Skip to main content

Posts

کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اُٹھا

کابل:  افغانستان کا دارالحکومت رواں ماہ میں تیسری بار دھماکوں سے گونج اُٹھا، اس بار دو الگ الگ مقامات پر بظاہر دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے، دونوں دھماکے الگ الگ مقام پر ہوئے تاہم یہ دونوں مقامات ایک دوسرے سے قریب ہونے کی وجہ سے دھماکوں کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پہلے دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کار میں سوار چاروں افراد کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں چاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  کابل یونیورسٹی پر مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق طلبا کی تعداد 30 ہوگئی دوسرا دھماکا ایک مرکزی شاہراہ ہوا جس میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکوں کے بعد بھگدڑ کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے اور کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ علاقے کے دو بڑے اسپتالوں میں 12 سے زائد راہگیروں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔ یہ پڑھیں :  امریکی وزیر خارجہ کی طالبان اور کابل حکومت کے نمائندوں سے قطر می...

معیشت بیمار ہو تو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی پڑتا ہے، شبلی فراز

کوہاٹ:    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ معیشت بیمار ہو تو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی پڑتا ہے۔ کوہاٹ میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں جب حکومت ملی تو ادارے مفلوج تھے اور خزانہ خالی تھا، ظاہری طور پر ملک کو معاشی توانا دکھایا جاتا تھا لیکن حقیقت یں ایسا نہیں تھا، جس کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کی جانب جانا پڑا، معیشت بیمار ہو تب ہی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، ہم معیشت اور دیگر معاملات کوٹھیک کررہے ہیں، ہمیں ملک کو اس سطح پر لے جانا ہے جس میں قرضوں کی ضرورت نہ پڑے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، عمران خان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں، ان کا مشن عوام کی خوشحالی ہے، عمران خان نے پاکستان کو عالمی سطح پرعزت دلائی، وزیراعظم کا انداز معذرت خواہاںہ نہیں رہا، وہ دیگر ممالک کے سربراہان سے برابری کی سطح پر ملتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح منہگائی کا خاتمہ ہے، حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی ہے، وزیراعظم ...

ڈیڑھ سالہ بھتیجی سے زیادتی کے مجرم کو مجموعی طور پر 39 سال قید کی سزا

بہاولنگر:  اپنی ہی بھتیجی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کرم دین کو  25 سال قید اور  50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کی عدالت نے ڈیڑھ سالہ بچی ابریشہ زیادتی کیس کے مجرم کرم دین کو دفعہ 376 کے تحت 25 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے، کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد محمود غنی نے سنایا مجرم کرم دین نے اپنی بھتیجی ڈیڑھ سالہ ابریشہ کو ایک سال قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس میں درج ہوا تھا، عدالت نے اسی کیس کے مجرم کرم دین کو دفعہ 377- بی میں 14 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ The post ڈیڑھ سالہ بھتیجی سے زیادتی کے مجرم کو مجموعی طور پر 39 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36eRruF

اپوزیشن اپنی ذاتی تقاریب کی کورونا ایس او پیز کارکنوں کیلئے بھی اپنائے، اسد عمر

سکھر:  وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے اپنی ذاتی تقاریب کے لئے جو ایس او پیز اختیار کرتے ہیں وہی کارکنوں کے لئے اپنائیں۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی ایک صوبے کے لیڈر نہیں ہیں، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ تمام شہریوں کو برابری کے حقوق ملیں اور ملک کے تمام حصوں میں یکساں ترقی چاہتے ہیں، بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے لئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے، ہمیں صرف کراچی کے لئے کام نہیں کرنا ، ہم پورے سندھ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ سکھر میں منفی تبدیلی دیکھی کچھ مثبت نہیں دیکھا،سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت تعاون کرے گی۔ اسدعمر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا، افغانستان میں امن کی امید نظر آرہی ہے، ہمارا امن بھی افغانستان سے جڑا ہوا ہے، پاکستان افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاسی جدوجہد سے بڑے برج الٹا دئیے، خود کو سیاسی خدا سمجھنے والے ایک پلیٹ فارم پر عمران خان کے خلاف  اکٹھے ہیں، (ن) لیگ کے رہنما کہتے ہیں کہ ...

شاہ محمود قریشی کا یو اے ای سے پاکستانیوں کو درپیش ویزا مشکلات کے ازالے پر زور

نیامے:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون امور کو ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ افریقی ملک نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے دوران متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون امور ریم الہاشمی سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات، کورونا کی وبائی صورتحال، ویزوں کے حصول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ آئندہ سال دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو نمائش میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔ The post شاہ محمود قریشی کا یو اے ای سے پاکستانیوں کو درپیش ویزا مشکلات کے ازالے پر زور appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان ...

لوگوں کو انشاءاللہ 5 سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو انشاءاللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان منصورعلی خان کو انٹرویودیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو انشاءاللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی اورگھربھی 50 لاکھ سے تجاوزکرجائیں گے۔ میں نے یہ وعدہ دو سال میں پورا ہونے کی بات نہیں کی تھی، یہ سب پانچ سال میں ہوگا۔ جہانگیرترین سے متعلق سوال پروزیراعظم نے کہا ابھی تحقیقات چل رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا تفصیلی انٹرویو آج رات 7 بج کر5 منٹ پرنشرکیا جائے گا۔ The post لوگوں کو انشاءاللہ 5 سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l9ATs8

سول ایوی ایشن کی بدانتظامی کے باعث پاکستان پر عالمی پابندیاں مزید سخت ہونے کا خدشہ

 اسلام آباد:  سول ایوی ایشن کی بدانتظامی کے باعث پاکستان پر عالمی پابندیاں مزید سخت ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوی ایشن سے متعلق بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) کو پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ضروری حفاظتی اقدامات پر خدشات ہیں، پاکستانی سول ایوی ایشن حکام اکاؤ کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ پائلٹس کی ٹریننگ اور لائسنسنگ سے متعلق خدشات بھی دور نہیں کیے گئے۔ جس پر اکاؤ نے سیفٹی تحفظات پر سول ایوی ایشن کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کو سیفٹی تحفظات دور کرنے کی آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ جس کے تحت 3 ماہ میں سیفٹی تحفظات دور نہ ہونے پر اکاؤ پاکستان سے متعلق تمام ممبر ممالک کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا، اگر تحفظات دور نہ کیے گیے تو عالمی سفری پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔ دوسری جانب سی ای او پی آئی اے اور نجی فضائی کمپنی سیرین ائیرلائن کے سربراہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان پر سخت سفری پابندیوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ The post سول ایوی ایش...