Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2020

آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی متاثر

 اسلام آباد:  آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری نے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی متاثر کردیا ہے۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو مرحومہ کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پنجاب سے سیاست کا آغاز کیا، ملتان میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب کیا اور اس دوران وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، جلسے میں عوامی سطح پر انہیں بے حد پزیرائی بھی ملی۔ Political differences aside, Aseefa is pretty cool. — Ali Khan Tareen (@aliktareen) November 30, 2020 آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری نے تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بے حد متاثر کیا ہے۔ ٹوئٹر پر علی ترین نے آصفہ بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن آصفہ زرداری بھٹو بہت زبردست ہیں۔ The post آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی متاثر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HTaWPU

اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکومت نہیں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، فردوس عاشق

 لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکومت کو نہیں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا کیخلاف حکومت پنجاب پرعزم ہے، کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے، اس لئے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، عوام کے جان و مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کیساتھ مزید نا کھیلے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا، جس شہر میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔ میں دعاگو ہوں اللہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے! اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو تالے لگا کر بیٹھ نہیں سکتے، ہمیں ملک بھی چلانا ہے اور عوام کو بھی کورونا سے بچانا ہے، ہم کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے،حکومت جلسے جلوس یا ریلیوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کر رہی، ایسی سرگرمیوں سے صرف عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ The post اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکو...

سپریم کورٹ کا 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے معاملے پر نوٹس

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے حکومت کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دریاؤں اور نہروں کے کناروں پر شجرکاری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کو طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کو حکم دیا کہ 10 بلین منصوبہ کا سارا ریکارڈ بھی ساتھ لایا جائے۔ ’سندھ کے معاملات کچھ اور ہی طرح چلتے ہیں‘ سندھ حکومت کی طرف سے رپورٹ نہ آنے پر عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا جھیلوں اور شاہراؤں کے اطراف بھی درخت لگائے جائیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت کے معاملات سمجھ سے بالاتر ہیں ،سندھ واحد صوبہ ہے جس کے معاملات کچھ اور ہی طرح چلتے ہیں، سندھ سے جتنے بھی افسران آئے ہیں کسی کو ٹی اے ڈی اے نہیں ملے گا، عدالتی حکم عدولی پر سندھ کے افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کریں گے، توہین عدالت کا نوٹس ملا تو ساری جمع پونجی ختم ہوجائے گی،  افسران جیل بھی ...

راولپنڈی پولیس کے 11 افسران واہلکاربھی کورونا کا شکار

 راولپنڈی:  کورونا وبا کی دوسری لہرمیں راولپنڈی پولیس کے 11 افسران واہلکاربھی کورونا کا شکارہوگئے۔ کورونا وبا کی دوسری لہرمیں راولپنڈی پولیس کے 11 افسران واہلکاربھی کورونا کا شکارہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی پی او آفس کے شکایات سیل کے انچارج انسپکڑ مشتاق شاہ حالت تشویشناک ہونے پراسپتال منتقل کیے گئے۔ دوسب انسپکڑ، ایک اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبلز، دوکانسٹیلز اورایک کک سمیت 9 مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ وبا سے ایک انسپکڑمحمد عجائب شہید بھی ہوچکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ کیے گئے پولیس افسران واہلکاروں کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ڈیوٹی کے دوران اورگھروں میں بھی فورس کے تمام افسران واہلکارفیس ماسک کا استعمال اور کورونا ایس اوپیزکی ہابندی یقینی بنائیں۔ The post راولپنڈی پولیس کے 11 افسران واہلکاربھی کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2I0QYmA

امریکا؛ نئی حکومت کی شعبہ اطلاعات کی ٹیم کے تمام عہدے خواتین کو تفویض

 واشنگٹن:  امریکی صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جوبائیڈن نے کابینہ ارکان کے بعد اب اپنی کمیونی کیشن ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے تمام ذمہ داریوں کے لیے خواتین کو منتخب کیا گیا ہے۔  امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس نے وائٹ ہاؤس کے شعبہ اطلاعات کے لیے کیٹ بیڈنگفیلڈ کا انتخاب کیا ہے۔ صدر اوباما کے دور میں بھی جوبائیڈن کے ساتھ کام کرنے والی کیٹ بیڈنگفیلڈ انتخابی مہم میں جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر رہی ہیں۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن کیٹ بیڈنگفیلڈ کے نائب کے لیے قرعہ فال مہاجرین کے لیے آواز بلند کرنے والی تنظیم ‘امریکا وائس’ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہلی ٹوبر کے نام نکلا ہے۔ اسی طرح اسپیکر نینسی پیلوسی کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر ایشلے ایٹنی کو نائب صدر کاملا ہیرس کی کمیونی ڈائریکٹر بھی نامزد کردیا گیا ہے۔ نائب صدر کاملا ہیرس کی سینئر مشیر اور مرکزی ترجمان کے لیے سیمون سینڈرز کو نامزد کیا گیا ہے جو اس سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل سینیٹر برنی سینڈر کی انتخابی مہم میں کام کرچکی ہیں۔ وائ...

ٹرمپ کے مشیر خاص اور داماد جیرڈ کُشنر قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے

 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص جیرڈ کُشنر اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ہفتے سعودی عرب اور قطر کا دورہ کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تناؤ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کُشنر اس ہفتے قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد اسرائیلی سے تعلقات کی بحالی اور قطر کیخلاف عرب ممالک کی پابندیوں کو ختم کروانا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  یو اے ای اور بحرین کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات کا معاہدہ طے پاگیا وائٹ ہاؤس کے ایک حکام نے تصدیق کی کہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران جیرڈ کُشنر ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  سعودی عرب کا قطر سے تعلقات بحال کرنے کا عندیہ گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد قطر کے ساتھ چار سال سے معطل تعلقات کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل اسرائیل اور عرب ممالک کے معاملات اپنی پالیسی کے مطابق حل کر...

