Skip to main content

Posts

منفی پروپیگنڈا کرنےوالوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

 لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں “اسٹیٹس کو”اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے، عمران خان کے خلاف وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جو ماضی میں تھیں، کرپشن کے لیے واویلا کرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ اپوزیشن کا احتجاج کسی کام آیا اور نہ ہی آئے گا، منفی پروپیگنڈا کرنےوالوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی، بجٹ منظوری کی طرح حکومت آیندہ بھی کامیاب ہوگی۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا ہے، ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے، فرسودہ نظام کو”ابھی نہیں تو کبھی نہیں”کی بنیاد پر بدلنا ہوگا، دن بدن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، جلد ہی عوام کو ریلیف دیں گے۔ The post منفی پروپیگنڈا کرنےوالوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RIQKRn

(ن) لیگی ایم پی ایز کے بعد ایم این ایز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، فواد چوہدری

 لاہور:  وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتداء ہے اور اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہوگا۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوامی سطح پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہی، مقامی فیصلوں کی بنیاد سیاسی حقائق ہوتے ہیں اور لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ (ن) لیگ کے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ (ن) لیگ کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شامل تھے۔ ملاقات کرنے والے (ن) لیگی ارکان میں گوجرانوالہ سے اشرف انصاری، نارووال سے غیاث الدین اور خانیوال سے فیصل نیازی بھی شریک تھے اور انہوں نے (ن) لیگ قیادت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ The post (ن) لیگی ایم پی ایز کے بعد ایم این ایز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، فواد چوہدری a...

عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پرعمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے، ملیحہ لودھی

 نیویارک:  ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پرعمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پرعملدرآمد کا نہ ہونا ہے، مقبوضہ علاقوں کو حقوق دیے بغیر بیانات کھوکھلے رہیں گے، مصائب میں گھرے افراد کی مدد کے لیے کوششوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری و ثالثی سے حل کرلینا چاہیے، خطے میں نفرت پر مبنی سیاسی بیانات کا پھیلاؤ باعث تشویش ہے، اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کو نظرانداز نہیں کرناچاہیے۔ The post عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پرعمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے، ملیحہ لودھی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ym7sbD

نجم الثاقب: دانشور، شاعر، ادیب، سفارتکار اور اینکر

کوئٹہ شہر ایک حسین گلدستہ ہے۔ ماضی میں یہ اور بھی خوبصورت ہوا کرتا تھا۔ 1980 ء تک اس کی آبادی ایک لاکھ سے زیادہ نہیں ہوئی تھی، مستطیل پیالہ نما وادی کے درمیان جنوب سے شمال کی جانب دریائے لورا پشین بہتا تھا جس کے کناروں پر شفاف پانی کے درجنوں چشمے ہوا کرتے تھے ، قدرے جنوب مشرق میں ولی تنگی کے چشموں سے مل کر بہتی ندی پہاڑوں سے ٹکراتی شور مچاتی اوڑک میں آبشارکا گونجدار جھرنا بجاتی چند کلو میٹر آگے سیب کے باغات کو سیراب کرتی، ہنہ کے مقام پر ڈیم کی جھیل کو بھر دیتی ، اور اسی پانی کی بڑی مقدار کو کو ئٹہ چھاؤنی اور شہر کے لوگ استعمال کرتے تھے، شہر میں زرغون روڈ پر چنارکے تناور درخت اپنی اُوپری شاخوں سے ایک دوسرے کو پیار کرتے سایہ دار سرنگ بنائے رکھتے تھے ، لسا نی اعتبار سے اس شہر میںبراہوی ، بلوچی ، پشتو ، ہزارگی، سرائیکی ، اردو کے ادیب، شاعر، دانشور کبھی عطا شادکے ادارہ ثقافت میں اور کبھی جناح روڈ پر میٹروپول ہوٹل یا کیفے صادق میں جمع ہو اکرتے۔ پھر شام کو مقامی اخبار کے ادبی میگزین کے دفتر میں ہم نوجوان ادیب شاعر اکٹھا ہو جایا کرتے تھے ، میں، بیرم غوری، محمد عبداللہ ، تینوں پرانے دوست تھ...

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گی

 لندن:  برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔   کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچس رواں برس پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔  دورے کی درخواست دفتر خارجہ اور دولت مشترکہ کی جانب سے کی گئی تھی تاہم شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ The Duke and Duchess of Cambridge will undertake an official visit to Pakistan this autumn, at the request of the Foreign and Commonwealth Office. Further details will be advised in due course. pic.twitter.com/z8M1hnpfWS — Kensington Palace (@KensingtonRoyal) June 29, 2019 The post شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JdhYLZ

بیروزگاروں کو ملازمت کا جھانسے دینے والا سرکاری ملازم پکڑا گیا

کراچی:  محکمہ اینٹی کرپشن کی کراچی میں بڑی کارروائی، بیروزگاروں کو سرکاری ملازمت کے جھانسے دینے والا گروہ پکڑا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن ضلع غربی منصور وسان کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سرکاری ملازمت کے جعلی تقرر نامے دے کر بیروزگاروں سے رقم بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عبدالحمید محکمہ لیبر سندھ میں جونیئر کلرک تعینات ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے سرکاری ملازمت کے جعلی تقررنامے جاری کر کے لاکھوں روپے بٹورے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم نے اب تک 40 سے زائد لوگوں کو جعلی تقرر نامے جاری کیے ہیں۔ مشیر قانون واینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کامیاب کارروائی پر اینٹی کرپشن عملے کوشاباش دی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن بدعنوانی کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے، کرپشن کا خاتمہ ہمارا مشن ہے جس کے لیے محکمہ کے افسران اور عملہ دن رات کوشاں ہے۔ The post بیروزگاروں کو ملازمت کا جھانسے دینے والا سرکاری ملازم پکڑا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان htt...

کراچی میں غلط انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

کراچی:  فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے بلاک 22 میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ڈی ایس پی ایف بی صنعتی ایریا نعیم احمد نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ گوری زوجہ پرویز کے نام سے ہوئی ہے ، اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کو طبیعت کی خرابی پر محلے میں واقع کلینک لے کر گئے تھے کہ ڈاکٹر کی جانب سے انجکشن کے لگتے ہی اس کی حالت غیر ہوئی اور وہ کچھ دیر کے بعد دم توڑ گئی جبکہ متوفیہ حاملہ تھی. نعیم احمد نے مزید بتایا کہ احتجاج کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کر دیا اور خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے وہ خود لے کر عباسی شہید اسپتال گئے تاکہ وجہ موت کا تعین ہو سکے جبکہ مبینہ غفلت کا مرتکب ڈاکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے. عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کی وجہ سے متوفیہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔   The post کراچی میں غلط انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/322YrXa