Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2019

روسی طالبعلم دوسروں کیلئے خوبصورت دستخط بناکر لاکھوں کمانے لگا

 ماسکو:  ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے دستخط (سگنیچر) خوبصورت اور مختلف ہوں۔ اسی ضرورت کے تحت روسی طالب علم نے دستخط تجویز کرنے کی سہولیات پیش کی ہے اور اب وہ لاکھوں میں کھیل رہے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس دستخط ڈیزائن کرانے آتی ہیں اور وہ اس کے لیے رقم وصول کرتے ہیں۔ اپنی آن لائن سروس کے تحت وہ تاجروں، مینیجروں اور دیگر کاروباری اور مشہور شخصیات کے لیے دستخط تیار کرتے ہیں اور لوگ خوش ہوکر اس کے لیے خطیر رقم ادا کرتے ہیں۔ ایوان جب 20 سال کے ہوئے تو انہیں اپنا پاسپورٹ بدلوانے کی ضرورت پیش آئی لیکن وہ اپنے پرانے دستخط سے اکتا چکے تھے اور خوبصورت دستخط کی تلاش میں تھے۔ اس موقع پر خطاطی کی ماہران کی ایک دوست نے ان کے لیے دستخط تیار کرکے دیئے اور اسے بنانے کا طریقہ بھی سکھیا۔ اس کے بعد ایوان کو دستخط تیار کرنے والی کمپنی کھولنے کا خیال آیا۔ اس کے بعد دونوں نے بعض دستخطوں کے نمونے انسٹا گرام پر ڈالے اور چند سو ڈالر کمپنی کی تشہیر میں خرچ کئے ۔ اگلے 12 گھنٹوں میں ان کے پاس پہلا کام آگیا اور کام اتنا بڑھا کہ انہیں ایک اور ڈیزائنرخوش خط کو ملازمت پر رکھنا پڑا۔ اس طرح ...

آزادی اظہاررائے کے نام پرمسلمانوں کے جذبات کومجروح نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

مکہ المکرمہ:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں جب کہ مسلم دنیا کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ بند کیا جائے۔  اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں اوآئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، دہشتگردی کواسلام سے الگ سمجھنا ہوگا، اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، مسلم دنیا کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ بند کیا جائے، نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کردیا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پردہشتگردی کا لیبل درست نہیں، مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرے جب کہ دنیا کواسلامو فوبیا سے نکلنا ہوگا۔ West must also be informed about pain the Muslims feel over blasphemy of #HolyProphet : PM @ImranKhanPTI addresses #OICSummit https://t.co/4Vf3K0SpDK #OICMakkahSummit @OIC_OCI @PakPMO @FaisalJavedKhan pic.twitter.com/JFgZBtvaLM — Radio Pakistan (@RadioPakistan) June 1, 2019 مسلم دنیا کی قیادت مغربی دنیا کو قائل کرے وزیراعظم نے اپنے ...

آخری گیند تک لڑنا ہے، وزیراعظم کا قومی ٹیم کو مشورہ

وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ دماغ میں شکست کا خوف گھسنے نہ دیں اور آخری گیند تک لڑنا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دماغ سے ہارنے کا خوف نکال دیں اور آخری گیند تک لڑنا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو نصیحت ہے کہ وہ میچ میں اپنا سو فیصد کارکردگی دکھائیں، میں بھی میچ سے پہلے کھلاڑیوں کو کہتا تھا اپنا 100 فیصد دینا، قوم کی دعائیں اورمدد سرفراز اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہے۔ The post آخری گیند تک لڑنا ہے، وزیراعظم کا قومی ٹیم کو مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2HN0VRz

شام، یمن اور بحرین میں ایران دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے، شاہ سلمان

مکہ:  سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ شام، یمن اور بحرین میں ایران دہشت گردوں کو معالی معاونت کے ساتھ اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے اور ایران کا سامنا کرنے کے لیے عالمی برادری سعودی عرب کی مدد کرے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرماں روا کی دعوت پر خلیجی ممالک کے سربراہان اور عرب لیگ کا اہم اجلاس آج اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں عرب رہنماؤں نے خطے میں امن کو نقصان پہنچانے اور تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عرب رہنماؤں نے متفقہ طور پر ایران کے شام اور بحرین میں منفی کردار کی سخت الفاظ میں مذمت کی جب کہ ایران کے بیلسٹک میزائل کے تجربات پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور متحدہ عرب امارات کے تین جزیروں پر ناجائز طور پر قابض ہونے پر ایران کو باز رہنے کی تنبہیہ کی گئی۔ Arab Summit final statement: Condemns the sabotage of 4 commercial ships in the Emirates. #Makkah #GCCArabSummit #MakkahSummits https://t.co/zkfjcwCBrV p...

مودی سرکار کی 57 رکنی کابینہ کا اعلان، سشما سوراج کی چھٹی

نئی دلی:  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی بھاری بھرکم کابینہ کے 57 اراکین کی وزارتوں کا اعلان کردیا ہے جس میں سابق وزیر خارجہ سشماسوراج کی چھٹی کردی گئی ہے اور سابق وزیر دفاع نرملہ سیتا رامن کا قلم دان تبدیل کردیا گیا ہے۔  ڈوبتی معیشت، فروغ پاتے جرائم اور لڑکھڑاتی خارجہ پالیسی کو سہارا دینے کے لیے وزیراعظم نریندرا مودی نے 57 اراکین پر مشتمل بھاری بھرکم کابینہ کی وزارتوں کا اعلان کردیا ہے جس میں میرٹ سے زیادہ بندر بانٹ نظر آئی۔ وزیراعظم مودی نے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ امیت شاہ پر داخلہ کی اہم وزارت وار دی جب کہ سشما سوراج کی چھٹی کردی گئی اور ان کی جگہ حیران کن طور پر سابق سیکرٹری وزارت خارجہ جے شنکر کو منصب دے دیا گیا۔ کابینہ میں یہ سب سے غیر متوقع تبدیلی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  نریندرا مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا پاک فوج کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی اور پائلٹ کو حراست میں لینے کے بعد عالمی سطح پر سبکی کا سامنے کرنے والے مودی نے سابق وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کو آزمانے سے گریز کیا اور راج ناتھ سنگھ کو و...

نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

 لاہور:  نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، ندیم ضیا، عمر ضیا، اور فرخان علی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق پیراگون سوسائٹی میں 93.6 فیصد شیئرز کے مالک خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور ندیم ضیا ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ اور خواجہ سلمان رفیق نے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مالی فوائد حاصل کئے، خواجہ برادران کیخلاف 122 افراد نے نیب کو بیانات قلمبند کروائے۔ The post نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس دائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2JS6iBc

پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

ٹھٹھہ:  پی آئی اے کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا اور پائلٹ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔ پی آئی اے کے تربیتی طیارہ کے انجن میں فنی خرابی کے باعث کیٹی بندر کے علاقے سمان گولائی کے مقام پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی جب کہ اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے، سیسنا 172  طیارے نے کراچی سے صبح 9 بجے اڑان بھری تھی، تقریباً  9 بجکر 40 منٹ پر اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، تاہم پائلٹ نےکمال مہارت سے طیارے کو کیٹی بندرکے قریب اتار لیا۔ طیارے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جب کہ پائلٹ اور زیر تربیت پائلٹ دونوں خیریت سے ہیں۔ The post پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2MmpHwh

ججز سے متعلق حکومتی ریفرنس کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

 اسلام آباد:  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس پر ایوان بالا میں قرارداد مذمت منظور کرلی گئی۔ سینٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز کے محاسبے سے متعلق حکومتی ریفرنس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ ایوان بالا نے حکومت کی مخالفت کے باوجود قرارداد مذمت کثرت رائے سے منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس واپس لیا جائے۔ The post ججز سے متعلق حکومتی ریفرنس کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Z4pHT7

جمعۃ الوداع کے موقع پر مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر میں جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس موقع پر جمعہ کی نماز میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعۃ الوداع کے سب سے بڑے اجتماع نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، مدنی مسجد عزیز آباد، کنز الایمان مسجد گرو مندر، فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی اور گلزار حبیب سولجر بازار میں ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعۃ الوداع کا بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بڑے اجتماع مسجد الشہدا اور بادشاہی مسجد میں ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اورامت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ روزہ دار رمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں کی رخصتی کے خیال سے آبدیدہ ہوگئے۔ دوسری جانب جمعۃ الوداع کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئےتھے، تمام چھوٹی بڑی مساجد پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ نماز جمعتہ الوداع کی...

حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد جوڈیشری چاہتی ہے، بلاول بھٹو

 اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد ججزچاہتی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ آج جوپارلیمنٹ میں ہوا وہ جمہوریت نہیں آمرانہ طریقہ تھا، حکومت نے اپوزیشن کے کسی رہ نما کوبولنے نہیں دیا، اسلام آباد میں دو دن قبل پُرامن لوگوں پرحملہ کیا گیا، دو اراکین کوگرفتارکیا گیا اورہماری خاتون ایم این اے پرتشدد کیا گیا۔ بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان میں حساس ایشوزچل رہے ہیں، حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد ججزچاہتی ہے جب کہ حکومت مشرف کا طریقہ کار اپنا رہی ہے۔ بلاول بھٹونے کہا کہ کل بھی مطالبہ کیا تھا کہ علی وزیر کے پروڈوکش آرڈر جاری کیے جائیں، حکومت نے جھوٹ بولا کہ میرا خط ان کو نہیں ملا۔ دوسری جانب (ن) لیگ کے سینیئررہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت عدلیہ کودباؤمیں رکھنا چاہتی ہے، آج پاکستان کی عدلیہ پرٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، حکومت نے ججزپردباؤ ڈالنے کی بدترین مثال قائم کی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ججزکے خلاف ریفرینسزواپس لے اوررات کے اندھیرے میں ریفرنسز بنتے ہیں جن کو کسی ک...

مریم صفدر کا وزیراعظم کے متعلق ناشائستہ لہجہ فرسٹریشن کا اظہارہے، فردوس عاشق

لاہور:  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ مریم صفدر کا وزیراعظم سے متعلق لب و لہجہ ان کی فرسٹریشن کااظہار ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ  انہیں خوف ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش اور سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی خسارے میں ہو گی، مریم صفدر کا وزیر اعظم پاکستان کے متعلق ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے۔   The post مریم صفدر کا وزیراعظم کے متعلق ناشائستہ لہجہ فرسٹریشن کا اظہارہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2YZRxj4

وزیرستان واقعے پر قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی

 اسلام آباد:  شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خار قمر چیک پوسٹ پر جھڑپ اور 13 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ حکومتی ارکان نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور اس کے ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے جبکہ پی ٹی ایم کے حامیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ اس پر حزب اختلاف نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نشستوں سے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان کی تقریر پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی نشست پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج میں حصہ لیا۔ خرم دستگیر نے ایس پی طاہر داوڑ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کے حوالے سے حقائق نہیں بتائے گئے، حکومت بتائے کہ ایک ایس پی کو دو صوبوں سے گزار کرکیسے افغانستان لے جایا گیا، طاہر داوڑ ایک بہادر افسر تھا، حکومت انکے قتل پرخاموش کیوں ہے؟۔ شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ پچھلے ادوار میں پختون قوم کو 1979 سے پہلے والی شناخت بتانا ض...

اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی

 اسلام آباد:  حکومت نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی ہوگئی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد میں ایک سال کے جرائم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چھ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جرائم میں 35.16 فیصد کمی آئی، گزشتہ سال جرائم کے کیسز 1453 تھے جو رواں سال 938 رہ گئے۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ دارالحکومت میں ناکے، سرچ آپریشن، اچانک چیکنگ اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاتی ہے، گزشتہ برس قتل کے مقدمات 56 تھے جبکہ رواں برس ان کی تعداد 53 ہے، زناء اور اغواء کے واقعات 198 سے کم ہوکر 145 رہ گئے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اور چوری کے واقعات بھی 323 سے کم ہوکر 183 ہوگئے، گاڑی چوری کے واقعات 142 سے کم ہوکر 104 تک رہ گئے، موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں 279 سے کم ہوکر 144 ہوگئیں۔ The post اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WfuCUc

ن لیگ کا ججز کے خلاف ریفرنسز پر پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) نے ججز کے خلاف حوکمتی ریفرنسز پر پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہوا۔  ایاز صادق، رانا تنویر، مریم اورنگزیب، مشاہد اللہ خان، راناثناءاللہ اور دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ شرکا نے عدلیہ پر حکومت کی جانب سے جج صاحبان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا۔  ن لیگ نے ججز کے خلاف ریفرنسز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ ن لیگ نے اصولی موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، ریفرنسز کے خلاف احتجاج کا ہر آپشن استعمال کریں گے،  ریفرنس عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے اور عدلیہ پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ The post ن لیگ کا ججز کے خلاف ریفرنسز پر پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2IeGAUq

انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز کی شہریوں سے ’’لوٹ مار‘‘

کراچی:  رمضان کے آخری عشرے میں انٹرسٹی بس ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا۔ کراچی سے اندرون ملک آبائی علاقوں میں عید الفطر منانے کے لیے جانے والے مسافر ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرایے ادا کرنے پر مجبور ہیں،حکومت ہرسال کی طرح اس بار بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں سے کراچی میںروزگارکیلیے آنے والے محنت کش اور سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین عید منانے کیلیے اپنے آبائی علاقوں میں جارہے ہیں،ان مسافروں کی روانگی کا آغاز ماہ رمضان کے آغاز سے ہی شروع ہوجاتا ہے تاہم رمضان کے آخری عشرے میں انٹرسٹی بس اڈوں میں بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ کراچی سے اندرون سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر جانے والے روٹس پر مسافروں کی گہماگہمی دیکھنے میں آرہی ہے ، بیشتر بسوں میں نشستوں سے زائد مسافر بھیڑ بکریوںکی طرح ٹھونسے جارہے ہیں ، مسافرانتہائی تکلیف دہ حالات میں سفر کرنے پر مجبور ہیں،بیشتر انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز کراچی تا اسلام آباد و راولپنڈی فی مسافر3 ہزار300روپے وصول کیا جارہا ہے۔ درمیانی فاصلوں کے علاقوں تلہ کنگ اور چکوال کے لیے بھی 3 ہزار300 رو...

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید

 سری نگر:  ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا۔ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جمعتہ الوداع کے روز بھی نہ رک سکا، مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند ذاکر موسیٰ کی شہادت کے چوتھے روز مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا گیا جب کہ 2 روز قبل ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز نے نوجوان کو آپریشن کی آڑمیں فائرنگ کرکے شہید کیا۔ The post مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2IdyETh

پودوں، مٹی اور قدرتی رنگوں سے پینٹنگ کرنے والا بے گھر مصور

کیرالا:  بھارت میں ایک بے گھر فن کار خداد صلاحیتوں کا مالک ہے اور وہ کوئلے،قدرتی رنگوں، پودوں کے اجزا اور مٹی وغیرہ سے دیواروں اور عمارتوں پر بڑی پینٹنگ اور میورل بناتا ہے۔ ملگجی ڈاڑھی اور میلے کپڑوں میں ملبوس یہ شخص کولم شہر کی  سڑکوں پر رہتا ہے اور لوگ اسے راجو کے نام سے پکارتے ہیں جو اس کا اصل نام نہیں ہے۔ تاہم یہ ایک کہنہ مشق فنکار ہے جو گزشتہ 8 برس سے شہریوں کو اپنے فن سے محظوظ کررہا ہے۔ کئی دیواروں اور عمارتوں پر اس نے حیرت انگیز پینٹنگ اور منظرنامے تخلیق کئے ہیں۔ یہ پتوں کو بطور برش استعمال کرتا ہے اور پودوں کے اجزا، کوئلے اور گارے کو رنگ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ لوگ راجو کے پس منظر اور زندگی کے بارے میں جاننے کے خواہشمند نہیں لیکن جب بھی یہ کوئی نیا کام شروع کرتا ہے لوگ اس کے گرد جمع ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ وہ جدید اشیا استعمال نہیں کرتا لیکن اس کے فن پارے کسی شاہکار سے کم نہیں ہوتے اور تکمیل کے بعد لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ جاتےہیں۔ راجو مختلف رنگوں کے پتوں کو زمین پر پیس کر مختلف رنگ بناتا ہے اور اس میں اپنے ہاتھوں سے مٹی ملاتا جاتاہے جس سے براؤن اور سیاہ رنگ بنتے ہیں...

کراچی میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کو لے ڈوبا

کراچی:  بہادر آباد میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کولے ڈوبا جب کہ شہری سے لوٹ مار ہوتے دیکھ کر سیکیورٹی گارڈ گھربنگلے کا دروازہ بند کرکے اندر بھاگ گیا۔ شہرقائد میں اناڑی سیکیورٹی گارڈزکے کارناموں کا سلسلہ جاری ہے بہادر آباد میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کولے ڈوبا واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری گاڑی سے اتربنگلے کی جانب جا رہا ہے اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈکیت شہری کی جانب آتے ہیں تو شہری بھاگ کر بنگلے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا ہے تاہم بنگلے کا دروازہ نہیں کھلتا۔ اسی دوران ایک ڈکیت شہری تک پہنچ جاتا ہے اور شہری کے ہاتھ میں موجود بیگ چھیننے کی کوشش کرتا ہے توبیگ میں موجود رقم نیچے گرجاتی ہے ڈکیت زمین پر پڑی رقم اٹھانے میں مصروف ہوتا ہے تو شہری بنگلے کا دروازہ کھلنے پر اندر چلا جاتا ہے اور دروازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ باہر نکل کر جھانکتا ہے اور ڈاکوؤں کو دیکھ کر ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے واپس اندر بھاگ جاتا ہے۔ مسلح ڈکیت تمام رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہو جاتے ہیں اور واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ ڈاکوؤں ک...

آج کراچی میں گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان

کراچی:  آج (جمعے) کو گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے جب کہ پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہنے جبکہ گرمی کا پارہ 37سے39ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کم سے کم درجہ حرارت 28اور ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ریکارڈ ہوا۔ The post آج کراچی میں گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2MkQnxt

پولیس آرڈر 2002، گورنر نے اسمبلی کا منظور کردہ بل اعتراض لگا کر واپس کر دیا

کراچی:  سندھ پولیس میں اصلاحات کا بل پولیس آرڈر2002 ترمیمی بل 2019 گورنرسندھ نے آئینی اعتراضات کے ساتھ سندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنرہاؤس میں صحافیوں کے اعزازمیں افطارڈنرکے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آرڈرمیں یک طرفہ ترامیم کرکے آئی جی سندھ سمیت اعلی پولیس افسران کوہٹانے کے تمام اختیارات سندھ حکومت نے حاصل کرلیے ہیں، بل پر دیگرآئینی اعتراضات کے باعث اسے غورکے لیے جمعرات کوسندھ اسمبلی کوواپس بھیج دیا ہے۔ اس موقع پرتحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی ، قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی ، پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ دیگربھی موجود تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 143 کے تحت مجلس شوری کامنظورکردہ قانون مقدم ہے، سندھ اسمبلی میں منظورکردہ پولیس اصلاحات کا ترمیمی بل عدالت کے فیصلے کے برخلاف ہے اوراس سے مطابقت نہیں رکھتا، اعلی عدالت کافیصلہ ہے کہ پولیس کی کمانڈ آئی جی پولیس کے پاس ہونی چاہیے مگر بل کے مطابق سندھ پولیس کے بیشتر اختیارات صوبائی حکومت نے اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بل کے تح...

