دل آزاری سے بچنا چاہیئے۔ کسی کی دل آزاری مجرمانہ عمل ہے۔ روسی صدر پوٹن نے کہا ہے کہ فنکارانہ آزادی کے اپنی حدود ہیں اور اس سے کسی دوسرے کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ مذہبی شخصیات کی اہانت آمیز تصاویر ان کے چاہنے والوں کو تشدد پر اکسانے کا باعث بنتی ہیں۔ اس موقع پر روسی صدر نے چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اس کے نتیجے میں میگزین کے دفتر پر حملے کا حوالہ بھی دیا۔ صدر پو...

ایران: فوجی مشقوں میں 16 بیلسٹک میزائل فائر، اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی

تہران:  ایران نے پانچ روزہ فوجی مشقوں کے اختتام پر متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جن کے بارے میں فوجی جرنیلوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک انتباہ ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ یہ مشقیں صیہونی حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں دی جانے والی دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے تیار کی گئی تھیں۔ مزیدپڑھیں:  ایران پر حملے کی تیاری پر امریکا کو بھی اعتماد میں لیا ہے، اسرائیل انہوں نے کہا کہ 16 میزائلوں نے منتخب ہدف کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا اور اس مشق میں ہزاروں میزائل میں چند منظر عام پر لائے گئے اور یہ ایران پر حملہ کرنے کی جرات کرنے والے ملک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایران نے فوجی مشق کو ’عظیم پیغمبر‘ کا نام دیا جو بوشہر، ہرمزگان اور خوزستان صوبوں میں شروع ہوئیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ فوجی مشقیں صیہونی حکومت کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ’ذرا سی غلطی ہوئی تو ہم ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے‘۔ یہ خبر پڑھیں :  اسرائیل کا ایران کے جوہری ت...

طالبان حکومت نے خواتین کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی لگا دی

طالبان حکومت نے اپنے نئے حکم نامے میں دکانوں پر لگے خواتین کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے دکانوں بالخصوص بیوٹی پارلز اور مردوں کے سیلون میں خواتین کی تصاویر والے اشتہارات آویزاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کابل میونسپلٹی کے ترجمان نعمت اللہ نارک زئی نے کہا ہے کہ میونسپل آفیسر کو خواتین کے اشتہارات پر پابندی پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نعمت اللہ بارک زئی نے مزید کہا کہ خواتین کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی اسلامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ اشتہارات اتارنے کا کام جاری ہے۔ طالبان حکومت کے اس فیصلے پر دارالحکومت میں بیوٹی پارلز چلانے والی خواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ معاشی قتل کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے سرکاری اور نجی داروں میں کام کرنے والی خواتین کو فی الحال گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تا وقتیکہ ملازمت گاہوں میں ان کے لیے حالات سازگار اور علیحدہ جگہیں مقرر نہ کردی جائیں۔ The post طالبان حکومت نے خواتین کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی لگا دی appeared first on ایکسپ...

سویت یونین ٹوٹنے کے بعد امریکا طاقت کے نشے میں گھمنڈی ہوگیا، گوربا چوف

 ماسکو:  سابق صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ سوویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے بعد امریکا طاقت کے نشے میں مغرور ہوگیا اور کسی کے قابو میں نہیں رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویت یونین کے سابق صدر  گوربا چیف نے کہا ہے کہ سویت یونین کے ٹوٹنے سے امریکا واحد سپر پاور بن گیا۔ طاقت کے نشے نے امریکا کو مغرور بنا دیا ہے۔ 90 سالہ گورباچوف نے مزید کہا کہ امریکا کی بالادستی کی خواہش اُسے نیٹو میں لے گئی اور اب امریکا اس فورس کے ذریعے یوکرین کا بہانہ بنا کر روس کی سرحدوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  یوکرین کیخلاف روسی جارحیت کے نتائج سنگین ہوں گے،امریکا کی وارننگ   سویت یونین کے آخری صدر گوربا چوف نے مزید کہا کہ ایسی صورت حال میں اپنی اجارہ داری کے زعم میں مبتلا امریکا اور مغرب کے ساتھ برابری کے تعلقات پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ یوکرائن کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر امریکا اور روس کے درمیان مستقبل قریب میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے گورباچوف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلے گا۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  سرحد...