حوثی باغیوں کا ملٹری کیمپ پر حملے میں 8 سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

صنعا:  حوثی باغیوں نے یمن میں ایک جھڑپ کے دوران سعودی فوج کے 8 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم اتحادی افواج نے دعوے کی تردید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے ترجمان یحیحٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارب کے علاقے میں فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی فوج کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اتحادی افواج کی جانب سے ایسے کسی بھی واقعے کی سختی سے تردید کی ہے تاہم سعودی میڈیا میں یمن میں تعینات کے ایک سعودی لیفٹیننٹ کرنل کے انتقال کرجانے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ ادھر حکومتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کے ایک حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ ملک اور شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری سے غافل نہیں۔ واضح رہے کہ 2014 سے جاری اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ میں ہزاروں شہری مارے گئے ہیں جب کہ لاکھوں افراد پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں اور 80 لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔   The post حوثی باغیوں کا ملٹری کیمپ پر حملے میں 8 سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ appeared first on ایکسپری...

پیپلز پارٹی رہنما نے موٹروے پر سیکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا

 اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے موٹروے پر گاڑی روک کر احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، ان کی موٹروے بلاک کرنے کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ رکن اسمبلی رمیش لال موٹر وے سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے ان کی گاڑی روکی جس پر وہ آپے سے باہر ہوگئے اور موٹروے کے عین بیچوں بیچ گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم 3 جڑانوالہ کے قریب موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پررمیش لال کو روکا تھا اور ان سے اخلاقی رویہ اپنائے رکھا۔ لیکن رمیش لال نے اپنی کار موٹروے کے عین درمیان کھڑی کر دی اور اپنے کارکنوں کے ساتھ موٹروے کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ موٹروے پولیس انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کرتی رہی۔ ویڈیو میں  موٹروے پولیس کو دیگر گاڑیوں کو بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا جس پر تفصیلات اکٹھی کر کے میڈیا کو دی جائیں گی۔ The post پیپلز پارٹی رہنما نے موٹروے پر سیکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈا...

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 قبائلی ملک جاں بحق

میران شاہ:  شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 قبائلی ملکان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملک صاحب خان، ملک رضاخان، ملک عمر خان اور ملک نور خان شامل ہیں۔ چاروں ملکان اپنی سفید رنگ کی گاڑی میں میرعلی بازار سے گزر رہے تھے کہ اس دوران پہلے سے ان کی تاک میں گھات لگائے ملزمان نے گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوچکے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ The post شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 قبائلی ملک جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fMNGQj

این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں، شاہد خاقان عباس

کراچی:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈھائی سال ہوگئے تاہم ملک میں اب بھی بجلی کا بحران ہے، حکومت بتائے کہ آج گیس کی قیمت بڑھنے کے باوجود گیس دستیاب نہیں ہے، گیس کی قیمت کیوں بڑھی حکومتی وزراء بتانے سے قاصر ہیں۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ  حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے، ہم پر کرپشن کا الزام نہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، (ن) لیگ کی حکومت کو بڑا چیلنج توانائی بحران کی صورت میں ملا تھا، ہمارے دور میں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ بھی اضافہ نہیں ہوا، ہم نے سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا، ہم نے سستے ترین پلانٹس پاکستان میں لگائے اور سسٹم میں اضافی گیس کو شامل کیا، سستی اور اضافی بجلی سے ملکی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کے توانائی بحران کا حل صرف اضافی گیس سے ہی حل ہوسکتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے این آر او نہیں چاہیے، این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے...

چمن میں باب دوستی کے قریب فائرنگ سے دو بچے جاں بحق

 کوئٹہ:  بلوچستان میں افغانستان سے متصل سرحدی شہر  چمن میں باب دوستی کے نزدیک فائرنگ سے دو بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ باب دوستی پر سیکیورٹی اہلکاروں اور تاجروں کے درمیان تصادم ہوا، اس دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کوئٹہ سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیرعلاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل نے بتایا کہ چمن میں پاک افغان بارڈر پر باب دوستی معمول کے مطابق کھلا ہے جس سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور آمدورفت بحال ہے۔ پاک افغان شاہراہ پر لیویز اور ایف سی کی پیٹرولنگ جاری ہے اور اب حالات معمول پر آگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر آج سے شروع ہونے والی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی جسے کل سے شروع کیا جائے گا، مہم کے انتظامات مکمل ہیں تاہم زیادہ تر سیکیورٹی اہلکار شہر اور پاک افغان سرحد کے حساس مقامات پر تعینات ہیں، اس لیے اس میں تاخیر کی گئی ہے۔ The post چمن میں باب دوستی کے قریب فائرنگ سے دو بچے جاں بحق appea...

لوٹی ہوئی رقم کی واپسی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر شاہد کاردار نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی وقار مسعود بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں منی لانڈرنگ کی روک تھام، لوٹی ہوئی رقم کے واپسی کیلئے اقدامات اور مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک سے پیسوں کی غیرقانونی منتقلی پسماندگی اور غربت کی بنیادی وجہ ہے، لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ The post لوٹی ہوئی رقم کی واپسی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HR3kgZ

فضائی آلودگی میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر

لاہور:  فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے ”ایئر کوالٹی انڈیکس“ نے آج صبح اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس انڈیکس پر دو سال قبل بھی لاہور پہلے نمبر پر آچکا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے تحت فضا میں موجود باریک ذرات یعنی ”پارٹیکیولیٹ میٹر“ (پی ایم) کی پیمائش کی جاتی ہے اور جسے 0 سے 500 کے درمیان یعنی کم از کم آلودہ سے لے کر زیادہ سے زیادہ آلودہ تک کے درمیان ترتیب دیا جاتا ہے۔ لاہور آج صبح اس انڈیکس پر 423 اسکور کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر تھا جبکہ بھارتی دارالحکومت دوسرے نمبر رہا۔ پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی، اے کیو آئی انڈیکس پر 151 اسکور کے ساتھ 12 ویں نمبر تھا۔ اسی انڈیکس پر دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر بگوٹا (کولمبیا) قرار پایا ہے جس کا اسکور صرف 2 ہے۔ The post فضائی آلودگی میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mmVKtw