رتو ڈیرو کے بعد شکارپور میں بھی ایچ آئی وی کا انکشاف

کراچی:  رتو ڈیرو کے بعد شکارپور میں بھی ایچ آئی وی کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے کہا ہے کہ گلے میں پھندا لٹکی لاش زرینہ نامی خاتون کی ہے جس کی7مئی کو رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی سینٹرمیں تصدیق کی گئی تھی اور 9مئی کوایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر لاڑکانہ میں متوفیہ کو رجسٹرڈ کیا گیا جس کا محکمہ صحت کے ریکارڈ کے مطابق رجسٹریشن نمبر2473ہے۔ زرینہ رند ضلع شکار پور تعلقہ گڑھی یٰسین کے ٹاؤن دکھن کی رہائشی تھی، 3 مئی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر شکارپور میں ابتدائی خون کی اسکریننگ میں ایچ آئی وی پازٹیوکی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد متوفیہ زرینہ کا اس کے اہلخانہ کے خون کے نمونے لیکر صوبائی ریفرل لیبارٹری سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام سول اسپتال کراچی بھیجے گئے تھے جہاں اس کو ایچ آئی وی پازٹیوکی تصدیق کی گئی جس کے بعد زرینہ کو لاڑکانہ کے کے ایچ آئی وی سینٹر میں رجسٹرڈکے لیے بھیجا گیا تھا جہاں 9مئی متوفیہ زرینہ کے علاج کیلیے Anti Retro viral تھراپی شروع کردی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشکار پور ڈاکٹروحید نے متوفیہ زرینہ کو ایچ آئی وی پازٹیوکی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس کو ...

سیاسی جماعتیں ٹکڑوں میں تقسیم، مسلم لیگ سرفہرست

پشاور:  الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد107تک پہنچ گئی ہے جنھیں انتخابی نشانات الاٹ کے جاچکے ہیں جب کہ سب زیادہ مسلم لیگ کے نام سے جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق مختلف گروپوں میں تقسیم مسلم لیگ سر فہرست ہے جس کے12ٹکڑے ہوچکے ہیں، اب تک ن لیگ کے علاوہ پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال فضل حق، پاکستان مسلم لیگ لیگ آرگنائزیشن، پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق شہید، پاکستان مسلم لیگ جونیجو، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، پاکستان مسلم لیگ کونسل، پاکستان مسلم لیگ، عوامی مسلم لیگ پاکستان، آل پاکستان مسلم لیگ اور آل پاکستان مسلم لیگ جناح شامل ہے۔ اسی طرح حکمراں جماعت تحریک انصاف کا شیرازہ بھی3حصوں میں بکھر چکاہے تحریک انصاف کے علاوہ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان تحریک انصاف گلالئی شامل ہے۔ پیپلزپارٹی کے علاوہ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین، پیپلزپارٹی ورکرز اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے نام سے رجسٹرڈ ہیں ، متحدہ قومی مومومنٹ کے بھی2 حصے ہوچکے ہیں الیکشن کمیشن کے پاس متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مہاجر قومی موومنٹ پاکستان شامل ہے۔ جے یوآ...

وزیراعظم کی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

مکہ المکرمہ:  وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ اداہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھِی عمرہ ادا کیا۔ عمرہ کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا بھی کی۔ گزشتہ روز وزیراعظم 14 ویں اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ وزیراعظم پہلے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے  روضہ رسول پر حاضری دی اورمسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔ The post وزیراعظم کی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2QDwRL8

الوداع اے ماہِ رمضان! الوداع

مہینوں کا سردار ماہِ رمضان المبارک سایہ فگن ہونے کے بعد اب ہم سے رخصت ہونے کو آیا ہے۔ یہ مبارک مہینہ چند دنوں بعد ہم سے روپوش ہوجائے گا۔ سحری کے پُرنور لمحات اور افطاری کی بابرکت ساعات اب ہمیں الوداع کہہ رہی ہیں۔ تراویح جیسی عظیم عبادت ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ ایسا مبارک مہینہ ہم سے پردے میں چھپنے والا ہے جس میں روزانہ کئی گناہ گاروں کو بخش دیا جاتا تھا۔ جن مسلمانوں نے اس کی عظیم المرتبت قدر کو پہچانا، وہ اپنے دامن میں کثیر رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے میں کام یاب ہوگئے اور اپنے لیے بخشش کا پروانہ لکھوا لیا۔ انہوں نے اپنی روح کو آلودگی سے پاک کرلیا۔ لیکن جو اس کی قدر و منزلت کو نہیں پہچان سکے اور اس مہینے کو عام مہینوں کی طرح گزارا وہ خیر کثیر سے محروم رہے۔ حالاں کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمارے دلوں کو کدورتوں سے پاک کرنے آیا تھا۔ نفسانی خواہشات کی نجاست سے پاک کرنے آیا تھا۔ ہماری آلودہ روح کو شفاف کرنے آیا تھا۔ یہ مبارک مہینہ ہمارے گناہوں کو نیکیوں میں بدلنے آیا تھا۔ یہ مہینہ ہمیں عبادت کی لذت دینے آیا تھا۔ ایمان کی حلاوت سے سرفراز کرنے آیا تھا۔ جسمانی نظام درست کرنے آیا تھا۔ ہما...