چین کی مدد سے سعودی عرب بیلسٹک میزائل بنارہا ہے، امریکی انٹیلی جنس

 واشنگٹن:  امریکی حساس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے چین کی مدد سے بیلسٹک میزائل بنانا شروع کردیے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اس اقدام سے مشرقی وسطیٰ پر منفی نتائج مرتب ہونگے جبکہ دوسری جانب ایران سے جوہری معاہدوں کے حوالے سے بائیڈن کیلئے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔ سعودی عرب ماضی میں بھی چین سے بیلسٹک میزائل خریدتے آیا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کے پاس اپنے تیار کردہ بیلسٹک میزائل ہوں گے۔ معاملے سے واقف 2 ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حساس اداروں کے عہدیداران بشمول وائٹ ہاؤس کی نیشل سیکورٹی کونسل کو دونوں ممالک کے مابین بیلسٹک میزائل کی منتقلی سے ماضی میں بھی خبردار کیا جاتا رہا ہے۔ امریکا کے مڈلبری انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں اسلحے کے ایکسپرٹ اور پروفیسر جیفری لیوس نے سی این این کو بتایا کہ حکومتی سطح پر جو تنقید ایران کے وسیع پیمانے پر بیلسٹک میزائل پروگرام پر کی جارہی ہے اس سطح کی تنقید سعودی عرب کے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نہیں کی جارہی۔ The post چین کی مدد سے سعودی عرب بیلسٹک میزائل بنارہا ہے، ام...

ترکی اور قطرکا کابل ایئرپورٹ مشترکہ طور پر چلانے پر اتفاق

استنبول:  ترکی اور قطر نے افغانستان میں کابل بین الاقوامی حامد کرزئی ایئر پورٹ کو مشترکہ طور پر چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ استنبول کے خبررساں ادارے ’انادولو‘ سے بات کرتے ہوئے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں ترکی اور قطری وفود کے درمیان ہوائی اڈے کو ایک ساتھ چلانے کے لیے مختلف مذاکرات کیے گئے ہیں۔ مزیدپڑھیں:  طالبان نے کابل ایئرپورٹ کو فعال رکھنے کے لیے ترکی سے تعاون مانگ لیا انہوں نے بتایا کہ ترک اور قطری کمپنیوں کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کی بنیاد پر ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ معاہدہ اس وقت کیا گیا جب وزیر خارجہ ترکی-قطر سپریم اسٹریٹجک کمیٹی کے 7ویں اجلاس کے لیے دوحہ میں تھے۔ 7 دسمبر کو طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں بتایا گیا کہ ترکی کے ایک تکنیکی وفد نے قطری فریق کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے دوحہ کا سفر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:  افغانستان بیس سال بعد دوحہ ملاقاتوں کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ ترک اور قطری حکام پر مشتمل مشترکہ وفد کابل کا سفر کرے گا جہاں وہ عبوری افغان حکومت کے حکام کے ساتھ ہوائی اڈے کے معاہدے پر بات چیت کرے گا۔ واضح ...

بھارت میں بی جے پی کے مذہبی اجتماع میں مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکی

نئی دہلی:  بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں حکمراں جماعت بھارتی جتنا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے انتہاپسند ہندؤوں کی جانب سے ایک مذہبی اجتماع میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق نفرت آمیز تقریر پر پولیس کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ میں تین روزہ ’دھرم سنسد‘ نامی مذہبی اجتماع کے کلپس سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں جس میں بی جے پی خواتین ونگ کی لیڈراڈیتا تیاگی اور بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے بھی شرکت کی۔ مزیدپڑھیں:  بھارتی مسلمانوں پر تنگ ہوتی زمین انتہا پسند گروہ ہندو رکشا سینا کے پربودھانندگری کو ویڈیو میں کہتا سنا جا سکتا ہے کہ میانمار میں ہماری پولیس، سیاستدانوں اور آرمی کی طرح ہر ہندو کو ہتھیار ہو کر (مسلمانوں) کا صفایا کردینا چاہیے (کیونکہ) اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے‘۔ رپورٹ کے مطابق چار دن سے سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیوز کے بعد بھی پولیس نے نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ’جو کچھ میں نے کہا اس پر نادم نہیں ہوں، مجھے پولیس کا خوف نہ...

