Skip to main content

فرانس کی خاتون اوّل جب پیدا ہوئیں تو مرد تھیں ؟

پیرس: فرانس کی خاتون اوّل بریگیٹ میکرون نے ٹوئٹر پر اپنے خلاف پیدائشی طور پر مرد ہونے کی افواہیں پھیلانے والوں پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر یہ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ خاتون اوّل بریگیٹ میکرون جب پیدا ہوئیں تو وہ مرد تھیں اور ان کا نام جین مشیل ٹروگنیکس تھا تاہم بعد میں انھوں نے اپنی جنس تبدیل کروائی۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہوتی ہوگئی اور لاکھوں صارفین نے اسے شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان خبروں میں کوئی ٹھوس ثبوت تو پیش نہیں کیا گیا تاہم لاکھوں صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 68 سالہ خاتون اوّل نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ افواہ اس وقت شروع ہوئی جب دائیں بازو کے جریدے ’’فیٹس ای ڈاکومنٹس‘‘ نے ستمبر میں ایک مضمون شائع کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس نے بریگیٹ میکرون کی زندگی کے بارے میں 3 سال تحقیقات کی ہیں اور ان کے مرد پیدا ہونے کے نظریے کی بہت سے ماہرین نے حمایت کی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اعلیٰ سطح کی سیاسی خواتین اپنی جنس سے متعلق جھوٹی افواہوں کا شکار ہوئیں اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر امریکا کی سابق خاتون اوّل مشیل اوباما کے بھی بطور مرد پیدا ہونے اور بعد میں جنس کی تبدیلی کے غیر مصدقہ دعوے گردش کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 68 سالہ خاتون اوّل 44 سالہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے 24 سال بڑی ہیں اور دونوں کی پہلی ملاقات ایک اسکول میں ہوئی تھی جہاں بریگیٹ پڑھاتی تھیں اور ایمانوئیل میکرون ان کی بیٹی کے ہم جماعت تھے۔

The post فرانس کی خاتون اوّل جب پیدا ہوئیں تو مرد تھیں ؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3J4WLCh

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...