گرین شرٹس شکستوں کی دلدل سے نکلنے کیلیے بے چین، ویسٹ انڈیز سے آج مقابلہ

ناٹنگھم:  ورلڈ کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گا جب کہ گرین شرٹس نے شکستوں کے دلدل سے نکلنے کی ٹھان لی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف آج سے ناٹنگھم میں شیڈول میچ سے کررہی ہے، گرین شرٹس کواس وقت ناکامیوں کے ایک طویل سلسلے سے جان چھڑانے کا بھی چیلنج درپیش ہے، وہ گذشتہ 10 ون ڈے میچز میں لگاتار ناکامی سے دوچار ہوچکے جبکہ واحد وارم میچ میں افغانستان کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،بنگلہ دیش سے دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان کی قوت ہمیشہ سے فاسٹ بولنگ رہی مگر اب اس کے بارے میں بھی ابہام پایا جاتا ہے، محمد عامر کو آخری لمحات میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، حسن علی اگرچہ اٹیک کو لیڈ کریں گے مگر گذشتہ برس کے ایشیا کپ کے بعد سے خود ان کی بولنگ ایوریج 60 کے قریب ہے۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستانی بیٹنگ جدید کرکٹ سے ہم آہنگ ہوتی ہوئی دکھائی دی، 4 مکمل ہونے والے میچز میں سے 3 میں گرین شرٹس نے 340 یا زائد رنز بنائے مگر اس کے باوجود ان تمام میچز میں فتح ہاتھ نہ آئی۔ اب پاکس...

30 جون تک اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کو بعد میں موقع نہیں ملے گا، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جن کی بے نامی جائیدادیں ہیں اور وہ ٹیکس نہیں دیتے ان کو 30 جون تک موقع مل رہا ہے کہ وہ اپنی بے نامی جائیدادیں ظاہر کردیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نے قوم کے نام  اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنےعوام کی خدمت نہیں کر سکتا جب تک وہاں کے لوگ ٹیکس نہ دیں، 22  کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس فائلر ہیں، یعنی ایک فیصد پاکستانی 22 کروڑ عوام کا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو ناممکن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر لوگ ٹیکس نہ دیں تو حکومت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت نہیں کرسکتی، نہ ہی اسپتال بن سکتے ہیں نہ ہی اسکول و دیگر عوامی ادارے بنائے جاسکیں گے۔ اثاثوں کی ڈیکلیریشن کے لئے متعارت کرائی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سب سے آسان اسکیم ہے، اس اسکیم کے تحت وہ لوگ جن کی بے نامی جائیدادیں ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے ان کو 30 جون تک موقع مل رہا ہے کہ وہ اپنی بے نامی جائیدادیں ظاہر اور ٹیکس ادا کردیں، 30 جون کے بعد کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 30 جون کے بعد آپ کو موقع نہیں ملے گا کیوں ک...

کوئٹہ میں پولیس وین پرحملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا

کوئٹہ:  میکانگی روڈ پر پولیس وین پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میکانگی روڈ پر پولیس وین پر دہشت گرد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق مارے گئے حملہ آور کے جسم کے ساتھ بارودی مواد بندھا ہوا تھا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنادیا۔ The post کوئٹہ میں پولیس وین پرحملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2K8KnVM

نوازشریف کی طبیعت خراب ہے انہیں 3 بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا، مریم نواز

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا  ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبیعت خراب ہے اور انہیں 3 بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بتایا ہے کہ آج نوازشریف سے ملاقات کے دوران پتہ چلا کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبیعت خراب ہے اور انہیں 3 بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا، لیکن نوازشریف  نے مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے، یہ معاملہ اب اللّہ اور ان کے درمیان ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ایک ذریعے سے پتہ چلا کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے، پورا ہفتہ کوشششوں کے باوجود بھی نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات “اوپر“ سے یعنی ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے اور کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟۔ ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوششش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ ا...

ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان

لاہور:  آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی 95 روپے فی کلو ہو جائے گی۔ عرفان کھوکھر نے بتایا کہ قیمت میں کمی سے گھریلو سیلنڈر 180 روپے اور کمرشل سیلنڈر 680 روپے سستا ہو جائے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق بھی آج رات سے ہی ہوگا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہے، اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔ The post ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WyJPiu

نریندرا مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا

نئی دہلی:  بھارتی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بی جے پی کے نریندرا مودی نے مسلسل دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کرلی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے راشٹرا پتی بھون (ایوان صدر) میں نئی بھارتی حکومت نے حلف اٹھالیا، نریندرا مودی سے بھارتی صدر رام ناتھ کوبند نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں نے شرکت کی جن میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ بنگلا دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کی سرکردہ شخصیات بھی شامل ہیں۔ 2014 میں نریندرا مودی نے اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی مدعو کیا تھا تاہم اس مرتبہ پاکستان سے کسی بھی اعلیٰ سرکاری شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔ بھارتی وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کے بعد نئی بھارتی سرکار کے وزرا کی حلف برداری کا سلسلہ شروع ہوا۔ مودی کی کابینہ میں راج ناتھ سنگھ، نیتن گدکڑی، امیت شاہ، ہردیپ سنگھ پوری، دیوی سدانندا گودا، نرملا سیتا رام، رام ولاس پاسوان، سمرتی ایرانی اور مختار عباس نقوی سمیت 24 وزرا شامل ہیں۔ مودی کی نئی کابینہ میں سشما سوراج اور ارون جیٹلی جیسے اہم رہنما شامل نہیں۔ 2014 ...

آرمی چیف نے دو فوجی اور ایک سویلین افسر کی سزا کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے 2 افسران سمیت 3 افراد کی سزا کی توثیق کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2 فوجی افسران سمیت 3 افراد کی سزا کی توثیق کردی ہے، سزا پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال، بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور حساس ادارے کا ملازم ڈاکٹر وسیم شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت جب کہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور حساس ادارے کے ملازم ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے افراد پر ملک کے ساتھ غداری، حساس راز و معلومات غیرملکی ایجنسیوں پر افشاں کرنا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام ثابت ہوا ہے، اور ان افسران کے خلاف الگ الگ کیسز میں پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران مختلف رینک کے 400 افسران کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں جس میں سروس سے برطرفیاں بھی شامل ہیں۔   The post آرمی چیف نے دو فوجی اور ایک سویلین اف...

