نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ مسلمانوں کے بعد بھارت کی انتہا پسند پارٹی ہندوتوا کا نیا نشانہ اب عیسائی بن چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چدمبرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا مسلمانوں کے بعد اب عیسائیوں کیلئے بھی خطرہ بن گئی ہے۔ حکومت نے مدر ٹریسا کے قائم کردہ خیراتی ادارے کے فنڈ بھی بند کردیے۔
کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ اقدام اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ حکومت عیسائیوں کے ساتھ تعصبانہ رویہ اپنا رہی ہے۔ فنڈ کو روکنا حقیقت میں اُن این جی اوز پر براہ راست حملہ ہے جو بھارت میں غریبوں ناداروں کی مدد کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ مدر ٹریسا کی قائم کردہ مِشنری آف چیریٹی بھارت میں یتیموں، لاچاروں اور ایڈز کے مریضوں کی اعانت کیلئے 240 خیراتی گھروں کو چلا رہی ہے۔
The post مسلمانوں کے بعد اب عیسائی ہندوتوا کے نشانے پر ہیں، بھارتی کانگریس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3ExrMeF