اوآئی سی اجلاس میں امریکا سمیت دیگر عالمی مندوب کو مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ، بلنکن

 واشنگٹن:   او آئی سی اجلاس میں افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے دیگر غیر اسلامی ممالک کو مشترکہ تعاون کی دعوت دینے پر امریکا نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحرانوں سے دوچار ممالک کی امداد کے حوالے سے او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس ہمارے مشترکہ مقصد اور اس پر عملدرآمد کی واضح مثال ہے۔ The OIC Extraordinary Session on Afghanistan is a prime example of our collective determination and action to help those most in-need. We thank Pakistan for hosting this vital meeting & inviting the global community to continue cooperating to support the Afghan people. #OIC4Afg — Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) December 22, 2021 انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے افغانستان مسئلے کے حل کیلئے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی اور افغان عوام کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ The post اوآئی سی اجلاس میں امریکا سمیت دیگر عالمی مندوب کو مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ، بلنکن app...

سلامتی کونسل میں افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی قرارداد منظور

 واشنگٹن:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر امریکا کی جانب سے تجویز کردہ ایک قرارداد کو منظور کر لیا ہے جس کے تحت افغانستان کے لیے انسانی امداد کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ’فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے‘۔ مزیدپڑھیں: عمران خان کا سابق حکومتوں سے متعلق بیان افغانستان کی توہین کا باعث نہیں بنا،افغان وزیرخارجہ اس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی امداد ’افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات‘ سے متعلق ہے اور یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی ’خلاف ورزی نہیں‘ ہے۔ اگست کے وسط میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بین الاقوامی برادری اس بات پر جدوجہد کر رہی ہے کہ افغانستان میں معاشی بدحالی کے دوران انسانی تباہی کو کیسے روکا جائے۔ امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 9.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب کا افغانستان کے لیے ایک ارب ریال کی مالی امداد کا اعلان اقو...

آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

جدہ:  چاند آج درمیانی شب میں خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کی مدد سے قبلے کی سمت کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں آج رات 3 بج کر 23 منٹ پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ یہ روح پرور منظر رواں برس آخری بار دیکھا جائے گا جب کہ اس سال پہلے بھی دو بار دیکھا جا چکا ہے۔ سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ فجر سے 2 گھنٹے قبل 89.54 اونچائی کے درجے پر ہوگا اور چاند کا روشن حصہ 87 فیصد ہوگا۔ یہ منظر مسجد حرام میں فجر کی اذان سے 2 گھنٹے 11 منٹ پہلے دیکھا جائے گا۔ العربیہ نیوز کے مطابق جدہ میں فلکیاتی ایسوسی ایشن کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاھرہ کا کہنا ہے کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے دیگر ممالک میں رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ماہر فلکیات نے العربیہ کو مزید بتایا کہ 24 گھنٹے میں چاند اوسطاً چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے۔ سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔   The post آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین او...

مڈغاسکر میں مسافروں سے بھری مال بردار کشتی ڈوب گئی، 64 ہلاک

اینانائیریو:  مڈغاسکر میں مال بردار کشتی غیر قانونی طور پر مسافروں کو لے جانے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مدغاسکر کے شمال مغربی ساحل میں ایک مال بردار کشتی زیادہ وزن ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 64 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران غوطہ خوروں نے 50 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔ کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے اور یہ کشتی صرف مال برداری کے کام آتی تھی جس میں مسافروں کو لے جانے کی ممانعت تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کشتی وزن زیادہ ہونے کے باعث الٹ گئی۔ حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کشتی کی منزل کیا تھا اور مسافر کون تھے۔   The post مڈغاسکر میں مسافروں سے بھری مال بردار کشتی ڈوب گئی، 64 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3ef0w9M

فرانس کی خاتون اوّل جب پیدا ہوئیں تو مرد تھیں ؟

پیرس:  فرانس کی خاتون اوّل بریگیٹ میکرون نے ٹوئٹر پر اپنے خلاف پیدائشی طور پر مرد ہونے کی افواہیں پھیلانے والوں پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر یہ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ خاتون اوّل بریگیٹ میکرون جب پیدا ہوئیں تو وہ مرد تھیں اور ان کا نام جین مشیل ٹروگنیکس تھا تاہم بعد میں انھوں نے اپنی جنس تبدیل کروائی۔ Qu'en pensez-vous ? Y a-t-il quelque chose à en penser ? @faitsetdocs @BOROWSKIMIKE @ Natacha Rey #jeanmicheltrognieux #JeanMichelTrogneux #Desobeissancecivile pic.twitter.com/xrKX75Z6eN — En avant Guingamp ! ️ (((Qui???Où???))) (@GJParisBreizh) December 18, 2021 سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہوتی ہوگئی اور لاکھوں صارفین نے اسے شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان خبروں میں کوئی ٹھوس ثبوت تو پیش نہیں کیا گیا تاہم لاکھوں صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 68 سالہ خاتون اوّل نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ...