ڈگمگاتی صحافت میں خواتین صحافی پرعزم

رابعہ کی خواہش تھی کہ وہ صحافت میں ماسٹر کرکے ان لوگوں کی آواز بنیں گی جن کا پوچھنے والہ کوئی نہیں ہوتا۔ رابعہ پشاور کے دور دراز گاوں سے تعلق رکھتی ہیں جس کے والدین نے ان کو بمشکل یونیورسٹی میں داخلہ دلوایا اور اپنے بچی کی خواہش پوری کرنے کے لیے رابعہ کے باپ نے اپنے ایک قریبی دوست سے قرض لے لیا۔ ’’میرے والدین نے مجھے داخلہ تو دلوادیا لیکن وہ اس بات کی طرف کبھی بھی قائل نہیں تھے کہ ہماری بیٹی مردوں کے ساتھ ایک دفتر میں کام کریں گی یا کیمرے پر ائے گی‘‘۔ رابعہ کا کہنا تھا کہ شروع میں میرے والدین اس طرف قائل نہیں تھے کہ میں میڈیا کو بطور رپورٹر جوائن کروں کیونکہ یہ 2009 کا سال تھا جب خیبر پختونخواہ اور قبائلی اضلاع دہشت گردی کی لپیٹ میں تھے اور پشاور میں ائے روز بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوتے تھے لیکن میں نے اپنے والدین کو بمشکل قائل کیا اور ان کو اعتماد دیا کہ وہ پشاور سمیت خیبر پختونخواہ اور قبائلی اضلاع کے ان خواتین کی اواز بنے گی جو کہ مرد رپورٹرز سے اپنے مسائل اور مشکلات بیان  نہیں کرسکتی اور اسی طرح میں نے ریڈٰیو سے اپنے کیرئر کا اغاز کیا اور آج کل ایک بین الاقوامی ...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں نیٹو کے نمائندے کی ملاقات

 راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینیئر نمائندے برائے افغانستان سرنکولس نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے نیٹو کے سینیئر نمائندے برائے افغانستان سرنکولس نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علاقائی امن وسلامتی اور پاک افغان سرحدی انتظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل سےمتعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں نیٹو کے نمائندے کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2JLkBHF

پیٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو موصول

 اسلام آباد:  اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے کی تجویز دی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے، اور اوگرا کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے، جس کے تحت یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  پیٹرول  مزید مہنگا ہونے کا امکان اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 99 پیسے بڑھا کر نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے بڑھا کر 116 روپے 95 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 69 پیسے بڑھا کر 98 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگ...

جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، نواز شریف

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا سراسر نا انصانی ہے، مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طور پر بلایا جائے، عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے، پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی تہمتوں کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام ہے کہ عدلیہ کی آزادی، تحفظ اور دفاع کے لئے ڈٹ جائیں، میں آئین و قانون کے لئے قربانی دے رہا ہوں، ’ووٹ کو عزت دو‘ کی سزا کاٹ رہا ہوں اوراس کے لئے ایک تو کیا اس طرح کی...

کابل میں فوجی اکیڈمی پرخودکش حملے میں 6 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت میں فوجی اکیڈمی کے قریب خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق کابل میں خود کش حملہ آور نے فوجی اکیڈمی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے قریب ایک فوجی اہلکارنے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کسی بھی گروپ نے فوری طور پراس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ The post کابل میں فوجی اکیڈمی پرخودکش حملے میں 6 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2wvrAf7

ہنگری میں کشتی ڈوبنے سے جنوبی کوریا کے 7 سیاح ہلاک

بڈاپسٹ:  وسطی یورپی ملک ہنگری میں کوریائی سیاحوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 21 لاپتہ ہوگئے۔ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں دریائے ڈینوب میں جنوبی کوریائی سیاحوں کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جب کہ 21 لاپتہ ہیں۔  حکام نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاک 7 افراد کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔ ہنگری کی قومی ایمبولینس سروس کے مطابق کشتی پر جنوبی کوریا کے 33 سیاح اور عملے کے 2 مقامی افراد سوار تھے۔ اب تک ڈوبنے والے سات افراد کو بچایا جاچکا ہے۔  جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے اس امدادی کارروائی میں ہنگری کی مدد کے لیے تمام ممکنہ وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ The post ہنگری میں کشتی ڈوبنے سے جنوبی کوریا کے 7 سیاح ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/30Ucg9V

بنوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

بنوں:  علاقہ ہاتھی خیل بنوچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بنوں کے علاقے ہاتھی خیل بنوچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچادی گئی ہیں، پولیس نے قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ The post بنوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EJenE7

حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری            

لاہور:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معزز ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجی طور پر مستعفی ہو گئے ہیں، تحریک انصاف سیلیکٹڈ جمہوریت اور سیلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے۔ As mentioned in my press conference yesterday govt attack on democracy & judiciary continue. Honorable additional attorney general has resigned in protest. PTI wants selected govt, selected judiciary & selected media. all power must pass to the people or everything will perish. https://t.co/OLG6GhljAk — BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 30, 2019 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے،  تمام اختیارات عوام کو منتقل کیا جائے ورنہ سب برباد ہو جائے گا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں؛  حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف بیرون...

امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایران

تہران:  ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ویب سائٹ پرجاری اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران یہ پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ امریکا سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے کیونکہ پہلے بھی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوابلکہ الٹا نقصان ہوا، ہم انقلاب کی بنیادی اقدارپر کوئی بات چیت نہیں کریں گے اورہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ایران کا یہ بیان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر معاہدے کا امکان موجود ہے۔ اس سے پہلے ایرانی صدرحسن روحانی نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکا ایران پرعائد پابندیاں ختم کردے تواس کے ساتھ بات چیت ممکن ہے۔ The post امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایران appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2KfAzJx

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف نیب ریفرنس دائر

 کراچی:  نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ نیب کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹا، 4 بیٹیاں، ایک بھائی اور ملازم سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی نے ایک ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کےاثاثے بنائے ہیں، آغاسراج درانی اور دیگر اہلخانہ سے 11 کروڑروپے کی قیمتی گھڑیاں اور لاکر سے ساڑھے3 سو تولہ سونا برآمد ہوا، غیرقانونی اثاثہ جات میں گھر اور 35 گاڑیاں شامل ہیں۔ ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی نے غیر قانونی آمدن سے بنائی گئیں جائیدادیں فروخت بھی کردی ہیں، اثاثوں میں 11گاڑیاں اور بیٹے، بیوی اور بیٹیوں کے نام پر کراچی اور ایبٹ آباد میں جائیداد ہیں، دوران تفتیش آغا سراج درانی نے آمدنی 8 کروڑ بتائی تھی۔ The post اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف نیب ریفرنس دائر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/30TbKcm

