تلنگانہ: بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے 8 سال کی ملاقاتوں کے بعد بالآخر شادی کرلی جس میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 34 سالہ ابھے ڈانگے اور 31 سالہ سپریو چکروتی نے شادی کرلی۔ ہم جنس پرست جوڑے کی شادی میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں پنجاب اور بنگال کی شادی کی روایتی رسومات بھی ادا کی گئیں۔ ہم جنس پرست جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں اور دونوں کا ایک شاندار ولیمہ بھی ہوا جب کہ اس سے قبل منہدی، ہلدی اور سنگیت کی تقریب بھی رکھی گئی تھی۔
ہم جنس پرست جوڑے کی پہلی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر 8 سال قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ ان کے اس مضبوط تعلق کی بنیاد پر اہل خانہ نے دونوں کے درمیان اس رشتے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے قانون کے تحت اپنی شادی رجسٹر نہیں کر سکتے جب کہ سپریم کورٹ بھی 2018 میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دے چکی ہے۔
The post بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3GYvUpE