ترکی میں امریکی سفارت کار 10 ہزار ڈالر میں ویزہ فروخت کرنے پر گرفتار

 انقرہ:  ترکی میں ایک شامی شہری کو امریکی ویزہ فروخت کرنے اور جعلی پاسپورٹ کے الزام میں لبنان میں تعینات امریکی سفارت کار کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 نومبر کو استنبول ایئرپورٹ پر ایک شامی شہری نے جرمنی جانے کے لیے کسی دوسرے شخص کا پاسپورٹ استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص نے بتایا کہ یہ ویزہ ایک امریکی سفارت کار نے لگوایا اور پاسپورٹ بھی اسی کا ہے جس کے لیے سفارت کار کو 10 ہزار ڈالر کی رشوت بھی دی۔ ایئرپورٹ سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دو شخص ایئرپورٹ پر ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہیں۔ امریکی شخص شامی شہری کو پاسپورٹ اور ویزہ دیتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ ترک پولیس نے مذکورہ شخص کے بیان پر کارروائی کرتے ہوئے لبنان میں تعینات امریکی سفارت کار کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے جال بچھایا جس میں سفارت کار پھنس گیا اور اس کے پاس سے رشوت کی رقم برآمد کرلی۔ شامی شہری کو دھوکہ دہی کے الزام میں تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم امر...

نائیجیریا میں کسانوں اور چرواہوں میں جھگڑے میں 45 افراد ہلاک

ابوجہ:  نائیجیریا میں کسانوں اور فولانی چرواہوں کے درمیان ہونے والے مسلح جھگڑے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیجیریا میں فولانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے چرواہوں نے اپنے قبیلے کے ایک فرد کے قتل کے الزام پر مقامی نسل طیف سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے علاقے پر دھاوا بول دیا۔ دونوں جانب سے لاٹھیوں، راڈوں اور بندوق سے ایک دوسرے پر حملے کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ کسانوں نے چرواہوں پر لوٹ مار کا الزام بھی عائد کیا۔ نائیجریا میں فولانی چرواہوں اور طیف کسانوں کے درمیان نسلی فسادات عام ہیں۔ فسادات کا آغاز چرواہوں کے ریوڑ کے کھیت میں داخل ہونے پر ہوتا ہے جو نسلی فسادات بن جاتے ہیں۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی جاتی رہی ہے اور ان فسادات میں کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ The post نائیجیریا میں کسانوں اور چرواہوں میں جھگڑے میں 45 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3JadnIC

گھانا کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

افریقہ:  گھانا کی پارلیمنٹ میں موبائل سے ادائیگی پر ٹیکس سے متعلق مجوزہ قانون پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق موبائل سے ادائیگی پر ٹیکس سے متعلق مجوزہ قانون پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین گزشتہ کئی ہفتوں سے گرما گرمی جاری تھی۔ یہ بھی پڑھیں:  افریقی ملک جہاں مردوں کو ہفتوں، مہینوں اور برسوں بعد دفنایا جاتا ہے اپوزیشن نےموبائل منی پےمنٹس پر  1 عشاریہ 75  فیصد ای لیوی کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا جسے حکومت نے گزشتہ ماہ تجویز کیا اور قومی بجٹ میں پاس کرانے کی خواہش مند تھی۔ ایوان زیریں میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ٹیکس پر بحث اور مجوزہ قانون پر ’ہنگامی‘ بنیادوں پر ووٹنگ کی تجویز پر متعدد اراکین پارلیمنٹ نعرے بازی کرتے ہوئے چیمبر کے سامنے جمع ہوگئے۔ چند منٹ بعد ہی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے مابین تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ مزید پڑھیں:  گھانا میں رقاص جنازہ برداروں کی خدمات حاصل کرنے کا انوکھا رجحان مجوزہ قانون پر ’ہنگامی‘ ووٹنگ سے متعلق فیصلہ 18 جنوری تک ملتوی کردیا گیا...