عراق کی اہم آئل ریفائنری پر راکٹ حملہ

 بغداد:  عراق میں شدت پسندوں نے ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیل کے ٹینکوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین میں آئل ریفائنری سینیہ پر ایک راکٹ گرنے سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، آگ کی شدت کے باعث فیکٹری میں پروڈکشن کو روکنا پڑا اور ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے راکٹ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آئل ریفائنری میں کام کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے سے تیل سپلائی میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ آگ پر چند گھنٹوں میں ہی قابو پالیا گیا تھا۔ داعش نے اپنے میڈیا گروپ عماق کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری میں دو راکٹ داغے جب کہ میڈیا گروپ نے آئل ریفائنری میں آسمان کو چھوتے آگ کے شعلوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ عراق میں اتحادی افواج نے داعش کو پسپا کردیا ہے تاہم اب بھی کچھ نواحی علاقوں میں جنگجو برسرپیکار ہیں اور وہاں سے شہروں میں کارروائی کرنے آتے ہیں۔ The post عراق کی اہم آئل ریفائنری پر راکٹ حمل...

افغان فوجی کیمپ پر راکٹ لانچر سے حملہ، بریگیڈیئر ہلاک

کابل:  افغانستان کے صوبے بدغیث کے فوجی اڈے پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔  افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیث کے علاقے بالامرغا میں واقع فوجی کیمپ پر جنگجوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کردیا،حملہ اتنا اچانک تھا کہ افغان فوج کو سنبھلنے اور جوابی کارروائی کا موقع نہیں مل سکا۔ راکٹ لانچر حملے میں افغان فوج کی انفینٹری بریگیڈ سوم کے چیف عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  افغان فوجی بیس پر خود کش حملہ، 31 کمانڈوز ہلاک اور 24 زخمی   افغان فوج کے ترجمان نے حملے سے متعلق میڈیا کو فراہم کی گئی تفصیلات میں ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے تاہم طالبان کی جانب سے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز غزنی میں افغان فوجی بیس پر خود کش حملے میں 31 اہلکار ہلاک اور 24  زخمی ہوگئے تھے جن میں اکثریت کمانڈوز کی تھی جبکہ دوسرے خود کش حملے میں زابل کے صوبائی کونسل کے چیف بال بال ...

اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہوجائے گی، شیخ رشید

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہوجائے گی۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو کورونا سے بچانا چاہتی ہے جب کہ اپوزیشن لوگوں کو کورونا میں جھونک رہی ہے، پی ڈی ایم کے پشاور اور گوجرنوالہ جلسوں سے کورونا میں اضافہ ہوا، کورونا لیڈر،چھوٹے بڑے کو نہیں دیکھتا بلاول بھٹو کو پشاور جلسے سے کورونا ہوا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  عمران خان جلسوں سے  جانے والے نہیں، 5 سال پورے کریں گے، عمران خان نیب اور این ار او کے علاوہ ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہیں، کرپٹ عناصر کی وجہ سے ملکی خزانہ خالی ہوا، چور ڈاکووں کی وجہ سے مہنگائی تھی،  2 تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اقدامات کے نتائج سامنے آئیں گے،  آٹا اور چینی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں اور  مہنگائی میں مزید کمی ہوجائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے، ان سے کہتا ہوں لاٹھی کی بات نہی...

2 بار جیل کاٹ چکی تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، مریم نواز

 لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی گناہ کے بغیر 2 بار جیل کاٹ چکی اب تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں۔ ملتان جلسے میں شرکت کے لئے روانگی کے موقع پر جاتی امرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے غنڈہ گردی اور تشدد کا مظاہرہ کیا ہے، کارکنوں پر روا رکھا گیا ظلم انہیں ملتان لے جا رہا ہے ،میں اپنا ذاتی غم گھر چھوڑ کر قوم کے غم میں شریک ہونے جا رہی ہوں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ناکے اور گرفتاریاں حکمرانوں کے خوف کا عکاس ہے، یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے ، پولیس اہلکار بھی اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ، ملتان کے شہریوں سے اپیل ہے کہ اس حکومت کی نالائقی کے خلاف جدوجہد تو کرنا ہی پڑے گی، ملک پر مشکل آئی ہے تو بیٹیاں بھی گھروں سے باہر نکلی ہیں، ہم اس جدوجہد میں سب سے آگے ہیں تو ملتان والے بھی باہر نکلیں۔ (ن) کی نائب صدر نے مزید کہا کہ ملک میں کہیں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ، حکومت اور جماعت اسلامی کے جلسے ہو رہے ہیں تو کورونا نہیں پھیل رہا، کیا سارے ایس او پیز اپوزیشن کے لئے ہیں، کوویڈ 19 تو چلا ہی ج...