سیکیورٹی فورسز نے محسن داوڑکوگرفتارکرلیا، ذرائع

شمالی وزیر ستان:  ذرائع کے مطابق محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کے دوران شمالی وزیرستان سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑکو  گرفتارکرلیا ہے جبکہ محسن داوڑ کے ساتھی علی وزیرکو پہلے ہی سیکیورٹی فورسز اپنی حراست میں لے چکی ہے۔ دو روزقبل محسن داوڑ کے ساتھی نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ خارقمرچیک پوسٹ پر حملے کے وقت مسلح شخص محسن داوڑ تھا۔ ڈاکٹرعالم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ محسن داوڑ مسلح گارڈ کے ساتھ تھا جب کہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والا گروہ بھی محسن داوڑ اور علی وزیر کی کمان میں کام کررہا تھا۔ اس سے قبل علی وزیر کی بھی لوگوں کو مشتعل کرتے اور فوج پر حملہ کرنے پر اکسانے کی ویڈیو سامنے آ چکی ہے۔ The post سیکیورٹی فورسز نے محسن داوڑکوگرفتارکرلیا، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VZqG4P

جعلی اکاوٴنٹس کیس؛ نیب نے آصف زرداری کیخلاف ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

 اسلام آباد:  ہائی کورٹ میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ نیب نے جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا۔ جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ جعلی بنک اکاؤنٹس کے کھولنے اور ٹرانزیکشنز کا وقت کون سا ہے؟۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ 2014 اور 2015 کے دوران یہ اکاوٴنٹس کھولے گئے اور آپریٹ ہوئے، یہ تہہ در تہہ انتہائی پوشیدہ پیسوں کی منتقلی کا بھیانک جرم ہے، جعلی اکاؤنٹس کسی دوسرے شخص کے نام اصل بینفشری کو ظاہر کیے بغیر بنائے گئے، ہولڈر کی مرضی کے بغیر جو اکاؤنٹس کھولے اور چلائے جائیں وہ جعلی اکاؤنٹ ہیں۔ The post جعلی اکاوٴنٹس کیس؛ نیب نے آصف زرداری کیخلاف ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2KbOtfL

ججز کیخلاف سازش ہوئی تو 2007 سے بڑی تحریک چلائیں گے، سندھ ہائیکورٹ بار

 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ بار نے خبردار کیا ہے کہ اچھے ججز کو فارغ کردیا گیا تو عدلیہ کا برا حال ہوجائے گا اور ان ججز کی بحالی کے لیے 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے۔ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلی عدالتوں کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار رشید رضوی اور دیگر وکلا رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سخت مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا رشید اے رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو سازش کل ہوئی ہے وہ اکتوبر میں شروع ہوئی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کی گئی کہ ان کا سپریم کورٹ میں تقرر ہی غلط ہے، اگر اچھے ججز کو فارغ کردیا گیا تو عدلیہ کا برا حال ہوجائے گا جس کے خلاف 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے۔ The post ججز کیخلاف سازش ہوئی تو 2007 سے بڑی تحریک چلائیں گے، سندھ ہائیکورٹ بار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2HLnndN

کفایت شعاری مہم؛ اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 63 کروڑ روپے کی بچت

اسلام آباد:  پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پربچت ہوئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے۔ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم پرعمل درآمد جاری ہے، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پربچت ہوئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچت مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کردیا۔ اسمبلی کے کل بجٹ کا اٹھارہ فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا، رقم تحائف، خاطر مدارت اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی، اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دوروں میں کمی سے بھی بچت ہوئی۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی اور ترقی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ The post کفایت شعاری مہم؛ اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 63 کروڑ روپے کی بچت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2YSNBAT

نالائق اعظم نے جسٹس قاضی فائز پر کیس کرکے تشویش میں مبتلا کردیا، راناثنااللہ

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نالائق اعظم نے جسٹس قاضی فائز پر کیس کرکے تشویش میں مبتلا کردیا۔ راناثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اعظم نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی پر کیس کرکے قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا، قاضی فائز عیسی کی ایمانداری پر پوری قوم متفق ہے، اپوزیشن کو ریلیف دینے والے ججوں کیخلاف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، عدلیہ کی طرف بڑھتے قدموں کو نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو جعلی حکومت کیخلاف مزاحمت کرنا پڑے گی، جوحکومت کیخلاف مزاحمت میں شریک نہیں ہو گا وہ پاکستان کا خیرخواہ نہیں، تمام جماعتوں کے کارکن اسلام آباد پہنچے تو ان کو دیکھیں گے، سلیکٹ حکومت،سلیکٹ عدلیہ،سلیکٹ میڈیا بنائی جا رہی ہے، پارلیمنٹ کو بھی سلیکٹڈ پارلیمنٹ بنا دیا گیا ہے، حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے، صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ راناثنااللہ نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کے واقعے کی انکوائری ہونی چاہیے، ویڈیو اص...

وزیرِاعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ میں 14 ویں او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات اٹھائیں گے۔ قبل ازیں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطبا کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی رابطہ گروپ مقبوضہ کشمیر کی مسلسل بگڑتی سنگین صورتحال کا جائزہ لے اور اقوام متحدہ بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے۔ اوآئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے اور رواں سال اس کی پچاسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ The post وزیرِاعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Kj7tsC

حکومت کا اندازبتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی، آصف زرداری

 اسلام آباد:  سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی۔ نیب ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد سابق صدرآصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اندازبتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی، اس حکومت کی کوئی لائف نہیں، اس حکومت نے عوام کا کھانا پینا چھین لیا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، اپوزیشن اکٹھے ہوکر عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی جسے حتمی شکل دیدی گئی ہے، ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ مختلف اہداف ہیں۔ آصف زرداری اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق سوال پر خاموش رہے جب کہ انہوں نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے سوال پربھی کوئی جواب نہیں دیا اورمنہ پرانگلی رکھ کرچپ رہنے کا اشارہ دیا۔ The post حکومت کا اندازبتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2KcpOrj

اسلام آباد والے ہمارے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے، سندھ ہائیکورٹ

 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اسلام آباد والے ہمارے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد سے جواب مانگنا ہمارے لیے تو بڑا مسئلہ بن گیا ہے، اسلام آباد والے سندھ ہائیکورٹ کے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے، پہلے بھی ایک درخواست پر جواب مانگتے رہے نہیں دیا، سیکرٹری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے پھر جواب جمع کرایا گیا، کیا سیکرٹری پیٹرولیم کو طلب کریں؟۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کردی۔  جسٹس محمد علی مظہر نے سرکاری وکیل سے کہا کہ پہلے وزرات پیٹرولیم سے معلوم کرکے بتائیں جواب کیوں جمع نہیں کرایا۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے، یکم جون کو پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اض...