برطانوی عدالت کا محمد بن راشد کو 733 ملین ڈالر سابق اہلیہ کو دینے کا حکم

 لندن:  برطانوی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنے 2 بچوں کی پرورش کے لیے سابق اہلیہ شہزادی حیا بنت حسین کو 733 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی ہائی کورٹ نے دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم پر ان کی سابق اہلیہ اور اردن کے بادشاہ کی سوتیلی بہن حیا بنت حسین کے  دو بچوں کی تحویل اور کفالت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں محمد بن راشد المکتوم کو سابق اہلیہ حیا بنت حسین کے لیے 554 ملین پاؤنڈ یعنی 733 ملین ڈالر کا برطانوی ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 251 ملین پاؤنڈ کی رقم تین ماہ کے اندر اہلیہ کو ادا کریں۔ یہ پڑھیں :  دبئی کے حکمراں کی اہلیہ نے جرمنی پہنچ کر سیاسی پناہ کی درخواست دیدی عدالت نے فیصلے میں 14 سالہ بیٹی جلیلہ اور 9 سالہ زید کی تعلیم کے لیے 3 ملین پاؤنڈ اور 9.6 ملین پاؤنڈ بقایا جات کی مد میں فراہم کرنے کا حکم بھی دیتے ہوئے بچوں کی دیکھ بھال اور بالغ ہونے پر ان کی حفاظت کے لیے سالانہ 11.2 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کے لیے کہا۔ ی...

لعنت ایسی حکومت پر جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں، جیہ بچن بی جے پی پر پھٹ پڑیں

نئی دلی:  ماضی کی معروف اداکارہ اور موجودہ رکن اسمبلی جیہ بچن نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنے بارے میں نازیبا ریمارکس اور مخالفین پر جھوٹے مقدمات بناکر گرفتار کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک بل پر بحث کے دوران سماج وادی پارٹی کی رکن اسمبلی جیہ بچن نے اپنے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر حکمراں جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں۔ جیہ بچن نے حکمراں جماعت کے رکن کے ان کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر اسپیکر سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غیر جانبدار رہنے کے آئینی کردار سے اجتناب برتا ہے جس پر اسپیکر نے نازیبا ریمارکس کو کارروائی سے حذف کردیا۔ جیہ بچن نے مزید کہا کہ بی جے پی کو چند ماہ بعد اترپردیش میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اس لیے وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ مخالف ارکان کی گرفتاری پر حکومت کے اس مؤقف پر کہ ملکی ایجنسیاں تفتیش میں آزاد ہیں جیہ بچن کا کہنا تھا کہ کیا بی جے پی کے ارکان گنگا نہائے ہوئے ہیں۔ سب کے گناہ معاف ہوگئے ہیں۔...

لیبیا کے اسکولوں میں درسی کتب کی کمی پر وزیر تعلیم گرفتار

تریپولی:  لیبیا کے اسکولوں میں طلبا کو درسی کتابوں کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث غفلت برتنے کے الزام پر وزیر تعلیم موسیٰ المقریف کو گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی وزارت تعلیم نے نصابی کتب مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو وفا نہ ہو سکا جس کے باعث نصاب کے مکمل نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ طلبا اور والدین تعلیمی سال کے ضائع ہونے کے خوف کا شکار ہوگئے۔ مفت نصابی کتب کی فراہمی میں ناکامی پر وزیر تعلیم موسیٰ المقریف کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ وزیر برائے منصوبہ بندی سمیت متعدد دیگر افسران کی بھی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ وزیر تعلیم کو لاپرواہی اور غفلت برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے اور اُن سے نصابی کتب کی طباعت کے معاہدے اور وجوہات کا تعین کرنے لے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ معمر قذافی کے دور کے خاتمے کے بعد سے تعلیمی سال کے آغاز پر ہر طالب علم کو مفت نصابی کتب فراہم کرنے کی سہولت ختم ہوتی جارہی ہے اور طلبا کتب کی فوٹو کاپی کرا کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ The post لیبیا کے اسکولوں میں درسی کتب کی کمی پر و...