ٹک ٹاک کا جنون، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق

 کراچی:  ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون نے ایک اور جان لے لی، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فلور ملز پر تعینات سیکورٹی گارڈ انور علی اپنی ہی گن چل جانے سے جاں بحق ہوگیا، گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے اپنی گن میں گولی لوڈ کی جو اچانک چل گئی، دوست موبائل سے ویڈیو بناتا رہا اور منع کرتا رہا کہ مت کرو تاہم اچانک گولی چلنے سے سیکورٹی گارڈ انور علی زمین پر گرگیا۔ The post ٹک ٹاک کا جنون، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JjNGeJ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی کورونا سے انتقال کرگئے

 کراچی:  کورونا وائرس کا شکار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے، عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے اور کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، عادل صدیقی کو 22 نومبر کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ واضح رہے کہ عادل صدیقی ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور صوبائی وزیر تجارت بھی رہ چکے ہیں، عادل صدیقی کورونا وائرس کے علاوہ پھیپڑوں کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ The post ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی کورونا سے انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33qJErC

آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس؛ اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی پر فرد جرم عائد

 کراچی:  احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق سماعت ہوئی۔  عدالت نے آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمان میں آغا سراج کی اہلیہ ناہید درانی، صاحبزادے آغا شہباز، آغا مسیح الدین خان درانی،  بیٹیاں صنم درانی، شہانہ درانی، سارہ درانی، طفیل احمد، ذوالفقار، آغا منور علی، غلام مرتضی اور گل بہار شامل ہیں۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے نیب گواہان کو 22 دسمبر کو طلب کر لیا۔ نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف ایک ارب 60 کروڑ سے زائد مالیت کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام ہے۔ سماعت کے بعد آغا سراج درانی کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کافی عرصے بعد فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ کیس کی صورتحال ہمارے وکلا دیکھیں گے۔ تمام عرصے میں نیب نے مجھ سمیت کسی سے کوئی انکوائری نہیں کی۔ نیب کا کوئی افسر میرے علاقے میں انکوائری کے لئے آیا۔ میں نے اور ساتھیوں نے خود ریوینیو سمیت ...

شیخوپورہ کے قریب بس اور وین میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

شیخو پورہ:  نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب بس اور ٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب بس اور ٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 کے قریب زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس اور وین کو آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوئے جب کہ آگ لگنے کی وجہ سے بس اور وین دونوں جل کر خاکستر ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ وین میں لگا گیس سلنڈر بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران اور منتخب نمائندے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کریں۔ The post شیخوپورہ کے قریب بس اور وی...

ملتان میں جلسے کے لیے اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے، مریم نواز بھی روانہ

ملتان:  قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں آج پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتیں اور حکومت آمنے سامنے ہیں جب کہ مریم نواز بھی ملتان کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے آج ملتان کے قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے کورونا کا شکار ہونے کے باعث بے نظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی آج سے قومی سیاست میں انٹری دے رہی ہیں جب کہ حکومت نے کورونا کے پیش نظر جلسہ نہ ہونے دینے کا تہیہ کررکھا ہے۔ قاسم باغ اسٹیڈیم کے دروازوں پر تالے ہیں، اس لئے قاسم باغ میں جلسے کا کوئی انتظام نہیں ہوسکا، اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے ہیں۔ قاسم باغ اسٹیڈیم اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ شہر کے بیشتر مقامات پر کنٹینر لگا کر سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل  ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات اپوزیشن کے کارکنوں کو روکنے کے لیے ملتان کے داخل...

’کاون‘ ہاتھی خصوصی پرواز کے ذریعے کمبوڈیا بھجوادیا گیا

 اسلام آباد:  دنیا کے سب سے تنہا ہاتھی قرار دیئے گئے ’کاون‘ کو خصوصی پرواز کے ذریعے بالآخر کمبوڈیا روانہ کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاون ہاتھی کو روسی ساختہ خصوصی طیارے کے ذریعے پیر کی صبح براستہ نئی دہلی بالآخر کمبوڈیا روانہ کردیا گیا ہے۔ کاون کے ہمراہ 8 ٹیکنیکل اور 2 ڈاکٹرز پر مشتمل غیرملکیوں کی 10 رکنی ٹیم بھی کمبوڈیا گئی ہے۔ کاون کو خصوصی کنٹینر میں اسلام آباد ائیرپورٹ لایا گیا تھا جہاں کرین کی مدد سے اسے جہاز میں لوڈ کیا گیا، کاون کو گزشتہ شب 8 بجے روانہ کیا جانا تھا لیکن بھارت کی جانب سے طیارے کا اجازت نہ ملنے پر کاون ہاتھی کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ ’کاون‘ کی کہانی کیا ہے؟ ’کاون‘ 1981 میں سری لنکا میں پیدا ہوا۔ 1985 میں سری لنکن حکومت نے اسے پپاکستان کو تحفے میں دیا تھا ۔ تب سے وہ اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ہی تھا۔ 1991 میں بنگلا دیش نے پاکستان کو ایک ہتھنی تحفے میں دی جس کا نام ’سہیلی‘ رکھا گیا۔ 2012 میں سہیلی کے مر جانے کے بعد ’کاون‘ دن بدن ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا چلا گیا، ایک وقت ایسا آ...

کرپٹ بلدیاتی افسران کو برطرف کرنیکی تیاری

 کراچی:  محکمہ بلدیات سندھ نے اشتہاری بورڈزکے ذریعے حکومتی خزانے کو اربوںکا نقصان پہنچانے والی بڑی اور طاقتور مافیا کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا ہے۔ غیر قانونی اسٹیمرز، بینرز، برج پینل،موونگ پبلسٹی اور ہورڈنگز سائٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پرلوٹ مار میں مبینہ ملوث بلدیہ شرقی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ اور کلرک کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بلدیاتی اداروں میںکرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والی کرپٹ مافیا کے خلا ف شکنجہ سخت کرتے ہوئے بدعنوانیوں میں ملوث افسران کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کی تیاری کرلی ہے اور اس سلسلے میں کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے لیے سفارشات تیارکی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بلدیہ شرقی میں اشتہاری سائٹس، اسٹیمرز، بینرز، برج پینل،مونگ پبلسٹی ودیگر مواد کے ذریعے حکومتی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچانے میں مبینہ ملوث بلدیہ شرقی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ وقاص سومرو،اسسٹنٹ فضل عباس اور کلرک اخلاق احمد کے خلاف تحقیقات کے بعد چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔ کرپشن اور بدعنوانی ...

خواتین پرتشدد … خاتمے کیلئے قوانین کوبہتربنانا ہوگا!!