چینی نوجوان نے محبوبہ کے لیے سمندر کا ایک ٹکڑا خرید لیا

بیجنگ:  فرہاد نے شیریں کے لیے پہاڑ سے دودھ کی نہر نکال لی تھی لیکن اب ایک چینی عاشق نے اپنی محبوبہ کے لیے سمندر کا وسیع و عریض ٹکڑا خرید لیا ہے جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے۔ ہر سال 20 مئی کو چین میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے جس میں تحفوں کا تبادلہ ہوتا ہے اور چینی لڑکی کو ایک سرپرائز تحفہ ملا جس میں ان کے دوست نے انہیں 210 ہیکٹر وسیع سمندری ٹکڑا تحفے میں دیا۔ یہ لڑکی سمندر کے اس علاقے کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے جو ایک کھلے سمندر کے ساتھ ہے اور شیندونگ صوبے میں ایک جزیرے کے قریب واقع ہے۔ پہلے یہ سمندری خطہ ماہی پروری کی ایک کمپنی کی ملکیت میں تھا جسے اب زینگ نامی ایک شخص نے آن لائن نیلامی کی ویب سائٹ سے 99 ہزار ڈالر یا ڈیڑھ کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ اس سرپرائز تحفے کے بعد خاتون نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وی چیٹ‘ پر اس کی تفصیلات شیئر کی ہیں جن میں آن لائن ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ اور سمندری ٹکڑے کے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے سمندری خطے کا نقشہ اور مقام پر بھی شیئر کیا ہے تاہم بعض افراد نے اسے ناقابلِ یقین قرار دیا ہے اور سوال کیا ہے کہ آ...

ماضی کے حکمرانوں کا قوم پرلادا ہوا بوجھ اتاررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد:  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا۔ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔ پاکستان کے عوام نے ان کے جعلی مینڈیٹ کے خلاف عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر منصوبہ ناکام کردیا۔ فردوس عاشق اعوان کا  کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں، حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مالی سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قرضوں کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ 8 فیصد کم ہوا جبکہ ترسیلات زرمیں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ The post ماضی کے حکمرانوں کا قوم پرلادا ہوا بوجھ اتاررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس ا...

خیبرپختونخوا میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ

پشاور:  ضلع بنوں سے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ پشاورقومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچے میں پولیووائرس کی تصدیق بھی کردی۔ اس کیس کے بعد ضلع بنوں میں رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 6 ہوگئی۔ متاثرہ بچے کا تعلق گاؤں خان ٹاؤن، یونین کونسل بائزن خیل سے ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو سے متاثرہ 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ The post خیبرپختونخوا میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VZwFXi

اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کوہوگی، ترجمان وزارت مذہبی امور

 اسلام آباد:  ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو صبح 10 بجے ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو ہوگی۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری حج پر جائیں گے اور ان خوش نصیبوں کے لیے قرعہ اندازی پیرکی صبح 10 بجے ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزار دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کومزید 15 ہزار 790 افراد کے لیے کوٹہ دیا گیا تھا۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔ The post اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کوہوگی، ترجمان وزارت مذہبی امور appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2HIbB3H

اقوام متحدہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے، شاہ محمود قریشی

مکہ المکرمہ:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اقوام متحدہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے جب کہ رابطہ گروپ کشمیرکی مسلسل بگڑتی سنگین صورتحال کا جائزہ لے۔ وزیرخارجہ نے اوآئی سی اجلاس میں کشمیروفلسطین کی صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسمیت ہرجگہ اقلتیوں پرمظالم کررہا ہے، کشمیریوں کا حق خودارادیت بزوربازو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اورسینیئرکشمیری قیادت مسلسل قید اورنظربندیوں کا نشانہ بن رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کے جودل میں آئے کرنے میں آزاد ہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال مسلسل ابتری کی طرف گامزن ہے اسلیے اقوام متحدہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے جب کہ رابطہ گروپ کشمیرکی مسلسل بگڑتی سنگین صورتحال کا جائزہ لے۔ شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتا ہے، فلسطینی مسلسل اسرائیلی ظلم وجبرکا شکاربن رہے ہیں، پاکستان فلسطین کی صورتحال پرخاموش نہیں رہے گا، فلسطینیوں پرمظالم کی پرزورمذمت کرتے ہیں، پاکستا...

او آئی سی میں بھارت کسی بھی حیثیت میں قبول نہیں، شاہ محمود قریشی

جدہ:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی میں بھارت کی شمولیت کسی بھی حیثیت میں قبول نہیں۔ جدہ میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن و استحکام، حرمین شریفین کی مقدس سر زمین کے امن و استحکام سے منسلک ہے،اس مقدس سر زمین کی حرمت یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گزارش کی کہ پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کیلیے اقدامات کیے جائیں، وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی میں بھارت کی شمولیت کسی بھی حیثیت میںِ قبول نہیں، انھوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو سعودی عرب میں مقیم ورک فورس اور طلباکیلیے خصوصی توجہ کی درخواست کی۔ The post او آئی سی میں بھارت کسی بھی حیثیت میں قبول نہیں، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2wvNKOg

سرکلر ریلوے، گجر نالے سے نارتھ ناظم آباد اسٹیشن تک 100 مکان مسمار

کراچی:  کراچی سرکلر ریلوے بحالی آپریشن میں گجر نالے سے نارتھ ناظم آباد ریلوے اسٹیشن تک ریلوے ٹریک کے اطراف 50 فٹ پر قائم 100 پکے مکانات اور دیگر تجاوزات کا صفایا کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے ضلع وسطی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے انسداد تجاوزات آپریشن بارہویں روز بھی جاری رہا، ریلوے حکام، ضلعی انتظامیہ اور علاقہ پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود رہیں۔ آپریشن گجر نالے سے نارتھ ناظم آباد ریلوے اسٹیشن تک کیا گیا، آپریشن کے دوران ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف 50 فٹ پر قائم تجاوزات اور پکے رہائشی مکانات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کیا گیا، 50 فٹ میں آنے والے 10 سے 30 فٹ پر قائم تجاوزات کا بھی صفایا کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ریلوے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ دلاور حسین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آپریشن کیا جا رہا ہے، ناظم آباد کے ریلوے ٹریک کے اطراف 150سے زائد پکے مکانات قائم ہیں جن کو مسمار کیا جائے گا، ضلع وسطی میں 75 فیصد آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے کوشش ہے جلد ٹریک بحال کرلیں گے،کوشش ہے زیادہ سے زیادہ ت...