مشرقی تیمور میں یتیم بچیوں سے جنسی زیادتی پر پادری کو 12 سال قید

مشرقی تیمور میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر چرچ کے 84 سالہ پادری کو 12 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی تیمور کی عدالت نے امریکی پادری رچرڈ ڈیش باچ کو 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے حکم پر مجرم کو جیل بھیج دیا گیا۔ پادری پر چرچ میں زیر نگہداشت یتیم اور مالی طور پر کمزور بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ مشرقی تیمور میں پہلی بار کسی سخت گیر کیتھولک پادری پر جنسی زیادتی کا مقدمہ چلا ہے۔ اُن کو 14 سال سے کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 14 الزامات کے ساتھ ساتھ چائلڈ پورنوگرافی اور گھریلو تشدد کے ایک الزام کا بھی سامنا تھا۔ رچرڈ ڈیش باچ نے مشرقی تیمور کے دور دراز کے علاقے اوکیس میں 1990 کی دہائی کے اوائل میں یتیموں اور کمزور بچوں کے لیے پناہ گاہ کی بنیاد رکھی تھی۔ مقدمے کی سماعت گزشتہ ماہ مکمل ہونے سے پہلے کئی بار ملتوی کر دی گئی تھی اور فیصلہ سنانے میں بھی تاخیر ہوئی۔مشرقی تیمورکی 98 فیصد آبادی کیتھولک عیسائیوں پر مشتمل ہے۔ The post مشرقی تیمور میں یتیم بچیوں سے جنسی زیادتی پر پادری کو 12 سال قید appeared first o...

عمران خان کا سابق حکومتوں سے متعلق بیان افغانستان کی توہین کا باعث نہیں بنا،افغان وزیرخارجہ

کابل:  افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سابق صدر حامد کرزئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا بیان ’افغانستان کی توہین کا سبب نہیں‘ بنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ افغان حکومت میں برسوں کی کرپشن کی وجہ سے سابق حکومت کے خاتمے سے پہلے ہی پڑوسی ملک میں غربت پھیل چکی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:  او آئی سی اجلاس؛ دنیا کے کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل نہیں دیکھے، وزیراعظم افغانستان کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ داعش نے افغانستان سے پاکستان کو دھمکیاں دی تھیں۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو ’افغانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش اور افغان عوام کی توہین‘ قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ الزام کہ داعش افغانستان میں سرگرم ہے، افغانستان سے پاکستان کو دھمکیاں دینا واضح پ...

لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ اور قبر میں محفوظ ہیں، طالبہ کا خودکشی نوٹ

تامل ناڈو:  بھارت میں خودکشی کرنے والی طالبہ کی ایک تحریر ملی ہے جس میں جنسی ہراسانی کے واقعات بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ اور قبر میں محفوظ ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 11 ویں جماعت کی طالبہ نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ تفتیش کے دوران خودکشی کے 3 دن بعد ملنے والے خودکشی نوٹ میں طالبہ نے دل گرفتہ تحریر لکھی ہے۔ طالبہ نے لکھا کہ استاد، رشتہ دار حتیٰ کہ ہر کوئی جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے۔ لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں۔ لڑکیوں کی جنسی ہراسانی کا عمل بند کرو۔ خط کے آخر میں لڑکی نے لکھا کہ  مجھے انصاف دیا جائے۔ طالبہ نے مزید لکھا کہ تمام والدین اپنے بیٹوں کو لڑکیوں کی عزت کرنا سیکھائیں۔ طالبہ نے یہ بھی لکھا کہ اسکول بھی لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہیں اور اساتذہ پر بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس نے طالبہ کے ایک دوست کو حراست میں لیا ہے جس نے لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات اور ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے اور اس کے موبائل سے نازیبا تصاویر، ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ک...

ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پالیسی پر طالبان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک مرتبہ پھر افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم  پر زور دیتے ہوئے طالبان پر کڑی تنقید کی ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا  کہ  طالبان کی جانب سے  لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان تقریباً کھو چکی تھی۔ I nearly lost my life fighting against Taliban’s ban on girls’ education. Thousands of Pashtoon activists and notables lost their lives when they raised their voices against Taliban’s horrors and millions became refugees. We represent Pashtoons — not the Taliban. — Malala (@Malala) December 20, 2021 انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں پشتون سماجی رہنما اور قابل ذکر افراد طالبان کے ہیبت ناک تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں اپنی جانوں سے محروم کردیے گئے جبکہ لاکھوں پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اپنی ٹوئٹ کے آکر میں انہوں نے کہا کہ ہم (افغانستان) میں طالبان کی نہیں بلکہ پشتون برادری کی ترجمانی کرتے ہیں۔ مزیدپڑھیں:  طالبان خواتین کی حکومت میں شمولیت اور ت...

بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کرلی

تلنگانہ:  بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے 8 سال کی ملاقاتوں کے بعد بالآخر شادی کرلی جس میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 34 سالہ ابھے ڈانگے اور 31 سالہ سپریو چکروتی نے شادی کرلی۔ ہم جنس پرست جوڑے کی شادی میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پنجاب اور بنگال کی شادی کی روایتی رسومات بھی ادا کی گئیں۔ ہم جنس پرست جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں اور دونوں کا ایک شاندار ولیمہ بھی ہوا جب کہ اس سے قبل منہدی، ہلدی اور سنگیت کی تقریب بھی رکھی گئی تھی۔ ہم جنس پرست جوڑے کی پہلی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر 8 سال قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ ان کے اس مضبوط تعلق کی بنیاد پر اہل خانہ نے دونوں کے درمیان اس رشتے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے قانون کے تحت اپنی شادی رجسٹر نہیں کر سکتے جب کہ سپریم کورٹ بھی 2018 میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دے چکی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Supriyo (He/His/Him) (@chakraborty.s...

میانمار فوج کے ہاتھوں 40 شہریوں کے قتل عام کا انکشاف

میانمار فوج کی جانب سے رواں برس جولائی میں 4 مختلف واقعات میں 40 سے زائد شہریوں کے قتل عام کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ میں عینی شاہدین اور زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے کہا گیا کہ میانمار کی فوج نے عام شہریوں کو ایک جگہ جمع کیا اور مردوں کو خواتین سے الگ کرکے پہلے تشدد کیا اور اس کے بعد انہیں قتل کردیا۔ مزید پڑھیں: میانمار میں فوج نے مظاہرین پر ٹرک چڑھا دیا، متعدد زخمی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کہ ہلاک کیے جانے والوں میں 17 سال کی عمر کے لڑکے بھی شامل تھے جنہیں قتل کرکے انہیں قبروں میں دفن کردیا گیا۔ رپورٹ میں جائے وقوع سے معتلق بتایا کہ حکومت مخالف تنظیم کا مرکز سمجھے جانے والے ضلع سگائینگ کے کانی ٹاؤن شپ میں 4 مختلف واقعات میں میانمار فوج نے شہریوں کا قتل عام کیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ قتل عام ین نامی ایک گاؤں میں ہوا جہاں فوج نے 14 افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا اور ان کی لاشیں جنگل میں پھینک دیں۔ مزیدپڑھیں:  میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنا دی یہ سمجھا جارہا ہے کہ میانمار فوج کی...

ایران کا جوہری پلانٹ زوردار آواز سے گونج اُٹھا

تہران:  ایران کے بندرگاہی شہر بوشھر میں واقع جوہری پلانٹ میں دھماکے سے ملتی جلتی زوردار آواز سے آس پاس کا علاقہ گونج اُٹھا جب کہ عالمی قوتوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تاہم ایران نے وضاحت کی ہے یہ آواز دفاعی فضائی مشقوں کے باعث پیدا ہوئی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری پلانٹ میں زوردار آواز نے عالمی قوتوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا تاہم ایران نے وضاحت دی ہے کہ یہ آواز پلانٹ کے نزدیک کی جانے والی فضائی دفاعی مشقوں کی تھی۔ ایران نے ساحلی شہر بوشھر اور جنوب میں خلیج فارس کے کچھ حصوں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے کے لیے بھی یہ مشقیں کیں۔ ان مشقوں کا مقصد جوہری پلانٹ کی مامور فضائی دفاعی نظام کو چیک کرنا تھا۔ یہ خبر پڑھیں :  ایران پر حملے کی تیاری پر امریکا کو بھی اعتماد میں لیا ہے، اسرائیل   ایران کے نور نیوز کے مطابق یہ مشقیں اس تناظر میں کی گئی ہیں کہ ملکی سیکیورٹی فورسز کو اسرائیل کی جانب سے ویانا مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے حملے کی کوشش کا خدشہ ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  ایران پر حملے کی تیاری پر امریکا کو بھی اعتما...