خواتین پرتشدد ایک عالمی مسئلہ ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے 25 نومبر کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن قرار دیا جس کے آغاز سے ہی ہر سال 16 روزہ آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے تاکہ خواتین کے حقوق و تحفظ کے حوالے سے دنیا کو آگاہی دی جاسکے۔ پاکستان میں خواتین کے مسائل کیا ہیں اور حکومت و سول سوسائٹی اس حوالے سے کیا کر رہی ہے ؟ اس بارے میں جاننے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ کنیز فاطمہ چدھڑ (چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی ) خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ بطور مسلمان ہمیں تو ساڑھے چودہ سو برس پہلے ہی اپنے حقوق مل گئے تھے مگر چونکہ اس خطے میں ہم نے ہندوئوں کے ساتھ بہت وقت گزارا ہے جس کی وجہ سے ہمارا معاشرتی نظام تبدیل ہوگیا۔ ہمیں وراثت کا حق دین اسلام نے دیا مگر آج صورتحال یہ ہے کہ ...

کورونا کیسز میں اضافہ، شہری ماسک پہننے سے گریزاں

 کراچی:  کراچی میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ کے باوجود شہری ماسک پہنے، سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ایس اوپیز پر عمل کے لیے تیار نہیں ، رواں سال نومبر میں آنے والی کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے۔ ، ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے حکومت سندھ نے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سخت پاپندیوں کا اطلاق کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک نہ پہننے والوں پر 500 روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی فیصلوں کے باوجود شہری ماسک پہننے کے لیے تیار نہیں، شہر کے بازاروں، عوامی مقامات اور دکانوں سمیت علاقوں اور محلوں میں کوئی بھی ماسک پہننے کو تیار نظر نہیں آتا، مختلف مقامات پر ماسک فروخت کرنے کے کام سے بڑی تعداد میں نوجوان وابستہ ہو گئے ہیں کم عمر بچے بھی ماسک فروخت کررہے ہیں میڈیکل اسٹورز کے علاوہ عام دکانوں پر ماسک موجود ہیں۔ کوروناکی دوسری لہرخطرناک ہے،بچنے کا واحدحل ماسک پہنناہے،ڈاکٹرقیصرسجاد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر قیصر سجاد نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرن...

جسمانی معذوردوسروں کا سہارا، ایوب نے خصوصی افراد کو 25 اسپورٹس ویل چیئرزفراہم کیں

 کراچی:  کورنگی کے رہائشی 38 سالہ محمد ایوب خان ڈیڑھ سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہوگئے۔ عمر بھر کی معذوری ان کی ہمت اور حوصلے کو کمزور نہ کرسکتی محمد ایوب نے بچپن میں اپنی معذوری کو کمزوری بنانے کے بجائے کھیلوں کی سرگرمیوں میں دلچسپی لینا شروع کی اور کم عمری سے کرکٹ کھیلنے لگے وقت گزرنے کے ساتھ دیگر کھیلوں میں بھی دلچسپی بڑھتی گئی اور انھوں نے اپنی صلاحیتوں اور ہمت کو منوانے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لینا شروع کردیا، محمد ایوب خان کے مطابق اسپیشل افراد بالخصوص ٹانگوں کی معذوری کا شکار افراد ویل چیئر پر بیٹھ کر کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن یہ درآمدی ویل چیئرز بہت مہنگے ہوتے ہیں۔ محمد ایوب نے 6 سال قبل اپنے لیے ایک اسپورٹ ویل چیئر بنائی جس کے ذریعے ان کے لیے کرکٹ کھیلنا آسان ہوگیا، ویل چیئر مکمل طور پر محمد ایوب نے خود ڈیزائن کی اور کاریگروں کی مدد سے اسے تیار کرایا، محمد ایوب نے مقامی سطح پر خصوصی افراد کے لیے اسپورٹس ویل چیئر ز مہیا کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور اب تک 25 ویل چیئر ز بناچکے ہیں جن میں کرکٹ کے علاوہ باسکٹ بال اور ٹینس کھیلنے کے ل...

بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی میں رکاوٹ بن گئی

 اسلام آباد:  بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث کاون ہاتھی کی کمبوڈیا روانگی مؤخر ہوگئی۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف روایتی ہٹ دھرمی کاون ہاتھی کی منتقلی میں رکاوٹ بن گئی، اب کاون کو صبح 5 بجے اسلام آباد سے کمبوڈیا روانہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کاون کو آج شام 5 بجے نورخان ایئربیس سے کمبوڈیا روانہ کرنا تھا جب کہ بھارت نے عین وقت پر 5 بجے اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت کی بجائے رات گئے اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت دی۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے عین وقت پر ہاتھی کی منتقلی کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کر دیئے، جان بوجھ کر فضائی پابندی عائد کی گئی۔ واضح رہے پاکستان میں 35 سال گزارنے کے بعد کاون اب دوسرے ہاتھیوں کیساتھ کمبوڈیا میں زندگی گزارے گا اور اس کی  خصوصی کنٹینر کے ذریعے منتقلی ہوگی۔ The post بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی میں رکاوٹ بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J9sIiL

کورونا ویکسین بنانے والی بھارتی کمپنی پرآزمائش میں شریک رضا کار کا مقدمہ

نئی دہلی:  بھارتی کمپنی کی زیر تکمیل کورونا ویکسین کی آزمائش میں شریک ہونے والے رضاکار نے اعصابی پیچیدگیاں پیش آنے کے باعث 5 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 40 سالہ شخص  کے وکیل این جی آر پرساد کا کہنا ہے کہ آزمائشی خوراک استعمال کرنے کے بعد میرے موکل کو اعصابی صحت سے متعلق شکایات پیش آئیں۔ اس لیے ہم نے سیرم انسٹی ٹیوٹ، انڈین کونسل فور میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر) ، آسٹرا زینیکا، ڈرگ کنٹرولر جنرل انڈیا، اینڈریو پولارڈ، چیف انویسٹی گیٹر، آکسفرڈ ویکسین ٹرائل ، آکسفرڈ یونیورسٹی اور دیگر کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔ وکیل کے مطابق دخواست دائر کرنے کے بعد  21 نومبر کو تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے تھے تاہم ابھی تک انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ بھیجے گئے نوٹس کے مطابق مدعی کی عمر چالیس سال ہے، اس کی شادی ہوچکی ہے اور اس کے 12 اور 7 سال کے دو بچے بھی ہیں۔ درخواست میں فریق بنائے گئے اداروں کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق جب مدعی کو معلوم ہوا کہ سری راما چندرا انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں آکسفرڈ یونیورسٹی کی ...