ایران سعودی مذاکرات ریاض کی سنجیدگی پر منحصر ہیں، تہران

تہران:  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے تہران اور ریاض کے درمیان جاری مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے یا نہیں، اس کا انحصار سعودی عرب کی سنجیدگی پر ہے۔ رواں سال ایران اور سعودیہ کے مابین بات چیت کا آغاز ایسے وقت میں ہوا تھا جب عالمی طاقتیں جوہری معاہدے پر ایران کو قائل کرنے میں مصروف تھیں۔ دی نینشل نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دوسرے ممالک کے معاملات میں دخل انداز ہوئے بغیر خطے سے جُڑے مسائل کے مشترکہ سیاسی و سفارتی حل تلاش کرے۔ کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ خطے کے استحکام کیلئے ممالک میں باہمی احترام اور ہم آہنگی کی فضا قائم ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب جس نے ایران سے اپنے تعلقات 2016 میں ختم کرلیے تھے، نے مذاکرات کو خوش آئیند لیکن مزید تحقیقات طلب قرار دیا تھا۔   The post ایران سعودی مذاکرات ریاض کی سنجیدگی پر منحصر ہیں، تہران appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3FepGRP

جرمنی میں تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے پر چڑھ دوڑا

برلن:  جرمنی میں ایک تیز رفتار ٹرک امریکی قافلے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 امریکی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور 8 سے زائد اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے صوبے باویریا کی سپر ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے میں گھس گیا۔ ٹرک کے ٹکرانے سے امریکی فوج کی 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی قافلے سے ٹرک ٹکرانے کا واقعہ محض ایک حادثہ ہے اس میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں۔ دوسری جانب امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرک حادثے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا البتہ فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسپتال ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 8 امریکی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے لایا گیا ہے۔ ادھر جرمن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیز رفتار ٹرک نے امریکی فوج کے قافلے کو پیچھے سے ٹکر ماری تاہم ترجمان نے ٹرک کی ملکیت اور ڈرائیور کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ The post جرمنی میں تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے پر چڑھ دوڑا appeared first on ایکسپریس ار...

اومیکرون؛ اسرائیل نے امریکا کو ’ریڈ لِسٹ‘ میں شامل کرلیا

تل ابیب:  اسرائیل نے کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکا اور کینیڈا کو سفری پابندیوں کے اعتبار سے ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کر لیا ہے۔ اسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔ اسرائیلی صدر نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور کینیڈا پر پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔ دریں اثنا اسرائیل میں اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگائے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومیکرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ The post اومیکرون؛ اسرائیل...

آسڑیلیا میں چھوٹا طیارہ سمندر برد، 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

سڈنی:  آسٹریلیا میں مسافر بردار ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ریڈکلف کے مضافات میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا میں گر گیا۔ طیارے میں چار افراد سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ چار نشستوں والے چھوٹے طیارے میں ایک 69 سالہ شخص اپنے خاندان کو لیکر پکنک کے لیے جا رہا تھا۔ دوران پرواز ممکنہ طور پر تیکنیکی خرابی کے باعث طیارہ سمندر میں گر گیا۔ کوئنزلینڈ کی ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر گیا تھا۔ جس وقت طیارے نے اُڑان بھری موسم خراب تھا اور بارش بھی ہو رہی تھی۔ The post آسڑیلیا میں چھوٹا طیارہ سمندر برد، 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/32kpHFd

پینٹاگون لیک دستاویزات میں امریکی بمباری میں ہزاروں شہریوں کے قتل کا انکشاف

 واشنگٹن:  پینٹاگون کی لیک ہونے والی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے 2014 سے مشرق وسطیٰ میں غلط اطلاعات پر فضائی بمباری میں ہزاروں معصوم شہریوں کو قتل کیا اور کسی بھی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔  نیویارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون کے امریکی فضائی جنگ کے خفیہ آرکائیو سے لیک ہونے والے دستاویزات میں سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں 2014 سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے 1300 سے زائد واقعات ہوئے ہیں۔ دستاویزات میں ہولناک حقائق بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ناقص انٹیلی جنس اطلاعات کے تحت کی گئی فضائی کارروائیوں میں غلط اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے بجائے ہزاروں معصوم شہری مارے گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پینٹاگون کی لیک ہونے والی دستاویزات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ انتہائی سخت ضابطہ اخلاق، شفافیت اور جوابدہی کے دعوؤں کے باوجود امریکی فضائیہ کی ان ناکام کارروائیوں کا کبھی مواخذہ ہوا اور نہ ہی کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔ معصوم شہریوں کی ہلاکت پر مواخذے کے بجائے فوجی افسران اور اہل...