بھارت آمرانہ اور ظالمانہ مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے، دی اکانومسٹ

 لندن:  بین الاقوامی ہفت روزہ میگزین دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارت میں جمہوریت اور ریاستی اداروں کی تباہی کو بے نقاب کردیا ہے۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت کے وزراء نے ایک متنازعہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ضمانت منظور کروائی۔ بین الاقوامی معتبر جریدے کے مطابق گوسوامی کیس ہر گز آزادیٔ رائے کی نمائندگی نہیں کرتا۔ جریدے کا کہنا ہے کہ دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ایک آمرانہ اور ظالمانہ مستقبل کی طرف گامزن ہے، جہاں صرف طاقت اور طاقتور کا بول بالا ہے۔ یاد رہے کہ گوسوامی ایک متنازعہ صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ان کا شکار اکثر بھارت کی متنازعہ حکومتی پالیسی کے نقاد ہو تے ہیں جن کو وہ غدار اور پاکستان کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔من پسند لوگوں کی حکومتی پُشت پناہی، مودی کے بھارت کا وتیرہ بن چکی ہے۔ مُلک میں 60ہزار سے زائد مقدمات زیرِ التوا ہیں لیکن کٹھ پتلی عدالتیں صرف حکومتی من پسند لوگوں کی پُشت پناہی کرنے میں مصروف ہے۔ ان زیرِ التوا مقدمات میں اکثریت اقلیتی گروہوں سے ہے  جس میں  ایک چوتھائی سے زائد مقدمات وہ ہیں جن میں بے گناہ لوگ 1 سا...

کار کمپنی ٹیسلا کے مالک نے امیر ترین افراد کی فہرست میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

 واشنگٹن:  کار ٹیکنالوجی کی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے حصص میں اضافے کے باعث امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔  بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق دنیا کی امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرا نمبر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے حاصل کر لیا ہے تاہم ایمازون کے بانی جیف بیزوس اب بھی امیر ترین شخص ہیں۔ ٹیسلا کے شیئرز کو امریکا میں ایس اینڈ پی 500 میں شامل کیے جانے کی خبروں پر دنیا کی سب سے قیمتی کار بنانے والی کمپنی کے حصص خریدنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں اور اس طرح ایلون مسک کے جائیداد کی کُل مالیت 7.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 128 بلین ڈالر ہوگئی۔ ٹیسلا کمپنی کے حصص میں اضافہ اور منافع 15 ماہ کے مسلسل نقصان کے بعد ہوا ہے اور حیران کن طور پر ٹیسلا کی کاریں کورونا وبا کے باوجود اچھی تعداد میں فروخت ہورہی ہیں۔ ایلون مسک کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے بعد بل گیٹس تیسرے نمبر پر آگئے ہیں تاہم مائیکرو سافٹ کے شریک بانی برسوں تک دنیا کے سب سے امیر ترین شخص رہے تھے تاہم 2017 میں ایمازون کے جیف بیزوس نے بل گی...

نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 43 کسانوں کو ذبح کردیا

میدوگوری:  افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے کھیتوں میں کام کرنے والے 43 کسانوں کو ذبح کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کے گاؤں خوشوبے میں مسلح افراد کے حملے میں 43 افرد کو ذبح کردیا گیا جب کہ 6 دیہاتی شدید زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور 8 لاپتہ ہیں۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امدادی کاموں میں مصروف فوجی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں بوکو حرام کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی میدوگوری کے علاقے میں بوکو حرام نے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 22 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ ان علاقوں میں بوکوحرام اور مقامی مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ مقامی مسلح گروہوں کے کمانڈرز نے الزام عائد کیا ہے کہ بوکو حرام اس سے قبل بھی کسانوں، مچھیروں اور وزن اُٹھانے والے ورکز کو مخبر کہہ کر قتل کرتے آئے ہیں۔ The post نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 43 کسانوں کو ذبح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . ...

افغان شہر غزنی میں خودکش حملہ، 23 افراد ہلاک اور 16زخمی

غزنی:  افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ The post افغان شہر غزنی میں خودکش حملہ، 23 افراد ہلاک اور 16زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/36ib2u4

ساہیوال میں 8 سالہ بچی کے قاتل باپ اور چچا نکلے

ساہیوال میں 8 سالہ بچی کے قتل میں والد اور چچا سمیت دیگر رشتہ دار ملوث نکلے۔ ساہیوال میں گزشتہ روز اغواء کے بعد قتل ہونے والی دوسری کلاس کی کمسن طالبہ رخسانہ کے قتل میں والد چچا اور پھوپھی سمیت پھوپھا ملوث نکلے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کمسن رخسانہ کو اس کے باپ، چچا، پھوپھی اور پھوپھا نے گھر میں قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر گھر کے باہر پھینکی، بچی کو چھوٹی کلہاڑی کے ساتھ رات کو گھر میں بے دردی سے قتل کیا گیا، پولیس نے گھر سے بچی کے جوتے اور آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ والد اور رشتہ داروں نے مقدمہ بازی کی رنجش پر اپنی ہی بیٹی کو قتل کیا، پولیس نے والد اور پھوپھی کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار تمام رشتے داروں تک بڑھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں 8 سالہ بچی رخسانہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، اسپتال ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے بد فعلی کے شواہد ملے ہیں جب کہ بچی کے سر میں کھدال مارنے اور جسم پر تیز دھار آلے کے متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔   The post ساہیوال میں 8 سالہ بچی کے قاتل باپ اور چچا ...

جب بھارتی جرنیلوں نے پاکستان پر ’’چوتھی جنگ‘‘مسلط کی!

پچھتر سالہ وجاہت حبیب اللہ بھارت کے نامور ریٹائرڈ اعلی سرکاری افسر ہیں۔ انہیں 2002ء میں بھارت کے پہلے چیف انفارمیشن کمشنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ والد‘ عنایت حبیب اللہ بھارتی فوج کے میجر جنرل رہے جن کا تعلق یوپی کے مشہور تعلقہ دار خاندان سے تھا۔ وجاہت حبیب اللہ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ طویل عرصہ ڈیرہ دون میں واقع اسکولوں میں اندرا گاندھی کے دونوں بیٹوں‘ راجیو اور سنجے کے ہم جماعت رہے۔ ان کے خاندان بھی آپس میں ملتے جلتے تھے۔جب وجاہت حبیب اللہ سرکاری افسر بنے‘ تو وہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی‘ دونوں بھارتی وزرائے اعظم کے مدد گار اور معاون رہے۔ وجاہت حبیب اللہ صاحب کا تفصیلی تعارف اس لیے کرایا گیا تاکہ قارئین جان سکیں‘کہ وہ عام شخصیت نہیں اور ان کی باتیں وزن رکھتی ہیں۔حال ہی میں وجاہت حبیب اللہ کی انگریزی کتاب’’My Years with Rajiv: Triumph and Tragedy‘‘ بھارت میں طبع ہوئی ہے۔ اس میں انہوںنے راجیوگاندھی کے ساتھ گزرے اپنے وقت کا احوال بیان کیا ہے۔ کتاب میں کئی انکشافات سنسنی خیز اور چونکا دینے والے ہیں۔ ایک اہم انکشاف یہ ہے کہ وزیراعظم راجیو گاندھی اس بات سے بے خبر تھے کہ بھارتی افواج کے...

ماں نے 3 بچیوں کو کنویں میں پھینک کر چھلانگ لگادی، بچیاں جاں بحق

 راولپنڈی:  تھانہ گوجرخان کی حدود میں ماں نے تین بچیوں کو گہرے کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔ راولپنڈی میں تھانہ گوجرخان کے علاقے میں گھریلو رنجش پر دلخراش واقعہ پیش آیا۔ ماں نے تین بچوں کو گہرے کنویں میں پھینک کر خود بھی کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اس افسوس ناک واقعے میں تینوں بچے دم توڑ گئے لیکن ماں کو بچا لیاگیا۔ جاں بحق بچوں میں 6 ماہ کی انتہ، 5 سالہ ردا اور 3 سالہ نادیہ شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون اور جاں بحق ہونے والی بچیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایک ہی گھر سے 3 بچوں کے جنازے اٹھنے پر صف ماتم بچھ گئی اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے اور اس معاملے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔     The post ماں نے 3 بچیوں کو کنویں میں پھینک کر چھلانگ لگادی، بچیاں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36gEJLT

بند پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو ماہانہ 75 کروڑ روپے تنخواہ دی جارہی ہے، حماد اظہر

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کے معاملے پر بہت سیاست ہوگی، اور سیاست وہ کر رہے جو کہتے تھے کہ پی آئی اے خریدنے پر اسٹیل مل مفت دیں گے۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل مل ہمارا قومی اثاثہ ہے جسے درست کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے، ماضی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے آج سخت فیصلے کرنا پڑے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 2008 میں پاکستان اسٹیل مل منافع میں جارہی تھی، پیپلز پارٹی کی حکومت میں آنے کے بعد اسٹیل مل خسارے میں چلی گئی، مسلم لیگ (ن) کے دور میں اسٹیل مل کو بند کردیا گیا، گزشتہ پانچ سال سے اسٹیل مل بند ہے، اور 75 کروڑ روپے بند مل ملازمین کو تنخواہ کی مد میں ادا کی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیل مل پر 230 ارب روپے کا قرض ہے، ہماری حکومت بند مل کے ملازمین کو 55 ارب روپے ادا کر رہی ہے، بیل آؤٹ کے نام پر اب تک حکومتیں 92 ارب روپے ادا کر چکی ہیں، جن ساڑھے چار ہزار ملازمین کو نکالا جا رہا ہے انہیں ساڑھے 23 ارب روپے ادا کئے جائیں گے، سروس قوانین کے مطابق ہر ...

نواز شریف والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے بھی پاکستان نہیں آئے، اعجاز شاہ

ننکانہ صاحب:  وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے بھی پاکستان نہیں آئے۔ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، سکھ یاتریوں کی خدمت ہمارا قومی فرض ہے، سکھوں کے لئے کرتار پور بارڈر کو کھولا گیا ہے۔ پاکستانی حکومت دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے لیکن جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے، اس سے لگتا نہیں کہ دونوں حکومتیں قریب آئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ لہر کی وجہ سے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر میں نواز شریف کی حکومت ہے لیکن وہاں کورونا کے باعث مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کورونا کی وجہ سے اپنے سارے جلسے موخر کردئیے ہیں،اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، پی ڈی ایم کو چاہیے کہ وہ اپنی سیاست نہ چمکائیں۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عدالتوں سے سزا ہوئی ہے انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان واپس آ کر سزا کا سامنا کریں، نواز شریف اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت ک...

ایران کا اپنے جوہری سائنس دان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران:  ایران کے صدر حسن روحانی کے بعد اب تازہ بیان میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے ملک کی ایجنسیوں پر سائنس دان کے قتل کے ذمہ داروں کا تعین کرکے اُن کے خلاف جوابی کارروائی پر زور دیا ہے۔ روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے مقتول جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے ’محسن‘ پر فخر کرتا ہے اور اُن کے مشن کو ہر صورت ممکن کرنے کا عہد کرتا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ کار پر حملے میں ہلاک   ایران کے سپریم لیڈر نے ملک کی خفیہ اور تفتیشی ایجنسیوں کو سائنس دان کے  قاتلوں، سہولت کاروں اور محرکات کا پتہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ ایرانی سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای سے قبل  صدر حسن روحانی بھی ‘مناسب وقت’ پر محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے عندیہ دے چکے ہیں۔ ٹیل...

صومالیہ میں آئس کریم پارلر پر خودکش دھماکا، 7 ہلاک اور 10 زخمی

موغا ديشو:  صومالیہ کے دارالحکومت کے ایک آئس کریم پارلر پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک واقع آئس کریم پارلر کے مرکزی دروازے پر ایک شخص نے تلاشی کے بغیر جانے کی کوشش میں ناکامی پر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں الشباب نامی شدت پسند جماعت اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ رواں برس اگست میں ساحل کے قریب ایک لگژری ہوٹل پر الشباب کے بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اسی ماہ الشباب کے 4 جنگجوؤں کو دوران حراست ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا جس کے بعد الشباب نے فوجی اڈے پر حملہ کرکے 7 اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔ ...

ملتان میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکن قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل

ملتان:  انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن پارٹیوں کے کارکن تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں اپوزیشن کے اعلان کردہ جلسے کے حوالے سے گزشتہ چند روز کے دوران اپوزیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان محاذ آرائی شدت اختیار کرلی ہے۔ حکومت نے کورونا ایس او پیز کے تحت جلسے کی اجازت نہیں دی اور ملتان ڈویژن میں کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 9 مقدمات درج ہوچکے ہیں جب کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جلسہ ضرور ہوگا۔ ملتان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالیں اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کا رخ کیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قیادت علی موسی گیلانی کررہے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن عبدالرحمان کانجو اور طارق رشیدکی قیادت میں قاسم باغ اسٹیڈیم پہنچے، بعد ازاں جے یو آئی (ف) کے قافلے بھی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔ دوسری جانب کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کورونا کنٹرول ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ حکام کو ایس اوپیز کی خلاف ...

مراد علی شاہ بدستور کورونا کا شکار؛ دوسری رپورٹ بھی مثبت

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کورونا ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا کا شکار ہیں، 12 روز قرنطینہ اختیار کئے جانے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا لیکن اس بار بھی ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ میں اب بھی ہلکے بخار سمیت کچھ علامات بھی موجود ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے، انہوں نے رواں ہفتے دفتری اُمور بھی انجام دیئے تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 16 نومبر کو کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ The post مراد علی شاہ بدستور کورونا کا شکار؛ دوسری رپورٹ بھی مثبت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JmtCrS

ساہیوال میں قتل ہونے والی 8 سالہ بچی سے زیادتی کا انکشاف

ساہیوال:  ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے بد فعلی کے شواہد ملے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال میں 8 سالہ بچی رخسانہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، تاہم اب اسپتال ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی پوسسٹمارٹم رپورٹ میں بچی سے بد فعلی کے شواہد ملے ہیں، جب کہ بچی کے سر میں کھدال مارنے اور جسم پر تیز دھار آلے کے متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  بچی سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملزم کو 3 بار سزائے موت واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں بھی  ساہیوال میں 7 سالہ بچی کے اغوا، زنا اور قتل کا کیس سامنے آیا تھا، جس میں پولیس نے ملزم علی شیر کو ڈی این اے میچ ہونے پر گرفتار کیا تھا، اور ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال عبدالغفور نے ملزم کو اعتراف جرم کے بعد  3 بار سزائے موت اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔  ملزم نے ایک سال قبل چک 90  نو ایل کی کالونی میں گلزار احمد کی 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا تھا۔   The post ساہیوال میں قتل ہونے والی 8 سالہ بچی سے زیادتی کا انکشاف appeared first o...

پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو بیٹے سمیت شراب اسمگلنگ کیس میں نامزد

کراچی:  پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو کو بیٹے سمیت شراب اسمگلنگ کیس میں نامزد کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شراب کی منظم بلیک میں فروخت کے تانے بانے سانگھڑ جونیجو خاندان سے نکل آئے اور پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو کو بھی بطور ملزم نامزد کردیا گیا ہے، کیس میں ان کے بیٹے غیاث جونیجو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایم این اے روشن جونیجو کو تفتیش جوائن کرنے کی ہدایت کردی ہے، جب کہ ایم این اے روشن جونیجو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت حاصل کرلی ہے۔ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کسٹم نے عدالت میں عبوری چالان جمع کرایا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان نے شراب کے کنٹینر کے آگے پیچھے پولیس اسکوارڈ لگا کر حیدر آباد ٹول پلازہ کراس کرنے کی کوشش کی، اور بتایا گیا کہ ایک سرکاری کار کے ذریعے روشن جونیجو کے گاؤں پانی اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے،  سرکاری کار 2014 میں وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر اصغر جونیجو کو دی گئی، اب یہ گاڑی کس کے زیر استعمال ہے سندھ حکومت بتانے سے گریز کررہی ہے۔ چالان میں تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ  کسٹم حکام نے 6 ہزار شراب کی بوتلیں برآمد ک...

اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو برطرف کردیا، پاکستان پیپلزپارٹی برطرف کئے جانے والے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بحال کرے گی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  پاکستان اسٹیل نے 4544 ملازمین کو فارغ کردیا بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے، اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔ بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو برطرف کردیا، پی پی پی اسٹیل ملز کے تمام برطرف ملازمین کو بحال کرے گی، اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے فرار نہیں ہونے دینگے، ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔ https://t.co/0pfqqtZQY2 — BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 28, 2...